نمازی کے سامنے گزرنے کا مسئلہ
دارالافتاء
فقہ حنفی
نمازی کے سامنے گزرنے کا مسئلہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی زیر نگرانی مرکز اھل السنۃ والجماعۃ کے” آن لائن دارالافتاء “سے پوچھے گئے سوالات و جوابات کا سلسلہ
نوٹ : سائل کو جواب میل کرنے کے بعد افادہ عام کے لیےادارے کی آفیشل ویب سائٹ www.ahnafmedia.com/darulifta پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔
ای میل ایڈریس : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
سوال :
Read more ...
جدید تہذیب یا قدیم اسلامی روایات
جدید تہذیب یا قدیم اسلامی روایات؟؟
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
معاشرے کو خوشحال اور خوشگوار بنانے کے لیے روز ازل سے کئی منصوبے بنائے گئے ، باہمی محبت کی فضا پیدا کرنے کے لیے کئی جتن جتائے گئے ، ہزار کوششیں کی گئیں کہ انسانیت کو پر کیف زندگی بسر کرنے کو ملے۔ لیکن تاریخ عالَم گواہ ہے کہ خوشیوں کے چمن میں بہار نہ آ سکی ، تہذیب و تمدن کے نام نہاد علمبرداروں کے کھوکھلے نعروں میں صداقت کہ رمق نظر نہ آئی۔
ہاں یہ ضرور ہوا کہ مطلب پرستی ، دھوکا دہی اور خود فریبی کو فروغ ملا ، حضرت انسان کی عزت نفس بری طرح مجروح ہوئی۔ بالآخرقدرت کا وعدہ بعثت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنما صورت میں رونما ہوا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرت انسانی کو خالق انسانیت کے اصولوں کے سانچے میں ڈھالا۔ حالات کا رخ ابتری سے ترقی کی طرف موڑا۔
Read more ...
پاکستان میں ختم نبوت کا آئینی مسئلہ
پاکستان میں ختم نبوت کا آئینی مسئلہ!!
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
پاکستان ایک خود مختار،آزاد، اسلامی ، فلاحی و نظریاتی ریاست ہے۔اس کی بقاءاس وقت تک ہے جب تک اس میں اسلامی نظریات کو باقی رکھا جائے۔ اگر اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا جائے توآج ہی اس کی جغرافیائی سرحدات سمٹ کر اغیار کے دامن میں چلی جائیں اور ہماری آزادی وخودمختاری کی روح فنا ہو کر رہ جائے۔
ہماری اس آزاد اسلامی ریاست کی ذمہ داریوں کا دائرہ بہت وسیع ہے۔اندرونی و بیرونی اعتقادی ، فکری اور عسکری یلغاروں سے اپنے مکینوں کے ایمان ، جان ، مال عزت و آبرو کی حفاظت کرنا۔فرقہ واریت، تشدد، عدم برداشت ،دہشت گردی ،قتل وغارت گری اور باہمی لڑائی جھگڑوں کو ختم کرنا۔ ان کو معاشی اقتصادی اور معاشرتی سہولیات مہیا کرنا۔غربت ،کرپشن ،بدامنی اوربے روزگاری سے نجات دلانا۔
Read more ...
جمعیت علمائے اسلام کا احتجاجی مظاہرہ
جمعیت علمائے اسلام کا احتجاجی مظاہرہ
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
پچھلے دنوں مدینۃ الرسول میں روضہ اطہر کے قریب مسکن نبوت کو منہدم کرنے کی ناپاک و ناکام کوشش کی گئی۔ پورا عالم کفر جانتا ہے کہ حرمین شریفین تمام اہل اسلام کی عقیدتوں کا مرکز ہیں۔ یہی وہ مقامات ہیں جن سے ساری کائنات میں امن کی خوشبو پھیلی، محبت و اخوت کا فیض عام ہوا ، انسان اور انسانیت کی قدریں بلند ہوئیں، رواداری اور مروت کی کرنیں پھوٹیں ہیں۔ اسی روضہ مبارکہ میں وہ نبی رحمت آرام فرما ہیں جن کی تعلیمات کا خلاصہ نقطہ امن کے گرد اپنا دائرہ مکمل کرتا ہے۔
جس کی تعلیمات میں دشمن سے بوقت جنگ بھی اعتدال کا درس ملتا ہے۔
Read more ...
بچوں کو اغوا ہونے سے بچائیے
بچوں کو اغوا ہونے سے بچائیے!!
