احناف ڈیجیٹل لائبریری

اسلام میں تجارت کی اہمیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اسلام میں تجارت کی اہمیت
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
قرآن مجید میں کم سے کم 32 مقامات پر زکوۃ دینے کا حکم دیا گیا ہے یا اس کی ترغیب دی گئی ہے اور اسی طرح 16 مواقع پر بطور ترغیب یا مدح کے صدقہ دینے والوں کا ذکر آیا ہے اس کے برخلاف شاید ہی کوئی آیت ہو جس میں زکوۃ اور صدقہ لینے کی ترغیب دی گئی ہو۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسلام کا منشا یہی ہے کہ مسلمان جائز طریقہ پر اپنے آپ کو اس لائق بنانے کی کوشش کریں کہ وہ خود زکوۃ ادا کریں۔
وہ صدقہ دینے کے موقف میں ہوں نہ کہ لینے کے۔ اسی لئے رسول اللہﷺ نے اوپر یعنی دینے والے ہاتھ کو نیچے کے ہاتھ یعنی لینے والے ہاتھ سے بہتر قرار دیا۔ دنیا کے مذاہب میں شاید اس کی کوئی مثال مل سکے جو معتدل اور متوازن تصور مال کے سلسلہ میں اسلام کا ہے۔ قرآن مجید نے مال کو ’’خیر‘‘اور ’’فضل‘‘کے لفظ سے تعبیر کیا ہے۔
Read more ...

حلال فوڈز پر توجہ دیجیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حلال فوڈز پر توجہ دیجیے !!
مولانا عبدالمنعم فائز
اس وقت دنیا بھر میں 640 ارب ڈالر سے بڑی حلال فوڈ کی مارکیٹ ہے، مگر پاکستان صرف 100 ملین ڈالر سالانہ کی پیداوار کررہا ہے۔ دنیا بھر کی حلال مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 2.9 فیصد ہے۔حالانکہ پاکستان میں 159 ملین حلال جانور ہیں۔ خلیج کے اسلامی ممالک میں برازیل حلال گوشت کا سب سے بڑا ایکسپورٹر (برآمد کنندہ) ہے۔ وہ خلیج کے تمام اسلامی ممالک میں آنے والا 54 فیصد گوشت فراہم کرتا ہے۔
اس کے بعد دوسرے نمبر پر بھارت ہے۔ گاؤ ماتا کی پوجا کرنے والا یہ ملک خلیجی ممالک کا 11 فیصد گوشت فراہم کرتا ہے۔برازیل آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، مگر گوشت کی عالمی مارکیٹ میں اس کی اجارہ داری ہے۔ ایک سال میں صرف بحری راستے سے برآمدات کے ذریعے اس نے 10 ارب ڈالر سے زیادہ نفع کمایا۔ اس کے بعد سیکولر ملک آسٹریلیا کا نمبر آتا ہے۔ اسلامی ممالک اپنا 9 فیصد گوشت اسی ملک سے خریدتے ہیں۔
Read more ...

دو باتیں اشتیاق احمد کے لیے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دو باتیں)اشتیاق احمد کے لیے (
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
1944ء کے وسط کی بات ہے، 4 جون اپنی آخری سانسیں گن رہا تھا، شام ساڑھے سات بجے جب سورج اپنی کرنیں سمیٹ کر جانبِ غروب روبہ سفر تھا عین اسی وقت چند فتنہ پرور لوگ سچےاور آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بھولی بھالی امت کو مرتدبنانے کے منصوبے…… تعلیم الاسلام کالج قادیان کے باقاعدہ افتتاح کرنے…… پر عمل پیرا تھےاور اہل اسلام کے اساسی عقیدہ ختم نبوت پر شب خون مارنےکےلیے پَر تول رہے تھے کہ دوسرے ہی دن 5 جون 1944ء کو خدائے حکیم و خبیر نے عقیدہ ختم نبوت کا ایک مجاہد پیدا فرمادیا۔
بھارت کی ریاست پانی پت……جس کی زمین شہدائے اسلام کے مبارک لہو سے سیراب ہو چکی تھی ……کے ضلع کرنال )مشرقی پنجاب (میں مشتاق احمد ولد گل محمد کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا، جسے دنیا ”اشتیاق احمد“ کے نام سے یاد کرتی ہے۔
Read more ...

دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اجالا کردے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اجالا کردے
مولانا محمد مبشربدر
انسانیت پر قدرت کا اس سے بڑا احسان اور کیا ہوگا کہ ان کو حضرت محمد ﷺ جیسی بابرکت و پاکیزہ ہستی عطا کی ، جو رحمت و شفقت، محبت و الفت ، جود و سخا اور امن ووفا کی پیکر ہے۔ جن کے دم سے کائنات کو ثبات ہے۔ جو غریبوں اور بے کسوں کے ماویٰ و ملجأ اور بے سہاروں کے لیے سہارا ہیں۔ بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھانے والے، غم زدوں کی دلجوئی کرنے والے، مہمان نوازی میں درِّ یتیم اور یتیموں کے سروں پر دستِ شفقت رکھنے والےہیں۔ جب بارِ رسالت آپ کے سپرد کیے جانے کا وقت آیا اور علامات وحی کا ظہور ہونا شروع ہوا تو آپ علیہ السلام غارِ حراء سے گھبرائے ہوئے گھر تشریف لائے اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
«إِنِّي قَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِي»
’’ اے خدیجہ! مجھے اپنی جان جانے کا خطرہ ہے۔‘‘
یہ سن کر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بولیں:
Read more ...

انسانی حقوق کا عالمی منشور

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
انسانی حقوق کا عالمی منشور
اختر سردار
حضرت محمد ﷺنے خطبہ حجتہ الوداع 632 ء کے موقع پر جو آخری تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا تھا۔ اس کو انسانی حقوق کے حوالے سے مستند ترین۔ قدیم ترین اور سب سے پہلی دستاویز سمجھا جا تا ہے۔ اس خطبہ کی بنیا دحقوق العباد پر رکھی گئی ہے۔ جس میں واضح طور پر ارشاد ہے۔ ’’تمام انسان برابر ہیں۔ کسی کو نسل، ذات، اور خاندان کی بنیاد پر کسی دوسرے پر برتری حاصل نہیں اور نہ ہی کسی عربی کو عجمی پر اور نہ کسی گورے کو کالے پر‘‘ خیال رہے انسانی حقوق کے عالمی منشور کی بنیاد اسی خطبہ حجۃالوداع سے اٹھائی گئی ہے۔ اسلام نے بنیادی طور پر انسان کو چھ (6) حقوق فراہم کیے ہیں (1) جان کا تحفظ(2) عزت وآبرو کا تحفظ(3) مال کا تحفظ(4) اولاد کا تحفظ(5) روزگار کا تحفظ(6) عقیدہ ومذہب کا تحفظ وغیرہ۔
آج سے 67 برس قبل 10دسمبر 1948 ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کا عالمی منشورمنظور کیا تھا۔اس منشور کی یاد دہائی از سر نو عزم ،تجدید عہد کے لیے یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے۔
Read more ...

تحریکِ آزادی اورتصورِآزادی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تحریکِ آزادی اورتصورِآزادی
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
پاکستان؛ تحریک آزادی کی بدولت نعمت آزادی سے مالا مال ہوا۔ پاکستانی قوم کے لیے آزادی کا تصور مغرب کے تصور آزادی سے یکسر جداگانہ ہے۔ اہل مغرب کے آزادی کے تصورات میں تنوع بھی پایا جاتا ہے اور باہم اختلاف بھی۔ لبرلائزیشن میں ہر فرد کو دینی ، روایتی ، سماجی ، قبائلی ، نسلی ، گروہی ، علاقائی ، خاندانی ، لسانی ، قومی اور اخلاقی الغرض ہر قسمی” آزاد روی“ کا پورا پورا حق ہے، وہ ہر نوعیت کی آزادی کو ہر سطح پر ممکن بنا کر اس میں وسعت کی قائل ہے۔ یعنی انسان اپنے خالق حقیقی کی عبدیت ، برحق نمائندہ خدا)رسول صلی اللہ علیہ وسلم (کی اطاعت سے بھی آزاد ہو سکتا ہے۔ اور وہ معاشرے میں ”جو کچھ“ بھی کرتا پھرے اس بارے میں مکمل” آزاد“ ہے۔ اس کو خالق کی
Read more ...

