کلمہ طیبہ
کلمہ طیبہ
مولانا عاشق الہی
یہ کلمہ بندہ کی طرف سے ایک اقرار ہے یعنی بندہ اس کو پڑھ کر اپنے رب سے اقرار کرتاہے کہ اے اللہ !میں تیرا بندہ ہوں اور تیرا غلام ہوں تیرے حکموں پر چلوں گا اورجن چیزوں سے تونے منع کیا ہے ان سے بچوں گا۔ اس کلمہ کے متعلق تین باتوں کی طرف دھیان رکھنا بہت ضروری ہے۔ اول: اس کے الفاظ صحیح یاد ہوں اور ترجمہ معلوم ہو۔ دوم: اس کے مطلب کا علم ہو۔ سوم: اسکے مطالبے اور تقاضے کو ہروقت اور ہرحالت میں پورا کرے۔ بہت سے لوگ نام کے مسلمان ہیں ان کو کلمے کے الفاظ بھی صحیح یاد نہیں اور ترجمہ اور مطلب کا بھی علم نہیں اورکلمے کے تقاضے اور مطالبے کو بھی نہیں جانتے ایسے لوگوں کو ان چیزوں سے واقف کرانا چاہیے۔
کلمہ طیبہ کے الفاظ :
Read more ...
خواب جو روٹھ گئے
خواب جو روٹھ گئے
ام محمد رانا
شہزاد کی شادی کو دس سال کا طویل عرصہ ہونے کوآیا تھا مگر ابھی تک گھر کے آنگن میں کوئی پھول نہیں کھلا تھا۔ شہزاد کی ماں زینب اور بہنیں ہاجرہ اور صغریٰ جب آس پاس کے گھروں میں ننھے منے بچوں کی قلقاریاں سنتیں اور پھوپھیوں دادیوں کو واری صدقے جاتے دیکھتیں تو دل مسوس کر رہ جاتیں۔ انہیں یہ حقیقت اچھی طرح معلوم تھی کہ رابعہ، شہزاد کی بیوی، ان کی اس خواہش کو حقیقت کا روپ نہیں دے سکتی کیونکہ کئی طبیبوں اور حکیموں نے یہ کہہ انکی اس خواہش کا گلا گھونٹ دیا تھا کہ رابعہ ماں بننے کے قابل نہیں۔
شہزاد اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا اور دو بہنوں کا اکیلا بھائی تھا۔ اس کے باپ نیاز کا انتقال اس وقت ہوا جب اس نے ابھی بابا کہنا بھی نہیں سیکھا تھا،
Read more ...
خون کے اثرات
خون کے اثرات
ماریہ نثار؛گوجرانوالہ
ایک مسافر راستہ بھول گیا اور بھٹک کر جنگل میں چلا گیا چلتے چلتے اسے شدید پیاس لگی اس نے ادھر ادھر دیکھا تو ایک چھونپڑی نظر آئی وہ اس کے نزدیک گیا تو دیکھا کہ اس میں ایک عورت بیٹھی ہوئی ہے۔ اس نے کہا ”میں ایک مسافر ہوں اور رستہ بھول کر ادھر آنکلا ہوں مجھے سخت پیاس لگی ہوئی ہے مجھے پا نی پلا دیں۔“ عورت کہنے لگی ”مہمان تو اللہ کی رحمت ہوتا ہے۔“ پھر وہ پانی لے آئی اور مسافر کو دے دیا اتنی دیر میں عورت کا شوہر آگیا اور اسے ڈانٹنے لگا پھر مسافر سے کہا ”تو کون ہے؟“ عورت بولی ”یہ مسافر ہے“ وہ کہنے لگا
Read more ...
کمو کون اور نکمو کون
کمو کون اور نکمو کون ؟
تنزیلہ ارشد گکھٹر منڈی
پوتے اورپوتیاں سب برابر ہوتے ہیں مگر ہمیں لگتا تھا کہ صرف کمال بھائی دادی کے سگے پوتے ہیں اور ہم سوتیلے، دنیا کی تمام نعمتیں کمال بھائی کے لیے موجود ہوتیں اور زمانے بھر کی لغزشیں صرف ہمارے نصیب میں۔ کمال بھائی کو پیار سے ”کمو“ کہا جاتا اور ہمیں خیر سے” نکمو“ کے لقب سے یاد کیا جاتا۔
دادی جان کے اس رویے اور تعصب پر ہم نے بہت غور کیا غور کرتے کرتے ہمارا دماغ چکرا گیا مگر یہ بات ہماری سمجھ میں نہ آئی کہ ان کو کمال بھائی سے اس قدر محبت اور ہم سے اس قدر خفگی کیوںہے؟ ہمارے پیدا ہونے سے پہلے ہی دادا جان کا انتقال ہوگیا تھا لہذا یہ الزام تو ہمارے سر نہیں آسکتا
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
انیلہ عابد لاہور
چکن منچورین
اجزائ:
بون لیس چکن آدھا کلو
پیاز ایک عدد پسی ہوئی
ٹماٹو ساس آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
Read more ...
خواب انکی تعبیر
خواب انکی تعبیر
مولانا عابد جمشید
خواب: مولانا صاحب السلام علیکم!
