جیسی کرنی ویسی
جیسی کرنی ویسی
بنت محمد اویس
ہمارے پڑوس میں ایک شخص رہتے تھے جو مالی طور پر درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے تھے ان کے گھر میں ان کے ساتھ ان کے والد صاحب بھی رہا کرتے تھے جو بڑی عمر کے تھے وقت گزرنے کے ساتھ یہ شخص امیر ہوگیا چنانچہ اپنے لئے ایک جدید طرز کا مکان بنوایا۔ اس شخص کی بیوی اپنے سسر سے موافقت نہیں رکھتی تھی۔وہ ان کوا پنے اوپر بوجھ سمجھتی تھی جب انہوں نے اپنے گھر میں قالین بچھائے اور اسے ہر نئی خوبصورت چیزوں سےمزین کرلیا تو بیوی نے اپنے شوہر سے کہا اگر آپ اپنے والد کو چھت والے کمر ےمیں لے جائیں تو ہم ان کا کھاناوہیں پہنچا دیں گے اب وہ بوڑھے ہو گئے ہیں اور انہیں کچھ پتہ نہیں چلتا
Read more ...
اے کاش میں چاند ہوتا
اے کاش میں چاند ہوتا
بنت محمد بشیر
معمول کے مطابق آج پھر وہ چاند اور اس کی دور دور تک پھیلی چاندنی کو بڑے غور سے دیکھ رہا تھا اسے چانداور اس کی چاندنی سے حد سے زیادہ محبت تھی کیونکہ بچپن سے ہی اس کے دل میں ایک خواہش نے ڈیرا ڈالا ہواتھا کہ اے کاش میں چاند ہوتاتو میں ستاروں سےباتیں کرتا چاندنی سے لوگوں کے دلوں کو روشن کرتا مگر پھر وہ یہ سوچ کر اداس ہوجاتاکہ چاند تو آسمانوں پر ہوتاہے اور میں زمین پر ہوں پھر میں چاند کیسے بن سکتاہو؟ مگر پھر اس کے معصوم دل سے آواز آئی کہ خدا کے در سے مایوس نہیں ہوتے پھر وہ یہ سوچ کر سوجاتاکہ انشاء اللہ اک روز وہ چاند ضرور بنے گا۔
جب وہ اپنے معصوم جذبات کو دوستوں اور گھر والوں کے سامنے رکھتا تو دوست اس کا مذاق اڑاتے کہ بھلا انسان بھی کبھی چاند ہوتا ہے انسان تو صرف انسان ہوتا ہے
Read more ...
یہ فلمیں
یہ فلمیں
مولانا محمد اسلم شیخوپوری
ہالی وڈ میں ایک فلم انڈی تھری بنائی گئی جس پر ایک خطیر رقم صرف ہوئی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا ایک دس منٹ کا سین جس میں ایک اداکارکو ایک ٹینک پر سوا ر دکھایا گیا ہے تقریبا دوہفتوں میں مکمل ہوا جبکہ اس منظر کو فلما نے پر دو لاکھ ڈالر روزانہ کا خرچ آیا ہے یعنی کل خرچ ۲۸ لاکھ ڈالر۔
اس فلم کی عکس بندی تین براعظموں کے چھ ممالک اور امریکہ کی چھ ریاستوں میں ہوئی اس فلم کے لئے تقریبا چھ ہزار چوہے اور ایک ہزار مشینی روبوٹس استعمال کئے گئے ہیں دوسرے اداکاروں میں ایک ہزار سانپ ایک عدد شیر پانچ مگر مچھ دو کچھوے جن کا وزن تین سو پونڈ ہے پچپن گھوڑے اور پانچ اونٹ شامل ہیں جبکہ ا س فلم میں دو ہزار ایکٹرز نے کام کیا ہے
Read more ...
شکایت
شکایت
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ایک روز ایک صاحب جو شاہ جی کے ملنے والوں میں سےتھے اور کچھ لوگوں کی زیادتیوں کا شکوہ کرنے لگے شاہ جی نے کہا کہ میاں اسلام نے اس ضمن میں ایک دستور دیا ہے جو بہت ہی حقیقت پسندانہ ہے کہ اگر کوئی زیادتی کرے تو جوابا تمہیں حق ہے کہ اس کے برابر بدلہ لو، لیکن اگر معاف کردو تو اس کا اجر اللہ دیتا ہے اور اگر زیادتی کا جواب حسن سلوک سے دو تو دشمنی کو اللہ پاک اپنے کرم سے دوستی میں بدل دیتے ہیں لیکن ایسا صرف صاحب نصیب ہی کرتے ہیں بدلہ لینے کی ہمت وطاقت ہو پھر در گزر سے کام لیا جائے تو صاحب ہمت ہونے کی علامت ہے
Read more ...
روحانی علاج
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
قرض کی ادائیگی میں آسانی :
قرض کے سلسلے میں چند ضروری باتیں ذہن نشین کرلیں۔
1.
حتی المقدور کوشش کریں کہ قرض نہ لینا پڑے ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ قرض اللہ تعالی کا ایسا جھنڈا ہے کہ وہ جسے ذلیل ورسوا کرنا چاہے اس کے اوپر یہ جھنڈا لگادیتے ہیں لہذا دنیا وآخرت میں رسوائی اور ندامت سے بچنے کے لئے قرض لینے سے پرہیز کریں۔
2.
