الاشباہ والنظائر
تعارف کتب فقہ :
………مفتی محمد یوسف ﷾
الاشباہ والنظائر (5)
گزشتہ اقساط میں آپ یہ پڑھ چکے ہیں کہ زیر بحث کتاب فقہی قواعد و اصول پر مشتمل ہے۔ صاحب کتاب علامہ ابن نجیم حنفی رحمہ اللہ نے اس میں 25 قواعدکلیہ ذکر کیے ہیں۔ پھر ان میں سے ہر ایک قاعدہ بذات خودمختلف اصول و قواعد پر مشتمل ہے گویا ان قواعد کے تحت سینکڑوں مسائل و جزئیات فقہیہ کو بیان کیا گیا ہے۔
کتاب میں درج شدہ قواعد میں سے ہر ایک قاعدہ اپنی جگہ مسلّم ہے اور بے پناہ جامعیت و اہمیت کا حامل ہے ، اس کا تقاضا تو یہ ہے کہ ہر ہر اصول پر قدرے تفصیلی بات کی جائے مگر طوالت کا خوف دامن گیر ہے اس لیے مختصراً چند قواعد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
پہلا قاعدہ:
Read more ...
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
قسط نمبر 2:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
12: امام نسفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
(الی ذکر اللہ) ای الی الخطبۃ عند الجمہور وبہ استدل ابو حنیفۃ رحمہ اللہ علی ان الخطیب اذا اقتصر علی الحمدللہ جاز .
)تفسیر النسفی ج3 ص482(
آیت میں ذکر اللہ سے مراد خطبہ ہے جمہور حضرات کے ہاں اور اسی سے امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے دلیل لی ہے کہ اگر خطیب الحمد للہ پر اکتفاء کرے جائز ہے۔
13: تفسیر الفواتح الالھٰیۃ والمفاتیح الغیبیۃ ج2 ص414 میں لکھا ہے:
Read more ...
علماء دیوبند کی خدمات ِ سلوک و احسان
قسط نمبر 2:
…… مولانا عنایت اللہ عینی﷾
علماء دیوبند کی خدمات ِ سلوک و احسان
2: علامہ محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ:
انہی بزرگوں میں اہل حق کے سردار، ذوالفضائل،صاحب التکوین، جامع المعقولات والمنقولات ،قاسم العلوم والخیرات ،امام الہدیٰ، حجۃ الاسلام علامہ محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ (م1297ھ) ہیں۔
آپ قصبہ نانوتہ میں شعبان یا رمضان 1248ھ کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مولانا مملوک علی صاحب رحمہ اللہ سے حاصل کر کے دورہ حدیث شریف حضرت شاہ عبدالغنی محدث دہلوی سے کیا۔ آپ سید الطائفہ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز تھے (اکابر علماء دیوبند ص22 از اکبر شاہ بخاری) حضرت سید الطائفہ آپ سے بے حد محبت کرتے تھے اور آپ کی دینی علوم پر مکمل دسترس کو دیکھ کر فرمایا کہ مولوی قاسم میری زبان ہے۔(بیس بڑے مسلمان) بلکہ
Read more ...
امور دین میں افراط و تفریط
امور دین میں افراط و تفریط
مولانا محب اللہ جان﷾
یہ دینی معاملات میں فکری ونظریاتی گمراہی کے شکار ہونے کا ایک بنیادی، اصلی اور تاریخی سبب ہے۔تاریخ انسانیت میں جب بھی کوئی دینی معالات میں فکری گمراہی کا شکار ہوا ہے تو وہ گمراہی کے اس تاریخی سبب کو اختیار کرنے سے ہی ہوا ہے۔ اسلامی تاریخ میں بھی جتنے فرقے پیدا ہوئے اور اہل سنت والجماعت کے نظریے سے معتزل ہوئے ان کی فکری گمراہی کا یہ سبب بھی کسی سے مخفی نہیں۔ اس فکری اور تاریخی گمراہی کے دو پہلو ہیں :
۱۔ امور دین میں کمی کرنا یعنی الحاد کا شکار ہونا۔
۲۔ امور دین میں اضافہ کرنا یعنی بدعات کا شکار ہونا
ماقبل اقوام کی گمراہی میں بھی یہ دو اسباب شامل تھے اوراس دور کے باطل فرقوں کی گمراہی میں بھی یہی دونوں اسباب شامل ہیں
Read more ...
