احناف ڈیجیٹل لائبریری

کھوکھلے دعوے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کھوکھلے دعوے
بنت بشیر احمد
میں اپنے گھر سے پڑھنے کے لیے آرہی تھی اچانک ہی میں نے اس طرف دیکھا جہاں لوگوں کا اکثر ہی رش رہتا تھا۔میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو اچانک پھسلنے کی وجہ سے سجدہ کی حالت میں گری اوردیکھئے !ہماری نوجوان نسل کا حال وہ تقریبا ۲منٹ تک اسی حالت میں رہی مگرکسی نے اسے اٹھانے کی زحمت نہ کی پھر ایک معصوم سابچے دوڑتا ہواآیا اوران کوسہارادے کرکھڑاکیااوران کی وہ چیزیں جوزمین پرگری پڑی تھیں ،وہ اٹھاکراس بوڑھی اماں کو دیں تومجھے رشک ہوااس ماں پر جس کاوہ بچے تھا میں اس تربیت یافتہ بچہ کو کافی دیر دیکھتی رہی اورافسوس ہواتونوجوان نسل پر کہ کیا اتنا غرورہے ان کو اپنی جوانی پر کہ وہ ایک ماں کوسہارا نہیں دے سکتے،
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
مسز انیلہ عابد ؛لاہور
بادام کا شربت
اجزائ:
بادام کی گری عمدہ قسم کی....................آدھاکلو
چینی........................ڈیڑھ کلو
الائچی چھوٹی................. بارہ عدد
Read more ...

سوچنے کی باتیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سوچنے کی باتیں
بنت آصف علی؛لاہور
میرے اور آپ کے نبی حضرت محمد ﷺ فرماتے ہیں کہ اپنے ہر فعل میں غوروفکر کیا کرو میرا خیال ہے اگر انسان غور وفکر کرنا شروع کردے تووہ کبھی بھی اللہ کی محبت سے غافل نہیں ہوسکتا اورنہ ہی جہنم میں جاسکتا ہے کیونکہ جب انسان کسی چیز کوغور سے دیکھتا ہے یاغور سے پڑھتا ہے تویہ اس بات کی دلیل ہوتا ہے کہ وہ اس سبق میںیا اس کام میں غلطی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرئے گااورجب غلطی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے توکامیابی اس کامقدر ہوتی ہے اورمیراخیال ہے کہ انسان کوہر کام میں غور وفکر ضرورکرنا چاہیے
Read more ...

مسائل کا حل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسائل کا حل
مولانا کلیم اللہ
محترم مولانا صاحب!
السلام علیکم!
اس وقت میں تین بچوں کی ماں ہوں اورالحمد للہ ہماراساراگھرانہ دیندار ہے ہمارے گھر میں اس دور میں بھی نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی کیبل۔ میرابڑا بچہ قرآن کریم حفظ کررہا ہے میں نے پوچھنا یہ تھا کہ شادی سے پہلے میری جو نماز یں رہ گئیں میں ان کو کیسے اداکروں گی؟ میری بعض بہنیں (شب برات،شب قدر)میں ایک نماز ادا کرکے مجھ سے کہتی ہیں کہ ہماری ساری زندگی کی جو نمازیں رہ گئیں تھیں وہ اداہوگئیں کیا(شب برات،شب قدر)میں ایک نماز ادا کرلینے سے تمام چھوٹی ہوئی نمازیں ادا ہوجاتی ہیں ؟
روبینہ طلعت،چترال
Read more ...

پچھتاوا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پچھتاوا
ازکی انتظار؛لاہور
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں مسجد میں استاد تھا۔پندرہ سال کا وہ لڑکا ہر روز مغرب کے بعد مسجد میں بیٹھا کرتا تھا... چوری چھپے ہمیں تھوڑی تھوڑی دیر بعددیکھتا رہتا تھا.. آج میں نے عشاءکی نماز کے بعد.. اس سے ملنے کا عزم کر لیا۔
''میرا نام طلحہ ہے مسجد میں پڑھاتا ہوں'' میں نے اس سے ہاتھ ملاتے ہوئے اپنا تعارف کروایا۔
''اور میرانام عمار ہے''اس نے فورا جواب دیا۔
''عمار ! آپ کیا پڑھتے ہیں؟'' میں نے بات بڑھاتے ہوئے پوچھا۔
Read more ...

