اداریہ"پہلی بات
اداریہ"پہلی بات
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
یہ سب کچھ جو آپ دیکھ رہی ہیں ....دنیا کی نیرنگیاں ،زرق برق ملبوسات خوب صورت محلات ،ماڈرن بنگلے ،کانچ کے برتن ،رنگارنگ تقریبات ،جشن کے نام پر خوشیاں ،غم غلط کر نے کے لیے مئے نوشی مینا وجام وسبو،حسن کے مقابلے ،نام ونمود ،شہرت ،غیر فطری مزین راستے ،غلط خطوط پر منصوبہ بندیاں ،پھیکی مسکراہٹیں ، کھوکھلے دعوے ،بے حیثیت باتیں ،جھوٹی محبتیں وغیرہ۔ یہ کوئی نئی بات تھوڑی ہے یہ تو اسلام کے پہلے بہت پہلے معاشرہ کا قانون اور دستور تھیں۔
اس دور میں عورت کا وجود محض ایک کھلونے کے اور کچھ بھی نہیں تھا عورت معاشرہ میں نہ صرف یہ کہ مظلوم تھی
Read more ...
ادلے کا بدلہ
ادلے کا بدلہ
عابد جمشید
ہماری دلہن نے کیا بنایا ہے اپنے ہاتھوں سے ؟
”سرتاج جو آپ کی فرمائش تھی ، بھنا ہوا گوشت اور چلغوزے کا حلوہ “
”واہ بھئی !مان گئے“
شادی کوسات دن ہی تو گزرے تھے کہ ماجد نے فرمائش کر دی ”کل تمہارے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھاﺅں گا۔ “
”جی ضرور“ عفت شرماتے ہوئے بولی۔ ایک ہفتہ میں ہی اس نے اپنے خاوند کی ہر پسند و ناپسند معلوم کر لی تھی۔
Read more ...
روحانی علاج
روحانی علاج
ابوالسمعانی
رزق میں برکت کے لیے :
رزق اور مال و دولت میں برکت کے لیے درج ذیل امور کا اہتمام کرنا چاہئے۔
-1 ہمیشہ حلال اور پاک اشیاءاستعمال کریں۔
-2 حرام اور مشتبہ مال سے بالکل پر ہیز کریں۔
Read more ...
موت ہو تو ایسی
موت ہو تو ایسی
عبدالودود
موت ایک تلخ حقیقت ہے ہر وہ شخص جو ماں کے پیٹ سے آیا ہے اس کو زمین کے پیٹ میں ضرور جانا ہے اس کے باوجود بھی انسان موت سے ڈرتا اور اس سے بچاﺅ کی تدابیر اختیار کرتاہے۔کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیںجواس دارِ فانی سے جب کوچ کرتے ہیں تو اپنے پیچھے والوںکے لیے ایک مثال بن جاتے ہیں اور بعض بد بخت ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے بعد والے لوگوں کے لیے عبرت بن جاتے ہیں۔ یہی فرق ہے” مثال“ اور ”عبرت “میں کہ برے لوگوں سے عبرت حاصل کی جاتی ہے جبکہ اچھے لوگوں کی مثالیں سامنے رکھ کر ان سے سبق حاصل کیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی سبق آموز واقعہ آپ کے سامنے ہے
Read more ...
ہمارا کچن"کریم بسکٹ
ہمارا کچن"کریم بسکٹ
مسزانیلہ عابد
سرونگ: پانچ سے چھ ا فراد کے لیے
اجزاء:۔
Read more ...
حیا ایک نعمت ہے
حیا ایک نعمت ہے
ام لبیب عمار
خداوند قدوس جل مجدہ نے آقائے نامدار سرکار دوعالم ﷺ کو خاتم النبیین بناکر جن مقاصد عالیہ کے تحت مبعوث فرمایا ان مقاصد میں سے اہم مقصد۹ تزکیہ نفوس ہے یعنی انسانوں کو اچھے اخلاق اختیار کرنے اور برے اخلاق سے دور رہنے کی تلقین وتربیت۔ بہترین مہذب اور بااخلاق انسانوں پر مشتمل معاشرے کی تشکیل کا کام اگرچہ تمام انبیاءعلیہم السلام بھی اپنے اپنے زمانے میں انجام دیتے رہے مگر جناب محمد ﷺ کی بعثت کے مقاصد میں سے ایک مقصد ہی اس کام کی تکمیل ہے۔ چنانچہ آپ نے اپنے اسوہ وکردار سے صحابہ ؓ کی وہ تربیت فرمائی کہ وہ اقوام عالم کے ہادی بن گئے۔ اخلاقی تربیت کے ضمن میں آپ نے فرمایا ”انما بعثت لاتمم مکارم الاخلاق “یعنی میں اخلاقی خوبیوں کو کمال تک پہنچانے کے لیے مبعوث کیا گیاہوں۔
Read more ...
