فکری گمراہی کا چوتھا سبب
فکری گمراہی کا چوتھا سبب
……مولانا محب اللہ جان ﷾
فکری و علمی گمرا ہی کا یہ ایک اہم ترین سبب ہے کہ انسان ہر چیز کے رد قبول کر نے میں اور حق و با طل کو معلوم کرنے کے لئے اپنی نا قص عقل کو معیار بنا لے اور پھر جو چیز عقل میں آئے اسے تسلیم کرلے ،جو عقل میں نہ آئے تو اس کا انکا ر کر دے ، در حقیقت (علو م شرعیہ )پر عقل کو تر جیح دینا ، اور حقا ئق اشیا میں وحی، نبو ت پر اعتما د کے بجا ئے اپنی عقل کو فیصل ما ن لینا یہ وہ خطر نا ک ترین مرض ہےکہ جس میں مبتلا کے بعد را ہ حق اور نظریات حق کے دریا فت کے راستے مسدوو ہو جا تے ہیں ،حق کی بجائے انسا ن گمرا ہی کی دلدل میں پھنس جا تا ہے یہی وہ لوگ ہیں جو بند گا ن خدا نہیں بند گا ن عقل کہلوانے کے مستحق ہیں ،عقل کی غلا می میں مبتلا ہو نے کے بعد جب مذھب کا کوئی مسئلہ ،حکم ، عقیدہ،بظا ہر خلا ف عقل نظر آتا ہے تو ایسی صو رت میں دو گروہ سا منے آتے ہیں ،ایک گرو ہ تو وہ ہے جو اس مسئلہ ، حکم اورعقیدہ کو خلا ف عقل کہہ کر انکار کر لیتا ہے
Read more ...
تقلیدِ شخصی کیوں واجب ہے
تقلیدِ شخصی کیوں واجب ہے؟
……مولانا محمد مبشر بدر﷾
پوری امت ایک راستے پر چلتی چلی آرہی ہوتی ہے۔ اس کا ایک منہج ، ایک نظریہ اور ایک فکر ہوتی ہے۔ گویا ایک اجتماعیت ہوتی ہے جس میں اس کی قوت و مضبوطی پنہاں ہوتی ہےپر فساد اور انتشار کی ابتدا وہاں سے ہوتی ہے جہاں سے اس کے منہج و نظریئے کی یا تو غلط تعبیر و تشریح کی جائے یا اس کے سابق منہج سے سرمو انحراف کرکے الگ راہ نکال لی جائےاور سبیل ِالمؤمنین کی مخالف راہ اختیار کی جائے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں سے امت کی وحدت پارہ پارہ ہوتی ہے اور فتنہ ، فساد اور انتشار کو ہوا ملتی ہے۔ قدرت نے جس طرح اسلام کی بقا کی ضمانت لی ہے جو بذریعہ نزولِ ملائکہ نہیں کہ فرشتے اتریں اور اسلام کی اشاعت و حفاظت کا فریضہ سرانجام دیں بلکہ جس طرح انبیاء علیہم السلام کو گروہِ انسانیت میں سے پیدا کرکے اپنے پیغام کی تبلیغ کرائی گئی ٹھیک اسی طرح اسلام کی حفاظت کے لیے ایسے رجالِ کار کو امتِ مسلمہ میں پیدا فرمایا
Read more ...
دین کا اہم موضوع تصوف
دین کا اہم موضوع تصوف
……مولانا عنایت اللہ عینی ﷾
ہر علم کا ایک موضوع ہے اور اس کی ایک غایت ہے عمل کی سب تگ وتاز اسی ایک موضوع کے گرد ہوتی ہے اس کی غایت اس کا تکمیل ہے تصوف کا موضوع دلوں پر صفائی کی محنت ہے اور اس کی غایت خدا کی محبت کا حاصل کرنا ہے یہاں تک کہ بندہ اس کا ہوکر رہ جائے اور وہ کچھ دیکھ لے جو اس نے کبھی سنا یا سمجھا نہ تھا یہ عبادت کی غایت ہے جو موت پر پوری ہوتی ہے
واعبد ربک حتی یاتیک الیقین
)سورۃ الحجر 99 (
)آثار الاحسان ج1ص55از ڈاکٹر علامہ خالد محمود (
بے شک تصوف کا نام دور نبوی اور صحابہ میں ایجاد نہیں تھا
Read more ...
