احناف ڈیجیٹل لائبریری

بوڑھا حکیم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بوڑھا حکیم
ام ارسلان ؛فاروق آباد
ابوابو!داداجان پہلے حکیم تھے ؟رافع اوررافعہ بھاگتے ہوئے پہنچے کہ کون پہلے ابو سے پوچھتاہے ؟ ہاںبیٹا! تمہارے داداحکیم تھے مگر تمہیں اس سے کیا؟مسکراتے ہوئے اپنے دونوں بچوں کی طرف دیکھا۔
میرا دوست ہے ناصائم۔ جی! ابونے اثبات میں سر ہلا کر۔ اس کے ابو پوچھ رہے تھے رافع نے کہا ہمیں تومعلوم نہیں تھا ہم نے کہہ دیا کہ نہیں ہمارے ابو تو حکیم نہیں تھے رافعہ بھی بتانے کا موقع ڈھونڈ رہی تھی۔تھوڑی دیر رک کربولی :”ابویہ توجھوٹ ہوگیانا؟“ نہیں! بے وقوف ہمیں پتاہی کہاں تھا؟اگر پتاہوتاتو تب جھوٹ ہوتایہ.... ابو کی بجائے رافع جھٹ بول پڑی پھر فورا ہی اپنا سوال داغ دیا؛ابو!دادا ابو حکیم کیوں نہیں ہیں؟ ”یہ بات آپ جاکر داداسے پوچھ لیں۔ بچوں نے داداکے کمرے کے دروازے پر دستک دی۔
Read more ...

ہماری مائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہماری مائیں
بنت بشیر احمد
نام :عائشہ لقب:صدیقہ، حمیرا نسب: صدیق اکبر ؓ کی صاحبزادی ماں کا نام زینب ؓ تھا۔
نکاح : آپ کا نکاح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بچپن میں ہی کر دیا گیا تھا کمسنی کے دن تھے آپ ؓ سہیلیوں کے ساتھ کھیل کود میں مشغول جھولا جھول رہی تھیں کہ آپ کی والدہ نے آواز دی:” یا عائشہ !“آپؓ گھر میں داخل ہوئیں دیکھا کہ انصار کی عورتوں سے گھر بھرا ہوا ہے اور وہ سب آپ ؓکا انتظار کر رہی ہیں۔ آپ کی والدہ نے آپ کا منہ دھویا ،بال وغیرہ درست کیے اس وقت آپ کی عمر تقریباً نو (9)سال تھی۔ یہ اعزاز ازواج مطہرات میں سے صرف سیدہ عائشہ ؓ کوحاصل ہے
Read more ...

ماں نے جھوٹ بولا تھا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ماں نے جھوٹ بولا تھا
ام محمد رانا
وہ جمعہ کا دن تھا۔باجی جان عالیہ نے چھوٹی باجی روبی ،رانی اورعظمٰی کو سختی سے ہدایت کررکھی تھی کہ جمعہ کے دن ساری لڑکیوں کا امتحان لیاکروجس میں قرآن پاک کے علاوہ کلمے،دعائیں اورنماز سنی جاتی تھی اور ساتھ یہ بھی پوچھا جاتا تھا کہ گزشتہ چھے دنوں میں کس نے کتنی نمازیں پڑھیں اورکتنی چھوڑیں؟
لہذا باجی جان کی ہدایت کے پیش نظر باجیوں نے امتحان لینا شروع کردیاخیراللہ کے فضل سے پڑھنے میں تومیں بچپن ہی سے اپنی ہم مکتب لڑکیوں سے آگے ہوتی تھی پرعمل کی ذراکچی تھی۔
Read more ...

