فقیہ مدینہ سیدنا سعید بن المسیب رحمہ اللہ
فقیہ مدینہ سیدنا سعید بن المسیب رحمہ اللہ
مولانا محمد عاطف معاویہ
مختصر تعارف :
تیسری صدی کے مشہور عالم حضرت امام محمد بن سعد رحمہ اللہ المتوفیٰ230ھ نے اپنی مشہور کتاب الطبقات الکبریٰ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے بعد فقہاء و مفتیان مدینہ کا تذکرہ کرتے ہوئے سب سے پہلا نام سیدنا ابن المسیب رحمہ اللہ کا ذکر کیا ہے۔
آپ رحمہ اللہ کی ولادت سیدنا عمر بن خطاب کے دور خلافت میں ہوئی آپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زیارت کی اور بقول امام ذہبی آپ نے حضرت عمر کے کچھ فرامین بھی سنے حضرت عمر کے علاوہ آپ نے مظلوم مدینہ سیدنا عثمان ذوالنورین ، حضرت زید بن ثابت ،حضرت ابو ہریرہ اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ جیسے کبار صحابہ سے علم حاصل کیا اور اپنے دور میں مخلوق خدا کی علمی پیاس بجھائی۔
علمی و فقہی مقام
Read more ...
فقہ اسلامی کی بہاریں
فقہ اسلامی کی بہاریں
مولانا محمد اسحاق
تاریخ میں وہ سنہری دور بھی گزرا ہے جب مسلمانوں کے عدل و انصاف ، شان و شوکت اور سطوت سے پوری دنیا امن و سکون اور راحت چین پاتی تھی۔ وہ دیکھیے کہ حدود ِفرانس سے تین بادشاہ فریادی بن کر دربار خلافت کی طرف آرہے ہیں جہاں کہیں قیام کرتے ہیں ان کو دیکھنے کےلیے جمع ہو جاتےکہ بادشاہوں نے درخواستیں ہاتھوں میں پکڑی ہوئی ہیں اور اپنی اپنی حکومت کو امیرالمومنین سے منظور کرانے کےلیے دربار خلافت کی طرف جا رہے ہیں۔ جب دوسرے عیسائی بادشاہ کو علم ہوا کہ فلاں فلاں بادشاہ نے امیرالمومنین سے اپنی حکومت کو تسلیم کرا لیا ہے۔ تو یکے بعد دیگرے دوسرے عیسائی بادشاہوں نے خود حاضر ہو کر یا اپنے سفیروں کو دربارِ خلافت بھیج کر یوں درخواست والتجا کی کہ ہم دربارِ خلافت کے غلام ہیں۔ اپنی اپنی ریاست کو عطیہ سلطانی سمجھتے ہیں۔ اطاعت وفرمانبرداری کی شرائط بجا لانے میں مطلق تاویل وانکار نہیں ہے لہٰذا ہم کو ہماری ریاستوں کی سندیں پھر عطا ہوں اور ہمارے اظہارِ اطاعت کو شرفِ قبولیت عطا فرمایا جائے۔
Read more ...
مغالطہ آفرینی
مغالطہ آفرینی
مولانا محمد اشفاق ندیم
قیاس کو نہ ماننے والے اور اس کا شدو مد سے انکار کرنے والے؛ عام لوگوں کے ذہنوں میں ایک شبہ ڈالتے رہتے ہیں کہ فقہاء کرام بالخصوص امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ احادیث شریفہ کے مقابلہ میں اپنے عقل اور قیاس کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس پر اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ سبحانک ھذا بہتان عظیم۔ درجہ اجتہاد و فقاہت پر فائز شخصیت کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ حدیث پر عقل کو ترجیح دیتا ہے؛ ایسا نہیں ہوسکتا۔ چنانچہ دسویں صدی ہجری کے مشہور اصولی حضرت امام عبدالوہاب بن احمد بن علی بن احمد الشافعی المتوفی 973ھ نے اس پر بڑی تفصیل سے حضرات فقہاء کرام کے اقوال سے اس شبہہ کی تردید کی ہے۔
خصوصاً امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا طرز استدلال بڑی وضاحت کے ساتھ نقل کیا ہے
Read more ...
