احناف ڈیجیٹل لائبریری

تصوف اور علمائے امت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تصوف اور علمائے امت
……مولانا عنایت اللہ عینی
متخصص مرکز اہل السنت والجماعت
تصوف؛ اسلام کی روح ہے اس کے ذریعے انسان پکا مومن اور دین اسلام کا عملی مسلمان بنتا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس آیت مبارکہ سے لگایا جا سکتا ہے :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ۔
)سورۃ التوبۃ 119(
ترجمہ : اے ایمان والو !اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
یہ حکم اس لیے فرمایا گیا کہ ایمان کی تازگی اور پرہیزگاری تب ہی آتی ہے جب اللہ تبارک وتعالیٰ کی کامل معرفت حاصل ہو جائے اور یہ معرفتِ خداوندی اولیاء کرام کی صحبت کے بغیر بہت مشکل ہے۔
Read more ...

فقہی نظام ………قیامِ امن کا ضامن

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
فقہی نظام ………قیامِ امن کا ضامن
……مولانا محمد اسحاق
مرکز اہل السنت والجماعت
ربِ کریم کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت امن ہے، امن نہ ہو تو سارا سامانِ عیش بے مزہ ہے اس لیے امن و امان کی اہمیت ہر دور اور ہر ملت میں تسلیم کی گئی ہے کوئی ذی شعور باور ہی نہیں کرسکتا کہ کوئی قوم کوئی ملک یا کوئی دور بغیر امن وسلامتی ترقی یافتہ شمار ہوسکتا ہے۔
مختلف ملل وادیان میں امن کے تحفظ و بقاء کے سلسلہ میں جو ہدایتیں آئی ہیں وہ تو اپنی جگہ ہیں ہی، مگر وہ لوگ جو صرف اقتدار چاہتے ہیں اور جن کو کسی مذہب و ملت سے کوئی دلچسپی نہیں انہیں بھی یقین ہے کہ جب تک امن وامان اور عدل و انصاف نہ ہو عوام و خواص کی زندگی بے چین رہتی ہے بلکہ ان کے لیے زندگی کے دن پورے کرنے بھی مشکل ہوجاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سارے سنجیدہ لوگ خواہ ان کا تعلق کسی بھی ملک و ملت سے ہو قیام امن اور بقا ئے امن ان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے
Read more ...

فلسفہ قربانی اور ملحدین کے شکوک و شبہات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
فلسفہ قربانی اور ملحدین کے شکوک و شبہات
……مولانا محمد راشد ڈسکوی
دوپہر کے وقت کھانے سے فارغ ہو کر سونے کی تیاری کر ہی رہے تھے کہ ایک طالبِ علم ساتھی نے اعلان کیا ’’ سب طلبہ جامعہ کے میدان میں جمع ہو جائیں، نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی۔ ‘‘ اس کے اس اعلان سے کچھ تو ناگواری سی ہوئی کہ اب تو سونے کا وقت ہے، اس وقت کیا ہونے لگا؟؟!! اس لیے کہ دوپہر کا سونا طلباء کے لیے کس قدر مرغوب ہوتا ہے، طلبہ ساتھی خوب اچھی طرح جانتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دوپہر کے کھانے کے بعد قیلولہ کرنا سنتِ نبوی ﷺ بھی ہے، لیکن اس اعلان کے ساتھ کچھ نیا شوق سا بھی پیدا ہوا کہ زندگی میں پہلی بار یہ نماز ادا کرنے کا موقع مل رہاہے، یہ کس طرح ادا کی جاتی ہے؟ اس میں کیا ہوتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔
خیر! یہ سوچیں لیے ہوئے میں جلدی سے میدان کی طرف لپکا کہ پہلی صف میں جگہ ملے، تا کہ بسہولت اور خوب اچھی طرح سب کچھ دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے۔
Read more ...

