مجاہد یا
مجاہد یا۔۔۔
حمیر انور'لاہور
اسلامیا ت کی مس جیسے ہی کلاس میں داخل ہوئیں تمام لڑکیاں اپنی نشستوں پر چلی گئیں۔
”السلام علیکم ورحمة اللہ“ مس نے آتے ہی سلام کیا۔ سب لڑکیوں نے سلام کا جواب دیااور مس کے اشارہ کرتے ہی بیٹھ گئیں۔
” آج ہمارا موضوع ِبحث اچھے اخلاق ہے۔“ مس نے یہ بتاکر سب کو کتابیں کھولنے کاحکم دیا سب بچیاں کتابیں کھول کر مس کی طرف متوجہ ہوگئیں۔
”دیکھو بیٹا اللہ تعالی نے ہمیں کیا اور ہمیں مسلمان بنا کر ہم پر احسان عظیم کیاہے
Read more ...
تین سوال
تین سوال
خدیجہ جمشید'گوجرانوالہ
ایک کافر نے کسی بزرگ سے کہا: اگر تم میرے تین سوالوں کا جواب دے دے تو میں مسلمان ہوجاوں گا۔
جب ہر کام خدا کی مرضی سے ہوتا ہے تو تم لوگ انسان کو ذمہ دار کیوں ٹھہراتے ہو؟
جب شیطان آگ کا بنا ہوا ہو تو دوزخ میں اس پر آگ کیسے اثر کرے گی؟
جب تمہیں خدا نظر نہیں آتا تو اسے کیوں مانتے ہو؟
Read more ...
ایک کہانی بڑی پرانی
ایک کہانی بڑی پرانی
ام محمد رانا
آسیہ بیگم روز روز کے بلی چوہے کے کھیل سے تنگ آچکی تھی ایک دن وہ خود ہی ایک رشتہ دیکھنے گئی اور ہاں کر آئی اور اپنی بات پر ڈٹ گئی کہ بس میں نے وہیں نمرہ کا رشتہ کرنا ہے۔ ویسے تو بھابیاں نہ مانتیں پر جب انھوں نے دیکھا کہ نمرہ کا ہونے والا سسرال بالکل متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ہے گھر بار بھی گزارہ میں ہے لہذا ہر لحاظ سے نمرہ ان سے نیچے ہی رہے گی توحامی بھر دی۔ مہینے کے اندر اندر نمرہ کی شادی کردی گئی اور یہ کہ کر نمرہ کو جہیز کے نام پر کوئی چیز نہ دی گئی کہ وہ ابھی وہ گھر اس قابل نہیں کہ ہمارے سٹینڈرڈ کا دیا ہوا جہیز وہاں رکھا جاسکے۔
ادھر نمرہ کاشوہر انتہائی نفیس طبیعت کا مالک تھا وہ ایک معمولی دکاندار کا بیٹا تھا جس نے خود اپنی محنت سے پڑھ کر اپنا مقام بنایا تھا
Read more ...
ظہیرالدین محمد بابر
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
وہ دیکھ رہا تھا کہ آئے دن اس کا باپ اپنے بھائیوں سے نبرد آزما رہتا تھا کبھی تو وہ کامیابی سے ہم کنار ہوتا تھا اور کبھی اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا۔ جب کبھی اسے فراغت کے لمحات میسر آتے توہ اندر جان کے پہلو میں واقع پہاڑی پر چلا جاتا تھا جہاںپر اس نے بہت سے کبوتر پال رکھے تھے۔ اسے غٹر غوں کرتے کبوتروں کے درمیان رہنا اچھا لگتا تھا اس نے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ان کبوتروں کے لیے بڑے بڑے لکڑی کے ڈربے بنوا رکھے تھے اور ان کبوتروں کی نگہداشت اور ان کی خاطر تواضع کے لیے کئی کئی نوکر بھی متعین کر رکھے تھے وہ پہاڑی پر پہنچ کر ان کبوتروں کو ہو امیں اڑاتا رہتاتھا
Read more ...
ایک نقطے کا فرق
ایک نقطے کا فرق
ام حنیفہ'سرگودھا
ایک مولوی صاحب نے تقریر کے دوران فرمایاکہ جو لوگ ڈاڑھی منڈاتے ہیں یا ایک مٹھی سے کم کرتے ہیں، تو وہ اعلانیہ گناہ کے مرتکب ہونے کی بنا پر فاسق ہیں۔ ایک نمازی کو اس پر غصہ آیا اور ایک بڑے عالم بزرگ کے پاس جا کر شکایت کی کہ جناب ہم تو نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں، حج بھی کرلیا، کبھی عمرہ کیلئے بھی چلے گئے تھے، بس ڈاڑھی منڈاتے ہیں، پھر فلاں مولوی صاحب نے ہمیں فاسق بنادیا۔
ان بزرگ نے فرمایا کہ بھئی اس مولوی صاحب پر غصہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے” ت“ کا ایک نقطہ گرادیا ہے مولوی صاحب فاسق بتاتے ہیں، بناتے نہیں۔
Read more ...
