تشہد میں انگلی کا اشارہ
تشہد میں انگلی کا اشارہ
……مفتی محمد نجیب قاسمی﷾
تشہد میں شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا باتفاق فقہاءوعلماءسنت ہے اور صحیح احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔ اشارہ کی مختلف صورتیں احادیث میں مذکور ہیں اور سب جائز ہیں، علماءاحناف کے نزدیک بہتر صورت یہ ہے کہ جب کلمہ شہادت پر پہنچیں تو دائیں ہاتھ کی چھوٹی اور ساتھ والی انگلی بند کرلیں، بیچ والی انگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنالیں، شہادت کی انگلی کو کھلا رکھیں، لا الہ پر شہادت کی انگلی اٹھائیں اور الا اللہ پر گرادیں۔ علماءاحناف کی طرح بے شمار محدثین وفقہاءوعلماءمثلاً امام شافعیؒ، امام احمد بن حنبلؒ، امام نوویؒ اور امام بیہقی ؒکا بھی یہ موقف ہے کہ تشہد میں صرف انگلی سے اشارہ کرنا ہے، اس کو حرکت دینا نہیں ہے۔
٭ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب قعدہ میں تشہد پڑھتے تو اپنے داہنے ہاتھ کو داہنے ران پر اور بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر رکھتے اور شہادت کی انگلی سے اشارہ فرماتے اور انگوٹھے کو بیچ کی ا
Read more ...
حرف ضاد کاصحیح تلفظ اور مخرج
حرف ضاد کاصحیح تلفظ اور مخرج
……مولانا محمد اشفاق ندیم ﷾
قرآن ِ کریم؛ اللہ تعالیٰ کا کلام بھی ہے اور اسی کی طرف سے نازل شدہ آخری کتاب بھی اور تاقیامت ہدایت و نجات کا ذریعہ بھی۔ اس کو پڑھنا ، پڑھانا ، سننا ،سنانا ، سمجھنا ، سمجھانا اور سب سے بڑھ کر اس پر عمل پیرا ہونارضائے الہی کا باعث ہے۔
قرآن کریم کے حروف کے صحیح تلفظ اور ادائیگی میں بالکل سستی نہیں برتنی چاہیے ، بہت سی صورتوں میں لفظ کی غلط ادائیگی میں ایک حرف دوسرے حرف میں بدل جاتا ہے اور نماز تک کے فاسد ہونا کا اندیشہ ہوتا ہے۔ انہی میں سے ایک صورت حرف” ضاد“ کی ہے۔ ایک حرف کو دوسرے حرف سے بدلنے یا ضاد کو ظاء سے بدل کر پڑھنے کا فقہی اختلاف متقدمین اور متاخرین فقہاء کرام میں مشہور چلا آرہا ہے لیکن بعض کم علم لوگ فقہاء کرام کے اختلاف کا ذکر کئے بغیرفقہ کی ایک مشہور کتاب محیط برہانی کا ایک حوالہ پیش کر کے لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ جو آدمی حرف ضاد کو حرف ظاء کےمشابہ ادا کرتا ہے
Read more ...
احکامِ عقیقہ
قسط نمبر 1:
………مفتی محمد یوسف ﷾
احکامِ عقیقہ
عقیقہ سے متعلق احکام و مسائل اور اس کا شرعی حکم ذکر کرنے سے قبل مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کی تعریف اور فوائد بھی بیان کردیے جائیں تاکہ پتہ چل جائے کہ” عقیقہ“ کہتے کسے ہیں؟ اور اس حکم کو بجا لانے کون کون سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
عقیقہ کی تعریف:
علامہ اصمعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اصلہا الشعر الذی یخرج علی راس المولود۔
)فتح الباری ج9ص726(
نومولود کے وہ بال ہیں جو ولادت کے وقت اس کے سر پر ہوتے ہیں۔
Read more ...