ذو الحجہ کے احکام و مسائل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ذو الحجہ کے احکام و مسائل
……مولانا محمد اشفاق ندیم
عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت:
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی دن ایسا نہیں جس میں عمل صالح اللہ تعالیٰ کے یہاں (ذو الحجہ کے) دس دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا جہاد بھی ان کے برابر نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں مگر وہ شخص جو جان و مال لے کر جہاد کے لیے نکلے اور پھر ان میں کوئی بھی واپس نہ آئے جان و مال قربان کردے۔
)جامع الترمذی ج1ص158 (
عظمت والی راتیں
Read more ...

سوئے حرم کے راہی …یاد رکھنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سوئے حرم کے راہی …یاد رکھنا !!
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
کتنی خوش نصیبی ہے کہ اس ذات نے اپنے گھر اور اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے در کی زیارت کا موقع عطا فرمایا۔ ہزارہا گناہوں میں لتھڑے لاکھوں لوگ رنگ ، نسل ،قوم قبیلہ ، برادری ، زبان وغیرہ کے فرق کو مٹا کر دیوانہ وار ، ژولیدہ مو ، بے خودی کے عالم میں احرام کی چادروں میں اپنے عصیاں کی گٹھڑیاں چھپائے برستی آنکھوں اور لرزتے ہونٹوں کے ساتھ زبان کو یوں جنبش دے رہے ہوتے ہیں :
لبیک اللھم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمۃ لک والملک لاشریک لک
کعبۃ اللہ پر برسنے والی ذوالجلال کی جلالی تجلیاں ، کسی کی آنکھ کو اوپر کہاں اٹھنے دیتی ہیں
Read more ...

خلافتِ فاروقی کے چند مثالی واقعات

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
خلافتِ فاروقی کے چند مثالی واقعات
……نعیم خان ، لاہور
مسلمانوں نے اپنے جوش،ثبات اوراستقلال کے باعث حضرت عمر ؓ کے دس سالہ عہد خلافت میں روم ایران کی عظیم الشان حکومتوں کا تختہ الٹ دیا؛ لیکن کیا تاریخ کوئی ایسی مثال پیش کرسکتی ہے کہ چند صحرا نشینوں نے اس قدر قلیل مدت میں ایسا عظیم الشان انقلاب پیدا کردیاہو؟بے شبہ سکندر،چنگیزاورتیمورنے تمام عالم کوتہ وبالا کردیا؛لیکن ان کے فتوحات کو فاروق اعظم ؓ کی کشورستانی سے کوئی مناسبت نہیں،وہ لوگ ایک طوفان کی طرح اٹھے اورظلم وخونریزی کے مناظر دکھاتے ہوئے ایک طرف سے دوسری طرف کو گزرگئے۔
چنگیز اورتیمور کا حال تو سب کو معلوم ہے،سکندر کی یہ کیفیت ہے کہ اس نے ملک شام میں شہر صورفتح کیا تو ایک ہزار شہریوں کے سرکاٹ کر شہر پناہ کی دیوار پر لٹکادیئے اور تیس ہزار بے گناہ مخلوق کو لونڈی غلام بناکر بیچ ڈالا، اسی طرح ایران میں اصطخر کو فتح کیا تو تمام مردوں کو قتل کرادیا،
Read more ...

ماہِ محرم؛ فضیلت و احکام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ماہِ محرم؛ فضیلت و احکام
……ترتیب وعنوانات:مفتی شبیر احمد حنفی
7 نومبر 2013 بروز جمعرات حضرت الشیخ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے خانقاہ اشرفیہ اختریہ مرکز اہل السنۃ والجماعۃ 87 جنوبی سرگودہا میں منعقد ماہانہ مجلس ذکر سے خطاب فرمایا جس میں محرم کے فتنوں سے بچنا کے عنوان پر پر اثر گفتگو فرمائی اور چاروں سلاسل میں خلق خدا کو بیعت بھی فرمایا اس موقع پر حضرت والا کا بیان پیش خدمت ہے۔
الحمدللہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذباللہ من شرور انفسنا ومن سئیات اعمالنا من یہدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضلل فلاہادی لہ ونشہد ان لا الہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ ونشہد ان سیدنا ومولانا محمدا عبدہ ورسولہ،امابعد فَاَعُوْذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ: يَآأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارٰى أَوْلِيَآءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ۔
)سورۃ المائدۃ:51
Read more ...

