روحانی علاج
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
آنکھوں کی بیماریاں :
آنکھیں خالق کائنات کاانمول عطیہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دنیاکوجس بے مثال حسن سے نوازہے اس سے لطف اندوز ہونے اورخلاق عالم کی کاریگری کے نمونوں سے اس قدرت وکمال پردلائل قائم کرنے میں آنکھیں ہی ہماری معاون بنتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم سے جابجااپنے اس انعام کوجتلاکراپنی قدرت کے آگے سرتسلیم خم کرنے کاحکم دیاہے۔ اللہ نے جن قوموں پرعذاب وعتاب نازل کیا ان کی تباہی کودیکھ کران سے عبرت پکڑنے کاحکم بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔آنکھوں کی قدرپوچھنی ہوتوکسی ایسے شخص سے پوچھیے جو اس نعمت سے محروم ہے۔
بعض لوگوں کونظر ابتداءمیں تودرست ہوتی ہے مگر بے احتیاطی اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمزوری آناشروع ہوجاتی ہے۔
Read more ...
مسائل کا حل
مسائل کا حل
مولانا محمد کلیم اللہ
السلام علیکم!
میرانام فائزہ ہے اور میں آپ کے رسالے کی مستقل قاریہ ہوں حج کے ایام بالکل قریب ہیں ۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ میں اپنے بھائی کے ساتھ ادائیگی حج کے لیے جارہی ہوں ۔ میں نے پوچھنا یہ ہے کہ بعض عورتیں ان ایام میں کچھ ایسی ادویات استعمال کرتی ہیں جن سے ماہواری کا خون بند ہوجاتاہے۔ کیاایسی ادویات کااستعمال شریعت میں جائز ہے؟ پھر ایک اہم بات یہ ہے کہ میری کچھ بہنوں کاکہنا ہے کہ ادویات سے خون بالکل بند نہیں ہوتااوروقفے وقفے سے کچھ قطرے نکلتے رہتے ہیں ۔ برائے مہربانی آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ اس بارے میں شریعت کاحکم کیاہے اورمجھے کیاکرناچاہیے؟ (فائزہ مشتاق، کامونکی )
جواب: بہت خوشی کی بات ہے اللہ تعالیٰ آپ اورآپ کے بھائی کے ارادے کومکمل فرمائے اور اپنی بارگاہ میں اسے قبول فرمائے
Read more ...
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
مولانا عاشق الہی بلند شہری
حج بیت اللہ:
حج اسلام کا چوتھارکن ہے اور اسلام میں حج کی بڑی اہمیت ہے کہ حضرت رسول مقبول ﷺ نے فرمایاجس کوواقعی مجبوری نے یاظالم بادشاہ نے یاسفر سے روکنے والے مرض نے حج سے نہیں روکااوراس نے حج نہیں کیاتواس کوچاہیے کہ وہ یہودی ہونے کی حالت میں مرجاوے اورچاہے تونصرانی ہونے کی صورت میں مرجاوے بہت سے مردوں اورعورتوں پرحج فرض ہوتاہے لیکن پیسے کی محبت میں اور دنیا کے پھندوں میں پھنس کرحج نہیں کرتے اوربغیر حج کیے مرجاتے ہیں ، دیکھوایسے لوگوں کے لیے کیسی سخت وعیدفرمائی اوربہت سے لوگ حج کوجاناچاہتے ہیں مگراس سال اوراگلے سال کے پھیرمیں برسوں لگادیتے ہیں
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
ام میمونہ'گوجرانوالہ
قیمے کے کباب
اجزائ:
قیمہ.... ایک کلو روکھا ( ایک بارمشین میں ڈال کر نکال لیں ) دہی.... آدھی پیالی بیسن.... چوتھائی کھانے کا چمچہ، دارچینی....جائفل پسی ہوئی، دوکھانے کے چمچے، زیرہ ....بھنا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، فرائی پیاز.... ایک پیالی، انڈا ....ایک عدد، ہری دھنیا ....آدھی پیالی پپیتا ....پسا ہوا دوکھانے کے چمچے، ادرک.... باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، لال مرچ.... دوکھانے کے چمچے، ہری مرچ.... دو عدد، نمک.... ایک کھانے کاچمچہ، ڈبل روٹی کا چورا.... آدھی پیالی (بھگوکرنچوڑ کر قیمے میں ملادیں )، پودینے کے پتے.... 10 عدد
ترکیب:
Read more ...
ظہیرالدین محمد بابر
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
اس تشویشناک خبرنے کہ جانب جنوب سے عمرشیخ مرزا کابھائی سلطان مرز اپنے گھوڑے کو چراگاہوں میں چرانے کے بہانے سے اورشمال کی طرف سے خاقان اعظم محمود خان بھی بعینہ یہی بہانہ تراش کرایک لشکرجرار کے ساتھ جانب حجند بڑھ رہاتھا، عمرشیخ مرزاکے شکارکاسارامزہ کرکرا کردیاتھا بنابریں اس سے اپنے شکارکاتمام ترپروگرام منسوخ کرکے فی الفوراندرجان پہنچنے کاقصدکیا۔ اورپھر بسرعت تمام اپنے لشکرسمیت اندرجان پہنچ گیا۔ عمرشیخ مرزا کاشکارکھیلناتوفقط ایک بہانہ تھادراصل وہ ٹوہ لگاناچاہتاتھاکہ اس کے بھائی اورخاقان اعظم اس کے خلاف کس طرح اورکب تک لشکرکشی کرنے والے تھے۔
Read more ...
