امام بخاری رحمہ اللہ کے حنفی استاد امام مکی بن ابراہیم رحمہ اللہ
امام بخاری رحمہ اللہ کے حنفی استاد
امام مکی بن ابراہیم رحمہ اللہ
مدثر جمال
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے تلمیذ خاص اور امام بخاریؒ کے کبار شیوخ میں سے ہیں۔ صحیح البخاری کی گیارہ ثلاثیات انہی کی روایت سے ہیں۔ مکی نام اورابوالسکن کنیت ہے ،سلسلہ نسب یہ ہے : مکی بن ابراہیم بن بشیر بن فرقد البلخی۔ بلخ کے رہنے والے ہیں۔ 126ھ میں پیدا ہوئے۔
علامہ ذہبی نے سیراعلام النبلاء میں”الامام ،الحافظ، الصادق، مسند خراسان“ کے وقیع الفاظ سے آپ کا تذکرہ کیا ہے۔
حافظ ابن حجر فتح الباری میں تحریر کرتے ہیں :
ھومن کبار شیوخ البخاری سمع من سبعة عشر نفسامن التابعین منہم یزید بن ابی عبید۔
”مکی بن ابراہیم،امام بخاری کے بزرگ اساتذہ میں سے ہیں ،انہوں نے سترہ تابعین سے حدیث کی سماعت کی ہے ان تابعین میں ایک یزید بن ابی عبید ہیں“ آپ کے اساتذہ میں امام جعفر صادق ، امام ابوحنیفہ ، امام مالک ، امام ابن جریج ،
Read more ...
سیرت نبوی کا تجارتی پہلو
سیرت نبوی کا تجارتی پہلو
مولانا محمد حذیفہ، مظفر نگر
اپنے محبوب کی شخصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے اللہ جل شانہ ارشاد فرماتے ہیں
إنک لعلی خلق عظیم (القلم آیت4) لقد کان لکم في رسول اللہ أسوۃ حسنۃ
(الاحزاب آیت21 (
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر ہر قسم کے اوصاف بدرجہ اتم موجود تھے۔ آپ ایک جلیل القدر پیغمبر اور نبی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نظریاتی فلاحی ریاست کے بانی بھی تھے۔ اسی طرح اگر آپ مصلح اعظم تھے تو ایک بے نظیر سیاست داں بھی۔ قائد لشکر تھے تو عظیم فاتح بھی۔ اگر عظیم سربراہ مملکت تھے تو بے عدیل قاضی القضاۃ بھی۔ اگر عدیم المثال تاجر تھے تو مہربان شوہر ، شفیق باپ اور مخلص دوست بھی۔
غرضیکہ آپ کی ذات گرامی میں ہر قسم کی خوبیاں جمع ہوگئیں تھیں رب کائنات نے مذکورہ آیات میں اسی کی منظر کشی کی ہے کہ اگر تم طالب علم ہوتو غار حرا میں بیٹھنے والی ہستی کو دیکھو کہ اس نے قرآن کریم کس طرح سیکھا۔ اگر تم استاد ہوتو اصحاب صفہ کے معلم گرامی کی پیروی کرو۔ اگر تم خاوند ہو تو سیدہ خدیجہ، سیدہ عائشہ اور دیگر ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے عالی قدر شوہر کو دیکھو۔ اگر تم صاحب اولاد ہو تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے جلیل القدر باپ کو دیکھو کہ انہوں نے اولاد کی دینی تربیت کس طرح فرمائی۔ اگر تم تبلیغ کے فرض عین میں مصروف ہو تو مکہ کی گلیوں، طائف کی وادیوں اور مدینہ کے کوچے و بازاروں میں چلنے پھرنے والے مبلغ اعظم کو دیکھو
Read more ...
اسلام میں قتل کی سنگینی اور سزا
اسلام میں قتل کی سنگینی اور سزا
مفتی نجیب احمد قاسمی
قتل کی حرمت قرآن کریم میں:
شریعت اسلامیہ میں جتنی تاکید کے ساتھ انسان کے قتل کی حرمت کو بیان کیا گیا ہے، عصر حاضر میں اس کی اتنی ہی بے حرمتی ہورہی ہے، چنانچہ معمولی معمولی باتوں پر قتل کے واقعات روزانہ اخباروں کی سرخیاں بنتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان دنوں بعض مسلمان بھی اس جرم کا ارتکاب کبھی کبھی دینی خدمت سمجھ کر کرجاتے ہیں، حالانکہ قرآن وحدیث میں کسی انسان کو ناحق قتل کرنے پر ایسی سخت وعیدیں بیان کی گئی ہیں جو کسی اور جرم پر بیان نہیں ہوئیں۔
اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی انسان کو نا حق قتل کرنا شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے، بلکہ بعض علماء نے سورۃ النساء آیت نمبر 92 کی روشنی میں فرمایا ہے کہ کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنے والا ملت اسلامیہ سے ہی نکل جاتا ہے۔
وَمَن یَّقْتُلْ مُؤمِناً مُّتَعَمِّداً فَجَزاؤُہُ جَہَنَّمُ خَالِداً فِیْہَا وَغَضِبَ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَلَعَنَہُ وَاَعَدَّ لَہُ عَذَاباً عَظِیْماً۔
اور جو شخص کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اللہ اس پر غضب نازل کرے گا اور لعنت بھیجے گا
Read more ...