فقہ حنفی“ کی شورائیت پر ایک نظر
”فقہ حنفی“ کی شورائیت پر ایک نظر
مفتی امانت علی قاسمی﷾
اس وقت پوری دنیا میں عملی اعتبار سے ائمہ اربعہ کی فقہ رائج ومتداول ہے، ان میں بھی عمومی قبولیت اور خصوصی امتیاز فقہ حنفی کو حاصل ہے؛ بلکہ اگر کہا جائے کہ اولیت ومرجعیت اسی فقہ کا مقدر ہے، تو غلط نہ ہوگا، فقہ حنفی نے ترقی کی جس اوج کمال کو دریافت کیاہے اس کے اسباب وعلل کا پتہ لگانا دشوار نہیں؛ اس فقہ کی ترقی وکمال کا راز سربستہ بظاہر اس فقہ کی جامعیت، احوال زمانہ سے ہم آہنگی، اصول وقواعد کی پختگی اور احادیث وآثار کا انضمام ہے۔
فقہ حنفی کی خصوصیت:
علامہ شبلی نعمانی نے ”سیرة النعمان“ میں فقہ حنفی کی خصوصیت پر مفصل کلام کیاہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ: (۱) فقہ حنفی کے مسائل اسرار ومصالح پر مبنی ہوتے ہیں (۲) فقہ حنفی پر عمل بہ نسبت تمام فقہوں کے نہایت آسان ہے (۳) فقہ حنفی میں معاملات کے متعلق جو قاعدے ہیں نہایت وسیع اور متمدن ہیں (۴) فقہ حنفی نے ذمیوں کے حقوق (یعنی وہ لوگ جو مسلمان نہیں ہیں؛
Read more ...
ہدایات برائےحجاج کرام
ہدایات برائےحجاج کرام
مولانا یوسف لدھیانوی شہید
اسلام کا عظیم الشان رُکن ہے۔ اسلام کی تکمیل کا اعلان حجۃالوداع کے موقع پر ہوا، اور حج ہی سے ارکانِ اسلام کی تکمیل ہوتی ہے۔ احادیثِ طیبہ میں حج و عمرہ کے فضائل بہت کثرت سے ارشاد فرمائے گئے ہیں۔
ایک حدیث میں ہے:
قال رسول الله صلی الله علیہ وسلم: من حَجَّ ِللهِ فلم یرفث ولم یفسق رجع کیومٍ ولدتہ أُمُّہ۔
(متفق علیہ ،مشکوٰة ص:۲۲۱)
ترجمہ:… ”جس نے محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے حج کیا، پھر اس میں نہ کوئی فحش بات کی اور نہ نافرمانی کی، وہ ایسا پاک صاف ہوکر آتا ہے جیسا ولادت کے دن تھا۔“
ایک اور حدیث میں ہے:
Read more ...
دورہ تحقیق المسائل
فقید المثال دورہ تحقیق المسائل
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی﷾
اگر آپ مجھ سے سوال کریں کہ آج کے دورکا سب سے بڑا المیہ کیا ہے؟ تو میں برملا یہی جواب دوں گا :
” علمی انحطاط اور قحط الرجال“۔
اس ضرورت کے پیش نظر حضرت الاستاذ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے اکابر کی علمی و تحقیقی روایت کو نئے انداز میں پروا ن چڑھایا ،حالات کا رخ عدم برداشت اورشدت موڑ کر سنجیدہ اور شستہ زبان کے ساتھ دلائل کی طرف لائے اورہرشخص کویہ دعوت فکر دینے کی کوشش کی کہ قبول حق میں دلیل کو بنیاد بنائیں۔
اسی روایت کی ایک کڑی 12 روزہ دورہ تحقیق المسائل بھی ہے۔ جوحسب سابق اس سال بھی قرآن وسنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت87 جنوبی سرگودھا میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے فوراً بعد 23مئی تا 4 جون 2013 ء منعقد ہوا۔
Read more ...
