پاکستان کا بنیادی حق
پاکستان کا بنیادی حق
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
اگست شمسی سال کا آٹھواں مہینہ ہے اس کی 14 تاریخ روشن اور یادگار دن کے طور پر منائی جاتی ہے۔ یہ وہ دن ہے جب مسلمانان برصغیر کو اللہ تعالیٰ نے طویل قربانیوں کے صلے میں نعمت آزادی سے سرفراز فرمایا۔
حصول آزادی کی کربناک تاریخ میں تاریخ انسانیت کی سب سے بڑی ہجرت رونما ہوئی۔ قائدین تحریک آزادی پاکستان نےآزاد اسلامی ، نظریاتی ریاست کو حتمی شکل دی بالآخر 14 اگست 1947ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
Read more ...
جنت کی نہریں
جنت کی نہریں
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
انسان کا اصل زیور علم ہے۔ ورنہ بغیر علم انسانی ڈھانچے کو اللہ کریم نے قرآن کریم میں درجہ حیوانیت سے بھی کم تر قرار دیا ہے، اس سے علم کی اہمیت و حیثیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، دین اسلام میں بنیادی چیز ایسا علم ہے جو انسان کو خالق کی معرفت ، شریعت کا فہم اور اپنی حیثیت پر غورو فکر کرنے کے لیےآمادہ کرے۔ اللہ کریم کے نازل شدہ دین پر عمل کرنے کا جذبہ موجزن کرے علم دین کہلاتا ہے، مسلمان کی زندگی میں اسے اولیت حاصل ہے۔
نبی کریم کی بعثت کا مقصد آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بیان فرماتے ہیں کہ انما بعثت معلما۔ مجھے بطور معلم مبعوث کیا گیا ہے۔
Read more ...
میت کی جانب سے قربانی کا حکم
میت کی جانب سے قربانی کا حکم
مفتی محمد نجیب قاسمی
قربانی کا حکم:
امت مسلمہ قرآن وحدیث کی روشنی میں قربانی کے اسلامی شعار ہونے اور ہر سال قربانی کا خاص اہتمام کرنے پر متفق ہے، البتہ قربانی کو واجب یا سنت مؤکدہ کا نام دینے میں اختلاف چلا آرہا ہے۔ صحابہ وتابعین عظام سے استفادہ کرنے والے ۸۰ ہجری میں پیدا ہوئے حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور علماء احناف نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ہر صاحب حیثیت پر اس کے وجوب کافیصلہ فرمایا ہے۔ حضرت امام مالک رحمہ اللہ بھی قربانی کے وجوب کے قائل ہیں، حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا ایک قول بھی قربانی کے وجوب کا ہے۔
Read more ...
امیر عثمان سے طیب اردگان تک
امیر عثمان سے طیب اردگان تک
مولانا محمد الیاس گھمن
ترکی کی تاریخ میں اسلام کو اساسی حیثیت حاصل ہے۔ اس ملک میں اسلام کو پھیلانے اور بچانے کی کئی تحریکیں اٹھیں۔ سلجوقی سلطنت کا آخری سلجوقی حکمران علاؤ الدین جب قتل ہوا تو اس کے بعد سلطنت سلجوق بکھر گئی۔ اس موقع پر امیر عثمان خان اپنے علاقے کا حکمران بنا۔ اس کے بعد حکمرانی کا سلسلہ اس کی اولاد میں جاری رہا اسی نسبت سے اس خاندان کو” عثمانی“ یا” آل عثمان“ کہا جاتا ہے۔ خلافت عثمانیہ امیر عثمان خان کی نسبت سے” عثمانیہ“ کہلاتی ہے۔
656ھ بمطابق1258ء جب تاتاریوں نے مرکز بغداد کو تباہ و برباد کیا اور خلافت عباسیہ کا سورج غروب ہوا تو اسی سال سلطان علاؤ الدین کے نائب ارطغرل کے گھر امیر عثمان خان پیدا ہوئے۔ امیر عثمان خان جنگی اور خانقاہی ماحول کا حسین امتزاج تھا اس لیے امیر عثمان کے مزاج میں دونوں صفات بدرجہ اتم موجود تھیں۔
Read more ...
