ایصالِ ثواب
ایصالِ ثواب
……مولانا عبدالغفار اٹکی﷾
اللہ تعالی نے بندہ مومن کے لیے بڑی آسانیاں پیدا فرمائی ہیں چنانچہ آخرت تو ہے ہی مومن کے لیے کہ آخرت میں ہی اللہ تعالی کی صفت رحیم کے تحت رحمت خاصہ کا ظہور ہوگاجس کی وجہ سے جنت مومن کامقدر بنے گی باقی دنیا ہو یا برزخ ان دونوں جہانو ں میں مومن کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ دنیا میں نیکی کرتے تب بھی ثواب ملتا ہے اور برزخ میں جاکر اگر چہ خود نیکی نہیں کر سکتاتاہم اگر کوئی اس کے لیے نیکی کر تو اس کا ثواب بھی ملتا ہے پہلی بات میں تو اتفاق ہے کہ دنیا میں مومن جونیکی کر ے اس کا ثواب ملتا ہے۔
لیکن دوسری بات میں غیر مقلدین نےبے تکی سی تقسیم کر دی ہے کہ تلاوت ِقرآن کے علاوہ دیگر نیکیو ں کاثواب تو میت کو پہنچتا ہے لیکن تلاوت کاثواب نہیں ملتا۔ تلاوت ِقرآن کا ایصا ل ِ ثواب ناجائزاور غلط ہے۔
آپ بیتی……شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی شاہ
<
آپ بیتی……شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی شاہ
یہ آپ بیتی مولانا سعید الحق جدون کی کتاب
’’مولاناشیرعلی شاہ مدنی کی درس گاہ میں‘‘سے ماخوذہے۔
میری ابتدائی تعلیم روایتی انداز میں میرے گھر میں ہوئی۔ میرے والد ماجد مولانا قدرت شاہ صاحب سے میں نے ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ پھر انہوں نے مجھے شیخ الحدیث مولانا عبدالحق صاحب رحمہ اللہ کے قائم کردہ مدرسہ انجمن تعلیم القرآن میں داخل کروایا۔ جہاں مولانا قاضی حبیب الرحمن صاحب‘ فاضل دیوبند سے نحو کی ابتدائی کتابیں پڑھیں‘مولانا سیدبادشاہ گل صاحب بانی جامعہ اسلامیہ اکوڑہ خٹک سے بدیع المیزان اور ترکیب کافیہ اور حضرت شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ صاحب رحمہ اللہ سے تحریر سنبٹ پڑھی۔
۴۷۔۱۹۴۶ء میں جب ہندوستان کی سیاست نے پلٹا کھایا او رانگریز بھاگنے پر مجبور ہوئے
Read more ...
تِری عظمت کے مقابل میرا سجدہ کیا ہے
div class="mainheading">تِری عظمت کے مقابل میرا سجدہ کیا ہے ؟
……عزیز بلگرامی ﷾
سائنس کو اِس بات کا اعتراف ہے کہ کائنات کا ننانوے فی صد سے بھی زائد مادہ یا Matter نہ ضبطِ جستجو ہی میں آسکا ہے اور نہ کسی طاقتوردوربین کی نگاہ میں سما ہی سکا ہے۔اِس ترقی یافتہ دور کے Cosmologistsکا بیان ہے کہ جس قدر کائنات انسانی ادراک کے احاطے میں آچکی ہے اُس کا مادہ دیگر نامعلوم کائناتوں میں موجود مادّے کا ایک ادنیٰ سا حصہ ہے۔ شاید یہی سبب ہے کہ فضائے بسیط میں تیرنے والی کہکشائیں،اِس بنا پر گم نہیں ہو پاتیں کہ یہ دوسری کہکشاؤں یا کا سمک مادوں سے کسی قوت کے ذریعہ بندھی ہوئی ہیں۔Big Bang Theory کہتی ہے کہ انتہائی کثیف اور انتہائی گرم کائنات ابتداء میں ایک جان یا Compact شکل میں تھی۔ پھرایک زبردست کا سمک Cosmic دھماکہ نے ایک ایسی صورتحال پیدا کردی کہ کائنات کے پھیلنے کے عمل کا آغاز ہوگیااور یہ تسلسل کے ساتھ ہر لمحہ جاری ہے۔
Read more ...