تحقیق و ریسرچ میں فکری گمرا ہی کا تیسرا سبب
تحقیق و ریسرچ میں فکری گمرا ہی کا تیسرا سبب
مولانا محب اللہ جان
تحقیق و ریسرچ میں نا اہلی:
تحقیق و ریسرچ میں فکری گمرا ہی کے اہم اسباب میں سے ایک سبب نا اہلی ہے اور یہ نا اہلی جس کا م میں بھی پا ئی جا ئے اس کا م کو بگاڑ کر کے رکھ دیتی ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اذا وسد الامر الیٰ غیر اہلہ فا نتظر السا عۃ(بخاری کتاب العلم)کہ جب بھی کوئی معا ملہ اس کے غیر اہل کے سپرد کیا جائے تو قیا مت کا انتظا ر کرو۔ مطلب یہ بھی قیا مت کی نشا نیوں میں سے ایک نشا نی ہے کہ تحقیق کی اہلیت رکھے بغیر لو گ محقق ہو نے کا دعویٰ کریں گے اور ایک شخص اہلیت رکھے بغیر اپنی نا قص تحقیق کی بنا پر مجمع علیہ( متفقہ مسا ئل )کی مخا لفت کرتانظر آئے گا۔
تحقیق و ریسر چ کے اس میدان میں آج تک جتنے لوگ بھی بھٹک چکے ہیں اور ضلا لت کے عمیق گڑھے میں جا پہنچے ہیں تو انکی اس ضلا لت اور ان کی اس فکری گمرا ہی میں نا اہلی کا یہ سبب سب سے نما یاں ہے۔
Read more ...
یہ میرا پاکستان ہے
یہ میرا پاکستان ہے !!
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
14 اگست صبح دس بجے مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں” استحکامِ پاکستان سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مرکز کی وسیع و عریض عمارت اور پنڈال میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے۔ مرکز اہل السنت کا تمام عملہ اپنی اپنی ذمہ داریاں بھی نبھا رہا تھا اور آزادی وطن کی مسرت ان کے چہروں پر چھلک رہی تھی۔ سرگودھا شہر اور مضافات سے مذہبی ، سماجی اور سیاسی حلقوں نے نہ صرف اس میں بھر پور شرکت کی بلکہ اس اقدام کو” جذبہ حب الوطنی“ قرار دے کر خوب سراہا۔
استحکامِ پاکستان سیمینار کے اختتام پراستحکامِ پاکستان ریلی کا افتتاح تھا۔ ریلی ٹھیک وقت مقرر پر مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سے شروع ہوئی اور پورے شہر کا چکر لگاتے ہوئے کمپنی باغ سرگودھا میں جا کراس کا اختتام ہوا۔استحکام پاکستان سیمینار اور ریلی میں مذہبی اور سیاسی و سماجی قائدین نے وطن کی تعمیر ، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا
Read more ...
لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
مولانا عاشق الہٰی بلند شہری رحمہ اللہ کے صاحبزادے مولانا عبدالرحمان کوثر مدنی مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے اور تزکیہ نفس پر طلباء میں بیان فرمایا۔ بعد ازاں مرکز کے اساتذہ کرام کے ساتھ علمی مجلس فرمائی۔
تبصرۂِ کتب
تبصرۂِ کتب
……… مولانا محمد کلیم اللہ حنفؔی
نام کتاب: نیک صحبت کے کرشمے
ضبط و تحریر: مولانا محمد اسلم
ملنے کا پتہ : 03336329378
انسانی زندگی پر ماحول کا بھی گہرا اثر پڑتا ہے۔ اس وجہ سے شریعت میں بری مجالس میں بیٹھنے سے روکا گیا ہے۔ بری سوسائٹی میں انسان کے اخلاق ، اعمال حتیٰ کہ عقائد بھی تباہ ہو جاتے ہیں۔ اور انسان کی جہاں دنیا برباد ہوتی ہے وہاں پر آخرت بھی اس کے لیے ذلت کا باعث بن جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں اخلاقی بیماریوں کی وجہ سے آج ہماری زندگیوں میں سکون ، راحت ، چین ، اطمینان اورخوشیاں ناپید ہو چکی ہیں ان کی جگہ پر بے سکونی ، بے چینی اور گھٹن کا ماحول ہے۔ گھریلو نظام زندگی تباہ ہو چکا ہے۔ اولادیں نافرمان ہو چکی ہیں ، اجتماعی نظام میں تقریبا ہر دوسرا شخص جھوٹ ، فریب، دھوکا اور غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔
ایسے حالات میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اس سارے نظام کو صحیح خطوط پر لایا جائے۔ اس حوالے سے سب سے آسان اور مناسب طریقے اہل اللہ کی مجالس ہیں۔ حدیث میں آتا ہے
Read more ...