ڈرائیور مینیجر
ڈرائیور مینیجر
صبا خان'گکھٹر منڈی
پروفیسر آفتاب کی پیشانی پر بل پڑے ہوئے تھے ان کا ڈرائیور ابھی تک نہیں آیا وہ وقت کی پابندی کے لیے مشہور تھے کسی جگہ پہنچنے کا جو وقت مقرر ہوتا وہ اس سے ایک سیکنڈبھی لیٹ پہنچنا پسند نہیں کرتے تھے۔ آج انہیں ایک اہم میٹنگ میں جانا تھا شام پانچ بجے کا وقت طے تھا پونے پانچ بج چکے تھے اور ان کے خیال میں راستہ بیس منٹ کا تھا گویا اس وقت تک وہ پانچ منٹ تولیٹ ہوہی چکے تھے۔
آخر ڈرائیور کی صورت نظر آئی اس نے ہارن بجایا تو وہ باہر کی طرف دوڑ پڑے جلدی سے کار میں بیٹھے اور بولے:” ہم میٹنگ کے وقت سے پانچ منٹ لیٹ پہنچیں گے ان پانچ منٹوں کی وجہ سے آج مجھے جو شرمندگی اٹھانی پڑے گی اس کے ذمے دار تم ہوگے۔ تم اچھی طرح جانتے ہو میں وقت کا کتنا پابند ہوں اس کے باوجود تم پندرہ منٹ لیٹ آئے ہو میں نے تمہیں پہلے بتا دیا تھاک
Read more ...
فتنہ قادیانیت
فتنہ قادیانیت
ام عبداللہ 'لاہور
اللہ نے انسان کو پیدا فرمایااور پیدا فرما کر چھوڑہی نہیں دیابلکہ اس کی ہر ضرورت پوری کرنے کا مکمل انتظام فرمایا۔ا نسان دو چیزوں کا نام ہے ایک جسم دوسری روح، جسم کی تعلیم وتربیت کاکام اللہ نے عقل کے سپرد کیاہے اور روح کی تعلیم وتربیت کاکام انبیاءکے سپردکیا کیونکہ ہر انسان میں یہ طاقت نہیں ہے کہ براہ راست اللہ سے اس کی مرضیات اور نامرضیات کا علم حاصل کرسکے اس لیے اللہ نے انسانوں میں سے کچھ مقدس ہستیوںکا انتخاب فرمایا اورانہیں یہ روحانی نظام عطا فرمایاکر اپنے بندوں کی طرف بھیجا تاکہ وہ اللہ کی رضا اور ناراضی سے واقف ہو جائیں اللہ کی طرف سے اس انتخاب کانام اصطلاح شرع میں نبوت ہے جو صرف انتخاب خداوندی ہے بندے کے کسب ومحنت کا اس میں کوئی دخل نہیں۔
Read more ...
دلچسپ وعجیب
دلچسپ وعجیب
عمر خالد رانا'اسلام آباد
ہم جتنے بھی اعداد لکھتے ہیں اور ان اعداد کے ذریعے بڑی سے بڑی رقوم کا حساب کرتے ہیں یا لمبے چوڑے حسابی مسائل حل کرتے ہیں ان کی بنیا ددس اعداد پر ہے یعنی نواکائیاں 9....1,2,3اورصفر”0“۔ اعداد کی جو شکل آج کل انگلش میں استعمال ہورہی ہے یعنی1,2,3وغیرہ یہ اصل میں عربی اعداد ہیںاور اہل مغرب نے یہ اعداد عربوں سے لیے ہیں۔ جب یہ اعداد زیادہ مقبول اور عام ہوگئے تو عربوں نے اپنی انفرادیت کو برقراردکھنے کے لیے ان اعدادکی جگہ 4 ،3 ،2 ،1 وغیرہ کو استعمال کرنا شروع کردیا۔
Read more ...
ہماری مائیں
ہماری مائیں
رضوانہ خلیل'ملتان
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
آپ کا نام ہند، ام سلمہ کنیت، قریش کے خاندان مخزوم سے ہیں سلسلہ نسب یہ ہے:
ہندبنت ابی امیہ سہیل بن المغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم
آپ کی والدہ بنو فراس قبیلہ سے تھیں اور ان کا سلسلہ نسب یہ ہے:
عاتقہ بنت عامربن ربیعہ بن مالک بن جذیمہ بن علقمہ بن جذل الطعان ابن فراس۔
Read more ...
فلسطینیوں کی مدد کیجئیے
فلسطینیوں کی مدد کیجئیے
عبدالمنعم فائز'کراچی
فلسطین میں گرتی لاشوں کا نو حہ لکھوں یا آزادی کے بیڑے پہ اسرائیلی گِدھوں کے حملے کا ذکر کروں ....اندیشے لاکھ ہیںاور بے چین دل ایک....آج 62سال کی آبلہ پائی کے بعد بھی تاحد نگاہ منزل نظر نہیں پڑتی۔1945سے31مئی 2010تک امت مسلمہ اپنی روح کے زخموں کو اشکوں سے دھورہی ہے۔برسوں پر محیط فریادوں اور نالوں کا یہ سفر آج بھی جاری ہے۔سوال یہ ہے کہ آخر حتمی حل کیا ہے؟آئےے تاریخ کے تناظرمیں اس کا جواب تلاشتے ہیں:
31مئی کو اسرائیلی درندگی پر ساری دنیا لاوابن کر پھٹ پڑی۔ غم و غصے سے بپھرے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔نہتے امدادی قافلے پر مسلح اسرائیلی غنڈوں کی دہشت گردی نے تمام عالمی تنظیموں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور یورپی یونین تک نے اس کھلی جارحیت کی مذمت کی۔ اقوام متحدہ میں مذمتی قرارداد پیش ہوئی تو امریکا آڑے آگیا۔ 20
Read more ...