بنوری نسبتوں کا امین
بنوری نسبتوں کا امین
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اُن پر کچھ لکھنے کے لیے میرا قلم ادب و عقیدت کے دَر سے الفاظ و احساسات کا کشکول بھر کے لایا تو تھا لیکن ان کی عظمت و شان کو دیکھ کر دلبرداشتہ سا ہوگیا کہ
؏ کہاں میں اور کہاں یہ نکہت گل
افسردگی؛قلب و جگر کے ساتھ ساتھ زبان و قلم پر بھی اپنے اثرات چھوڑ گئی بے کیف طبیعت سے جس بے ربط تحریر نے جنم لیا۔ ملاحظہ فرمائیں۔
مفتی احمد الرحمان رحمہ اللہ کی علمی ، عملی ، روحانی اور وجدانی زندگی اپنے عہد کی سربستہ تاریخ کو دامن میں لیے ہوئے ہے۔ ان کی حیات مستعار کا ہر گوشہ خاموش واعظ ہے۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت کے کس کس پہلو کا تذکرہ کیا جائے ؟ وہ اپنی ذات میں انجمن تھے۔ علم سے گہری دوستی ، عمل سے مضبوط رشتہ ، سلوک و احسان سے چولی دامن کا ساتھ ، ادب و شفقت کے خوگر ، حلم و بردباری حسن سلوک اور خلق عظیم کے پیکر تھے۔
Read more ...
برکۃ العصر مولانا محمد زکریا کاندھلوی
برکۃ العصر مولانا محمد زکریا کاندھلوی
مولانا مجیب الرحمن انقلابی
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی کا نام نامی اسم گرامی کسی تعارف کا محتاج نہیں، آپ متجر عالم دین وسیع النظرشیخ، بلند پایہ محقق اور علم حدیث میں اعلیٰ اور انفرادی شان رکھتے تھے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی عالم اسلام کی وہ عظیم علمی و روحانی شخصیت ہیں کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے لاکھوں لوگوں کو ہدایت کا ذریعہ بنایا، عرب وعجم اوریورپ وایشیاءمیں آپ کو یکساں محبوبیت و مقبولیت عطا فرمائی، مختلف علوم وفنون پر دعوتی، تبلیغی، اصلاحی علمی و تحقیقی عنوانات پر آپ کی تصنیفات و تالیفات 100 سے زائد ہیں جو اُردو عربی اور فارسی کے علاوہ دیگر زبانوں میں ترجمہ ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ آپ کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال کو اللہ تعالیٰ نے وہ مقبولیت عطا فرمائی ہے جو کسی اورکتاب کو حاصل نہیں ہوسکی۔ پوری دنیا کے ہر ملک میں مختلف زبانوں میں لاکھوں کی تعداد میں شائع ہونے والی یہ کتاب انتہائی مقبول ہے، چوبیس گھنٹوں میں کوئی وقت ایسا نہیں گذرتا جس میں یہ کتاب دنیا میں کہیں نہ کہیں پڑھی اور سنی جارہی ہو اور اس کو اللہ تعالیٰ نے لاکھوں لوگوں کیلئے ہدایت اور نیکی پر چلنے کا ذریعہ بنایا۔ جس طرح حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کی سینکڑوں تصنیفات کے باوجود ”بہشتی زیور“ ان کی پہچان اور ہر مسلم گھر کی ضرورت بن گئی۔
Read more ...
