احناف ڈیجیٹل لائبریری

بھائی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

< class="mainheading">بھائی

………معظمہ کنول
معاشرے میں بہنوں سے کیے جانے والے ناروا سلوک کا ایک طنزیہ جائزہ
میں ایک لڑکی ہوں کسی کی بہن، کسی کی بیٹی اور شائد مستقبل میں کسی کی ماں بھی مگر پھر بھی حیرت ہے کہ معاشرہ مجھے عجیب نظروں سے کیوں دیکھتاہے۔ میں اپنے گھر سے باہر نکلوں تو راہ چلتے بھائی گردن گھما گھما کے میری طرف کیوں دیکھنے لگتے ہیں؟
میں ایک عام سے گھرانے کی ایک عام سی لڑکی ہوں، سو بس میں بیٹھ کر کالج جاتی ہوں۔ صبح لڑکوں کے غول راستے میں ملتے ہیں۔ ان کے پاس سے گزرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے
Read more ...

حفاظت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حفاظت
………مولانا محمد طارق خلیل
آج بھی جب وہ اسکول کے گیٹ سے باہر نکلی تو وہ سامنے اس کو تنگ کرنے کے لیےوہ کھڑا تھا اس کی نظر جونہی اس بدمعاش پر پڑی غصہ سے سیخ پا ہوگئی،اس نے پکا ارادہ کیا آج وہ ضرور اپنے بھائی کو اس آوارہ کی شکایت لگائے گی۔ لبنیٰ نویں جماعت کی طالبہ تھی اس کے والدین ایکسیڈنٹ حادثے میں فوت ہوگئے تھے والدین کے فوت ہونے کے بعد گھر والے اس کے ساتھ بہت لاڈ اور پیار والا معاملہ کرتے تھے ،اس کی عادتیں کافی حد تک آزادانہ ہوچکی تھیں۔ گھر آکر اس نے رونا شروع کردیا، بھائی کے پوچھنے پر اس نے اپنی سہیلی کے بھائی کی شکایت کی جو اسے تنگ کرتا تھا، بھائی کے غصہ کا پارہ ہائی ہوگیا، اس نے کچھ دیر سوچنا شروع کیا۔ کل جب چھٹی کا وقت قریب آیا تو لبنیٰ کا بھائی سکول کے گیٹ کے پاس کھڑا ہوگیا،
Read more ...

نیکی کانقدبدلہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نیکی کانقدبدلہ!
……… مفتی محمدمعاویہ اسماعیل
دسمبرکامہینہ شروع ہوچکاتھا،ٹھنڈاپنے عروج پرتھی،رہی سہی کسر دھند نے نکال دی تھی،سرشام ہی لوگ بستروں میں دبک جایاکرتے تھے،سڑکیں سنسان لگتی تھیں،وقفے وقفے سے کوئی گاڑی گزرتی توکوئی آوازپیداہوتی تھی ورنہ توہرطرف ہوکاعالم تھا۔
اس دن توکچھ ٹھنڈزیادہ ہی تھی،اسی وجہ سے میراآفس جانے کابالکل دل نہیں کررہاتھامگربازارسے گھرکی کچھ ضرورت کی چیزیں لانی تھیں ،اس لئے آفس چلاآیا،کہ چلوناغہ بھی نہ ہوگاگھرکی چیزیں بھی خریدلوں گا،ویسے بھی بازارکی طرف جاناہی پڑتا،اورآفس میں آکربھی صبح سے ہیٹرہی کے پاس بیٹھاتھا،مگرپھربھی کسی کسی وقت ایک ٹھنڈی لہرسی جسم میں دوڑجاتی ،اتنے میں گھڑی نے چاربجنے کااعلان کیا، آفس کاوقت ختم ہوچکاتھا،اب میں اپنے آپ کوکوسنے لگا کہ کیاضرورت تھی آج اتنی سردی میں آنے کی، سامان کسی اوروقت میں بھی خریداجاسکتاتھا،
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں1 جنوری بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کے لیے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا اصلاحی بیان ہوا جس میں حضرت الشیخ کے مریدین ، متوسلین اور عوام الناس نے شرکت کی۔ آپ نے مخلوق خدا کو چاروں سلاسل میں بیعت بھی فرمایا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ مسلکی و دعوتی دورے کے لیے
Read more ...