لیکن تو چیز ہے دیگری
لیکن تو چیز ہے دیگری
عبدالمنعم فائز "کراچی
علامہ اقبال نے مسو لینی سے ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران علامہ اقبال نے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس پالیسی کا ذکر کیا کہ شہر کی آبادی میں غیر ضروری اضافے کے بجائے دوسرے شہر آباد کیے جائیں۔ مسولینی یہ سن کر مارے خوشی کے اچھل پڑا۔ کہنے لگا ” شہری آبادی کی منصوبہ بندی کا اس سے بہتر حل دنیا میں موجود نہیں ہے۔ “
آج سے چودہ سو سال پہلے مکہ کے اس دریتیم نے حکم دیا تھا کہ مدینہ کی گلیاں کشادہ رکھو گلیوں کو گھروں کی وجہ سے تنگ نہ کرو۔ ہر گلی اتنی کشادہ ہو کہ دولدے ہوئے اونٹ آسانی سے گزر سکیں۔ آج دنیا 14 سو سال بعد اس حکم پر عمل کر رہی ہے۔
Read more ...
خواب اور ان کی تعبیر
خواب اور ان کی تعبیر
مولانا عابد جمشید
خواب: میں ساہیوال میں رہتی ہوں اور میٹرک کی طالبہ ہوں۔ میں نے یہ خواب کئی مرتبہ دیکھا ہے اور اس کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہوں۔ میں نے اپنی بہت سی سہیلیوں کو بھی یہ خواب سنایا لیکن کسی کے جواب سے بھی تسلی نہیں ہوئی۔ خواب کچھ یوں ہے کہ میں ایک پرانے سے ٹینک پر سوار ہوں اور اس کو بڑی تیزی سے چلا رہی ہوں۔ راستے میں میری امی کھڑی ہیں اور مجھے رکنے کا اشارہ کرتی ہیں مگر میں ان کی بات نہیں مانتی۔
پھر منظر بدلتاہے اور تھوڑا آگے جا کر کچھ گھر نظر آتے ہیں ان گھروں کے پاس عورتیں ، بچے اور کچھ مرد کھڑے ہوئے ہیں۔ میں ان پرٹینک سے گولے برسانا شروع کر دیتی ہوں مگر وہ لوگ بالکل خوف زدہ نہیں ہوتے بلکہ خوش ہوتے ہیں
Read more ...
مسائل کا حل
مسائل کا حل
حافظ کلیم اللہ
سوال :
عام طور پر ہمارے ہاں یہ بات مشہور ہے کہ اگر نمک پیروں کے نیچے آجائے تو قیامت کے دن پلکوں سے اٹھانا پڑے گا۔ کیا واقعتاً ایسا ہے ؟ (شاہدہ ،لاہور)
جواب:
بہن !نمک خداکا رزق ہے اس کا احترام بہت ضروری ہے جہاں تک ہوسکے اس کی بے ادبی نہ ہو۔ نمک، مرچ و مسالہ وغیرہ کی حفاظت کے لیے چھوٹے چھوٹے ڈبے عام طور پر گھروں میں استعمال ک جاتے ہیں۔ ہاں! اگر کبھی نمک، مرچ مسالہ وغیرہ ہاتھ سے چھوٹ بھی جائے اور زمین پر گر جائے تو اس کی وہ سزا نہیں ہے جو آپ کے ہاں مشہور ہے کہ قیامت کے دن پلکوں سے اٹھانا پڑے گا۔ (واللہ اعلم)
سوال:
Read more ...
حضرت خدیجہ
حضرت خدیجہ
بنت بشیر احمد
آپ کا نام : خدیجہ ؓ" کنیت : ام ہند " لقب : طاہرہ
سلسلہ نسب یوں ہے : خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبد العزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ۔ قصی تک پہنچ کر حضرت خدیجہؓ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاندان مل جاتا ہے۔ آپ کی والدہ کا نام ”فاطمہ“ ہے۔
ولادت :
حضرت خدیجہ ؓ کی ولادت عام الفیل سے 15 سال قبل ہوئی۔
بچپن :
آپ کا بچپن بھی بے مثال تھاآپ کی عمر ابھی چھوٹی ہی تھی کہ لوگ آپ کو آپ کے پاکیزہ اخلاق کی وجہ سے ”طاہرہ “ کہا کر تے تھے۔
Read more ...