احناف ڈیجیٹل لائبریری

قرآن کی تاثیر

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قرآن کی تاثیر
ظل ہما،کراچی
جاہلیت کا دور تھا عرب کے بدو اور اعرابی شعر وادب میں مہارت رکھتے تھے انہی میںسے ایک شاعر جس کا نام ”لبید“تھا۔ اپنے وقت کا بہت بڑا شاعر اور ادیب تھا۔اہل زبان ،اہل ادب اور شعراءاسے اپنے ”امام“ تصور کرتے تھے اور” ملک الشعرائ“ مانتے تھے۔اس کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے جب ایک دفعہ شعر پڑھا تو ”سوق عکاظ“ میں تمام موجود شعراءنے اسے سجدہ کیا۔
عرب کی ایک رِیت تھی ،ایک دستور تھا کہ وہاں جو شاعر غیرمعمولی قابلیت کا حامل ہوتا اسے یہ اعزاز ملتا کہ اس کا کلام ریشمی کپڑے پر سونے سے دھاگوں سے لکھ کر خانہ کعبہ میں لٹکا دیا جاتا۔
Read more ...

نصیحت کا نرالا انداز

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
نصیحت کا نرالا انداز
خدیجہ جمشید گوجرانوالہ
شیخ جلال الدین کا شمار عراق کے معروف علماءمیں ہوتا تھا۔ سلاست بیان، حسن اخلاق اور موعظہ حسنہ کی بنا پر عوام و خواص میں بہت مقبول تھے۔ ایک مرتبہ شیخ بیمار پڑ گئے اور بغرض علاج آپ کو بغداد کے القادسیہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ہسپتال میں آپ کی دیکھ بھال پر جس خاتون ڈاکٹر کو مامور کیا گیا وہ شیخ کے علم، تقویٰ اور حسن اخلاق کی بنا پر ان کی بہت زیادہ تکریم کرتی تھیں اور ان کی خدمت کو اپنے لیے باعث شرف و اختیار سمجھتی تھیں۔ شیخ کے مشاہدہ میں یہ بات آئی کہ اس خاتون ڈاکٹر نے اکثر و بیشتر مغربی لباس زیب تن کیا ہوتا تھا جو اسلامی تعلیمات کے مطابق ستر پوشی کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتا تھا۔ خصوصاً شارٹ سکرٹ کی وجہ سے ٹانگیں برہنہ رہتی تھیں۔ شیخ چاہتے تھے کہ اس خاتون کو اس لباس سے منع کریں لیکن کسی مناسب وقت اور مناسب انداز میں۔ ایک دن وہ خاتون بازار جا رہی تھیں، انہوں نے شیخ سے پوچھا
Read more ...

مسائل کاحل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسائل کاحل
محمدکلیم اللہ ،لیہ
محرم میں شادی ؟
سوال :جہاں میں آج کل رہائش پذیر ہوں وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ محرم میں شادی نہیںکرنی چاہیے اس مہینے میں شادی بیاہ وغیرہ ممنوع ہےں۔اگر کسی نے اس مہینے میں شادی کی تو گناہ گارہوگا ؟ [ملیحہ، اسلام آباد ]
جواب:آپ کا سوال پڑھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے اس مسئلہ کو صرف سنی سنائی پر نہیں رکھا بلکہ اس کا شرعی حل بھی پوچھ کر اپنی تشفی چاہی محترمہ !آپ کو جس نے یہ بات بتلائی ہے وہ اسلامی تعلیمات سے نا آشنا ہے۔شریعت میں کوئی مہینہ بھی ایسانہیں کہ جس میں شادی کرنا ممنوع ہو۔تو اس مہینے میں شادی کرنے والابھی گناہ گار نہیں ہو سکتاہے۔
کیا صفر کا مہینہ منحوس ہے؟
Read more ...

خواب اور ان کی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواب اور ان کی تعبیر
مولاناعابدجمشید
مجھے آپ سے اپنے خواب کی تعبیر دریافت کرنی تھی۔ مجھے اکثر خواب میں سانپ نظر آتے ہیں جو میرا پیچھا کرتے ہیں اورمجھے گھیر لیتے ہیں۔ میں ان سے بچنے کے لیے بھاگتی ہوںمگر پھر بھی وہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ میںاس خواب کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہوں براہ کرم مجھے تعبیر بتادیں۔جویریہ سحر، لاہور
٭آپ کے خواب سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے دشمنی اور حسد رکھتے ہیں اور آپ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیںلیکن ان شاءاللہ وہ اپنے غلط ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ لیکن آپ کو نماز کی پابندی کرنا ہوگی اور دوسرا کام یہ کریں کہ کسی اسلامی کتابوں کی دکان سے” منزل“ نامی کتابچہ منگوا لیں
Read more ...

ہاتفِ غیبی کی صدا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہاتفِ غیبی کی صدا
محمد کلیم اللہ
بعض باتیں بڑی مقفع مسجع ہونے کے باوجود معنویت سے خالی ہوتی ہیں اور بعض باتیں بالکل سادہ سے الفاظ میں ہوتی ہیں لیکن ان میں وہ تاثیر ہوتی ہے کہ انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔ آپ ﷺ کی ذات اقدس اس قدر شفیق ہے کہ بہت بڑی بات کوباوجود افصح اللسان ہونے کے اتنے عام فہم انداز میں پیش کر دیا کہ اگر ایک ان پڑ ھ دیہاتی بھی اسے سنے تو گرانی اور بوجھ محسوس نہ کرے۔ ایک ایسی ہی پر اثرکہانی مشہور محدث صاحب مشکوٰة رحمہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے حوالے سے لکھی ہے۔ یہ کہانی بظاہر تو سادہ الفاظ اور سادہ انداز میں ہے لیکن اگر اس کو عمل کی نیت سے پڑھا جائے تو یقیناًانسان کو اس بات پر مجبور کرتی ہے
Read more ...