مولانا محمد جہان یعقوب
پہلے ایک معاصر اخبار کی ایک خبر ملاحظہ فرمائیے:
’’بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 6 ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کے 219 مقدمات پیش کئے گئے۔ 6ماہ میں اغوااور لاپتہ بچوں کی تعداد 200سے تجاوز کر گئی جو گذشتہ شرح سے تین گنا زیادہ ہے۔ راوی روڈ، داتا دربار، بھاٹی گیٹ، مغلپورہ اور باغبانپورہ میں سب سے زیادہ بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ صرف راوی روڈ کے علاقے میں 6ماہ کے دوران 15بچوں کو اغوا کیا گیا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے19صدر ڈویژن سے30، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 31بچے اغوا ہوئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں سب سے زیادہ 59بچے اغوا ہوئے۔
Read more ...
اعضائے انسانی کا عطیہ اور خرید و فروخت
اعضائے انسانی کا عطیہ اور خرید و فروخت
مفتی محمد نجیب قاسمی
اگر کسی شخص کے جسم کا کوئی عضو (Part) اس طرح بے کار ہوجائے کہ اس کی جگہ پر کسی دوسرے انسان کا عضو (Part) اس بیمار شخص کے جسم میں نہ لگایا جائے تو طبی اعتبار سے ڈاکٹروں کو یہ یقین ہے کہ مریض کی موت واقع ہوجائے گی۔
غرضیکہ اُس بیمار شخص کی زندگی بچانے کے لئے دوسرے انسان کے عضو (Part) لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
مثلاً کسی شخص کے دونوں گردے فیل (خراب) ہوگئے ہیں، اور اب طبی اعتبار سے اس کی زندگی بچانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ دوسرے شخص کا ایک گردہ نکال کر اس بیمار شخص کے لگا دیا جائے، تو کیا شرعاً ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
Read more ...
اساتذہ کرام کے اوصاف
اساتذہ کرام کے اوصاف
سیرت طیبہ کی روشنی میں
فاروق طاہر
کسی بھی معاشرے میں استاد کا مقام نہایت اہمیت کا حا مل ہو تا ہے۔ استاد دانشمندانہ روایات کی منتقلی اور تہذیب کے چرا غوں کو روشن کر تا ہے۔تعلیم کی جدید کاری و تعمیر میں سب سے اہم کر دار استاد کا ہو تا ہے۔
تعلیمی عمل میں استاد محور ہو تاہے جس کے اردگرد تمام تعلیمی نظام گردش کر تا ہے۔ استاد کی تعلیمی لیاقت ،ذاتی اوصاف اور اس کو تر بیت فراہم کر نے والے ادارے اور معاشر ے میں پسندیدہ اقدار کے منتقلی میں ایک طاقتور ذریعہ کا کردار انجام دیتے ہیں۔
اساتذہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی پو شیدہ صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو بہتر طریقہ سے پروان چڑھائیں زندگی سے مختلف پیشے جڑے ہوتے ہیں جن سے مختلف پیشہ وار افراد تعلق رکھتے ہیں
Read more ...
پاکستان ماضی ،حال، مستقبل
پاکستان)ماضی ،حال، مستقبل (
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آزادی کا پس منظر:
آزادی کی جس کونپل نے غلامی کی سنگلاخ زمین کا سینہ چیرا ، اس کی آبیاری ہمارے اسلاف و اکابرین کے خون اور پسینے سے ہوئی ہے۔ ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیاں تھیں جنہوں نے اسلام اور اہل اسلام کو بچانے کی خاطر جہاں میدان کارزار میں اپنی جانوں کا نذانہ پیش کیا وہاں عقائد اسلامیہ کے تحفظ کے لیے دینی جامعات کی داغ بیل ڈالی۔ چنانچہ حکیم آفتاب حسن قریشی لکھتے ہیں:
”1857ء کی جنگ آزادی میں ناکامی کے باوجود جہاد کا سلسلہ جاری رہا انگریزوں نے انبالہ اور پٹنہ میں مجاہدین پر مقدمات چلا کر انہیں قید وبند کی سزائیں دیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منظم تحریک چلائی اور مسلمانوں کو اسلام سے برگشتہ کرنے کے لیے عیسائی مشنریوں کی پشت پناہی کی۔اس وقت یہ علماء ہی تھے جو اسلام کے تحفظ اور احیا کے لیے میدان عمل میں اترے۔ انہوں نے مختلف جگہوں پر دینی مدارس قائم کیے
Read more ...
لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے مرکز اہل السنت والجماعت میں ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ ملک کو دہشت گرد عناصر سے پاک کیا جائے۔
عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ ملک بھر سے جہالت اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں۔
Read more ...
دورانِ احرام حیض کا حکم
دارالافتاء
فقہ حنفی
دورانِ احرام حیض کا حکم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی زیر نگرانی مرکز اھل السنۃ والجماعۃ کے” آن لائن دارالافتاء “سے پوچھے گئے سوالات و جوابات کا سلسلہ
نوٹ : سائل کو جواب میل کرنے کے بعد افادہ عام کے لیےادارے کی آفیشل ویب سائٹ www.ahnafmedia.com/darulifta پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔
ای میل ایڈریس : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
سوال :
Read more ...