احناف ڈیجیٹل لائبریری

ختم نبوت کا پاسبان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ختم نبوت کا پاسبان
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
بقا صرف اللہ کی ذات کو ہے باقی سب کو موت کے دروازے، برزخ جانا ہے۔ خوش نصیب تو وہ ہے جس کا موت بھی استقبال کرے ....ہاں! یہ خوش نصیبی اولیاءاللہ کی صحبت سے بہت جلد مل جاتی ہے۔ ....قافلہ راہ روان وفاکے سر خیل شیخ الاسلام مولاناسید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے تلمیذ خاص مولانا خواجہ خان محمد رحمة اللہ علیہ بھی انہی خوش نصیب ہستیوں میں سے تھے۔سچ کہوں!لکھنا کوئی دشوار کام نہیں....لیکن....ایسی بر گزیدہ شخصیات کی زندگی پر خالی صفحات کا سامنا میرے لیے بہت مشکل ہوتاہے ....مجھے احساس ہوتا ہے کہ پاکیزہ سیرت پر میرے قلم کی طبع آزمائی مخمل پر ٹاٹ کے پیوند کا نقشہ لائے گی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے ذکر کے بغیر دل کو چین نہیں آتا اس لیے چند سطور لکھنے بیٹھ گیاہوں۔
Read more ...

نور آیا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نور آیا
فوزیہ کڑنگی'مانسہرہ
دروازے پر دستک ہوئی،” آجاﺅ“ کہہ کر میں پھر اپنے کام میں مشغول ہوگئی۔ نور آپا چائے لے کر آئی تھی اس نے چائے میز پر رکھ دی ا ور کہا”’ کیسی ہو بیٹا؟“
”بس کرم ہے خدا کا“ میں نور آپا کی طرف دیکھے بغیر بولی۔
میں کالج میں پرنسپل تھی نورآپا اس کالج میں ملازمہ تھی نام تو اس کا بیگم نور تھا پر کالج میں سب اسے نور آپاکہتے تھے ٹیچرز اور مہمانوں کے لیے چائے بنانا اس کی ذمہ داری تھی لیکن وہ اس ذمہ داری سے زیادہ دوسروں کی غیبت کرنا، ایک کی بات دوسرے اور دوسرے کی بات تیسرے تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتی تھی اسی وجہ سے میں اس کے آنے پر ذرا ناخوش سی ہوتی۔
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام لبینہ'سرگودھا
عربی پراٹھا
اجزائ:
قیمہ آدھا کلو نمک حسب ذائقہ
انار دانہ دو بڑے کھانے کے چمچ میدہ آدھا کلو
مرچ حسب ذائقہ ہری مرچ چار عدد
انڈے چار سے پانچ عدد گھی آدھی پیالی
Read more ...

دھوکےباز سانپ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دھوکےباز سانپ
عابد جمشید رانا
دور دور تک کسی ذی روح کا نام نہیں تھا، رستہ بہت طویل اور پرخطر تھا لیکن وہ اس ویرانی سے بھلاکیوںکر خوف زدہ ہوتے؟ ان کے دل میں تو صرف اسی ایک ذات کا خوف تھا جس کی رضا کی تلاش میں وہ طلب علم کے لیے بستی بستی پھر رہے تھے۔ اپنے اللہ کو یاد کرتے وہ اس سنسان جنگل سے گذررہے تھے۔ اپنی کتابوں کو وہ اپنا اصل سرمایہ تصور کرتے تھے اور یہ سرمایہ ایک تھیلے میں ان کے کندھے سے لٹک رہا تھا چلتے چلتے انہیں اچانک رک جانا پڑا۔ درمیانی جسامت کا ایک سانپ ان کارستہ روکے کھڑا تھا۔
ایک لمحے کو وہ چونکے پھر راستہ بدلنے کی خاطر اپنارخ موڑ نے ہی والے ہی تھے کہ حیرت نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا،
Read more ...

کفار سے مشابہت کا عذاب

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کفار سے مشابہت کا عذاب
صائم اشرف
حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ اپنی آپ بیتی میں تحریر فرماتے ہیں کہ اپنے بچپن میں اپنے سارے گھرانے میں بلکہ خاندان میں یہ معمول دیکھا کہ ہولی (ہندوﺅں کی ایک رسم جس میں وہ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں) کے دنوں میں رنگا ہوا کپڑا نہیں پہنا جاتا تھا اور سرخ رنگ سے بچنے کا نہایت ہی اہتمام دیکھا تھا۔ ایک مرتبہ اپنے بچپن میں گھر کی عورتوں سے سنا کہ ایک بزرگ بہت ہی نیک ، نماز روزے اور دیگر اعمال کے پابند تھے ان کے انتقال کے بعد کسی نے خواب میں ان کو دیکھا نہایت ہی پر تکلف مکان ہے نہایت ہی عمدہ بستر اور قالین ہیں اور نہایت ہی پر تکلف تخت پر آرام کر رہے ہیں مگر ان کے ہونٹوں پر ایک چھوٹا سا سانپ کا بچہ لپٹ رہا ہے۔ خواب دیکھنے والے نے ان سے بڑی حیرت سے پوچھا کہ اس اعزاز و اکرام کے ساتھ سانپ کیسا؟ انہوں نے کہا کہ ہولی کے دنوں میں ، میں پان کھا رہا تھاا
Read more ...