زکوٰۃ کس پر فرض ہے
زکوٰۃ کس پر فرض ہے ؟
……مفتی رئیس احمد ﷾
شرعیہ ایڈوائزر حلال ریسرچ کونسل
سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ اس شخص کے لیے ہے جس کے پاس صرف سونا ہو چاندی ، مال تجارت اور نقدی میں سے ذرہ سی مقدار بھی نہ ہو۔
اسی طرح چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ اس صورت میں ہے کہ صرف چاندی ہو۔ سونا؛ مال تجارت اور نقدی بالکل نہ ہو۔
اگر سونے یا چاندی کے ساتھ کوئی دوسرا مال زکوٰۃ بھی ہے مثلاً مال تجارت ہے خواہ ایک روپے کی مالیت کا ہو یا نقدی ہے خواہ چار آنے ہی ہوتو سب اموال زکوٰۃ کی قیمت لگائی جائے گی۔ اگر سب کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا زائد ہو تو زکوٰۃ فرض ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ سونا ساڑھے سات تولہ ، چاندی ساڑھے باون تولہ کسی کی ملکیت میں ہو یا مال تجارت یا نقدی یا ان چاروں اشیاء یا ان میں سے بعض کا مجموعہ چاندی کے وزن مذکور کی قیمت کے برابر کسی شخص کے پاس ہو
Read more ...
اسلام میں ”صلہ رحمی“ کا معاشرتی کردار
اسلام میں ”صلہ رحمی“ کا معاشرتی کردار
…… مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
پر امن معاشرے کو تعمیر کرتے وقت رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے جن جن امور کو سنگِ بنیاد کی حیثیت دی ان میں ایک” صلہ رحمی“بھی ہے۔ اسلامی معاشرت میں حسن سلوک ،اخلاق حسنہ اور باہمی تعلقات کو بہتر سے بہتر بنانے اور ان کو اپنانے پر بہت زور دیا گیا ہے تاکہ امن و سکون اورراحت وچین میسر آسکے۔
قران کریم کی سورۃ رعد کی آیت نمبر21 تا 24 میں جہاں ”صلہ رحمی“ کے بارے میں ترغیب اور تاکید موجود ہے وہاں پر اس کی وجہ سے ملنے والے انعامات خداوندی کا تذکرہ بھی واضح الفاظ میں مذکور ہے۔
قبیلہ خثعم کے ایک شخص نے ہادی دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی موجودگی میں سوال کیا: کیا آپ واقعتاً اللہ کے برحق رسول ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! بالکل میں اللہ کا برحق رسول ہوں۔ اس کے بعد اس شخص نے اللہ کے ہاں سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کے بارے میں پوچھا آپ نے فرمایا
Read more ...
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…
قسط نمبر 1:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
Error! Hyperlink reference not valid.
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
عربی میں خطبہ جمعہ کم از کم سنت مؤکدہ ہے، وگرنہ نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے کبھی بھی اس کو ترک نہ فرمانے کی وجہ سے اس کا وجوب ظاہر ہے کیونکہ نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے ہمیشہ خطبہ جمعہ عربی میں منقول ہے۔
لہٰذا خطبۂ جمعہ میں سنت متوارثہ یہ ہے کہ وہ عربی زبان میں ہو، عربی کے علاوہ عجمی زبان میں خطبہ جمعہ یا عربی کے ساتھ عجمی زبان میں اس کا ترجمہ جائز نہیں، بلکہ یہ عمل مکروہ تحریمی اور بدعت ہے۔
یاد رہے کہ اس سے مراد وہ خطبہ ہے جس کے فوراً بعد جمعہ کی نماز اداکی جاتی ہے اس سے مراد وہ وعظ نہیں جو کہ عربی خطبہ سے پہلے کیا جاتا ہے اس وعظ کا ثبوت الگ طور پر موجود ہے۔
عربی خطبہ سے پہلے وعظ کا ثبوت:
Read more ...