سفر حج قدم بقدم
سفر حج قدم بقدم
مولانا حافظ فضل الرحیم
حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا :’’جس نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی اور اس میں نہ تو گالی گلوچ سے کام لیا اور نہ کسی فسق کا ارتکاب کیا یہ گناہوں سے یوں پاک ہو گیا جیسے نو زائیدہ بچہ ‘‘۔عازمین حج کو مبارک ہوکہ جنھیں عنقریب اللہ کے گھر کے حج اور رسول اکرم ﷺ کے روضہ پاک کی زیارت نصیب ہو گی۔ آج سے ہی حج کی تیاری شروع کر دینی چاہیئے۔حج کی تیاری یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ حج کے معنی کیا ہیں؟ حج کے معنی ہیں ’’ارادہ کرنا ‘‘ حج بیت اللہ یعنی چند مخصوص اعمال کی بجا آوری کیلئے بیت اللہ شریف کا ارادہ کرنا۔ یاد رکھئے حج کے بارے میں آپ کا مطالعہ جتنا وسیع ہو گا آپ کو حج کا اتنا ہی زیادہ لطف آئے گا۔
Read more ...
7 ستمبر یومِ دفاعِ ختمِ نبوت
7 ستمبر یومِ دفاعِ ختمِ نبوت
مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی
7 ستمبرہماری تاریخ کا وہ روشن اور تاریخ ساز دن ہے جب ہزاروں مسلمانوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے طویل جدوجہد کے بعد پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قراردلوانے میں کامیابی حاصل کی۔
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے اس کے ایمان کا تقاضہ اور آخرت میں شفاعتِ رسول ﷺ کا ذریعہ ہے۔ ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے۔ اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے۔ اگر یہ عقیدہ محفوظ نہیں تو دین محفوظ نہیں۔
قرآن کریم میں ایک سو سے زائد آیات اور ذخیرہ احادیث میں دوسوسے زائد احادیث نبوی اس عقیدے کا اثبات کر رہی ہیں۔
Read more ...
اسلامی ریاست کے اسلامی رہنما
اسلامی ریاست کے اسلامی رہنما
یوم آزادی کے موقع پر علماء کرام کے جذبہ حب الوطنی کی عکاس تحریر
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
خداوندحکیم وخبیر کی حکمتوں پر قربان جائیے کہ اسلام کو بچانے اور پھیلانے کے لیے آج سے 1400 برس پہلے مدینہ طیبہ کا انتخاب فرمایا۔ مدینہ طیبہ اسلام کے لیے جہاں حصار اور قلعہ کا کام دے رہا تھا وہاں پر اسلام کی روشنی پوری دنیا میں عام کرنے کے لیے آفتاب و مہتاب کی صورت اختیار کر چکا تھا۔ اسلام کو اپنا انقلابی سفر طے کرتے کرتے 1400 برس کا طویل عرصہ بیت چکا تھا۔ اس دوران پوری دنیا کے بحر و بر ، صحراء و دریا ، شہر و دیہات اور گلی کوچوں میں پہنچا۔ فطرت سلیمہ رکھنے والے خوش قسمت انسانوں نے اس کی قدر دانی کی ، جبکہ بعض بد طینت انسان نما حیوانوں نے اس سے ہتک آمیز رویہ برتا، بلکہ اسے ختم کرنے ، اس کی تعلیمات اور ثقافت کو مٹاڈالنے میں جُت گئے۔
Read more ...
لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اسماعیل شجاعبادی دامت برکاتہم مرکز تشریف لائے۔ تخصص فی التحقیق والدعوۃ کے طلباءکو عقیدہ ختم نبوت کے عنوان پر لیکچر دیا اورقادیانیت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
Read more ...
استوانہ حنانہ….مسجد نبوی کا ایک ستون
استوانہ حنانہ….مسجد نبوی کا ایک ستون
ناصر محمود ،چکوال
صحیح بخاری میں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ کے وقت ایک درخت یا کھجور کے تنے کے پاس کھڑے ہوتے تھے۔ ایک انصاری نے پیش کش کی : اے اللہ کے رسول !کیاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک منبر نہ بنادیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جیسے آپ کی مرضی۔انصاری عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک منبر بنوا دیا۔
Read more ...
وِگ استعمال کرنے کا حکم
دارالافتاء
فقہ حنفی
وِگ استعمال کرنے کا حکم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی زیر نگرانی مرکز اھل السنۃ والجماعۃ کے” آن لائن دارالافتاء “سے پوچھے گئے سوالات و جوابات کا سلسلہ
ای میل ایڈریس : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
سوال :
Read more ...