ہمارا کچن
ہمارا کچن
ام محمد
چائنیز رائس
اشیائ:
چاول ایک کلو انڈے ایک درجن
پھول گوبھی آدھ پاؤ مٹر ایک کلو
مرغی یا بکری آدھ کلو پیاز ایک کلو
Read more ...
خواب اور ان کی تعبیر
خواب اور ان کی تعبیر
مولاناعابدجمشید
ادارے کو موصول ہونے والے بہت سے خطوط میں قارئین اور قاریات برے اور ڈرائونے خواب آنے کی شکایت کرتے ہیں۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ خوابوں کی حقیقت کے بارے میں کچھ بیان کردیا جائے۔ انسان کبھی نیند کی حالت میں بہت سی ایسی چیزیں دیکھتا ہے جو بیداری اورجاگنے کی حالت میں نہیں دیکھ سکتا۔ عرف عام میں اس کو خواب کے لفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ قرآن کے متعدد مقامات میں خواب کا تذکرہ کیا گیا ہے اوراحادیث میں بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قدرے تفصیل بیان فرمائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواب کا وجود حق ہے۔
Read more ...
ماہ صفر کے متعلق جاہلانہ خیالات
ماہ صفر کے متعلق جاہلانہ خیالات
مولانا خبیب احمد گھمن
اللہ تعالیٰ ہر زمانہ کے خالق ہیں، زمانہ مخلوق ہے کوئی وقت بھی بذات خود نہ تو اچھا ہے اور نہ برا پس ہر وہ وقت جس میں کوئی شخص نیک کام کرے اللہ کے فضل کے ساتھ تو وہ وقت اس کیلیے بابرکت ہے اورجس وقت میں گناہ، برائی اور فسق وفجورکا ارتکاب کرے تو وہ اس کے لیے منحوس ہے۔ لیکن آج کل کچھ لوگ اسی پرانے جہالت کے دورسے گزر رہے ہیں جو آپe سے پہلے کا تھا یعنی رسومات، بدعات اور شرک کچھ لوگ تھے جو زمانہ کو منحوس قرار دیتے تھے پرندکے اڑنے سے فال لیتے تھے۔
Read more ...
مسائل کا حل
مسائل کا حل
مولانا محمد کلیم اللہ
مولانا صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آج کل سردی کا موسم ہے اور ہمارے علاقے میں برف باری کی وجہ سے کچھ زیادہ ہی سردی پڑتی ہے۔ ہم سب گھر والے چمڑے کے موزے استعمال کرتے ہیں، آپ سے گذارش ہے کہ موزوں پر مسح سے متعلق وضاحت فرما دیں کہ اس کا کیا طریقہ ہے اور مسح کب تک باقی رہتا ہے اور کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟ (ریحانہ مری، کوہلو)
جواب:
Read more ...
اہلسنت کی نشانیاں
اہلسنت کی نشانیاں
مولاناعابدجمشید
ہر کام اللہ کی عطاکردہ استطاعت سے ہی ہوتاہے:
باطل نظریات رکھنے والے گمراہ فرقوں سے اہل سنت کوممتازکرنے والی اورعلیحدہ رکھنے والی علامات میں سے آٹھویں علامت اہل السنت کے امام نے یہ بیان فرمائی کہ ہم اس بات کا اقرارکرتے ہیں بندہ جب بھی کوئی فعل سرانجام دیتاہے تواس کام کوکرنے کی طاقت اور استطاعت اسی وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ودیعت ہوتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ انسان جب چاہیے، جوچاہیے کر گذرے۔ نہیں بلکہ بندہ اپنے ہرہرفعل میں اللہ تعالیٰ کی مشیت اور اس کی طرف سے عطاکردہ استطاعت کامحتاج ہے۔ارشادباری تعالیٰ ہے۔’’واللہ الغنی وانتم الفقرائ‘‘کہ اللہ عزوجل غنی ہے
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
نویں قسط
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم
بابرکی رسم تاجپوشی بخیرخوبی انجام پذیرہوئی۔ بابرکے بہی خواہ اور وفا دار تو شاداں و فرحاں دکھائی دے رہے تھے مگر غداروں کے چہروں پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں اگرچہ بظاہر وہ لوگ بھی اپنی خوشی کے اظہارکا ناٹک کر رہے تھے مگر ان کے دلوں کی خباثت ان کے چہروں سے ضرور مترشح تھی۔
رسم تاجپوشی کی ادائیگی کے بعد نانی اماں (دولت بیگم)نے بابر کو زنان خانے میں بلاوا بھیجا۔ نانی اماں کابلاوا حلقے ہی بابر بلا تامل ان کے حضورحاضر ہوا
Read more ...
