لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں4دسمبر بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کے لیے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا اصلاحی بیان ہوا جس میں حضرت الشیخ کے مریدین ، متوسلین اور عوام الناس نے شرکت کی۔ آپ نے مخلوق خدا کو چاروں سلاسل میں بیعت بھی فرمایا۔
مرکز اہل السنت والجماعت میں عظیم سیاسی
Read more ...
نتیجہ سہ ماہی امتحان
نتیجہ سہ ماہی امتحان 1436ھ
مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا
درجہ تخصص فی التحقیق والدعوۃ
پوزیشن
حاصل کردہ نمبر
کل نمبر
نام
نمبر شمار
اول
Read more ...
تذکرۃ المحدثین:
تذکرۃ المحدثین:
……مفتی شبیر احمد حنفی ﷾
امام شعبہ بن الحجاج
حجاج کہتے ہیں کہ ایک دن امام اپنے گدھے پر سوار کہیں جا رہے تھے۔ راستہ میں سلیمان بن مغیرہ ملے۔ فقر و فاقہ کی شکایت کی اور تذکرہ کیا کہ غربت نے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ امام بولے:
وَاللهِ ما اَمْلِكُ غيرَ هذا الحِمَارِ•
واللہ! اس گدھے کے علاوہ میرے پاس اور کوئی چیز نہیں ہے۔
یہ کہہ کر گدھے سے اترے اور گدھا سلیمان کے حوالے کر دیا۔
ایک بار آپ کے پڑوسی نے دامنِ حاجت پھیلایا اور امداد کی درخواست کی۔ دینے کے لیے فی الفور کچھ نہ تھا، فرمایا: آپ نے ایسے وقت میں سوال کیا ہے کہ میرے پاس دینے کو کچھ نہیں،
Read more ...
تذکرۃ الفقہاء
تذکرۃ الفقہاء:
……مولانا محمدعاطف معاویہ﷾
امام ابراہیم بن یزید النخعی )2(
4: دلائل شرعیہ کی روشنی میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے امام ابراہیم رحمہ اللہ نخعی کا عمل بھی یہی تھا آپ کے متعلق آتا ہے کہ
"انہ کا ن یضع یدہ الیمنی علی یدہ الیسری تحت السرۃ"
( کتا ب الآثار بروایت امام محمد ص24 رقم الحدیث 121(
آپ دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر ناف کے نیچے باندھتے تھے۔
5: آپ امام کی قرأت کو مقتدی کے لئے کافی سمجھتے تھے :
عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إبْرَاهِيمَ؛ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ الْقِرَاءَةَ خَلْفَ الإِمَامِ وَكَانَ يَقُولُ تَكْفِيك قِرَاءَةُ الإِمَامِ۔
Read more ...
نبی اکرم ﷺ بحیثیتِ تاجر
نبی اکرم ﷺ بحیثیتِ تاجر
……مفتی محمد راشد ڈسکوی﷾
کائنات میں بسنے والے ہر ہر فرد کی کامل رہبری کے لیے اللہ رب العزت کی طرف سے جس معزز ومکرم ہستی کو مبعوث کرنا متعین ہوتا ، تو لازم تھا کہ اس امرِ عظیم کی تکمیل کے ایسی کامل واکمل ہستی کا انتخاب کیا جاتا، جس کی ذات وصفات میں ہر راہنمائی لینے والے کے لیے ہمہ جہت اور ہمت وقت سامان موجود ہوتا، چنانچہ! اس کے لیے سردار الانبیاء، رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو مبعوث کیا گیا، سب سے آخر میں بھیج کر، قیامت تک کے لیے آنجناب کے سر پر تمام جہانوں کی سرداری ونبوت کا تاج رکھ کر اعلان کر دیا گیاکہ اے دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں اپنی زندگی کو بہتر سے بہتر اور پُرسکون بنانا چاہتے ہو تو تمہارے لیے رسول اللہ ﷺکی مبارک ہستی میں بہترین
Read more ...
سود……سماج دشمن نظام
">سود……سماج دشمن نظام
مولاناقاضی محمداسرائیل گڑنگی
قرآن پا ک میں بار بار نظر ڈالی اس کی برکات کوحاصل کیا،قرآن میں سب سے زیادہ سخت لفظ کس گناہ پر استعمال کیاگیاہے ؟میں نے بارھادیکھاتونظر جاکر ایک جگہ جم گئی سود کی نحوست اورگناہ پر کہ اللہ پاک نے فرمایا:سودیو!بازآجاؤاگر سود سے باز نہیں آتے تواللہ اوراس کارسول تم سے اعلان ِ جنگ کرتاہے اوراس جنگ کے لیے تیار ہوجاؤ ،کیاکائنات میں کوئی ایساہے کہ جواللہ اوراس کے رسول سے اعلانِ جنگ کرےمختصر زندگی میں لاتعداد سودخوروں کودیکھااورپھر ان کاانجام بھی دیکھا اور ان کی حالت پہ ترس آیا،عروج جب زوال میں تبدیل ہواتواللہ کی زمین تنگ ہوگئی آج ہر شخص پریشان ہے اس میں بھی سود کی نحوست پائی جاتی ہے سودکے دھویں کااثر تو ہرشخص پہ ہورہاہے الامارحم اللہ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے لعنت بھیجی
Read more ...