تریسٹھ سالہ حیاتِ نبوی ﷺ کی ایک جھلک
تریسٹھ سالہ حیاتِ نبوی ﷺ کی ایک جھلک
……مفتی محمد راشد ڈَسکوی﷾
سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفیٰ ، احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت پیر کے روز صبح صادق کے وقت ربیع الاول ،عام الفیل۔ بمطابق اپریل ۵۷۱ء میں ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے چند مہینے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدِ محترم ’’عبد اللہ ‘‘کی وفات ہو گئی، آپ کے دادا جان ’’عبد المطلب‘‘ کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسمِ گرامی ’’محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب‘‘ ہے ،اور آپ کی والدہ محترمہ ’’آمنہ کی طرف سے آپ کا نام ’’احمد‘‘ تجویز ہوا۔ ابو لہب کی آزاد کر دہ باندی ’’ثویبہ رضی اللہ عنہا‘‘کے چند دن دودھ پلانے کے بعدشرفاءِ قریش کی عادت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا ‘‘کی رضاعت میں دے کر مضافاتِ مکہ میں بھیج دیا ، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ دن کے تھے۔
ولادت کے چوتھے سال :
Read more ...
سیرتِ رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم
سیرتِ رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم
اور بین الاقوامی مذہبی اختلافات
……مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
اسلام جینے سے پہلے اور مرنے کے بعد کے حالات کی جہاں خبر دیتاہے وہاں دنیا میں ہر عمر کے حساب سے زند گی گزارنے کے انسانی ،فطری ،اخلاقی ،قومی وملی قوانین بھی دیتاہے۔ اسلام؛ اتحاد و اتفاق کاسب سے بڑا نا صرف علمبردار بلکہ گزشتہ ادوار میں عملاً نافذالعمل مذہب بھی رہا ہے۔
اسلام؛ پو ری روئے زمین پر علمی ،عملی،قومی اور ملی فسادات کوختم کرکے امن و آشتی ،انصاف وعدل، راحت و چین کے ساتھ مکمل آزادی کا حق دیتاہے۔ یہ محض تجاویزپیش کرنے پر اکتفاء نہیں کرتا بلکہ عملی زندگی میں اپنا کردار اداکرتاہے۔ سابقہ اقوام کے عروج وزوال کی محض داستانیں ہی نہیں سناتابلکہ ان سے سبق اور عبرت حاصل کرنے کے لیے دعوت ِ فکر دیتاہے۔
لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
6 دسمبر 2015ء کو مرکز اہل السنت والجماعت میں چوتھا سالانہ علماء اجتماع منعقد ہوا۔ مولانا محمد الیاس گھمن نے عالمی اتحاداہل السنت والجماعت کے پلیٹ فارم سے دور حاضر میں مسلکی کام کی افادیت اور ملک میں کام کرنے کا طریقے پر تفصیلی بیان کیا اور مسلک اہل السنت والجماعت کے عقائد و مسائل پر بھی عالمانہ گفتگو فرمائی۔
3 دسمبر بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
Read more ...
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…
قسط نمبر7:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
مذکورہ تمام روایات سے ثابت ہوا کہ جس طرح علم دین کا حاصل کرنا ضروری ہے کسی نہ کسی درجے میں عربی زبان کا آنا بھی شریعت کے ہاں مطلوب ہے کیونکہ ہماری شریعت عربی زبان میں ہے، جب شریعت کو حاصل کرنا ضروری ہے تو شریعت کی زبان کو حاصل کرنا بھی کچھ نہ کچھ ضروری ہوا۔
عربی زبان کی اہمیت تو اپنی جگہ عرب کی مصنوعات کی اہمیت بھی بسا اوقات نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بنسبت عجم کی مصنوعات کے مسلمانوں کے دلوں میں راسخ فرماتے تھے، چنانچہ ایک مرتبہ نبی اقدس صلی ا للہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کے ہاتھ میں عجمی (فارسی) کمان دیکھی تو اس سے فرمایا: یہ کیا ہے؟ اس کو پھینک دو اور اپنی عربی کمان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا اس جیسی کمان کو استعمال کیا کرو، پھر وجہ یہ بیان فرمائی کہ یہ تمہاری دینی اور دنیاوی دونوں
Read more ...