خیمہ کلینک
خیمہ کلینک
ام محمد ارسلان'فاروق آباد
عبدالکریم نے آلو کی بوری اٹھائی اور حاجی صاحب کی دکان کی دہلیز پر رکھ کر بیٹھ گیا حاجی صاحب نے عبدالکریم کو پانچ روپے کا نوٹ تھما دیا عبدالکریم نے جھجکتے ہوئے کہا دراصل حاجی صاحب مجھے ایک ہزار روپے دے دیں،اللہ نے مجھے بیٹاعطا کیا ہے اس کا عقیقہ وغیرہ کرناہے۔ حاجی صاحب بولے:" آج کل کاروبار کچھ خاص نہیں چل رہا، لہذا جلد واپس لوٹا دینا ''اور ہزار کا نوٹ عبدالکریم کی طرف بڑھا دیا۔
عبدالکریم نے گھر پہنچتے ہی زور سے کہا آسیہ بیگم! آسیہ بیگم روپے کا بندوبست ہوگیا ہے
Read more ...
زہر آلود کتابیں
زہر آلود کتابیں
مولانا کلیم اللہ
خوش نما ٹائٹل پر بدنما عنوان نے ہمارے تجسس میں اضافہ کیا اور ہم نے یہ کتابچہ مسمی بہ "تصوف کا تاریک ترین غار"مکمل پڑھ ڈالا لیکن ہماری حیرت واستعجاب کی انتہا نہ رہی کہ جھوٹ نے ہمارے دیس میں کیسا بھیس بدلا ہوا ہے اسلام کے نام پر اسلام دشمنی ؟ یہ کھیل کافی عرصے سے ارتدادی تنظیمیں کھیل رہی ہیں فکری آوارگی میں امت مسلمہ کتنی گھر چکی ہے شریعت اور طریقت میں تضادات اور منافات کو ثابت کرنے کی کوششیں نقطہ عروج پر ہیں’’ تصوف ‘‘کو نیا دین قرار دیا جا رہاہے اہل اللہ کو دین کا دشمن باور کرایا جا رہاہے حضورﷺ پر بہتانات باندھے جارہے ہیں کلام اللہ کی من مانی تفسیریں لکھی جارہی ہیں
Read more ...
بچوں کی تعلیم وتربیت
بچوں کی تعلیم وتربیت
مولانا عاشق الہی بلند شہری
بچوں کی تعلیم وتربیت یعنی دین کا علم سکھانے اور دین پرعمل کرکے دکھانے اور عمل کا شوق پیدا کرنے کا سب سے پہلا گھرمدرسہ اوران کے ماں باپ کی گود ہے ماں باپ عزیز واقربا بچوں کو جس سانچے میں چاہیں ڈھال سکتے ہیں اور جس رنگ میں چاہیں رنگ سکتے ہیں بچہ کو سنوارنااور بگاڑنا دونوں گھر سے چلے ہیں بچوں کی تعلیم وتربیت کی اصلی ذمہ دار ماں باپ ہی ہیں، بچپن میں ماں باپ ان کو جس راستہ پر ڈال دیں گےا ور جو طریقہ بھلایابُراسکھادیں گے وہی ان کی ساری زندگی کی بنیاد بن جائے گا۔
آج کل ماں باپ اولاد کو دنیا سے حاصل ہونے والا علم سینکڑو ں اور ہزاروں روپے خرچ کرکے سکھاتے ہیں
Read more ...
وقت کا بدلنا
وقت کا بدلنا
ام محمد رانا
احمد بھائی آپ لوگ کب تک آرہےہیں؟ اس نے حال احوال دریافت کرتے ہی کہا کیونکہ میرے تعلقات ذرا،وی۔ آئی۔ پی لوگوں سےہیں اس لئے ہم شام چار بجے آؤں گا اور کھانے کےبعد منگنی کی رسم کریں گےدوسری طرف سے آواز آئی چلیں ٹھیک ہے آپ لوگ آئیں میں تو سارے انتظامات مکمل کر چکا ہوں احمد بولا اچھا پھر اللہ حافظ ٹوں ،ٹوں، ٹوں۔
آہا ہاہا۔۔۔ہا کیسابے وقوف بنایا بھلے چنگے عقلمند کو احمد فون بند کرتے ہی بولا۔
دیکھیں آپ اس بے چارے کے ساتھ ایسا کیوں کررہے ہیں اس نے سارا انتظام کیا ہوگا
Read more ...
ظہیرالدین محمد بابر
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
سرزمین منگولیا جس کی شمالی سمت میں بحر منجمد شمالی کا برفانی دلدلی علاقہ اور ٹنڈراکے برف پو ش میدانوں کا ایک طویل سلسلہ پھیلا ہوا ہے جب کہ اس کے جنوب میں تبت اور قراقرم کے برف پوش پہاڑ اور سلسلہ ہائے کوہ ہمالیہ واقع ہے اس کے مشرق میں چین جیسا وسیع و عریض ملک اور منچوریا کے گھنے جنگلا ت کا سلسلہ بہت دور تک چلا گیا ہے جب کہ اس کے مغرب میں سائبیریا کے بےآب وگیا ہ برفیلے میدان اور روس کے برف پوش پہاڑوں کا ایک طویل سلسلہ موجود ہے منگولیا کا بیشتر حصہ دنیا کے عظیم صحرا" صحرائے گوبی" پر مشتمل ہے جس کی تمام تر زمین بنجر اور خشک ہے جس کی جلی ہوئی ریت اور مٹی آندھیوں کے دوش پر ہر آن ادھرسے ادھراورادھرسے ادھررواں دواں رہتی ہے کہیں کہیں چھوٹی چھوٹی جھلیں اور ننھے منھے سے دریا بھی موجود ہیں
Read more ...