جھوٹ کا دروازہ۔۔۔اپریل فول

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جھوٹ کا دروازہ۔۔۔اپریل فول
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آج سے تقریبا500 سال پہلے فرڈ ینیڈ بادشاہ نے محکوم ومجبو ر لوگوں کو کہا :” تمام لوگ بحری بیڑے پر سوار ہو جائیں ان کے لیے ہم نے الگ سے ایک ملک بسانے کا انتظام کرلیاہے۔“ چشم زدن میں بحری بیٹرا لوگوں سے اَٹ گیا۔ مرد، عورت، بچے، بوڑھے، معمر اورضعیف،لاٹھیاں اوربیساکھیاں گھسیٹے لاغر ونحیف عمر رسیدہ لوگ بحری بیٹرے میں اس شوق سے جاسوارہوئے کہ ہمیں اپنے دین پر عمل کرنے کے لیے الگ مملکت دی جارہی ہے ان کے چہرے خوشی سے تمتمارہے تھے خواتین بچوں کو دودھ پلا رہی تھیں اوراپنی آنکھوں میں الگ ریاست کے حسین خواب بھی دیکھ رہی تھیں۔
Read more ...

نقصان دہ محبت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نقصان دہ محبت
نتاشہ خان
فرحان بیگ عامر کوپیٹتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے کیوں ماررہے ہیں اسے آپ چھوٹی سی بات پرمارنا تو آپ کی عادت ہے بیگم فرحان غصے سے عامر کو اپنی طرف کھینچتے ہوئے بولیں۔
فرحان بیگ سکول ٹیچر تھے۔ بیگم فرحان بہت سخت طبعیت کی مالک تھیں اسی لئے شادی کو دوسرے سال ہی سسرال سے علیحدگی اختیار کرلی عامراس کی اکلوتی اولاد تھا ان کا گھرانہ صرف تین افراد پر مشتمل تھا عامر کی وجہ سے ان کی آپس میں روزانہ لڑائی ہوتی کیونکہ عامر انتہائی درجے کا بد تمیز تھا دوسروں کی گھنٹی بجانا لڑائی جھگڑے کرنا،بلاوجہ بچوں کو مارکربھاگنا تو اس کے لئے معمولی کام تھے اسی لئے اسے سکول میں نمبرون شرارتی کہا جاتاہے۔
Read more ...

ہماری مائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہماری مائیں
بنت بشیر احمد
نام : حضرت حفصہ ؓبنت عمر بن خطاب ؓ
والدہ کا نام: زینب بنت مظعونؓ
پیدائش: قریش قوم بیت اللہ کی تعمیر کر رہی تھی بعثت نبوی کو ابھی پانچ سال کا عرصہ باقی تھا کہ عمر بن خطاب ؓکے گھر ایک حفصہ نامی بچی نے جنم لیا۔ کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہی کل آقا دوجہان کی اہلیہ بنے گی اور قرآن کی زبان میں تمام مومنین کی ماں کہلائے گی۔
بچپن: آپ ؓ کا بچپن عرب کے دستور کے موافق نہایت سادہ گزرا چند سہیلیوں کی کل کائنات کے ساتھ صبح شام بسر ہو رہے تھے جب عمر مبارک بلوغ کی سرحد میں داخل ہوئی تو والدین کوآپ کو نکاح کی فکر ہوئی۔
نکاح اول: چنانچہ آپ ؓ کے لیےکفو(برابری کا رشتہ) ڈھونڈا گیا۔جس میں حضرت خنیس بن حذافہ ؓ کا نام سامنے آیا
Read more ...

بد دعا نہ دیا کریں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بد دعا نہ دیا کریں
رانا محمد رضوان
اس کی چیخوں کی آواز نے پورے محلے کو جمع کرلیا تھا، وہ پاگلوں کی طرح کبھی ادھرکبھی ادھر بھاگ رہی تھی، وہ دور بہت دور بھاگنا چاہ رہی تھی تاکہ اپنے سامنے کے منظر کو نہ دیکھ سکے مگر وہ مجبور تھی، بے بسی کے شدید احساس سے مغلوب ہوکر وہ زمین پر گر پڑی لیکن اس کاذہن بہت تیزی سے گردش کررہا تھا کاش اے کاش میں اتنی بڑی نہ ہوتی یہ سب میرا ہی قصور ہے اللہ جی میں کیا کروں میں کدھر بھاگ جاؤں وہ چیخی اپنی جان، اپنی اولاد کے لئے ،اپنے مال کے لئے بددعا نہ کروایسا نہ ہو کہ تم کسی قبولیت کی گھڑی میں اللہ سے سوال کر بیٹھو اور وہ قبول ہوجائے۔
Read more ...

