احناف ڈیجیٹل لائبریری

کیا تعویذپہننا شرک ہے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

">کیا تعویذپہننا شرک ہے؟

………مولانا محمد اسحاق﷾
ہر انسان کے ذمہ کچھ دنیا کی ذمہ داریاں ہیں اور کچھ آخرت کی اس لیے ہم جو کام موت سے پہلے کی زندگی کیلیے کرتے ہیں ان کاموں کو دنیا کے کام کہا جاتا ہے اور جو کام موت کے بعد آخرت کی زندگی کیلیے کرتے ہیں ان کو دین کا کام کہا جاتا ہے۔
مثلاً ہم ارکان اسلام پر عمل کرتے ہیں تاکہ آخرت کا گھر آباد ہو جائے اس لیے ان کو دین کا کام اور ان کے احکام کو دینی احکام کہا جاتا ہے۔ دینی احکام کا مآخذ قرآن و سنت اجماع و قیاس ہیں۔ ہم روز مرہ کے جتنے دنیاوی کام کرتے ہیں مثلاً کھیتی باڑی ، تجارت ، سیر وسیاحت ، کھیل کود وغیرہ تو صحت و تندرستی سے کرتے ہیں یا کبھی ہمیں بیماری بھی گھیر لیتی ہے اس کے لیے ہم دوائی لیتے ہیں یا دم تعویذ وغیرہ کراتے ہیں ان سب امور کا نفع یا نقصان موت سے پہلے والی زندگی کے لیے ہے۔ اور یہ سب دنیاوی کام ہیں دوائی ، دم اور تعویذ وغیرہ طریق علاج ہیں۔
Read more ...

کم علمی اورجہالت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
کم علمی اورجہالت
………مولانا محب اللہ جان ﷾
دین کی اہم اہم تعلیمات اوراسلامی عقائدونظریات کے علم سے لاعلم ہونا بھی انسان کی فکری گمراہی کاایک اہم ،بنیادی اورتاریخی سبب ہے ،ہمیشہ سے شیطانی قوتوں نے انسانی جہالت سے بھرپور فائدہ اٹھاکر اسے جادہ حق سے ہٹانے کی بھر پور کوششیں کیں،انسان کو جاہل پاکرا سے گمراہ کرنا شیطانی قوتوں کیلئے سب سے آسان ذریعہ ہے بنسبت اس شخص کے گمراہ کرنے کے کہ جس کے پاس شریعت کا علم ہے۔ آج بھی مسلمانوں میں جتنے لوگ فکری گمراہی کا شکارہورہے ہیں ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہیں جو دین کی مکمل تعلیمات اوربعض اہم اہم حقائق سے لاعلم ہیں ،جب انہیں تصویرکاایک ہی رخ دکھایا جاتاہے توکم علمی کی وجہ سے وہ بس اسی پر اکتفاکرتے ہوئے دوسری تمام ترتعلیمات کاانکار کرلیتے ہیں
Read more ...

کیا مذہب اور سائنس میں ٹکراؤ ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کیا مذہب اور سائنس میں ٹکراؤ ہے؟
………مولانا محمدمبشربدر﷾
زمانہ کے تغیر کے ساتھ دنیا بھی ترقی کرتے کرتے آج ایسے دور میں داخل ہوچکی ہے جسے ٹیکنالوجی اور جدید سائنس کا دور کہا جاتا ہے۔ نت نئی ایجادات نے انسانی عقلوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایسی ایسی چیزیں وجود میں آگئی ہیں جن کا پچھلے ادوار میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ بھلا کس نے سوچا تھا کہ انسان بھی ہوا میں اڑے گا، برق رفتاری سے ایک شہر سے دوسرے شہر اور ایک ملک سے دوسرے ملک تک ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں چند ساعتوں کے اندر پُر سکون سفر کر لے گا ، مصنوعی ٹھنڈک پیدا کرکے اشیائے خوردو نوش کو دیر پا محفوظ رکھ سکے گا ، کپڑوں کی بنائی سے لے کر برتنوں کی صناعت تک کے لیے مشینوں سے خدمت لی جائے گی ، گھروں میں لکڑیاں جلانے کی مشقت کے بجائے گیس سے کھانا پکایا جائے گا ، بجلی کی توانائی سے بڑے بڑے کام لیے جائیں گے
Read more ...