استحکام ِپاکستان میں” وفاق المدارس العربیہ“ کا کردار
">استحکام ِپاکستان میں” وفاق المدارس العربیہ“ کا کردار
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
پاکستان کی تاریخ میں مدارس اسلامیہ کا ہر دور میں بہت عمدہ کردار رہا ہے وطن عزیز کی سالمیت ، استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے تشخص کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے اہلیان مدارس کا نام سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔
یہ حقیقت بھی اپنی جگہ مسلم ہے کہ دور حاضر کے سب سے بڑے دو المیے ہیں۔ جہالت اور بدامنی۔
جہالت کی بنیاد پر ہمارا سارا معاشرتی نظام تباہی و بربادی کی نذر ہو چکا ہے معاشرے میں پنپنے والی ہر چھوٹی بڑی برائی اسی کی کوکھ سے جنم لے رہی ہے ہماری اخلاقی قدریں جہالت ہی کی وجہ سے پامال ہو رہی ہیں۔ باقی رہی بدامنی تو آپ ہی بتائیے کہ ”ملکِ پاک“ کا وہ کون سا حصہ سے جو اس سے” پاک“ ہو؟ تجارتی و کاروباری مراکز ، سرکاری و غیر سرکاری ادارے ، عصری و دینی درسگاہیں ،مکاتب و مساجد الغرض ہر گلی کوچہ میں بدامنی کا بد مست ہاتھی کھلے عام دندنا رہا ہے۔
Read more ...
لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
3 اپریل بروز اتوار مرکز اصلاح النساء میں سالانہ خواتین اجتماع ہوا جس میں علاقہ بھر سے خواتین نے شرکت کی۔
7اپریل بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
Read more ...
کارگزاریاں
” کارگزاریاں “
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت عقائد اسلامیہ اور مسائل اہل السنت والجماعت کی اشاعت و تحفظ کے لیے دنیا بھر میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عوام میں عقیدہ و عمل کے بارے شعور بیدار ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ادارہ کو بہت زیادہ پیغامات بذریعہ ای میل ، واٹس ایپ ، میسجز موصول ہوتے ہیں۔ جنہیں ہم مستقل عنوان " کارگزاریاں " سے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی کارگزاری بھیجنا چاہتے ہوں تو ہم سے رابطہ کریں۔
Read more ...
تبصرۂِ کتب
تبصرۂِ کتب
……… مولانا محمد کلیم اللہ حنفؔی
نام کتاب : تنویر النبراس علی من انکر تحذیر الناس
تصنیف: حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی نوراللہ مرقدہ
تدوین حواشی : مولانا محمد اسحاق مدرس مرکز اہل سنت سرگودھا
صفحات: 240
ملنے کا پتہ : مکتبہ اہل السنت والجماعت سرگودھا
03216353540
حجۃ الاسلام حضرت مولانا امام محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت اپنے علم و فضل ، ورع و تقوی ، تقریر و تحریر ، مذہبی و سیاسی اور تعلیمی خدمات کے لحا ظ سے بلا شبہ ایک ایسی شخصیت تھی جس کی مثالیں ہر زمانے کی تاریخ میں گنی چنی ہوتی ہیں۔ حضرت حجۃ الاسلام رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی علمی عملی کاوشوں سے اس خصے کی تاریخ پر انمٹ ثرات مرتب کئے ہیں
Read more ...
نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر پڑھی جانے والی دعا
دارالافتاء فقہ حنفی
نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر پڑھی جانے والی دعا
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی زیر نگرانی مرکز اھل السنۃ والجماعۃ کے” آن لائن دارالافتاء “سے پوچھے گئے سوالات و جوابات کا سلسلہ
نوٹ : سائل کو جواب میل کرنے کے بعد افادہ عام کے لیےادارے کی آفیشل ویب سائٹ www.ahnafmedia.com/darulifta پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔
ای میل ایڈریس : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
سوال :
محترم حضرت مفتی صاحب !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
Read more ...
نماز جمعہ شہر اور بڑے دیہات میں ہی جائز ہے
قسط نمبر11:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
نماز جمعہ شہر اور بڑے دیہات میں ہی جائز ہے!
:3 جو عرب قبیلے مدینہ کے گردو پیش میں رہتے تھے وہ وہاں پر جمعہ نہیں پڑھتے تھے اور نہ انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ ان تمام منفی اشیا ء کا ماخذ استقراء ہے کیونکہ مدینہ میں مسجد نبوی کے علاوہ اجتماع کی کوئی جگہ نہیں تھی۔ ترمذی نے قباء کے ایک شخص سے اور انہوں نے اپنے والد سے جو صحابی تھے روایت کیا کہ ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ قباء سے جمعہ میں حاضر ہوں۔
ان احادیث و آثار اور اثر اول کے اتفاق سے یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلے طور پر جمعہ کا مقصد کثیر جماعت ہے جس کیلئے جمعہ مشروع ہوا ہے
Read more ...
میراث اور اس کے مسائل
میراث اور اس کے مسائل
مفتی محمد نجیب قاسمی
لغوی معنی: میراث کی جمع مواریث آتی ہے، جس کے معنی ”ترکہ“ ہیں، یعنی وہ مال وجائیداد جو میت چھوڑ کر مرے۔ علم میراث کو علم فرائض بھی کہا جاتا ہے، فرائض فریضہ کی جمع ہے، جو فرض سے لیا گیا ہے، جس کے معنی”متعین“ کے ہیں۔ کیوں کہ وارثوں کے حصے شریعت اسلامیہ کی جانب سے متعین ہیں ،اس لیے اس علم کو علم فرائض بھی کہتے ہیں۔
اصطلاحی معنی:اس علم کے ذریعہ یہ جانا جاتا ہے کہ کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کا وارث کون بنے گا اور کون نہیں؟ نیز وارثین کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟
قرآن کریم میں متعدد جگہوں پر میراث کے احکام بیان کیے گئے ہیں، لیکن تین آیات (سورہٴ النساء 11، 12 و176) میں اختصار کے ساتھ بیشتر احکام جمع کردیے گئے ہیں۔
Read more ...