مسائل کا حل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مسائل کا حل
محمد کلیم اللہ
سوال:
میں اس بات سے بے حد پریشان رہتی ہوں کہ بعض لوگ جونماز نہیں پڑھتے قرآن کی تلاوت بھی نہیں کرتے، لوگوں کے حقوق بھی غصب کرتے رہتے ہیں ان سے کرامتیں ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں میں آپ کو اپنے علاقے کا حال سناتی ہوں ہمارے ساتھ والے فیز میں ایک شخص ہے جس کے بارے میں تمام محلے والے جانتے ہیں کہ یہ شخص کبھی نماز پڑھنے مسجد میں نہیں گیا لوگوں سے قرض لیتا ہے اور واپس بھی نہیں کرتا بے پردہ خواتین کا ہجوم ہر وقت اس کے گھر کے باہر لگا رہتاہے آپ یہ بتائیں کہ اس کے تعویذات کا میاب کیوں ہوتے ہیں؟ میں بہت کنفیوز ہوں اللہ کے نیک لوگوں کے تعویذات کی میں قائل ہوں لیکن ان جیسے لوگوں کے تعویذات کیسے پورے ہوجاتےہیں؟
فرزانہ عاصم ،کراچی
Read more ...

خواب اور انکی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواب اور انکی تعبیر
عابد جمشید
خواب:
مولانا صاحب! السلام علیکم ورحمة اللہ:
چند دن پہلے میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے ابو کے ساتھ کھڑی ہوئی ہوں اور میرے تایا جان بھی وہاں موجود ہیں اور میرے ابو سے بات کر رہے ہیں۔اتنے میں کچھ کتے آتے ہیں اور مجھ پر حملہ کردیتے ہیں۔ میں بھاگنا چاہتی ہوں لیکن وہ میرا ہاتھ پکڑ کراس کو زخمی کردیتے ہیں ،حتیٰ کہ ہاتھ سے گوشت الگ ہوجاتا ہے۔میں اسی تکلیف کی کیفیت میں دیکھتی ہوں کہ میرے ہاتھ کا رنگ سبز ہوگیا ہے۔ میرے والد اسے دیکھ کر کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا، کوئی ضرورت نہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی۔لیکن پھر جب تکلیف بڑھتی ہے تو میں اپنی ایک کزن کے ساتھ ہسپتال چلی جاتی ہوں۔
سدرہ احسان، قصور
Read more ...

ابا جی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ابا جی
مسز جاوید اقبال
جیسے ہی میری نظر اخبار پر پڑی تو میرے ہاتھوں کے طوطے اڑگئے بہت بڑا حادثہ یعنی میرا میٹرک کارزلٹ اور میں۸۵۰ میں سے صرف ۲۷۰ نمبر حاصل کرسکا یوں تومیرے نمبر کچھ اتنے کم نہیں تھے لیکن میرے ذہن میں اباجی کا'' مبارک قبول ہو''گھوم رہا تھا کہ اگر اس بار تمہارے ۵۱۰ سے کم نمبر آئے تو وہ حشر کرونگاکہ رہتی دنیا تک تمہارا تذکرہ کیا جائے گا۔
یوں تو مجھے شہرت کرانے کا بہت شوق تھا لیکن ڈرتھا اس بات کا کہ اباجی مجھے دوبارہ نہ امتحان دلوادیں یوں میں دوسری بارامتحان دے رہا تھا پچھلی بار توپھربھی نمبر ۳۲۰ آگئے تھے اب توکم بخت اور بھی کم آگئے نجانے کیا دشمنی تھی ان نمبروں کی؟؟
Read more ...