ایک اور مردقلندر اس دارِ فانی کوالوداع کہہ گیا
ایک اور مردقلندر اس دارِ فانی کوالوداع کہہ گیا
………مولانامحمداسرائیل گڑنگی﷾
چمکتی صورت اور دمکتے کردار کے مالک کلاچی کے رہنے والے ایک ایسے مرد قلندر سے آج قارئین کرام کی ملاقات کروائی جارہی ہے جن کے نام شہرہ عالم میں گونج رہاہے وہ شیخ العرب والعجم مولاناسید حسین احمدمدنی رحمۃ اللہ علیہ کے مایہ ناز شاگرد تھے ان کی ملاقات کے لیے دل تڑپتارہامگر باوجود کوشش کے زیارت نہ ہوسکی اس بات کاتذکرہ ان کے مایہ ناز شاگرد حضرت مولاناعبدالقیوم حقانیؔ اور ان کے نواسے حضرت مولانایحییٰ احمدسے ہوتارہاجب کہ خط وکتابت کاسلسلہ جاری رہااور حضرت کے نواسے نے فون پہ گفتگو کروائی اور اس مرد مجاہد نے بڑی دعاؤں سے نوازا وہ زندگی بھر اسلام کے ترجمان بن کر رہے زبان اور قلم سے اسلام کادفاع کرتے رہے آخری زندگی تک قرآن وحدیث کے خادم بن کر رہے میری مراد ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث مفسر قرآن حضرت مولاناقاضی عبدالکریم آف کلاچی ڈیرہ اسمٰعیل خان فاضلِ دارالعلوم دیوبند ہیں آ پ طویل عمر پاکر وفات پاگئے
Read more ...
احکامِ عقیقہ
قسط نمبر 2:
………مفتی محمد یوسف ﷾
احکامِ عقیقہ
عقیقہ کی حیثیت :
عقیقہ کرنا ایک مستحب عمل ہے اسے فرض ، واجب سمجھنا اور ضروری خیال کرنا درست نہیں۔
محدث کبیر علامہ ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
وانما اخذ اصحابنا الحنفیۃ فی ذالک بقول الجمہور وقالوا باستحباب العقیقۃ۔
)اعلاء السنن ج 17 ص 114 باب العقیقہ (
ترجمہ : عقیقہ کے بارے میں ہمارے علماء احناف رحمہم اللہ نے جمہور حضرات کے موقف کو اختیار کیا ہے اور جمہور عقیقہ کے مستحب ہونے کے قائل ہیں۔
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
قسط نمبر 3:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
احادیث مبارکہ سے خطبہ جمعہ کے ذکر ہونے کا ثبوت:
حدیث چونکہ قرآن کریم کی تفسیر ہے اس لیے اس موقع پر احادیث مبارکہ سے استفادہ بھی مذکورہ مسئلہ کو سمجھنے میں نہایت مفید ثابت ہوگا، کیونکہ نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے خود خطبہ جمعہ پر ذکر کا اطلاق فرمایاہے۔ چند احادیث ملاحظہ فرمائیں:
حدیث نمبر1:
عن أبي هريرة رضی اللہ عنہ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:إذا كان يوم الجمعة وقفت الملائكة على باب المسجد يكتبون الأول فالأول ومثل المهجركمثل الذي يهدي بدنة ً ثم كالذي يهدي بقرة ثم كبشاً ثم دجاجة ثم بيضة وإذا خرج الإمام طووا صحفهم يستمعون الذكر۔
Read more ...