احناف ڈیجیٹل لائبریری

ہمارا راستہ ہماری منزل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا راستہ ہماری منزل
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آج ہماری زندگی میں پھر ایک بار14اگست کادن آرہا ہے۔ اس سے ہماری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔63سال پہلے اس ملک کوجب حاصل کیا جارہا تھا تو اس کامطلب یہ قرارپایا تھا : ”لاالہ الااللہ“آسان لفظوں میںآپ اسے” اسلام کی بالادستی“ کہہ سکتے ہیں۔
اس کی خاطر کتنی قربانیاں دی گئیں۔اس کاتصور کرتے ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ہرطرف ہندووں بلوائیوں کاشورشرابہ ،قتل وغارت، عصمت دری، لوٹ مار، جنگ وجدل، مسلمانوں کے لاشے گر رہے تھے۔
قارئین!ذرا چشم ِتصورکوواکیجئے۔ ماﺅں سے ان کے دودھ پیتے بچے چھین کرموت کے گھاٹ اتارے جارہے ہیں۔ بہادر نوجوان اس ملک....جس میں ہم بستے ہیں....کوحاصل کرنے کے لیے تن من دھن کی بازی لگا رہے ہیں۔
Read more ...

روحانی علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
بے روزگاری:
جو نفس بھی اس دنیا میں آتا ہے وہ اپنے مقدر کا لکھا ساتھ لے کر آتا ہے پوری کائنات کی تمام مخلوقات کو جس ذات نے پیدا کیا ہے اسی نے ان تمام مخلوقات کے رزق کا ذمہ بھی لیا ہے۔
ارشاد ربانی ہے۔
وما من دابة فی الارض الا علی اللہ رزقھا
۔
”اس زمین پر حرکت کرنے والے ہر جاندار کا رزق اللہ کے ذمے ہے۔ “
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام خدیجہ'چک گلاں
اجزائ:
گوشت گائے کا:ایک کلو باسمتی چاول: تین پاوکچا پپیتا:2چمچ دہی:ایک پاو
سفیدمرچ پسی ہوئی:1 چمچ تیز پات:1 عدد،لونگ:4 عدد،دارچینی:2 عدد آئل: ایک پاو
ہری مرچ:4 عدد باریک کٹی ہوئی ہرا دھینا اور پودینہ: تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ٹماٹر: 2 عدد خشخاش پسی ہوئی:1 چمچ سرخ مرچ پسی ہوئی:2 چمچ جائفل پسی ہوئی:1/4 چمچ
جاوتری پسی ہوئی:چٹکی بھر ادرک لہسن کا پیسٹ:2 چمچ نمک:ایک کھانے کا چمچ
Read more ...

خواب اور ان کی تعبیر

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
خواب اور ان کی تعبیر
مولانا عابد جمشید
مولانا صاحب:
میں اکثر ڈراﺅنے خواب دیکھتی ہوں ایک مہینے میں کم از کم تین سے چار مرتبہ مجھے کوئی نہ کوئی خوفناک خواب ضرور دکھائی دیتا ہے۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ کوئی مجھے قتل کر رہا ہے کبھی یوں نظر آتا ہے کہ کوئی مجھے بہت زیادہ مار رہا ہے۔ کبھی کوئی خوفناک صورتحال نظر آتی ہے اور کبھی دباﺅ سا محسوس ہوتا ہے۔ میں بہت پریشان رہتی ہوں کئی لوگوں سے ذکر بھی کیا لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ گذشتہ ماہ سکول میں ایک کلاس فیلو نے آپ کا رسالہ پڑھنے کے لئے دیا۔ خواب اور ان کی تعبیر والا صفحہ پڑھا تو ذہن سے بوجھ ہٹتا ہوا محسوس ہوا۔
آپ سے گذارش ہے کہ میرے ڈراﺅنے خوابوں کی تعبیر بتائیں اور کوئی ایسا ورد بتائیں
Read more ...

پریشانی کی وجہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پریشانی کی وجہ
حمیر انور'لاہور
کیا ہوامحمد؟ اتنے پریشان کیوں ہو؟ طلحہ نے کالج سے نکلتے ہی پوچھا۔ وہ چند دن سے محمد میں غیرمعمولی تبدیلی محسوس کررہاتھا۔اس نے کئی مرتبہ پوچھا مگر اسے جواب نہ مل سکا۔
کچھ نہیں یار بس ایسے ہی دل افسردہ ہے۔ محمد نے افسردگی سے جواب دیا طلحہ مسلسل اس کے چہرے کے تاثرات نوٹ کررہا تھا محمد کے چہرے پر پریشانی کا اثر نمایاں تھا۔
محمد اورطلحہ بہت اچھے دوست تھے۔ دونوں اپنی شریف طبیعت اورشاندارتعلیمی ریکارڈ کی وجہ سے کالج اورمحلے دونوں جگہ ہر دل عزیز تھے۔
Read more ...

ظہیرالدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم
یہ خانہ بدوش مغل اپنی اس خانہ بدوشانہ زندگی کے عادی ہوچکے ہیں۔ وہ انہی خیموں میں جوان ہوتے ہیں اورانہی خیموں میں مرجاتے ہیں۔ یہ لوگ گرمیوں میں پہاڑوں پرچلے جاتے ہیں جبکہ سردیوں میں میدانی اورریگستانی علاقوں کی طرف لوٹ آتے ہیں۔ “
ننھے بابر کے ذہن میں بہت سے سوالات کلبلارہے تھے اس لیے اس نے بیک وقت اپنے باپ سے کئی سوالات کرڈالے۔
”باباجانی! میرا ذہن کچھ الجھ ساگیاہے میں سمجھ نہیں پارہاکہ یہ لوگ گرمیوں میں پہاڑوں کی طرف کیوں چلے جاتے ہیں اورسردیوں میں میدانی اورریگستانی علاقوں کی طرف کیوں لوٹ آتے ہیں؟ یہ لوگ مستقلًا ایک جگہ پر کیوں قیام پذیرنہیں ہوتے؟ ہر وقت حرکت میں رہنا انہیں کیافائدہ پہنچاتاہے؟ ان کے ہاں نہ تو کوئی مدرسہ ہے اورنہ ہی پڑھنے کے لیے کوئی کتاب، انہیں پڑھانے والا نہ تو کوئی معلم ہے اورنہ ہی دولت علم سے بہرہ مند کرنے والاکوئی عالم۔آخرایساکیوں ہے؟ اوران سب چیزوں کے بغیریہ لوگ زندہ کس طرح ہیں؟
Read more ...

رشتہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رشتہ
فردوس بی بی 'فیصل آباد
عائشہ اورا س کی بہنوں کی تربیت بہت مذہبی ماحول میں ہوئی تھی۔ وہ چار بہنیں تھیں اور ان کاباپ دل کامریض تھا۔ دومرتبہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب بوڑھے اورکمزور دل میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ تیسرا جھٹکا برداشت کرسکے۔آسیہ بیگم یعنی عائشہ کی ماں ایک باہمت خاتون تھی وہ محلے کی عورتوں کے کپڑے سیتی اور اس طرح گھر کاچولہا جلتا۔
وہ اپنی بیٹیوں کی شادی کے سلسلے میں بہت پریشان رہتی تھی سب سے بڑی پریشانی یہ تھی کہ کوئی اچھا رشتہ ہی نہیں ملتاتھا اوراگرملتاتووہ لوگ غریب سمجھ کر رشتہ جوڑنے پرآمادہ ہی نہیں ہوتے تھے۔آج آسیہ بیگم گھر آتے ہی صفائی میں مصروف ہوگئیں اس کی محلے دار پروین نے ایک رشتے کے متعلق بتایا تھاا
Read more ...

روشن لمحے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روشن لمحے
عرفانہ بنت عبدالحکیم'اٹک
17جولائی بروز ہفتہ2010ءجامعہ میں ہل چل مچی ہوئی تھی اک عجیب قسم کی گہما گہمی تھی۔ ہرکوئی اپنی اپنی جگہ کل کی تیاریوں میں مصروف تھا کسی نے اپنی تقریرمیں سے غلطیاں درست کروانی تھیں اورکوئی اپنی تلاوت، نعت، نظم سنا کر اپنے الفاظ کی ادائیگی درست کروارہاتھا۔ کبھی یہ بات زیر بحث تھی کہ ساقی محفل کی ڈیوٹی کس کس کے سپرد ہوگی اور کبھی اس بات پر تکرار کہ مہمانوں کو سٹیج پر کس طرح سے خوش آمدید کہا جائے۔
جدائی کی آنے والی گھڑیوں کو بھلانے کے لیے شگفتہ باتیں (جوپورے چارسالوں میں صبح7 بجے سے شام5بجے تک بھی ختم نہیں ہوئی تھیں )کرکے ایک دوسرے کوچھیڑ کراورلڑجھگڑ کر(بقول ہمارے لڑنے سے محبت بڑھتی ہے)اس احساس کوزائل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اساتذہ کے مشورے پریہ طے ہواکہ تقریب توبخاری شریف کی ہے
Read more ...

اخبار میں ضرورت ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اخبار میں ضرورت ہے
پطرس بخاری
یہ ایک اشتہار ہے لیکن چونکہ عام اشتہار بازوں سے بہت زیادہ طویل ہے اس لئے شروع میں یہ بتا دینا مناسب معلوم ہوا، ورنہ شاید آپ پہچان نہ پاتے۔ میں اشتہار دینے والا ایک روزنامہ اخبار کا ایڈیٹر ہوں۔ چند دن سے ہمارا ایک چھوٹا سا اشتہار اس مضمون کا اخباروں میں یہ نکل رہا ہے کہ ہمیں مترجم اور سب ایڈیٹر کی ضرورت ہے یہ غالباً آپ کی نظر سے بھی گزرا ہوگا اس کے جواب میں کئی ایک امیدوار ہمارے پاس پہنچے اور بعض کو تنخواہ وغیرہ چکانے کے بعد ملازم بھی رکھ لیا گیا لیکن ان میں سے کوئی بھی ہفتے دو ہفتے سے زیادہ ٹھہرنے نہ پایا آتے کے ساتھ ہی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں اشتہار کا مطلب وہ کچھ اور سمجھے تھے۔
Read more ...

ہماری مائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہماری مائیں
ام محمد رانا
حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا
نام ونسب: جوریہ نام قبیلہ خزاعہ کے خاندان مصطلق سے ہیں سلسلہ نسب یہ ہے۔
جویریہ بنت حارث بن ابی ضراربن حبیب بن عائذ بن مالک بن جذیمہ(مصطلق ) بن سعد بن عرو بن ربیعہ بن حارثہ بن عمرو مزیقیائ۔
نکاح اول: حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کا پہلا نکاح اپنے ہی قبیلہ میں مسافع بن صفوان (ذی شفر)سے ہواتھا۔
غزوہ مریسیع اور نکاح ثانی:
Read more ...