نعمت نکاح، ضرورت طلاق اور عدت حکم الٰہی
نعمت نکاح، ضرورت طلاق اور عدت حکم الٰہی
مفتی نجیب احمد قاسمی
نکاح۔ نعمت: نکاح اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے، جب یہ رشتہ قائم کیا جاتا ہے تو اس میں پائیداری ودوام مقصود ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نکاح کے مقصد کو اس طرح بیان فرماتا ہے: اور اسی کی نشانیوں میں ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کی بیویاں بنائیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو، اور اس نے تمہارے (یعنی میاں بیوی کے درمیان)محبت وہمدردی پیدا کردی۔
(سورۃ الروم 21)
اللہ تعالیٰ نے بہت سی حکمتوں اور مصلحتوں کے پیش نظر نکاح کو جائز قرار دیا، من جملہ ان مصالح وحکم کے ایک حکمت ومصلحت یہ بھی ہے کہ اس روئے زمین پر نوعِ انسانی، اصلاح ارض اور اقامت شرائع کے لئے اس کی نائب بن کر قیامت تک باقی رہے اور یہ مصلحتیں اسی وقت متحقق ہوسکتی ہیں جبکہ ان کی بنیاد مضبوط اور مستحکم ستونوں پر ہوں ، اور وہ ہے نکاح۔ویسے تو نسل انسانی کا وجود مرد وعورت کے ملاپ سے ممکن تھا، خواہ وہ ملاپ کسی بھی طرح
Read more ...
سلام کا اسلامی طریقہ و آداب
سلام کا اسلامی طریقہ و آداب
کفیل احمد ندوی
اسلام میں سلام کی کتنی اہمیت ہے اس کا اندازہ اسی سے کیجئے کہ آنے والا اگر سلام و اجازت کے بغیر آنا چاہے، یا سلام سے پہلے کسی طرح کی گفتگو کرے اور اپنی ضرورت رکھے تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی کہ ایسے آدمی کو آنے نہ دیا جائے اور نہ ہی اس کے کسی مطالبہ کو پورا کیا جائے
خود حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سلام میں پہل کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا یہ نتیجہ تھا کہ صحابہ صرف اس نیت سے بازار جاتے تھے تاکہ وہاں لوگوں کو سلام کر کے ثواب حاصل کرلیں۔
افسوس یہ ہے کہ آج مسلمانوں نے سلام کے تعلق سے ان تعلیمات کو کلیۃً فراموش کر دیا ہے، اسلامی معاشرے میں سلام کا رواج اب بہت کم ہو گیا ہے۔
اسلامی زندگی کے راہنما اصول
اسلامی زندگی کے راہنما اصول
مفتی محمد تقی عثمانی
مومن درحقیقت وہ شخص ہے جو دل سے اﷲ تعالی کی وحدانیت، نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی رسالت اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے تمام عقائد واحکام پر غیر متزلزل یقین رکھتا ہو۔ اور اس کو اس بات کا پختہ یقین ہو کہ اﷲ اور اس کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم نے انسانوں کو جو احکام دیے ہیں وہی ان کی دین و دنیا کی فلاح کے ضامن ہیں۔ اس ایمان کا لازمی تقاضہ یہ ہے کہ انسان اپنی پوری زندگی اﷲ اور اس کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کی ہدایات کے مطابق گزارے، جن باتوں کا اس کو حکم دیا گیا ہے ان کو بجا لائے اور جن سے روکا گیا ہے ان سے رک جائے۔
لہذا ایک مومن کی بنیادی صفت یہ ہے کہ اس کی زندگی اﷲ تعالی کی مرضی کے مطابق ہوتی ہے۔ وہ اپنے ہر کام اور نقل وحرکت میں پہلے یہ دیکھتا ہے کہ اﷲ تعالی کی طرف سے اس کو اجازت ہے یا نہیں۔ اجازت ہوتی ہے تو کرتا ہے
Read more ...