پھونک
پھونک
روشن خان 'پشاور
فجر کے بعدمیں جب اپنے بستر پر لیٹا ہوتا تو میری والدہ مجھ پر پھونکتیں اور چلی جاتیں۔ بچپن سے جب سے میں نے ہوش سنبھالا شاید ہی کوئی دن ہو کہ جس دن وہ نہ آئی ہوں۔ اب جب میں یہ سمجھتا تھا کہ میں بہت باشعور ہو چکا ہوں اور مجھے اس بارے میں والدہ سے دریافت کرنا چاہیے کہ اس پھونک میں کیا خاص ہے کہ انہوں نے اسے اپنا معمول بنا لیا۔اس پھونک کے بارے دریافت کرے کی ایک اور وجہ تھی کہ میں جانتا تھا کہ میری والدہ پڑھی لکھی نہیں۔ قرآن کی تلاوت تو بلا ناغہ کرتیں لیکن صرف بسم اللہ سے ہی۔نماز یاد تھی انکو لیکن اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا تھا۔ میں نے ایک دن ان سے پوچھا کہ ’ماں جی !جہاں تک میں جانتا ہوں آ
Read more ...
مسائل کا حل
مسائل کا حل
مولانا محمد کلیم اللہ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
محترم جناب مولانا صاحب !میں نے بنا ت اہلسنت کا رسالہ پڑھا بہت خوشی ہوئی کہ اس میں ملے جلے عنوانات ہوتے ہیں اور مسائل کا حل بھی موجود ہوتا ہے میرا بھی ایک سوال ہے چند دن پہلے ایک ساتھی کے ساتھ میری بات ہوئی تو اس نے مجھ سے ایک ایسی بات کہی کہ میرا دل اس کو نہیں مانتا اس نے کہا ہے کہ صحابہ کرامؓ بھی قرآن کریم میں تحریف یعنی کمی بیشی کے قائل تھے اور اس نے ان میں سے حضر ت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کے بارے میں کہا کہ وہ معوذتین (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس) کو قرآن نہیں سمجھتے تھے اور ان سورتوں کے قرآن کریم ہونے کے منکر تھے اس پر اس نے چند کتابوں کے حوالہ جات بھی مجھے دکھائے۔
Read more ...
آب حیات
آب حیات
محمد فاروق ضمیر
کار کا پہیہ پنکچر ہوا اور کربی کو جھلستے ہوئے صحرا میں پہیہ بدلنے کی مشقت سے گزرنا پڑا۔ پہیہ بدلتے ہوئے اس کا لباس پسینے کے باعث جسم سے چپک گیا۔ اسے اپنے آپ سے کراہت محسوس ہو رہی تھی۔ اچانک گھوڑے کی ہنہناہٹ سن کر اس نے مڑ کر دیکھا اور پھر وہ کئی لمحوں تک سن ہو کر رہ گیا۔ سو گز کے فاصلے پر کم از کم پچاس گھڑ سوار نیم دائرے کی شکل میں کھڑے تھے۔ ان کی نگاہیں کربی پر گڑی تھیں اور غصے سے سرخ چہروں سے ان کے برے ارادے ظاہر ہو رہے تھے۔اس نیم دائرے سے غصیلی شکل کا ایک شہسوار گھوڑے کو دلکی چال چلاتا اس کی طرف بڑھا،
Read more ...
افسری
افسری
ظہیر احمد صدیقی
ایک روز مجلس جمی ہوئی تھی ایک افسر کے بیٹے شاہ جی کے پاس آئے اورکہنے لگے:”میں نے مقابلے کا امتحان پاس کرلیاہے ایک اچھا افسر بننے کے سلسلے میں آپ کے گرانقدر مشوروں سے فیض یاب ہونا چاہتاہوں۔” فرمایا:”ہاں ! یاں افسر بننا ہے تو پکے افسر بنو یعنی گردن اکڑی ہوئی ہو، آنکھوں میں قہر کے آثارہوں ، چہرے پررعب نمودار ہو اور دبدبہ ایساہوکہ جدھر سے گزرو تہلکہ مچ جائے۔ ایک نظر میں گویا کشتوں کے پشتے لگ جائیں۔
این را بتغافل کشی آن را بنگاھی
Read more ...
رونا رلانا
رونا رلانا
پطرس بخاری
ایک امریکن ادبی نقاد ایک مقام پرلکھتاہے کہ”ہر مرد ایک ہنسوڑاجانورہے اورعورت ایک ایسا حیوان ہے جو اکثر رونی شکل بنائے رہتاہے۔“
مصنف کی خوش طبعی نے اس فقرے میں مبالغے اور تلخی کی آمیزش پیداکردی ہے اور چونکہ وہ خود مرد ہے اس لیے شاید عورتوں کو اس سے کُلی اتفاق بھی نہ ہولیکن بہر حال موضوع ایسا ہے جس پر بہت کچھ کہا جا سکتا ہے۔
میرے ایک دوست کا مشاہدہ ہے کہ عورتوں کی باہمی گفتگو یا خط وکتابت میں موت یا بیماری کی خبروں کا عنصر زیادہ ہوتاہے نہ صرف یہ بلکہ ایسے واقعات کے بیان کرنے میں عورتیں غیرمعمولی تفصیل اور رقت انگیزی سے کام لیتی ہیں۔ گویاناگوار باتوں کو ناگوارترین پیرائے میں بیان کرناان کا نہایت پسندیدہ شغل ہے ان سے وہ کبھی سیر نہیں ہوتیں۔
Read more ...