محرم اور قیامِ امن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
محرم اور قیامِ امن
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
مذہبی تعصب سے بالا تر ہو کر زمینی حقائق کا جب جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ سنی علماء اور عوام ، گورنمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم میں امن کے قیام کے معاملے میں مخلص ہیں۔ جبکہ بعض اہل تشیع علماء وذاکرین اپنے عوام کو سنی علماء اور عوام کے خلاف بھڑکاتے ہیں اوراپنی اشتعال انگیز تقاریر سے سنی علماء اور عوام کے دل زخمی کرتے ہیں۔ ذکرِحضرت حسین رضی اللہ عنہ کی آڑ میں اسلام کے پہلے تین منتخب خلفاء کرام )سیدنا ابوبکر صدیق ، سیدنا عمر فاروق اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہم (پر سب و شتم ، ان کو ماں بہن کی ننگی گالیاں اور العیاذ باللہ ان کو کافر و مشرک اور جہنمی کہتے ہیں ، سیدہ فاطمہ اور سیدہ سکینہ و زینب رضی اللہ عنہن کے مبارک تذکرے کے عنوان سے امہات المومنین بالخصوص سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما پر اتہمات و الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہیں۔
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

23 اکتوبر مرکز اہل السنت والجماعت میں عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے مرکزی ، صوبائی ،ضلعی ذمہ داران و کارکنان کا مشاورتی و تربیتی اجلاس ہوا۔

متکلم اسلام اپنے مسلکی اور دعوتی دورے پر20 دنوں کے لیے ملائشیا ، سنگاپور ، دوبئی تشریف لے گئے۔ جہاں مختلف دینی مدارس اور مساجد میں بیانات فرمائے اور چاروں سلاسل میں لوگوں کو بیعت بھی فرمایا۔

Read more ...

باتیں اُن کی یاد رہیں گی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
باتیں اُن کی یاد رہیں گی!!
……مفتی راشد ڈسکوی ﷾
ماضی قریب کے بند دریچوں میں جھانک کر دیکھیں تو وہاں اپنے اکابر اساتذہ کرام کی سرپرستی، اُن کی راہنمائی، اُنگلی پکڑ کے چلانا، ہر مرحلے میں تربیت کرنا، قدم قدم پر سمجھانانظر آتا ہے تو پیشانی اللہ تعالیٰ کے سامنے تشکر بھرے جذبات کے ساتھ جھک جاتی ہے، الحمد للہ علیٰ ذٰلک، وجزاھم اللہ خیرا واحسن الجزاء۔قابلِ صد احترام مُشفِق اساتذہ کرام کے سامنے زانوئے تلمذ نہ کرتے تو معلوم نہیں ہماری زندگی جانوروں کی طرح ہوتی یا اُن سے بھی بدتر ہوتی؟!
9/محرم الحرام /1436ھ کی رات آٹھ بجے مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے طلبہ کی طرف سے صدمے سے لبریز یہ خبر آئی کی اُستاذ ِمحترم مولانا جمشید علی خان رحمہ اللہ اِس بے وفا دنیا کو داغِ مفارقت دیتے ہوئے سفرِ آخرت شروع کر چکے ہیں:”انّا للّٰہ وانّا الیہ راجعون”انّ لِلّٰہ ما اخذ، ولِلّٰہ ما اعطیٰ، وکلُّ شَییٍ عندَہ باجَلٍ مُسمّیٰ“
اُستاذِ محترم رحمہ اللہ اتباع سنت، تقویٰ، تواضع ، للہیت اور امتِ محمدیہ ﷺ کے جس درد اور فکر وکڑھن کو اپنے سینے میں لیے ہوئے تھے،
Read more ...