علماء دیوبند کی خدمات ِ سلوک و احسان
قسط نمبر 1:
…… مولانا عنایت اللہ عینی﷾
علماء دیوبند کی خدمات ِ سلوک و احسان
صاحب جوامع الکلم صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کو حدیثِ جبرائیل علیہ السلام میں اسلام ،ایمان اور احسان سے مرکب بیان فرمایا ہے اس وجہ سے امام قرطبی (م380ھ)نے اس حدیث مبارک کو ام السنہ کا لقب دیا ہے۔ جسے ہم اپنی تعبیر میں ”دین کا خلاصہ“ ہی کہہ سکتے ہیں۔
اس حدیث مبارک کی تشریح میں شیخ عبدالحق محدث دہلوی (م 1025ھ) نے حضرت امام مالک رحمہ اللہ (م179ھ) کا ارشاد نقل کیا ہے: من تفقہ ولم یتصوف فقد تفسق ومن تصوف ولم یتفقہ فقد تزندق ومن جمع بینہما فقد تحقق یعنی جس نےبغیر علم تصوف کے فقہ کو سیکھا تو وہ فاسق ہے اور جس نے بغیر فقہ کے تصوف حاصل کیا تو وہ زندیق ہے اور جس نے دونوں کو جمع کیا وہ شخص محقق ہے۔
(اللمعات شرح مشکوٰۃ ج1ص48)
Read more ...
سعودیہ ، حرمین شریفین کو ممکنہ خطرات اور ان کا تحفظ
سعودیہ ، حرمین شریفین کو ممکنہ خطرات اور ان کا تحفظ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
دنیا کے منظر نامے پر ہر وقت حالات بدلتے رہتے ہیں۔ اس وقت عالمی سطح پر یمن ، سعودیہ کے مابین مزید ممکنہ خطرات و خدشات نے بے چینی کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔ حوثی باغی؛ عرب دنیا کو طویل اور مہلک جنگ میں دھکیلنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ بالخصوص سعودیہ عرب کے استحکام و سالمیت کو گزند پہنچانے اور حرمین شریفین کے تقدس کو پامال کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی مشقیں جاری ہیں۔ سعودیہ عرب سے ہمارے ماضی میں
Read more ...
تراویح کےچند متفرق مسائل
تراویح کےچند متفرق مسائل
……متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
تراویح کی رکعات کا مسئلہ:
سوال : نماز تراویح کی رکعات کتنی ہیں ؟
جواب:
تراویح کی 20 رکعات ہیں ، چند احادیث درج ذیل ہیں۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ عِشْرِينَ رَكْعَةً وَالْوِتْرَ•
(مصنف ابن ابی شیبۃ ج2 ص284 باب كم يصلي فِي رَمَضَانَ مِنْ رَكْعَةٍ. المعجم الکبیر للطبرانی ج5ص433 رقم 11934، المنتخب من مسند عبد بن حميد ص218 رقم 653)
مسائل روزہ
مسائل روزہ
……متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
عوام کو چاہیے کہ رمضان المبارک بالخصوص روزہ اور تراویح کے مسائل جاننے کے لیے اپنے قریبی علماء کرام سے رابطہ رکھیں۔ بسا اوقات کسی بات کو معمولی سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ وہ بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اور کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ کسی بات کو معمولی سمجھتے ہوئے کر ڈالتے ہیں حالانکہ اس سے بہت بڑی نیکی ضائع ہو جاتی ہے اور گناہ گلے پڑ جاتا ہے۔ بالخصوص روزے کے مسائل میں غفلت برتی جاتی ہے اس لیے روزے کے احکام و مسائل کو مستقل طور پر لکھ دیا ہے تاکہ رمضان المبارک کی اہم عبادت ضائع ہونے سے بچ جائے۔
کوشش یہ کی گئی ہے کہ روزے کے اہم چیدہ چیدہ مسائل لکھے جائیں تاہم اگرکوئی ایسی بات پیش آتی ہے
Read more ...