قیامِ امن کے داعی کی مظلومانہ شہادت
قیامِ امن کے داعی کی مظلومانہ شہادت
محمد جہان یعقوب ، کراچی
دن بہ دن تنہائی کا احساس شدیدسے شدیدترہوتاجاتاہے،علمائے کرام جن کی اس قحط الرجال کے دورمیں ضرورت ماضی سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے،ایک ایک کرکے اٹھتے جارہے ہیں،کچھ اپنی طبعی موت توکچھ لیلائے شہادت سے ہم آغوش ہو کر ہمیں داغ مفارقت دیتے جارہے ہیں۔ ابھی جامع سیاست وطریقت حضرت مولانا میاں سراج احمددین پوری کے مرقدکی مٹی بھی نہیں سوکھی ،کہ ایک اورہیراہم سے چھین لیاگیا۔ایک اورنابغہ روزگارہستی،ایک اورحق گوعالم دین،ایک اورخطیب بے بدل،ایک اوراصول پسندسیاست دان،جس کے قدم سیاست کی پرخاروادی میں بھی کسی لمحے ڈگمگائے نہیں۔سابق سینیٹراورجمعیت علمائے اسلام (ف)کے صوبائی جنرل سیکریٹری حضرت مولاناعلامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو سکھر جامعہ حقانیہ میں نماز فجر ادا کر رہے تھے
Read more ...
علماء اجتماع کی مختصر روداد
علماء اجتماع کی مختصر روداد
عکاسی ………مولانا محمد کلیم اللہ حنفی ﷾
قرآن ، سنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں 7 دسمبر اتوار کے روز صبح 9:00 بجے تیسرے سالانہ علماء اجتماع کا انعقاد کیا گیاتلاوت کلام اللہ سے اس مبارک محفل کا آغاز ہوا اور ہدیہ نعت ومنقبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد علماء کے تربیتی بیانات کا باضابطہ سلسلہ شروع ہوگیا۔
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت نے علماء اجتماع کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے بہت قیمتی باتیں ارشاد فرمائیں جن کا مختصر خلاصہ پیش خدمت ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کو دنیوی اور اخروی کامیابی کا راستہ بتانے والے بالترتیب چار طبقات ہیں
Read more ...
مروجہ جرابوں پر مسح کا شرعی حکم
مروجہ جرابوں پر مسح کا شرعی حکم
……مولانا محمد اشفاق ندیم حنفی ﷾
موسم سرما کی آمد آمد ہے ، سورج کی تمازت ٹھنڈی پڑ گئی ہے ، راتیں لمبی ہوچکی ہیں اور مساجد کی آبادی دھیرے دھیرے ماند پڑنے لگی ہے موسم سرما اور سستی دونوں کو کچھ آپس میں مناسبت بھی ہے اس لیے شارع علیہ ا لسلام نے اس موسم میں وضو کو اچھے طریقے سے کرنے کی تاکید فرماتے ہوئے کہا اسباغ الوضو علی المکارہ۔ یعنی اعضاء وضو کو خوب اچھی طرح مل مل کے دھویا جائے۔
انسان کی اس طبعی سستی کا علاج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے بہت پہلے تجویز فرما دیا تھا لیکن چند لوگ پھر بھی اپنی کاہلی اور سستی کو بدلنے کے لیے تیار نہیں ، بلکہ وہ اعضاء وضو میں سے بعض اعضاء کو دھونے کی بجائے ان پر مسح کرنے لگے ہیں اور یوں اپنی سستی کی وجہ سے اپنی نمازیں ضائع کر رہے ہیں یہ لوگ اونی سوتی باریک جرابوں پر بھی مسح کرتے ہیں جس کی وجہ سے جب ان کا وضو بھی نہیں ہوتا تو نماز کیسے ہو گی بلکہ جب ایسا شخص مصلیٰ امامت پر آئے گا تو جہاں اس کی اپنی نماز نہیں ہوگی وہاں ان کے پیچھے مقتدیوں کی نماز کہاں ہو گی۔
Read more ...
حکمت و عزیمت کا سنگم
حکمت و عزیمت کا سنگم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
شہادت کی نعمت سے خدا اسے سرفراز فرماتا ہے جو اسے محبوب ہو ، ہمیں ان کی شہادت پر مسرت بھی ہے اور فخر بھی۔ کیونکہ ہم زندہ جاوید کا ماتم جو نہیں کرتے۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ اعداء اسلام کے دین دشمن عزائم کو ہم یونہی کھلے عام پنپنے دیں گے۔ اس نے بے وفا زندگانی کے جن جاں گسل مراحل کو خندہ پیشانی اور حکمت عملی سے تدریجا طے کیا یقین مانیے وہاں بڑے بڑوں کا پِتّا پانی ہوجاتا ہے۔لیکن یہ تو شیر دل جرنیل ، حکمت و عزیمت کا سنگم ، مدبر اور معاملہ فہم سیاست دان ، ہمدرد اور مشفق قائد ، محسن و مربی والد اور استاد ، نرم خو اور ہنس مکھ دوست ، بے بدل خطیب اور حق گو عالم دین ، جرات و شجاعت کا ہمالیہ……… الغرض وراثت نبوت کاحقیقی علمبردار اور تعلیمات پیغمبری کی جیتی جاگتی عملی تصویر ڈاکٹر علامہ خالد محمود سومرو شہید تھا جس نے اپنی زندگانی
Read more ...