رشوت کا گناہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رشوت کا گناہ
……… مفتی محمد تقی عثمانی ﷾
شراب نوشی اور بدکار ی سے بھی زیادہ سنگین ہے،بعض برائیاں تو ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں لوگوں کی رائیں مختلف ہوسکتی ہیں ایک شخص کے نزدیک وہ برائی ہے۔ اور دوسرا اسے کوئی عیب نہیں سمجھتا لیکن رشوت ایک ایسی برائی ہوتی ہے جس کے بُرا ہونے پر ساری دنیا متفق ہے کوئی مذہب وملت، کوئی مکتب فکر یا انسانوں کا کوئی طبقہ ایسا نہیں ملے گا جو رشوت کو بدترین گناہ یا جرم نہ سمجھتا ہو ،حدیہ ہے کہ جو لوگ دن کے وقت دفتروں میں بیٹھ کر دھڑلے سے رشوت کا لین دین کرتے ہیں وہ بھی جب شام کو کسی محفل میں معاشرے کی خرابیوں پر تبصرہ کریں گے تو ان کی زبان پر سب سے پہلے رشوت کی گرم بازاری ہی کا شکوہ آئے گا اور اس کی تائید میں وہ (اپنے نہیں) اپنے رفقائے کار کے دوچار واقعات سنا دیں گے ، سننے والے یاتو ان واقعات پر ہنسی مذاق میں کچھ فقرے چست کردیں گے
Read more ...

دینی مدراس میں قواعد فقہ کی تعلیم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دینی مدراس میں قواعد فقہ کی تعلیم
…مولانا اشتیاق احمد قاسمی﷾
”فقہی اصول وقواعد“ دین فہمی کی اساس اوراحکام شرعیہ کی کسوٹی ہیں، عصر حاضر کی علمی زبان میں ”قواعدُ تفسیرِ النصوص“ کی تعبیر اصولِ فقہ کے لیے مستعمل ہے یہ قرآن وسنت کی تشریح وتفہیم کا مقررہ منہاج ہیں، ان کی بنیادیں گہری اور ستون مضبوط ہیں، شریعت کو باطل کی آمیزش سے پاک رکھنے کے لیے مدارکِ اجتہاد اور مقاصد شریعت پر گہری بصیرت رکھنے والے علمائے راسخین اور فقہائے عاملین نے ان کو فن کی حیثیت سے مرتب فرمایا ہے، انھیں اصول و قواعد کے مطابق احکام کی تشریح وتوضیح صحت وحَقّیِّتْ کی ضامن ہے۔
فقہی اصول وقواعد کی تدوین:
جب اسلام عرب سے عجم میں سرعت کے ساتھ پھیل رہا تھا،
Read more ...

اسلام کا اقتصادی نظام

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اسلام کا اقتصادی نظام
اور غیر اسلامی نظریے
………مفتی محمد عارف باللہ ﷾
اقتصادی نظام اور اس کی راہ میں پیش آمدہ مشکلات کا حل جو اسلام نے پیش کیا ہے اس کو جاننے سے پہلے ذہن میں اسلامی معیشت و اقتصاد کا تصور واضح ہونا اور یہ بات معلوم ہونی از حد ضروری ہے کہ اسلامی اقتصاد و معیشت کس چیز کا نام ہے؟ اس کی کیا بنیادی خصوصیات ہیں؟ وہ کس طرح دوسری معیشتوں سے ممتاز ہے؟ کیونکہ جب تک یہ بات واضح نہ ہوگی اس وقت تک اقتصادی مسائل پر بحث و تحقیق اور ان کا کوئی حل منطقی طور پر درست نہیں ہوگا۔
اسلام ایک مکمل نظام زندگی ہے:
اسلامی معیشت یا بالفاظ دیگر ’’اسلام کے اقتصادی نظام‘‘ کے حوالے سے سب سے پہلی بات جو ذہن نشیں رہنی چاہئے وہ یہ ہے کہ اسلام درحقیقت ’’کیپٹل ازم‘‘ (سرمایہ دارانہ نظام) ’’یا سوشلزم‘‘ (اشتراکیت) کی طرح ایک ’’معاشی نظام‘‘ نہیں ہے، مجموعۂ قوانین اسلام ’’قرآن وسنت‘‘ میں وہ بنیادی تصورات تو ہیں
Read more ...