سسرالی جھگڑے
سسرالی جھگڑے
پیرذوالفقاراحمد نقشبندی
یہ اتناپیچیدہ عنوان ہے کہ رسی کی ڈور کا سراپکڑنابھی مشکل نظر آتاہے Multiple Factor(کئی پہلو)ا س میں Involve(شامل)ہوتے ہیں، مگر نتیجہ یہ نکلتاہے کہ سسرال میں ایک کھینچاتانی کا ماحول ہوتاہے۔ساس سے پوچھو تووہ اپنی جگہ سچی، بہو سے پوچھو وہ اپنی جگہ سچی، نندو ں سے پوچھو تو وہ اپنی جگہ سچیں، سچی بھی سب ہوتی ہیں اورپریشان بھی سب ہوتی ہیں، تو آخر کوئی نہ کوئی تو بات ہوتی کہ یہ گھر کے اندرTension(تنائو)کی کیفیت ہوتی ہے ایک دوسرے کی غیبتیں ہو رہی ہوتی ہیں،
Read more ...
نیاسورج
نیاسورج
بنت بشیر احمد،لاہور
ہیلوصائم یادکیاسوچااس دفعہ New year کو کیسے منایاجائے ویسے یانیا میوزک نئےSingarsہونے چاہئے ہاں یار تابش یہ سب توٹھیک ہے مگر پیسے کہاں سے آئیں گے لاکھوں خرچے ہیں۔ ارے بھئی !پیسے کی فکر چھوڑو وہ ہم ہے ناں۔ خیر آج تو29تاریخ ہے کل 30 دسمبر کا دن ہے کل رات 12بجکرایک منٹ پر2011شروع ہوجائے گااوکے بائے فی الحال مجھے ساجد سے بات کرنی ہے میں تمہیں کل کال کروں گایہ کہہ کرتابش نے سیل بند کردیااورساجد کے نمبر ڈائل کرکے اس کواپنے پروگرام کے متعلق بتلایافون بندکرکے اس نے اپنے بیڈ روم سے نکلتے ہوئے اپنے پاپاکی چیک بک نکالی25ہزارکاچیک نکالااوربک اسی جگہ پر رکھ دی۔
Read more ...
بچے
بچے
پطرس بخاری
یہ تو آپ جانتے ہیں کہ بچوں کی کئی قسمیں ہیں مثلا بلی کے بچے، فاختے کے بچے وغیرہ مگر میری مراد صرف انسان کے بچوں سے ہے جن کی بظاہر توکئی قسمیں ہیں کوئی پیارا بچہ ہے اور کوئی ننھابچہ ہے کوئی پھول سابچہ ہے اورکوئی چاند سابچہ ہے لیکن یہ سب اس وقت تک کی باتیں ہیں جب تک برخوردارپنگھوڑے میں سویا پڑا ہے جہاں بیدارہونے پر بچے کے پانچوں حواس کام کرنے لگے بچے نے ان سب خطابات سے بے نیاز ہو کرایک الارم کلاک کی شکل اختیار کرلی ہے یہ جو میں نے اوپرلکھاہے کہ بیدارہونے پر بچے کے پانچوں حواس کام کرنے لگ جاتے ہیں میں نے حکماء کے تجربات کی بناء پر لکھاہے
Read more ...
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا
ام محمد رانا
نام و نسب:
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں۔ بعثت سے دس برس پہلے پیدا ہوئیں۔
نکاح:
ابوالعاص بن ربیع جو ان کے خالہ زاد تھے ان سے ان کا نکاح ہوا، یاد رہے کہ اس وقت تک مشرکین سے نکاح حرام نہیں ہوا تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو اہل و عیال مکہ میں رہ گئے تھے۔ حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا اسوقت اپنے سسرال میں تھیں غزوہ بدر میں ابوالعاص کفار کی طرف سے شریک ہوئے اور گرفتار ہوئے۔ رہائی اس شرط پر ملی کہ حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا کو مدینہ کی طرف روانہ کریں گے۔
Read more ...