غزہ: دنیا کا سب سے بڑاغیرقانونی قید خانہ
غزہ: دنیا کا سب سے بڑاغیرقانونی قید خانہ
مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی
آج کی تاریخ میں دنیا کا اگر کوئی سب سے بڑا غیر قانونی قید خانہ ہے؛ تو وہ فلسطین کا مشہور خطہ"غزہ کی پٹی" ہے۔ اسرائیل کی دہشت گردی اور پڑوسی ملک مصر کی غیر دانشمندانہ حکمت عملی کے سبب، غزہ دنیا کے سب سے بڑے غیر قانونی قید خانے اور آہنی پنجرے میں تبدیل کردیا گیاہے۔ غزہ پٹی 365 کیلو میٹر کے رقبہ پر مشتمل بچے کھچے فلسطین کا ایک اہم خطہ ہے۔ غزہ پٹی کی آبادی تقریبا دو ملین لوگوں پر مشتمل ہے۔ یاسر عرفات کی وفات کے بعد، منعقد ہونے والے الیکشن میں "حماس" (اسلامی تحریکِ مزاحمت) کی کامیابی کے بعد، اسماعیل ہنیہ کو فلسطین کا وزیر اعظم منتخب کیا؛ لیکن صدر محمود عباس نے ان کو 2007 میں معزول کردیا، جس کے بعد مسٹر ہنیہ "غزہ" میں اپنی حکومت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ اس طرح غزہ کی حکومت جون 2014 تک "حماس" کے کنٹرول میں رہی۔ پھر2/ جون کو آپسی اتحاد و اتفاق کے بعد، مشترکہ حکومت بنانے کی بات طے ہوئی، مگر اس کا کوئی فائدہ حماس اور اہالیان غزہ کو حاصل نہیں ہوا۔
Read more ...
قوموں کا عروج وزوال
قوموں کا عروج وزوال
مولانا ابو الحسن علی ندوی
قوموں کا عرج و زوال قانون فطرت ہے کسی بھی قوم کا اقتدار اور عروج وزوال دیر پا ضرور ہو سکتا ہے لیکن ہمیشہ نہیں ، قوموں کا عروج وزوال اگر چہ فطری قانون کے مطابق ہوتاہے تاہم ایسا نہیں ہوتاہے کہ اس میں اسباب و عوامل کو کچھ دخل نہ ہو ، کسی بھی قوم کے عروج و زوال میں بہت سے اسباب و عوامل فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں ، قوموں کے بارہا کے عروج وزوال کو دیکھتے ہوئے ان عوامل کو طے کر ناکوئی مشکل کام نہیں ہے۔ قوموں کے عروج وزوال میں عام طور پر مندرجہ ذیل عوامل کو بہت زیادہ دخل ہے۔
کسی خاص نظریے پر متفق ہوجانا :
کسی قوم کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ اسکے افراد کسی ایک نظریے پر یک جان و یک قالب ہو جائیں ، یہ نظریہ ان کے رگ وریشہ میں اس طرح سما جائے کہ انکا ا س سے دستبردار ہونا کسی طور پر بھی ممکن نہ ہو۔ قوموں کے کسی خاص نظریے پر متفق ہو جانے کوا بن خلدون عصبیت سے تعبیر کرتے ہیں
Read more ...
فتاویٰ پر زمانہ و حالات کی تبدیلی کا اثر
فتاویٰ پر زمانہ و حالات کی تبدیلی کا اثر
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
دنیا کے بیشتر مذاہب کا حال یہ ہے کہ ان کے ماننے والوں کا رشتہ اپنے مذہب سے کٹ چکا ہے ، ان کے یہاں صرف دو چیزوں میں مذہب کی حکمرانی قائم ہے ایک : عبادت اور پوجا پاٹ ، دوسرے : تہوار اور قدیم زمانہ سے مروج مذہبی تقریبات ، اس کے علاوہ زندگی کے دوسرے شعبوں سے مذہب کو نکال باہر کردیا گیا ہے ، ان کے یہاں زندگی کے عام مسائل میں حلال و حرام کا تصور باقی نہیں رہا؛ اسی لئے ان کے یہاں کوئی ایسا ادارہ نہیں پایا جاتا ، جو مذہبی نقطۂ نظر سے رہنمائی کرے کہ کن کاموں کو کرنا چاہئے اور کن کو نہیں کرنا چاہئے ؟ ان کے یہاں مذہبی پیشواؤں کا رول صرف یہ رہ گیا ہے کہ وہ وقت اور مقام کے بارے میں مبارک اور منحوس کی نشاندہی کریں ، شادی بیاہ کی اور
Read more ...