حج ……ایک عاشقانہ سفر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حج ……ایک عاشقانہ سفر!!!
………مولانا خورشید عالم﷾
حج کی فرضیت:
حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہےجن پر اسلام کی بنیاد ہے۔ حج کی فرضیت قرآن کریم، حدیث شریف اور اجماع امت سے ایسے ہی ثابت ہے جیسا کہ نماز، روزہ اور زکوٰۃ کی فرضیت ثابت ہے؛ اس لیے جو شخص حج کی فرضیت کا انکار کرے، وہ کافر ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
"وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ"
(سورہ آل عمران، آیت: 97)
ترجمہ : "اور اللہ کے واسطے لوگوں کے ذمہ اس مکان کا حج کرنا ہے، یعنی اس شخص کے جو کہ طاقت رکھے وہاں تک کی سبیل کی اور جو شخص منکر ہو؛ تو اللہ تعالی تمام جہاں والوں سے غنی ہیں۔"
یہ آیت کریمہ حج کی فرضیت کے حوالے سے نصّ قطعی ہے۔
Read more ...

پاکستانی پارلیمنٹ کا تاریخ ساز فیصلہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">7 ستمبر 1974ء

پاکستانی پارلیمنٹ کا تاریخ ساز فیصلہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
یاد کیجیے وہ دن جب نشتر کالج کےطلبہ کا ایک گروپ ’’شمالی علاقہ جات‘‘ کی سیروتفریح کی غرض سے ملتان سے پشاور جانے والی گاڑی چناب ایکسپریس کے ذریعہ روانہ ہوا۔ گاڑی ربوہ (چناب نگر) پہنچی تو مرزائیوں نے گاڑی میں مرزا قادیانی کا کفر والحاد پر مشتمل لٹریچر تقسیم کرنا شروع کردیا جس سے طلبہ اور قادیانیوں میں جھڑپ ہوتے ہوتے رہ گئی۔29 مئی 1974ء کو طلبہ چناب ایکسپریس کے ذریعے واپس آرہے تھے کہ گاڑی ربوہ ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو قادیانیوں نے طلبہ پر حملہ کردیا اور اتنا تشدد کیا کہ وہ خون میں نہا گئے جب گاڑی فیصل آباد پہنچی اور عوام نے نبی محترم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لیواؤں کو اس زخمی حالت میں دیکھا تو وہ برداشت نہ کرسکے اور
Read more ...

لوح ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوح ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
19 اگست 2015ء کو تین ماہ کی نظر بندی کے بعد متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ رہا ہو کر مرکز اہل السنت والجماعت تشریف لائے۔ جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا۔بعد ازاں رہائی کی خبر پورے ملک میں جنگل کی اگ
Read more ...

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

قسط نمبر 4:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
خیر القرون سے خطبہ جمعہ کے ذکر ہونے کا ثبوت:
صحابہ کرام رضی ا للہ عنہم اجمعین اور تابعین کرام رحمہم اللہ کے بہترین دور میں بھی خطبۂ جمعہ اور نماز جمعہ پر ذکر اللہ کا اطلاق ہوتا تھا، اس سلسلے میں کچھ تصریحات ملاحظہ فرمائیں:
1: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ خطبۂ جمعہ کے وقت دیر سے پہنچے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس وقت خطبۂ جمعہ ارشاد فرمارہے تھے، آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دیر سے آنے پر ناراضگی کا اظہار فرمایا۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ خطبہ اور نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنے دیر سے آنے کا عذر پیش فرمایا۔
Read more ...