حنفیت میں ہمارا طریقہ
حنفیت میں ہمارا طریقہ
………مولانا احمد علی لاہوری
ہم تو اس معنیٰ میں حنفی ہیں جو ہمارے سلف صالحین احناف کا پاک مسلک تھا یعنی سب سے پہلے اللہ رب العزت کی مقدس کتاب یعنی قرآن مجید پر عمل کرنا ضروری سمجھتے ہیں اگر کوئی مسئلہ کتاب اللہ سے واضح طور پر سمجھ میں نہ آئے تو سید المرسلین خاتم النبیین شفیع المذنبین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات مبارکہ سے اس کا حل تلاش کیا جائے۔ اگر بالفرض اپنی کوتاہ نظری و کم فہمی کے باعث وہاں سے بھی مسئلہ سمجھ میں نہ آئے تو پھر غیر مجمع علیہ مسئلہ امام الائمہ حضرت ابو حنیفہ نعمان بن ثابت کوفی رحمہ اللہ کے ارشاد یا ان کے مقدس شاگردوں مثلاً:
Read more ...
مختصر القدوری
تعارف کتب فقہ :
……مفتی محمد یوسف ﷾
مختصر القدوری
تقریباً دنیا بھرکے مدارس عربیہ میں پڑھائی جانے والی فقہ حنفی کی معتبر اور مختصر کتاب مختصر القدو
ری کا تجزیہ ، جامعیت اور افادیت اور اس کی بعض شروحات کا تذکرہ فاضل مضمون نگار مفتی محمد یوسف حفظہ اللہ کے گوہر بار قلم سے ہدیہ قارئین ہے۔ ) ادارہ (
اس کتاب کے مصنف ابوالحسین احمد بن محمد بغدادی رحمہ اللہ ہیں ، جو امام قدوری کے لقب سے مشہور ہیں۔ پانچویں صدی ہجری کے نامور فقہاء میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ آپ بڑے صاحبِ کمال انسان تھے۔ امام سمعانی رحمہ اللہ آپ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
Read more ...
سیدنا عروہ بن زبیر
تذکرۃ الفقہاء:
……مولانا محمدعاطف معاویہ﷾
سیدنا عروہ بن زبیر
تعارف:
مدینہ منورہ کے وہ سات نفوس قدسیہ جواپنے دور کےلوگوں کے لئے علمی دنیا میں سکون قلب کاسبب تھے جنہیں فقہاء سبعہ کےمقدس ومبارک لقب سے یادکیاجاتاہے ان میں ایک نام سیدنا عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کابھی ہے۔
آپ کانام عروہ کنیت ابوعبداللہ آپ کے والد مشہور صحابی سیدنا زبیررضی اللہ عنہ ہیں جوعشرہ مبشرہ میں سےہیں اوروالدہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دختر، ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی ہمشیرہ سیدہ اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہیں۔
امام ذہبی رحمہ اللہ نے آپ کی ولادت کےمتعلق دوقول نقل فرمائےہیں یاتو آپ کی ولادت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کےدورخلافت کےآخر میں ہوئی یاپھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں اس وقت مسلمان پہلے دور کی بنسبت بہت خوش حال تھے
Read more ...