خواب اور انکی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواب اور انکی تعبیر
مولانا عابد جمشید
خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟
ماجدہ خان،DHA لاہور
ماشاءاللہ آپ کا حوصلہ بہت بڑا اورجذبہ بہت بلند ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس مبارک مقصود تک پہنچائیں۔ اس مبارک مقصد کے لیے آپ درج ذیل امور کا پورا پورا التزام کریں:
رات دن میں ہرکام سنت کے مطابق کرنے کی پوری پوری کوشش کرتی رہیں۔ روزانہ سورہ احزاب کی تلاوت کریں، نیز تفسیر معارف القرآن ( مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالی) میں اس سورت کا ترجمہ اور تفسیر روزانہ کم ازکم آدھا گھنٹہ یکسوئی سے دیکھیں۔ اگر کسی بات کا معنی سمجھنے میں کوئی مشکل درپیش ہو تو اپنے افراد خانہ میں سے کسی مرد کے ذریعے کسی عالم دین سے پوچھ لیا کریں۔
مولانا اشرف علی تھانوی کی سیرت طیبہ پر لکھی ہوئی کتاب” نشر الطیب فی ذکر النبی الحبیب ﷺ“ کا مطالعہ کیا
Read more ...

مسائل کا حل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسائل کا حل
مولانا کلیم اللہ
مولانا صاحب!
میری ایک کزن ہے جو ہاف بازو پہنتی ہے میں نے اسے روکا تو کہنے لگی کہ اسلام میں اتنی سختی نہیں مولانا صاحب آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیاواقعی اسلام میں اتنی سختی نہیں یا کوئی اور بات ہے؟ (درثمین ،لاہورکینٹ)
جواب:
محترم بہن!اللہ تعالی نے خواتین کے لیے پردے کو فرض فرمایاہے اور عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنا سارا بدن ڈھانپ کر رکھے۔ ہاف بازووالی قمیص پہننے سے آدھے بازو نظر آتے ہیں اور یہ سخت گناہ ہے اپنی کزن کو بتادیں کہ عورتوں پر اسلام نے پردے کے معاملے جو پابندیاں لگائی ہیں
Read more ...

روحانی علاج

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
جادو، آسیب اور جنات
ادارہ کو موصول ہونے والے بہت سے خطوط میں جادو کی حقیقت کے بارے میں دریافت کیا جاتاہے ان سے بچاﺅ کے طریقے معلوم کیے جاتے ہیں، خصوصاً ہماری بہنیں اس معاملے میں بہت فکرمند رہتی ہیں۔ سطور ذیل میں ہم ان شاءاللہ جادو،آسیب اور جنات کی حقیقت بتلانے کے بعد ان سے محفوظ رہنے کی چند تدابیر ذکر کریں گے۔
جادواور جنات کا وجود برحق ہے اورقرآن وحدیث میں اس کا تذکرہ موجود ہے بعض لوگ ان چیزوں کے وجود کا انکار کربیٹھتے ہیں،
Read more ...

غازی میاں محمد شہید

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
غازی میاں محمد شہید
فیاض الرحمٰن گنجیال
میاں محمد5 1 9 1 ءمیں تلہ گنگ میں پیدا ہوئے والد ماجد کا نام صوبے دار غلام محمد تھا جو اعوان برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ 5 سال کی عمر میں میاں محمد پرائمری سکول میں داخل ہوئے پرائمری کے بعد ہائی سکول میں داخل ہوئے لیکن ساتویں جماعت تک پڑھنے کے بعد ان کاجی تعلیم سے اچاٹ ہوگیا۔دس سال کی عمر میں دڑائیونگ سیکھنے کا شوق پیدا ہوا توایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں ملازم ہوگئے اور تلہ گنگ سے میانوالی جانے والی بس چلانے لگے لیکن بہت جلد اس سے بھی جی بھر گیا۔1 3 9 1 ءمیں گاﺅں واپس آگئے3 3 9 1 ءمیں انڈین نیوی میں بھرتی ہوگئے اور اسی دوران ان کی شادی ہوگئی۔ انڈین نیوی میں ابھی بمشکل ڈیڑھ سال گزرا تھا
Read more ...

حقوق العباد

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حقوق العباد
مولانا عاشق الہی بلند شہری
بندوں کے حقوق کے بارے میں تاکید:
جب آدمی دنیا میں آتا ہے تو چاہے مرد ہویا عورت اسے دوسرے انسانوں کے ساتھ مل کر رہنا پڑتا ہے اور شریعت کا حکم ہے کہ سب کے حقوق کا دھیان کروجو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے بتائے ہیں ایک د وسرے کی حق تلفی کرنے سے اور آگے یا پیچھے بے آبروکرنے سے یا کسی کا پیسہ رکھ لینے سے قیامت میں بڑی مصیبت کاسامناہوگا۔
حضرت رسول مقبول ﷺ نے فرمایا کہ جس نے اپنے کسی بھائی پر ظلم کررکھا ہوا کہ اس کی بے آبروئی کی ہو یا کسی اور قسم کی حق تلفی کی ہوتوآج ہی اس روز سے پہلے جب کہ نہ اشرفی پاس ہوگی نہ روپیہ پاس ہوگا(حق ادا کرکے یا معافی مانگ کر)اس سے اپنی جان چھڑالیوے(یہاں صفائی نہ کی تو)اگر نیک عمل ہوں گے
Read more ...