غیر اسلامی جمہوری ملک اور شاتم رسول

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
غیر اسلامی جمہوری ملک اور شاتم رسول
خورشید عالم داؤد قاسمی
اظہار رائے کی آزادیFreedom of Expression/Speech کی آڑ میں آج لوگ بے لگام ہوتے جارہے ہیں۔ خاص طور پر کچھ ذہنی طور پر بیمارعناصر نے "اظہار رائے کی آزادی" کا اتنا غلط مفہوم سمجھا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ وہ کچھ بھی،کسی وقت، کوئی جگہ ، کسی طرح اور کسی کے بھی خلاف بول سکتے ہیں۔ اگر اظہار رائے کی آزادی کا یہی مطلب ہے؛ تو پھر ایک شخص خود کو آزاد سمجھے گا اور دوسرے کو گالی گلوج سے نوازے گا،اس کی توہین و تذلیل کرےگا، دوسرےکے خلاف جھوٹ بولے گا اورجھوٹے الزامات لگائے گا۔ یہ کہانی صرف شخص واحد پر ختم نہیں ہوگی؛ بل کہ اس کی زد میں ایک معاشرہ اور سماج آسکتا ہے، ایک اسٹیٹ آسکتا ہے، پورا ملک آسکتا ہے، ایک حکومت اور حکومت کا سربراہ آسکتا ہے، دنیا کی محترم شخصیات، مذہبی اسکالرس اور مذہبی پیشوا آسکتے ہیں۔ اگر اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہی ہوگا؛ تو پورےملک، قبیلے اور معاشرے سے امن و امان کا خاتمہ ہوجائے اور دنیا جہنم میں تبدیل ہوجائے گی۔ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے۔ ہاں، یہ ان ذہنی طور پر بیمار لوگوں کے لیے ہوسکتا ہے،
Read more ...

منتخب نمائندگان کی معاشرتی ذمہ داریاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
منتخب نمائندگان کی معاشرتی ذمہ داریاں
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
وطن عزیز میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ بھی بخیر وخوبی مکمل ہوا ، مجموعی طور پر اہلیان پاکستان نے اپنے بنیادی حق )ووٹ (کااستعمال پہلے عام انتخابات کی بنسبت زیادہ اور منظم کیا اور اپنے کردار و عمل سے باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیا۔بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کے لیے جیتنے کے بعد ابھی ایک اور مرحلہ باقی ہے اور وہ ہے وطن کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور خدمت خلق کا۔
آئیے اس بارے میں سیرت طیبہ سے رہنمائی لیتے ہیں۔ اسلام میں وطن کی تعمیر وترقی ، استحکام اور سالمیت خوشحالی اورخدمت خلق کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ادیان عالم میں اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے کہ جس میں خالق اور مخلوق کے تمام حقوق ادا کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔ گھر میں رہتے ہوئے
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

سرگودھا شہر کپڑے کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور تاجر برادری کو اربوں روپوں کا نقصان ہوا۔ اس موقع پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم اظہار افسوس کے لیے مارکیٹ تشریف لے گئے اور تاجر برادری کے لیے دعا بھی فرمائی۔

7 جنوری بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

7 جنوری بروز جمعرات کو مرکز اہل السنت والجماعت میں ماہانہ اصلاحی و خانقاہی اجتماع ہوا۔ جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے بیان فرمایا اور چاروں سلاسل میں کثیر افراد کو بیعت بھی فرمایا۔
Read more ...

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر8:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
ساتویں وجہ:
اس سے تو یہ لازم آئے گا کہ خطیب کے لیے تمام زبانوں کا ماہر ہونا شرط ہو، حالانکہ یہ شرط درست نہیں:
بسا اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ کسی علاقے میں خطبۂ جمعہ کو سننے والے حضرات کئی زبانوں سے تعلق رکھتے ہیں مثلا مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کی نماز پڑھنے والے حضرات مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی زبانیں بھی مختلف ہوتی ہیں، وہ بچارے چند دن کے لیے عمرہ یا حج کی غرض سے آئے ہوئے ہوتے ہیں۔
اور اس کے علاوہ تقریبا تمام عرب ممالک میں لوگ کام کاج کی غرض سے دوسرے غیر عربی ممالک سے آتے ہیں ان کو بھی کافی عرصہ تک عربی زبان سے واقفیت نہیں ہوتی، اب عرب ممالک کے خطیب حضرات خطبۂ جمعہ کے ترجمہ کی کیا صورت ہوگی؟
Read more ...