خانقاہی نظام کے خدوخال
div class="mainheading">خانقاہی نظام کے خدوخال
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اہل دل کے دل
سے نکلے آہ آہ
بس وہی ہے اخؔتر
اصلی خانقاہ
اللہ تعالیٰ نے تلاوت آیات، تزکیہ نفس اور تعلیم کتاب و حکمت کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بنیادی مقاصد اور فرائض منصبی قرار دیا ہے۔ چنانچہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے فرائض کو باکمال و اتمام ادا فرمایا ہے۔ آپ کے منجملہ فرائض میں سے تزکیہ نفس بھی ہے۔ یعنی امت کے قلوب میں سے غیر اللہ کی محبت اور غیر اللہ کا خوف ختم ہو کر اللہ وحدہ لاشریک کی محبت اور اللہ ذوالجلال کا خوف پیدا ہو ان کے قلب و روح سے بری خصلتیں ختم ہوکر نیک اوصاف اور عمدہ اخلاق پیدا ہوں۔ کیونکہ جب تک دل غیراللہ اور گندے اوصاف کی آلائشوں سے پاک نہیں ہوتا اس وقت تک اس میں محبت الہیہ ، معرفت خداوندی ، رضائے باری عز وجل ، اطاعت رسول ، عقیدت نبوت اور عمدہ
Read more ...
دعائیہ اشعار
دعائیہ اشعار
مانگتا ہوں میں یہ دعا اللہ
راہ حق پر مجھے چلا اللہ
تیرا ہر حکم میں بجا لاؤں
ذکر تیرا کروں سدا اللہ
جو بھی مانگا عطا کیا تو نے
راحتِ جاں بھی کر عطا اللہ
Read more ...
لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
4 فروری بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
4 فروری بروز جمعرات کو مرکز اہل السنت والجماعت میں ماہانہ اصلاحی و خانقاہی اجتماع ہوا۔ جس میں استاذا لعلماء مولانا ارشاد احمد شیخ الحدیث دارالعلوم عید گاہ کبیروالا ، صاحبزادہ مولانا عتیق الرحمان عزیز اورمتکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے بیان کیا بعد ازاں مجلس ذکر بھی کرائی جس میں چاروں سلاسل میں کثیر افراد کو بیعت بھی فرمایا۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمد الیاس گھمن نے بعض خوش نصیب افراد کو خلعت خلافت سے سرفراز فرمایا۔
Read more ...
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
قسط نمبر9:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
غیر عربی زبان اور فقہاء کا موقف:
جہاں تک مالکیہ ،شافعیہ اور حنابلہ کا تعلق ہے وہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ عربی زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں جمعے کا خطبہ جائز ہی نہیں اور اگر عربی زبان میں خطبہ پر قدرت ہوتے ہوئے غیر عربی میں خطبہ دیا گیا تو وہ صحیح نہ ہو گا اور نہ ہی جمعہ صحیح ہو گا بلکہ مالکیہ کا کہنا تو یہ ہے کہ اگر مجمع میں کوئی بھی شخص عربی خطبہ پر قادر نہ ہو تو جمعہ ساقط ہو جائے گا اور اس کی بجائے ظہر پڑھنا ہو گی۔ تینوں مذاہب کی کتب سے کچھ اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں۔
مالکیہ کا موقف:
علامہ علیش مالکی رحمۃاللہ علیہ شرح منح الجلیل ج1 ص 260میں لکھتے ہیں :
اور دو خطبے بھی جمعہ کی نماز سے پہلے جمعہ کی صحت کے لیے شرط ہیں۔ اور دونوں کا عربی زبان میں ہونا اور ان کا بلند آواز سے ادا کرنا بھی ضروری ہے
Read more ...
کارگزاریاں
” کارگزاریاں “
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت عقائد اسلامیہ اور مسائل اہل السنت والجماعت کی اشاعت و تحفظ کے لیے دنیا بھر میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عوام میں عقیدہ و عمل کے بارے شعور بیدار ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ادارہ کو بہت زیادہ پیغامات بذریعہ ای میل ، واٹس ایپ ، میسجز موصول ہوتے ہیں۔ جنہیں ہم مستقل عنوان " کارگزاریاں " سے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی کارگزاری بھیجنا چاہتے ہوں تو ہم سے رابطہ کریں۔
ای میل : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
واٹس ایپ +میسجز: +923062251253
لئیق احمد قاسمی ، انڈیا سے :
السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتۃ اميد ہے کہ حضرت والا )متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ (بعافیت ہوں گے۔ بنده لئيق احمد قاسمی باره بنكوی یوپی انڈیا سے۔حضرت والا کی ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں تحذیرالناس کے متعلق مفصل بیان کا ذکرھے
Read more ...