الاشباہ والنظائر

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ :
………مفتی محمد یوسف ﷾
الاشباہ والنظائر(1)
دسویں صدی ہجری کے عظیم محقق اور فقیہ شیخ زین الدین بن ابراہیم رحمہ اللہ کی تصنیف ہے آپ کے آباء واجداد میں ایک صاحب کانام نجیم تھا۔ اس کی طرف نسبت کرتے ہوئے آپ کو ”ابنِ نجیم“ کہا جاتا ہے۔ چنانچہ اہل علم طبقہ میں آپ زین بن ابراہیم کی بہ نسبت ابن نجیم کے نام سے زیادہ جانے پہچانے جاتے ہیں۔ 926ھ کو مصر کے مشہور شہر قاہرہ میں آپ کی ولادت ہوئی آپ نے اپنے دور کے جید اور معروف صاحب علم وفضل حضرات کی خدمت میں رہ کر مختلف علوم وفنون حاصل کیے خصوصا ًعلم فقہ کے ساتھ آپ کو بہت زیادہ لگاؤ تھا۔ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ علمِ فقہ کو آپ نے اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا تھا، اس کا ثمرہ یہ ملا کہ اللہ پاک نے آپ کو فقہ میں خوب مہارت عطا کی۔ علم فقہ سے اپنے خصوصی تعلق اور بے پناہ لگاؤ کو آپ نے خود بیان کیا ، لکھتے ہیں:
Read more ...

دینی امور میں احتیاط

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دینی امور میں احتیاط
………مولانا محمد طارق خلیل ﷾
آج کے اس مادیت اور وسائل و زر کی فراوانی اور سہولت پسندی کے دور میں ہر شخص دینی امور میں رائے دینے کی کوشش کررہا ہے اور دینی امور کی انجام دہی کو اپنی تن آسانی کے مطابق کررہا ہے ،اس بات کا لازمی نتیجہ یہی ہوگا کہ ایک شخص جو دینی مسائل کے ابجد سے بھی واقف نہیں وہ اپنی مرضی سے دینی امور پر عمل پیرا ہورہا ہےااور احتیاط کے دامن کو اپنے ہاتھ سے چھوڑ دے تو یہ شخص اپنے لیے آخرت کے اعتبار سے خسارہ کے علاوہ کچھ نہیں کررہا اور اپنی تئیں اپنے عمل کو بڑا خوش کن محسوس کررہا ہوتا ہے۔
دور حاضر میں بڑھتی ہوئی ترقی کی وجہ سے نئی نئی اشیاء معرض وجود میں آرہی ہیں جب بھی کوئی فیکٹری کسی نئی مصنوعات کو بناتی ہے تو اس چیز کے استعمال کے حوالے سے جتنی احتیاطی تدابیر ہوتی ہیں اس کی بھی وضاحت کردیتی ہے اس چیز کو خرید نے والا اس کو استعمال کرتے وقت ان احتیاطات کو ضرور پیش نظر رکھتا ہے، ڈاکٹر کے بتائے ہوئے احتیاطی تدبیروں کا بھی ہر شخص خیال رکھتا ہے
Read more ...

تذکرۃ الفقہاء

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرۃ الفقہاء:
……مولانا محمدعاطف معاویہ﷾
امام ابراہیم بن یزید النخعی ﷫ )3(
ترک رفع یدین:
حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ شروع نماز کے علاوہ پوری نماز میں رفع یدین نہیں کرتے تھے اور آپ کا فتویٰ بھی یہی تھا کہ صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ہی رفع یدین کرنا چاہئے چنانچہ حضرت عبدالملک بن ابجر فرماتے ہیں:
" وَرَأَيْت الشَّعْبِيَّ ، وَإِبْرَاهِيمَ ، وَأَبَا إِسْحَاقَ ، لاَ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ إِلاَّ حِينَ يَفْتَتِحُونَ الصَّلاَةَ"
)مصنف ابن ابی شیبہ ج1ص237رقم الحدیث 2469(
میں نے امام شعبی ،امام ابواسحاق اورامام ابراہیم نخعی کو دیکھا یہ تینوں صرف نما ز کے شروع میں رفع یدین کرتے تھے۔
آپ کے فتویٰ کو بیان کرتے ہوئے حضرت حصین اور حضرت مغیرہ فرماتے ہیں امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا
Read more ...

