رمضان کے روزے اور زکوۃ
رمضان کے روزے اور زکوۃ
مولانا عاشق الہی بلند شہری
رمضان کے روزے:
رمضان کے روزے ہر بالغ مسلمان مرد وعورت پرفرض ہیں ، اسلام کے پانچوں ارکان جس پر اسلام کی بنیاد ہے اس میں رمضان شریف کے روز ے رکھنا بھی ہے۔ بہت سے مرد وعورت بیڑی وسگریٹ یا پان کھانے کی عادت ہونے کی وجہ سے بھوک وپیاس سے توبچتے ہیں مگرقبراورحشر کی سختیوں اوردوزخ کی بھوک پیاس اوردوسر ے عذابوں سے بچنے کی فکر نہیں کرتے، خدا کی نافرمانی کرنے کہ وجہ سے مرنے کے بعد جوعذاب ہوں گے ان کے سامنے چند گھنٹہ کی
Read more ...
اہل سنت کی نشانیاں
اہل سنت کی نشانیاں
مولانا عابد جمشید
-4 اللہ تعالی کا عرش اور کرسی:
اس علامت کی تفصیل جاننے سے پہلے ایک چھوٹی سی بات سمجھ لیں۔ علم العقائد میں ایک بحث ہے ”حادث“ اور ”قدیم“ کی۔ میں انتہائی آسان الفاظ میں آپ کو یہ بحث سمجھاتا ہوں اس کے بعد ہم اصل مقصد کی طرف واپس آئیں گے یعنی اہل السنت کی چوتھی نشانی کی طرف یہ تفصیل ہم اس لئے بیان کر رہے ہیں کہ آج کل بہت سے ایسے لوگ جن کے عقائد و نظریات اہل السنت کے خلاف ہیں وہ عرش اور کرسی کی بحث میں الجھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
”حادث“ اور ”قدیم“ دو متضاد اور بالکل مختلف چیزیں ہیں۔
Read more ...
عورت کا اعتکاف
عورت کا اعتکاف
مولانا مقصود احمد
رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار مہینہ ہے اسی وجہ سے اس میں کچھ ایسی زائدعبادتیں بھی آئیں جن سے دوسرے مہینے خالی ہیں۔ مثلاً: قرآن پاک کا نزول، رمضان میں بیس تراویح کا اہتمام،تلاوت، قرآن، سحری وافطاری نفل کا اجر فرض کے برابر ایک فرض ستر فرائض کے برابر، جنت کے دروازوں کا کھلنا، جہنم کے دروازوں کا بند ہونا، شیاطین کا قید ہونا وغیرہ ا س میں اللہ رب العزت نے کاخاص اپنی رحمت کو خلقت میں بانٹنا جس کی وجہ سے لو گ آپس میں ہمدردی اورغم خواری کرتے ہیں اس ماہ مبارک میں صفت غفوریت کا بھی ظہور ہوتاہے کہ روزانہ ایک جم غفیر کے لیے جہنم سے چھٹکارے کا پروانہ لکھ دیا جاتا ہے۔
خیر! اس مہینہ کی کس کس عبادت عظیمہ کا تذکرہ کیاجائے اس مبارک مہینے میں کئی عبادتیں ایسی ہیں
Read more ...
اگر زکوۃ ادا کر دیں تو
اگر زکوۃ ادا کر دیں تو
عبد المنعم فائز؛کراچی
ننھی کا ئنات کا جواب بھی بڑا معصومانہ تھا۔ رات کے پچھلے پہر محنت کش باپ کے کھر درے ہاتھوں میں پکڑے محلول کو دیکھ کر اس نے ناگواری سے ناک سکیڑی ابو مجھے اس سے بو آتی ہے، میں نہیں پیوں گی۔“
کا ئنات کی بہن نے آج تک باپ کے مضبوط ہاتھوں کو لرزتا کپکپاتا نہیں دیکھا تھا۔ اس کا ماتھا بھی ٹھنکا ضرورمگر اتنی دیرمیں زرد مشروب اس کی انتڑ یاں کاٹ چکا تھا۔ رات گئے شوہر کے ہاتھوں سے اٹھتی عفونت نے اکبر کی بیوی مزمل کو ان کہی داستان کا حرف حرف سمجھادیا۔ اس نے دوڑ کر اپنے سرتاج کا ہاتھ پکڑا اور جھنجوڑتے ہوئے بولی ” زہر، تمہیں کیا ہوگیاہے، تم اتنے ظالم نہیں ہوسکتے
Read more ...