ہماری مائیں
ہماری مائیں
ام محمد رانا
حضرت سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا
نام ونسب:
میمونہ نام ہے، قبیلہ قریش سے ہیں ۔ سلسلہ نسب یہ ہے: میمونہ بنت حارث بن حزن ابن بحیر بن ہزم بن روتہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرمتہ بن خصیفہ بن قیس بن غیلان بن مضر
والدہ قبیلہ حمیر سے تھیں ان کا نام حسب ذیل ہے:
ہند بنت عوف بن زہیر بن حارث بن حماطتہ بن جرش
نکاح اول:
پہلے مسعود بن عمرو بن عمیرثقفی سے نکاح ہوالیکن کسی وجہ سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی۔
Read more ...
محبت سب کیلئے
محبت سب کیلئے
مصباح احسان 'سیالکوٹ
نفرت کو دلوں سے نکال کر محبت کو دل میں سجا لیجئے۔ آپ کے دل میں موجود نفرت کا ایک ذرہ بھی آپ کے دل کو میلا کر دیتا ہے۔ شاید ایسے آپ کو یہ بات سمجھ نہ آئے۔ تو ایک خوبصورت مثال سے اس بات کو واضح کرتے ہیں ۔
ایک ٹیچر اپنی کلاس کے معصوم بچوں کو محبت اور نفرت کا فرق سمجھا نا چاہ رہی تھی۔ اس نے بچوں کو ایک کھیل کے ذریعے یہ سبق سکھا نے کا فیصلہ کیا۔ اور بہت سوچنے کے بعد اس نے بچوں کو کہا:” بچو ہم ایک کھیل کھیلنے جا رہے ہیں ۔ جس کے آخر میں آپ کو ایک بہت شاندار سبق بھی حا صل ہو گا۔ کیا آپ سب یہ کھیل کھیلنے کیلئے تیار ہیں ؟ “ بچوں نے یک زبان ہو کر کہا” جی بالکل““ تو بچو۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ کل جب آپ سکول آئیں تو اپنے ساتھ ایک شاپنگ بیگ میں اتنے ٹماٹر ڈال کرلائیں جتنے لوگوں سے آپ نفرت کرتے ہیں ۔
Read more ...
دوستی امتحان لیتی ہے
دوستی امتحان لیتی ہے
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
٭ دوستی ہمیشہ دشمن بن کر امتحان لیتی ہے۔
٭ بعض دوست اس وقت نظر آتے ہیں جب ان کی ضرورت پڑے اور اکثر اس وقت
جب ان کو ضرورت پڑے۔
٭ دوست کی نسبت دشمن کو معاف کردینا ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔
Read more ...
جلے دل کے پھپھولے
جلے دل کے پھپھولے
پطرس بخاری
ایک دن صبح کے وقت زور کی بارش ہورہی تھی میں بستر میں لیٹا ہوابیرونی آب وہوا کا اندازہ لگا رہا تھا۔ سردی اور کیچڑ کے متعلق توتوقعات یقین کے درجے تک پہنچ چکی تھیں ۔ کالج جانے نہ جانے کا سوال غور طلب تھا۔ ایک خیال آیاکہ دس بج چکے ہوں تو کلاس میں دیر سے پہنچااز حد بداخلاقی ہوگی ڈر کے مارے گھڑی کو نہ دیکھا کہ مبادا نصیب دشمناں سوئیاں ابھی اس منزل تک نہ پہنچی ہوں جومیرے لیے منزل مقصود ہے۔
پھر خیال آیا کہ ایسی تیزہوامیں انفلوئزا کابہت خطرہ ہے۔ بزرگوں سے سنتے آئے ہیں کہ صحت کوتعلیم پرمقدم سمجھناچاہیے۔ پھر ماں باپ کا لاڈلا بیٹا خاکم بدہن اگر مجھے ایک چھینک بھی آگئی توگھر میں پھونچال آجائے گا۔
Read more ...
کعبہ پر پہلی نظر
کعبہ پر پہلی نظر
محمد فاروق کراچی
سطح ارض پر” بیت اللہ“ پہلی مبارک عبادت گاہ ہے جو انسانوں کے لیے قائم کی گئی ہے اور جسے تمام جہاں والوں کے لیے مرکز ہدایت بنایا گیا۔ حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک متعدد انبیاءعلیہم السلام نے ضرورت پڑنے پر کعبة اللہ کی تعمیر میں حصہ لیا۔ کتنی متبرک و مقدس ہے یہ جگہ کہ اللہ کے جلیل القدر انبیاءعلیہم السلام نے اس کا طواف کیا اور کتنے مبارک تھے وہ لمحات کہ خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کے گھر کا طواف کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا۔ ہزاروں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلو میں تھے۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔۔۔۔
Read more ...