حیاتِ حجۃ الاسلام …… ایک جھلک

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

حیاتِ حجۃ الاسلام …… ایک جھلک
………مولانا محمد اسحاق ﷾
حضرت مولانا امام محمد قاسم بن اسد علی بن غلام شاہ بن محمد بخش بن علاء الدین بن محمد فتح بن محمد مفتی بن عبدالسمیع بن مولوی محمد ہاشم صدیقی رحمۃ اللہ علیہم ، آپ کا سلسلہ نسب مشہور مدنی فیقہ اور امام قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے ہوتا ہواخلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے۔ رمضان المبارک یا شوال المکرم 1248ھ میں نانوتہ ضلع سہارنپور میں پیدا ہوئے، تاریخی نام خورشید حسین تھا بچپن ہی سے بزرگی کے آثار آپ کی پیشانی سے ظاہر تھے، اور یہ شعر آپ کے حق میں بالکل صادق تھا۔
بلائے سرش
 
ز

ہو شمندی

Read more ...

فکری گمراہی کا پانچواں سبب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فکری گمراہی کا پانچواں سبب
………مولانا محب اللہ جان ﷾
فکری آزادی رائے کا غلط استعمال:
چند ایک تمہیدی با تیں اس فکری آزادی رائے کے متعلق سمجھ لیجیے۔
1: فکری آزادی رائے ایک انسان کا بنیادی حق ہے اور اسلام نے بھی انسان کو یہ حق عطاءکیا ہے، اسے اس حوالہ سے قطعاً محروم نہیں کیا کیونکہ اسلام نام ہی حقوق کی ادائیگی کا ہے ، پورے اسلام کو اگر صرف ایک جملہ میں بیان کیا جائے تو وہ یہی ہے کہ”اسلام حقوق کی ادائیگی کا نام ہے“اور حقوق کی ٹھیک ٹھیک ادائیگی کے متعلق اسلام کی تعلیمات دنیا کے مذاہب کی تعلیمات کے مقابلہ میں ممتاز اور بے مثال تعلیمات ہیں۔
تو فکری آزادی رائے بھی انسان کا فطری حق ہے، جو اسے اسلام نے دیا اسلام چونکہ مذہب اعتدال ہے اور اس کی تمام تر تعلیمات میں اعتدال و توسط کا رنگ نمایاں ہے اور یہی اعتدال اسلام کی روح ہے جس طرح اسلام ہر چیز میں اعتدال کا درس دیتاہے اس طرح فکری آزادی رائے کے متعلق بھی اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ایک معتدل نظریہ دیا ہے،
Read more ...

حقیقی تصوف اور صوفیاءکی پہچان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حقیقی تصوف اور صوفیاءکی پہچان
………مولانا عنایت اللہ عینی ﷾
دنیا کی ابتداءکا فلسفہ قرآن میں موجود ہے کہ یہ اچھے لوگوں سے شروع ہوئی ہے اور اس کی انتہا و بربادی کی وجوہات فرامین سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھی جا سکتی ہیں وہ یہ کہ برائی اور برے لوگ جب ہر طرف پھیل جائیں گے حتی لا یقال فی الارض اللہ اللہ یعنی جب کوئی ایک بھی اللہ اللہ کہنے والا نہیں ہوگا تو اس وقت اس عالم گل و آب کی بساط لپیٹ دی جائےگی اور صورِ اسرافیل سے ذی روح کے قلوب پھٹ جائیں گے ،خداوند قدوس کا ازلی وعدہ واقعیت کا روپ دھار لے گا۔ قیامت آ جائے گی۔ اس لیے چند روزہ زندگی سے دھوکہ مت کھائیے اور اس کی بے ثباتی اور بے وفائی کو ذہن میں رکھتے ہوئے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان الکیس من دان نفسہ و عمل
Read more ...