گر وقت آپڑا ہے
گر وقت آپڑا ہے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اے میرے الہ!کیاماجراہے؟ اب نظر اٹھتی ہے تو ہر طرف سے پریشانیوں کے بت کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اب توقلم کا وظیفہ محض فریادیں کرنا اورغم کے نوحے لکھنا ہی رہ گیاہے۔
وطن عزیز پاکستان کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے کہ امن، سکون، اطمینان، راحت، محبت، موانست، اخوت وبھائی چارگی اس سے دور بھاگنے لگے ہیں اور بے چینی، خوف وہراس، تشدد، ناانصافی اورظلم کے بھوت اس کو نگلنے کے لیے منہ کھولے کھڑے ہیں۔
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
ام خدیجہ'چک گلاں
ماش کی سادہ دال
ماش کی دال: آدھاکلو
پیاز: دوعدد
لہسن: ایک گھٹی
Read more ...
روحانی علاج
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
فتنہ دجال سے حفاظت:
اللہ رب العزت نے اس دنیا کواورآزمائش گاہ بنایا ہے اورخیراورشر دونوں کو پیدا کر کے اپنے بندوں کوان کی پہچان کروائی۔ نیکی کے رستے پرچلنے کے انعامات اور ثمرات سے آگاہ کیا بدی کی برائی بیان کی، اس کے عذاب عقاب ذکرکیااسے اپنی ناراضگی کاذریعہ بتایا اور پھر بندوں کو اختیاردے دیاکہ جس راہ پرچاہیں چلیں۔ ابلیس اور اسکی جماعت نے انسانیت کوبہکانے کے لیے اپنی کوششیں کیں اورقیامت تک کرتے رہیں گے دوسری طرف قدسی نفوس مبعوث ہوئے اور انسانوں کوبرائیوں سے آگاہ کرتے اورفتنوں سے آگہی دیتے رہے۔ ان مبارک ہستیوں کاسلسلہ جناب نبی کریمﷺ پرختم ہواا
Read more ...
ظہیرالدین محمد بابر
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
بابرگزشتہ چھ سال سے اپنے والد عمر شیخ مرزا کے ساتھ قیام پذیرتھا۔زنان خانے سے جو اس کے لیے کسی قید خانے سے کم نہ تھارہائی پاکروہ بہت شاداں وفرحان تھا۔ اب اسے یہاں نانی اماں کی نہ سمجھ آنے والے گفتگو کے جُرعے بھی نہیں پینے پڑرہے تھے۔ نانی اماں کے ذہن ودل کی سوئی تو بس ایک ہی جگہ پراٹکی تھی۔اسے مغلستان اس کے باسیوں اوراپنے بیٹوں کے سوااورکچھ سجھائی ہی نہیں دیتاتھا۔ وہ ہمیشہ بابر کے ننھے سے ذہن میں صرف ایک ہی بات بٹھانا چاہتی تھی اوروہ یہ کہ” مغلستان کے خانہ بدوش باسیوں کی زندگی نہایت ہی کٹھن اورپرآشوب ہوتی ہے وہ اپنی جنگی تربیت کے لیے لگاتارکئی ماہ تک شکارکھیلتے رہتے ہیں
Read more ...
غضب
غضب
فوزیہ کڑنگی
اوئے بڈھے میرے کمرے میں کیا ڈھونڈ رہے ہو۔ نسیمہ کمرے میں داخل ہوتے ہی بولی۔ بیٹا وہ وہ جوتے ڈھونڈ رہاتھا۔ کرم دین مسکنت سے بولا۔
چورکہیں کا!جب دیکھو کچھ ڈھونڈ رہاہوتاہے۔ چوری کرنا تو تیرے ورثے میں آیا ہے۔ نسیمہ بوڑھے کرم دین کو کھینچ کرباہر نکالتے ہوئے بولی۔
کرم دین کا ایک ہی بیٹا تھا زبیر۔ زبیر کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی اس کی ماں انتقال کرگئی، کرم دین نے اپنے بیٹے کو ماں کی کمی محسوس نہ ہونے دی،
Read more ...
ازدواجی بندھن
ازدواجی بندھن
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
٭ جب کوئی خاوند اپنی بیوی کے لیے کارکادروازہ کھول رہاہوتو سمجھ لیں کہ کارنئی ہے یابیوی
٭ بہترین ازدواجی زندگی کے لیے بیوی کوگونگااورخاوند کواندھاہوناچاہیے۔
٭ بیوی ہر شخص کی ضرورت ہے، اپنے مسائل کی ذمہ داری اس پرڈالنے کے لیے۔
٭ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اچھی بہوملے تاکہ اسے ان مسائل کاسامنانہ کرنا
پڑے جن کاسامنااس کی ساس کوکرناپڑاتھا۔
Read more ...