شریعت اسلامیہ میں نماز کی قضاءکا حکم
شریعت اسلامیہ میں نماز کی قضاءکا حکم
……مولانا مفتی محمدنجیب قاسمی﷾
علماءامت کا اتفاق ہے کہ فرض نماز جان بوجھ کر چھوڑنا بہت بڑا گناہ ہے۔ شریعت اسلامیہ میں زنا کرنے، چوری کرنے اور شراب پینے سے بھی بڑا گناہ نماز کا ترک کرنا ہے۔ لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ ہر نماز وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کرے اور اگر کبھی کوئی نماز وقت پر ادا نہ کرسکے تو اسے پہلی فرصت میں پڑھنی چاہئے۔ ہماری اور ہمارے علماءکی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کی کوشش وفکر کریں کہ امت مسلمہ کا ہر ہر فرد وقت پر نماز کی ادائیگی کرنے والا بن جائے اور ہماری نمازیں خشوع وخضوع کے ساتھ ادا ہوں، کیونکہ اسی میں ہماری اور تمام انسانوں کی اخروی کامیابی مضمر ہے جیساکہ خالق کائنات نے سورة المومنون میں بیان فرمایا ہے۔
نماز بالکلیہ نہ پڑھنے والوں یا صرف جمعہ وعیدین یا کبھی کبھی پڑھنے والوں کا قرآن وحدیث کی روشنی میں شرعی حکم کیا ہے، سعودی عرب کے مشہور عالم دین شیخ محمد بن صالح العثیمن ؒنے اپنی کتاب حکم تارک الصلاة میں فقہاءوعلماءکی مختلف آراءتحریر کی ہیں :
Read more ...
تذکرۃ المحدثین
تذکرۃ المحدثین:
……مفتی شبیر احمد حنفی ﷾
امام معمر بن راشد الازدی البصری
نام و نسب:
نام ”معمر“ اور کنیت ”ابو عروہ“تھی۔ والد گرامی کا نام ”راشد“ تھا۔ سلسلہ نسب یوں ہے:
أبو عروة معمر بن أبي عمرو راشد بن ابی راشد الأزدي البصري•
(شذرات الذہب: ج1 ص383)
تقریباً تمام محدثین نے آپ کے والد کی کنیت ”ابو عمرو“ جبکہ علامہ سمعانی (ت562ھ) نے ”ابو عمر“ لکھی ہے۔ واللہ اعلم
(الانساب: ج5 ص315)
نسبت الازدی الحدانی:
Read more ...
تذکرۃ الفقہاء
تذکرۃ الفقہاء:
……مولانا محمدعاطف معاویہ﷾
امام ابراہیم بن یزید النخعی رحمہ اللہ
ایک مرتبہ ھشام بن عبد الملک نے عطاء بن سائب سے مختلف شہروں کے مجتھدین وفقہاء کے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا فمن فقيه أهل الكوفة؟اھل کوفہ کے فقیہ کون ہیں تو انہوں نے جواب دیا ابراھیم نخعی
)الطبقات السنیہ فی تراجم الحنفیہ ج1ص43(
آپ کا نام ابراھیم کنیت ابو عمرا ن ہے نسب نامہ یہ ہے
ابراهيم بن يزيد بن قيس بن الاسود بن عمرو بن ربيعة بن ذهل النخعي أبوعمران الكوفي الفقيه
)تھذیب التھذیب ج1ص155(
با کمال صحبت :
Read more ...
متکلم اسلام کا دورہ ملائشیا
متکلم اسلام کا دورہ ملائشیا
……مولانا محمد کلیم اللہ حنفی ﷾
چند دن پہلے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت مسلک کی اشاعت و تحفظ کے حوالے سے ملائشیا ، سنگاپور اور دبئی ، ابوظہبی تشریف لے گئے۔ اپنے اس مسلکی دورےمیں چند دن ملائشیا بھی قیام کیا ،راقم الحروف نے حضرت الاستاذ سے ملائشیا سفر نامے کی کچھ ترتیب پوچھی اور کچھ وہاں کے مقامی حضرات نے ہمیں کارگزاری پہنچائی ، جس آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ملائشیارقبے کے لحاظ سے 67واں بڑا ملک ہے۔ مغرب میں اس کی زمینی سرحد تھائی لینڈ کے ساتھ ملتی ہے جبکہ انڈونیشیا اوربرونائی دارالسلام اس کے مشرق میں واقع ہیں، جنوب میں براستہ پل سنگاپور سے منسلک ہے۔ ویتنام کے ساتھ اس کی سمندری حدود ہیں۔ملائیشیا کے دو جدا حصے ہیں
Read more ...