مجھے دوخواب بہت زیادہ نظر آتے ہیں پہلا خواب تو یہ ہے کہ میں اور میرے سب بہن بھائی مل کر سفید رنگ کے انڈے کھارہے ہوتے ہیں مطلب یہ کہ وہ انڈے اندر سے بھی سفید ہوتے ہیں اور ان میں زردی نہیں ہوتی۔دوسرا خواب یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی جو گھر کے کفیل بھی ہیں وہ ہمارے رشتہ داروں کو پیسے دے رہے ہوتے ہیں یہ دونوں خواب مجھے تقریبا ہر دس دن بعد نظر آتے ہیں ان کی تعبیر کیاہے؟
(مریم احسان،فیصل آباد)
Read more ...
شہر خموشاں کا پیام
شہر خموشاں کا پیام
محمد کلیم اللہ
میرے ایک بزرگ نے مجھ سے کہا
بیٹا!کبھی شہر خموشاں میں ٹھہر کر اس کا پیام بھی سنا کرو۔
اس سے آج بھی آواز آرہی ہے وہی.... جس کی خبر آخری نبی ﷺ نے دی تھی قبر جنت کے باغوں میں سے.... ایک باغ ہے یا دوزخ کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا....کبھی کبھار ان قسمت کے ہارے لوگوں کی.... نوائے حزیںبھی سن لیا کر.... جو قبر کی آغوش میں بر س ہا برس ....سے سور ہے ہیں۔
دیکھو! ان میں حسین وجمیل بھی ہیں.... عزت دار بھی.... حشمت والے بھی ....مال وزر والے بھی.... کار بنگلے والے بھی ....بزنس والے بھی ....سرمایہ دار بھی
Read more ...
سوئے حرم
سوئے حرم
صبا یونس انبالوی
آج پر وفیسر عانیہ کی بہن کو آنا تھا اس لیے وہ جلدی گھر جانے کے موڈ میں تھی۔ آج اسے احساس ہو رہا تھا کہ وہ کس طرح اس دنیا کی دوڑ میں دوڑتی ہوئی اپنے گھر والوں کو بھول گئی تھی وہ چھ سال بعد اپنی اس لاڈلی بہن سے ملے گی جس سے وہ چھ گھنٹے بھی دور رہنے کا تصور نہیں کر سکتی تھی۔
نجانے کیوں آج اسے بار بار بابا کی نصیحتیں یاد آرہی تھیں اس کے والد نہایت متقی شخص تھے اور وہ اکثر کہا کرتے تھے بیٹا! ہر شخص اس دنیا کو فتح کرنے کی فکر میں ہے مگر یہ کسی سے بھی فتح نہیں ہوگی۔ عانیہ کو اپنے دل پر بھاری بوجھ محسوس ہو رہا تھا وہ ان یادوں کے بھنور سے نکلنا چاہتی تھی مگر ناممکن....وہ محسوس کر رہی تھی
Read more ...
چراغ خانہ
چراغ خانہ
ام لبینہ سرگودھا
گیارہ سالہ ارم شاہزیب کو چپ کرواتے ہلکان ہوئی جارہی تھی اور شاہزیب تھا کہ منہ میں زبان نہیں ڈال رہا تھا۔ گھر کی حالت دیکھ کر لگتا تھا جیسے اچانک فوتگی کی خبر سنکر اہل خانہ بھاگم بھاک چلے گئے اور مہینوں بعد آکر گھر کھولا تو گھر دھول گرد غبار سے اٹا ہوا تھا، گندے بستر، بکھری چیزیں اور برتنوں سے بھرا سنک گھر والی کی توجہ سے محروم تھا۔
ماجد رات کو جب گھر واپس آیا تو اپنی یتیم بھانجی ارم کو جو سارا دن شازیہ کی غیر موجودگی میں شاہزیب کو گود میں لادے رہتی اور ماں کی عدم توجہ کی وجہ سے دبلے پتلے چڑچڑے شاہزیب کو دیکھ کر آپے سے باہر ہوگیا۔آج اس نے یہ فیصلہ کرنے میں ذرا تامل سے کام نہ لیا کہ وہ شازیہ کو اسکی ضد کے باوجو د سبق سکھا کر رہے گا کیونکہ پونے دو سال ہوگئے تھے
Read more ...
روحانی علاج
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
استخارہ کا مفہوم : استخارہ کامطلب ہے خیر طلب کرنا، بھلائی چاہنا۔ شریعت اسلامیہ نے یہ تعلیم دی ہے کہ جب بھی کوئی اہم کام درپیش ہو تو اللہ تعالی سے اس کے بارے میں خیر اور بہتری والی صورت ظاہر کردینے کی دعا کی جائے کیونکہ ہر کام کے کئی پہلو ہوتے ہیں ان میں سے کچھ پہلو انسان کے لیے بہتر ہوتے ہیں اور کچھ بہتر نہیں ہوتے اسی طرح بسا ا وقات انسان کسی چیز کو اپنے لیے بہتر خیال کرتاہے حالانکہ نتائج کے اعتبار سے اس میں نقصان ہی نقصان ہوتا ہے انسان کی عقل ناقص ہے اور اپنے نفع ونقصان کا کما حقہ ادراک نہیں کرسکتی مستقبل میں پیش آنے والے واقعات اوردیگر امور انسانی عقل سے ماوراءہیں
Read more ...