سر زمین حکمت پر تین دن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سر زمین حکمت پر تین دن
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
5جنوری 2010ءکی سردرات علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے دھند کی دبیز چادر اوڑھ رکھی تھی۔ ہم لوگ سردی سے سمٹتے اورسکڑتے ہوئے دعاکررہے تھے کہ یااللہ! فلائٹ لیٹ نہ ہوجائے۔ دھند شدید تھی اور اکثر فلائٹس لیٹ ہورہی تھیں۔تھکن بھی خوب رنگ دکھا رہی تھی، دوپہر کواسلام آباد میں اکابر علماءکے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد گاڑی پر لاہورکاطویل سفرکیاتھا۔لاہور پہنچ کرحسب معمول ہمارے جنوں نے چین نہ لینے دیااورچنداہم معاملات کے سلسلے میں مصروفیت رہی۔ رات کے تین بجے ہم ائیرپورٹ پہنچے، قطرائیر ویز کی فلائٹ کا وقت 4:40پرتھا اورہمیں کم از کم ایک گھنٹہ لاﺅنج میں گذارنا تھا۔ فرصت کو غنیمت جان کر ہمراہیوں سے تعارف کا سلسلہ شروع کیا۔
یمن پہنچ کر صنعا ائیرپورٹ سے نکلے تو سیدھے شیلٹن ہوٹل کا رخ کیا۔کھانے سے فارغ ہوکر باقی دن کوئی خاص مصروفیت نہ رہی سوائے آرام کے! مغرب کے بعد پاکستان کے سفارت خانے میں بریفنگ میںشرکت کی
Read more ...

عقل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
عقل
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ایک روز مجلس میں عقل پرگفتگوشروع ہوگئی۔شاہ جی نے فرمایاکہ عقل وکردارکے بارے میں یہ قطعہ بھی خوب ہے۔
خرد کی سروری وحکمرانی ہے مستحکم زمیں وآسمان میں
جومفتوح سلیمان خردہے وہی ہے فاتح اعظم جہاں میں
کسی نے حضرت عبداللہ بن مبارک ؓ سے پوچھاتھا کہ انسان کی سب سے بڑی خوبی کیاہے ؟آپ نے فرمایا:”عقل۔“کامل لوگوں نے پوچھااگریہ نہ ہو؟ فرمایا :”
Read more ...

جنتی عورت کون

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جنتی عورت کون؟
اہلیہ حبیب اللہ عمر
حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایاکیامیں تم کوجنتی عورت کے بارے میں نہ بتاﺅں وہ کون ہے؟ ہم نے کہا :”ضرور اے اللہ کے رسول ﷺ!“آپ نے فرمایا:”شوہر فریفتہ، زیادہ بچے جننے والی،جب یہ غصہ ہوجائے یا اسے کچھ برابھلا کہہ دیاجائے یااس کاشوہر ناراض ہوجائے تویہ عورت شوہر کو راضی کرتے ہوئے کہے میراہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہ سوﺅں گی جب تک تم خوش نہ ہوجاﺅ۔“
اس حدیث کی میں جنتی عورت کی صفت بیان کی گئی ہے کہ جنت میں جانے والی عورت میں یہ اوصاف پائے جائیں۔
۱: وَدُودµ بہت زیادہ شوہر سے محبت کرنے والی، شوہر پر فریفتہ ہونے والی ذراسی ناراضگی سے اس کا چین وسکون ختم ہوجائے
Read more ...

ایس ایم ایس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایس ایم ایس
محمد ولی رازی
مو بائل فون اپنی ذات میں ایک بہت ہی بڑی سہولت اور نعمت ہے دو تین انچ کی ایک چھوٹی سی دنیا میں مختلف مشینوں کا مجموعہ آپ کی جیب میں پڑا ہواہے پہلے یہ سب مشینیں الگ الگ بڑے بڑے سائز میں اور بہت مہنگی ملا کرتی تھیں۔ اس ڈھائی انچ کے ٹکڑے میں کیا ہے ؟ اس کا مختصر ساجائزہ لیجیے؟
۱:سب سے پہلے تو یہ فون ہے صرف ایک ٹیلی فون حاصل کرنے کے لیے کسی زمانے میں دس دس سال دفتروں کے چکر لگانے پڑتے تھے۔
۲:یہ فون کاڑد لیس ہے
Read more ...

تعلیم وتعلم

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تعلیم وتعلم
مولانا عاشق الہی بلند شہری
یعنی دین سیکھنااورسکھانایہ تو سب جانتے ہیں کہ عمل بغیرعلم کے نہیں ہوسکتااورجب بندہ نے کلمہ طیبہ کا اقرارکرلیااوراپنے آپ کواللہ کے حکموں کا پابند بنادیا،اللہ کے فرمان کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کرلیاتواب اس کے ذمہ یہ لازم ہوگیاکہ اس کے دین یعنی اسلام کے عقیدوںاورحکموںکوسیکھے اورمعلوم کرے ایسے آدمیوںکے پاس اٹھنابیٹھنارکھے جواسلام خوب جانتے ہیں۔ آج کل بڑے بڑے اسکول اورکالج کھل گئے ہیں اوران میں دنیابھر کی باتیں سکھائی اورپڑھائی جاتی ہیں اورطرح طرح کی ریسرچ کرائی جاتی ہے۔
مگر ان معلومات سے آدمی کونہ اللہ سے تعلق پیداہوتاہے نہ مرنے کے بعد پیش آنے والے حالات معلوم ہوتے ہیں نہ وہاں کی تیاری کی فکر ہوتی ہے بیس بیس سال پڑھ لیتے ہیں
Read more ...