ماہ ِصفَر کی بدعات
ماہ ِصفَر کی بدعات
اور ایک من گھڑت حدیث کا جائزہ
……مفتی محمد راشد ڈسکوی﷾
اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ”صَفَرُ المُظَفَّر“شروع ہو چکا ہے،یہ مہینہ انسانیت میں زمانہ جاہلیت سے ہی منحوس، آسمانوں سے بلائیں اترنے والا اور آفتیں نازل ہونے والا مہینہ سمجھا جاتا ہے،زمانہ جاہلیت کے لوگ اس ماہ میں خوشی کی تقریبات (شادی ، بیاہ اور ختنہ وغیرہ )قائم کرنا منحوس سمجھتے تھے اور قابلِ افسوس امر یہ ہے کہ یہی نظریہ نسل در نسل آج تک چلا آرہا ہے، حالاں کہ سرکار دوعالم ﷺ نے بہت ہی صاف اور واضح الفاظ میں اس مہینے اور اس مہینے کے علاوہ پائے جانے والے والے توہمات اور قیامت تک کے باطل نظریات کی تردیداور نفی فرما دی اور علی الاعلان ارشاد فرما دیا کہ:(اللہ تعالی کے حکم کے بغیر) ایک شخص کی بیماری کے دوسرے کو (خود بخود)لگ جانے(کا عقیدہ) ، ماہِ صفر (میں نحوست ہونے کا عقیدہ) اور ایک مخصوص پرندے کی بد شگونی (کا عقیدہ) سب بے
Read more ...
اسلامی فکر وعمل کا درست زاویہ
اسلامی فکر وعمل کا درست زاویہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اسلام عالمگیر مذہب ہے۔ یہ علاقائی ،قومی ، لسانی اور وقتی قیود میں جکڑا ہوا نہیں ، اس کے دامن کی وسعتوں میں شرق و غرب اور عرب و عجم سمٹ جاتے ہیں۔
اس کو لانے والا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اولین و آخرین ، امتیوں اور انبیاء علیہم السلام کے نبی ہیں جن کی نبوت ، رسالت اور رحمت والی سلطنت تحت الثریٰ سے لے کر اوج ثریا تک ، بلکہ سدرۃ المنتہیٰ تک ، بلکہ سدرۃ المنتہیٰ سے بھی کہیں آگے مقام قاب قوسین کی سرحدوں کو چھو رہی ہے۔
اس کا دستور قرآن کریم بھی عالمی ہے ، جو انسانیت کی تخلیق سے بھی پہلے اپنے اندر اتنی جامعیت رکھتا ہے کہ ماضی ، حال اور استقبال کی گرہ بندیوں سے آزاد ہے،
Read more ...
رکاوٹیں دور کریں
رکاوٹیں دور کریں!!!
……امیر افضل اعوان
اسلام کی آفاقی تعلیمات ہمیں دوسروں کے کام آنے اور ان کے لئے آسانی پیدا کرنے کا حکم دیتی ہیں، اسی طرح ظلم و ستم، جبر و جور سے گریز کی ہدایت کے ساتھ ساتھ اسلام ہمیں معاشرہ میں رہنے والے افراد کے لئے بہتر روابط استوار کرتے ہوئے حسن سلوک، نیکی، اخوت، بھائی چارہ اور محبت و شفقت کا درس دیتا ہے، اسلام میں دنیا و آخرت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ان کی ابدی وفانی حیثیت بھی نمایاں کی گئی ہے اور خالق کائنات نے انسان کے لئے جزاءاور سزا کا معیار بھی مقرر کردیا ہے۔ اسی طرح انسان کے لئے دنیا کو دارامتحان قرار دیتے ہوئے ہر رشتہ و تعلق کے حقوق و فرائض بھی واضح کردئیے ہیں تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے، اسلام میں کسی کے کام آنے،ایک دوسرے کی تکلیف دور کرنے اور راہ سے رکاوٹیں ہٹانے کی بھی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے مگر اس کے برعکس ہم دوسروں کے لئے مشکلات پیداکرکے اور ان کی راہوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے خوش ہوتے ہیں
Read more ...