والدین کے حقوق
والدین کے حقوق
مولانا عاشق الہی بلند شہری
والدین کے بڑے حقوق ہیں اللہ تعالٰے نے قرآن شریف میں کئی جگہ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کاحکم فرمایاہے اورپندرھویں پارے میں فرمایا:” ماں باپ کواف بھی نہ کہو،نہ ان کوجھڑکو، ان سے تعظیم کے ساتھ بات کرواوران کے آگے عاجزی کابازورحمت کے ساتھ جھکائے رکھو۔ان کے لیے یوں دعاکروکہ اے میرے رب! میرے ماں باپ پررحم فرما ! جیسا کہ انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔“ آپ ﷺ نے فرمایاہے کہ بڑے گناہ یہ ہیں: 1:کسی کوخدا کے ساتھ شریک کرنا۔2:ماں باپ کوستانا۔3:ناحق کسی کو قتل کرنا۔4:جھوٹی قسم کھانا۔
Read more ...
بے آواز لاٹھی
بے آواز لاٹھی
عرفانہ فانی 'اٹک
ادا شاہ میر کے بابا کی کیسی طبعیت ہے۔ بھر جائی سلطانہ مجمع سے نکلتے دیکھ کر میری جانب لپکی۔ بس ادی رب سائیں سے دعا کرودواداروتوحکیم جی کررہے ہیں میں نے چہرے پر جان بوجھ کر پریشانی والے آثارپیداکرکے لہجے کوافسردہ کرتے ہوئے کہا۔ میری بات سنتے ہی بھرجائی کے چہرے پرزرد رنگ پھیل گیااوراس کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں۔
ماں کوروتا دیکھ کر صحن میں بیٹھ کر کنچے کھیلتاچھ سالہ شاہ میر دوڑاہواآیااورکہنے لگا:” اماں ! تم کیوں روتی ہو؟ کچھ نہیں بیٹا میں تو نہیں رو رہی ہوں۔ اپنے آنچل کے پلو سے آنسو پونچھ کر بھر جائی” رسولی“ کی جانب چلی گئی۔
میں اپنا تعارف توکرواتاچلوں۔ میرانام خدا بخش ہے اور ادامیر شاہ میراچچازاد اور میرابچپن کاگہرا بیلی ہے ہم دونوں کی بچپن ہی سے دوستی بڑی مشہورہے۔
Read more ...
ہماری مائیں
ہماری مائیں
ام محمد رانا
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنھا
والد: سیدناابوسفیان رضی اللہ تعالی عنہ
والدہ: صفیہ بنت عاص
آپ ؓ مشہور صحابی رسول، کاتب وحی حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ کی بہن ہیں۔
آپ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح پہلے عبید اللہ بن جحش سے ہواتھااور میاں بیوی دونوں اسلام قبول کر کے حبشہ کی طرف ہجرت کرکے چلے گئے مگر حبشہ جا کر عبیداللہ بن جحش نصرانی ہوگیا اور عیسائیوں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے شراب کا رسیا بن گیا اور کچھ دنوں کے بعد وفات پاگیا ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا اپنے ایمان پرمضبوطی کے ساتھ قائم رہیں
Read more ...
احناف ٹرسٹ خوش آئند قدم
احناف ٹرسٹ خوش آئند قدم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
تاریخ بغداد میں لکھاہے:” بسا اوقات امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کسی انجان آدمی کے پاس سے گزرتے تو اس کے ساتھ بیٹھ جاتے۔ جب وہاں سے کھڑے ہوتے تو اس سے پوچھتے اگر وہ شخص فاقہ زدہ ہوتا تو اس کی معاونت کرتے اگر مریض ہوتاتواس کی عیادت کرتے۔“
(تاریخ بغداد ج31:ص613)
امام صاحب رحمہ اللہ کی خدمت خلق، ہمدردی، ایثار، غم خواری اوررفاہ عامہ میں قابل قدر کاوشیں اورتعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ جب کبھی بھی انسانیت پرکوئی آزمائش، مصیبت یا آفات آئی، امام صاحبؒ اور ان کے متبعین نے ان لمحات میں مصیبت زدہ عوام کی خدمت کواپنے لیے سعادت سمجھاہے۔
Read more ...
خواب اور انکی تعبیر
خواب اور انکی تعبیر
مولانا عابد جمشید
خواب نمبر1: حضرت !میری والدہ محترمہ کورات خواب میں میری چچی ملیں جوکہ وفات پاچکی ہیں انہوں نے میری والدہ سے بہت معافی مانگی اورکہا کہ آپ مجھ سے ناراض ہیں مجھ سے غلطی ہوگئی آپ مجھے معاف کردیں
خواب نمبر2: یہ خواب میرا ہے اورصبح کے قریب آیاجس میں میں نے دوتین آدمیوں کی مدد سے اپنے بھائی کوگرایازمین پراورچھری سے ذبح کرنے لگاتومیرے بھائی نے مجھے گردن پرہاتھ رکھ کراشارہ کیاکہ یہاں سے کاٹویعنی اس نے شاہ رگ والی جگہ پراشارہ کیالیکن میں کاٹ نہ سکااورڈرگیااس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اورمیں کئی دن تک پریشان رہا۔
Read more ...