صبح کا بھولا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
صبح کا بھولا
صبا خان
بہن !ذرا میری بات سنو یہ دیکھوتم نے کریب کا ڈوپٹہ اوڑھ رکھا ہے اور باز ار جارہی ہو۔
امی جان ایک تو آپ اس سردرد کومدرسے سے اٹھا لائی ہیں کسی وقت بھی چپ نہیں رہتی۔ ہما را کیا ہرکام ہی غلط ہوتاہے۔ ہروقت کی ٹوک میری برداشت سے باہر ہے، انٹر سے آگے گئی نہیں اور پتہ نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھتی ہے !!
اب بس بی کرو ایسی بھی بری کیا با ت کہہ دی اس نے جو تم چپ کرنے میں ہی نہیں آرہیں۔ امی نے زنیرہ کی قنچی کی طرح چلتی زبان کو روکنے کے لئے کہا۔
ایک توامی ہمیشہ اسی کی حما یت کرتی ہیں۔
Read more ...

کون اپنی جنت بچائے گا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کون اپنی جنت بچائے گا؟
ام محمد رانا
اے سلمیٰ تو ہو تی کو ن ہے.... میرے وقاص کے کپڑوں پر.... ہائے کر نے والی .... تومجھے یہ تو بتا ....میں نے کبھی تیرے گھر جا کر.... تیر ے آٹھ بیٹو ں پہ.... کبھی ہا ئے کی ہے.... تو کیوں میرے بچے ....کے کپڑے دیکھ کر جل گئی.... توہے ہی ایسی.... تیری نظرسے تو پتھر پھٹ جائے ....یہ توپھرمیرے وقاص کے کپڑے تھے.... ہا ئے.... میں نے کتنی محنت سے ....مل مل کر ....دودھ جیسی سفیدی لائی تھی.... کہ میراچاند ان کپڑوںمیں.... چاندکوبھی مات کرتا ہے.... اور تونے.... ہا ئے اتنے سفیدکپڑے کس کے ہیں.... کہا اور جھٹ رسی ٹوٹ گئی .... کپڑے مٹی میں بھرگئے...
Read more ...

حضرت اسماءبنت ابو بکر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حضرت اسماءبنت ابو بکر
اہلیہ نعیم خان
آپ حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کی بیٹی ،حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کی والدہ اور حضرت عا ئشہؓ کی سوتیلی بہن ہیں۔ مشہور صحا بیا ت میںسے ہیں، شر وع ہی میں مسلما ن ہو گئی تھیں۔ روایات میں آتا ہے کہ آپ سترہ لوگوں کے بعد مسلمان ہو ئی تھیں۔ ہجر ت سے ستا ئس سال پہلے پیدا ہو ئیں۔ اور جب حضور اقدس ﷺ اور حضرت ابو بکر ہجر ت کے بعد مدینہ طیبہ پہنچ گئے تو حضر ت زید وغیرہ کو بھیجا گیا کہ ان دونو ں حضرات کے اہل وعیال کو لے آئیں۔ان کے ساتھ ہی حضرت اسماءبھی چلی آئیں۔ جب قبا میں پہنچیں تو عبداللہ بن زبیر پید اہوئے
Read more ...

بددعا حو ر عین کی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بددعا حو ر عین کی
حرا افضل،پشاور
حو رعین جنت کی حوروں میں سے سب سے ممتا ز اور خو بصور ت ترین ہے۔ سب حوروں کی سر دار ہے، نخر ے غمزے میں ا س کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ حو رعین ایک عورت کو بددعا دیتی ہے؛بھلا کیوں ؟؟؟
حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضور اکرم ﷺ نے ارشا د فرمایا ”جب کو ئی عور ت اپنے (مسلمان) شوہر کو ستا تی ہے تو حورعین میں سے جو اس کی بیوی ہے وہ کہتی ہے: اے دنیا کی عورت! اسے تکلیف مت دے؛ خدا تیرا بر ا کر ے؛ یہ تو تیرے پاس چند دنو ں کا مہمان ہے
Read more ...

جہنم سے آڑ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جہنم سے آڑ
مسزمجتبیٰ،لیہ
عرب کی تپتی دوپہر میں دو بچیو ں کو سا تھ لیے بھو ک کی ستا ئی ہو ئی ماں نے ایک جگہ رک کر دروازہ کھٹکھٹا یا۔اند ر سے آواز آئی: کو ن؟ ماں نے بھرا ئی ہو ئی آو از میںکہا :ضرو رت مند ہوں۔جواب آیا اندر آجا ﺅ۔
ما ں اپنے بچوں کے ساتھ لیتے ہو ئے اندر دا خل ہو ئی شا ید وہ سمجھ رہی ہو گی کہ چو نکہ شاہ عر ب کا گھر ہے تو یہا ں ہر چیز کی فرا ونی ہو گی چشم خدم ہو نگے مختلف الا نو اع کھا نے میسر ہو ں گے لیکن جب در وازہ کھلا تو معلو م ہوا کہ یہا ں تو ”الفقر فخری‘ ‘کا راج ہے۔
Read more ...