مجبوریاں
مجبوریاں
ڈاکٹر منصوراحمد باجوہ
٭ بچھو کسی سے پیارکرے توپیارمیں بھی ڈنگ ہی مارے گا۔
٭ لوگوں کے ہاتھ بندھے ہوئے نہ ہوتے تووہ کب کے دنیاکو تباہ کرچکے ہوتے۔
٭ کچھ لوگ بھول کرغلطیاں کرتے ہیں اورکچھ غلطیاں کرکے بھول جاتے ہیں۔
٭ آنسوپونچھنے والے نہ ہوں توبہت سے لوگ رونا چھوڑدیں۔
٭ ہر رونے والااپنی بے بسی پرروتاہے۔
Read more ...
زبان کی حفاظت
زبان کی حفاظت
مولاناعاشق الہی بلند شہری
مسلمان آدمی کے لیے زبان کی حفاظت بہت ضروری ہے آدمی کے جسم میں زبان دیکھنے میں گو ذرا سی چیزہے مگر بڑی بڑی لڑائیاں کرا دیتی ہے اور دلوں میں پھوٹ ڈالوا دیتی ہے انسان سے جوگناہ ہوتے ہیں اکثر یا تو زبان سے ہوتے ہیں یاان میں زبان کادخل ضرور ہوتاہے دنیا و آخرت کی کامیابی کی اوربہت سی مصیبتوں سے چھٹکارے کی سب سے اچھی اورعمدہ ترکیب یہ ہے کہ زبان اپنے قابومیں رکھی جائے حضرت رسول مقبولe نے یہ بھی فرمایا:
‘ ’ منہ کے بل اوندھے کر کے جو چیز لوگوں کودوزخ میں گرائے گی وہ ان کی باتیں ہی ہوں گی۔‘‘
زبان سے بڑے بڑے گناہ ہوتے ہیں: کفر کے کلمے زبان سے ہی نکلتے ہیں، غیبت زبان ہی سے ہوتی ہے،
Read more ...
اہم اسلامی آداب
اہم اسلامی آداب
شیخ عبدالفتاح ابوغدہ
ادب 6:
جب آپ نے اپنے کسی بھائی کادروازہ کھٹکھٹایااوراندرسے آواز آئی: آپ کون؟ تو آپ اپناوہ پورانام بتلائیں جس سے آپ کو پکارا جاتا ہو کہ میں فلاں ہوں، لہذا یہ نہ کہیں کہ کوئی ایک ہوں، یامیں ہوں یاایک شخص ہوں کیونکہ اندرسے پوچھنے والاان الفاظ سے آنے والے کو نہیں پہچان سکتااورآپ کایہ خیال صحیح نہیں ہے کہ صاحب خانہ آپ کی آواز پہچانتے ہیں کیونکہ آوازیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں اورانداز بھی ایک دوسرے سے مشابہ ہوتے ہیں لہذا ضروری نہیں کہ گھر والے آپ کی آواز کوپہچان سکیں یاامتیاز کرسکیں کیونکہ کان بھی آواز کے پہچاننے میں غلطی کرتے ہیں اورنبی کریمe
Read more ...
عقل کے پجاری
عقل کے پجاری
مولانامحمدکلیم اللہ
’’امت مسلمہ پہلے ہی زخموں سے چُور چُور ہے پھر تم آئے دن چھوٹے چھوٹے مسائل پر مزید افتراق وانتشار پھیلاتے ہو بھلایہ کوئی بات ہے کہ جو حدیث کو نہ مانے اس کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا جائے کیا حدیث پر ایمان لانا قرآن میں لکھا ہوا ہے؟ کیا یہ لڑنے جھگڑنے اور منبروں پر باتیں بیان کرنے کی ہیں کہ فقہ کے منکر در پردہ یہودیت اوراسلام دشمن لابی کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔ اسلاف امت سے بیزار لوگ آخر ہیں تو مسلمان ہی نا۔کیوں کہتے ہوکہ اکابرکی بات مانی جائے ورنہ گمراہی وضلالت مقدر بنتی ہے۔’ ‘
Read more ...
ذرائع ابلاغ اورہماری ذمہ داریاں
ذرائع ابلاغ اورہماری ذمہ داریاں
محمد نعیم اللہ بلوچ،لیہ
یہ ایک اصولی بات ہے کہ وقت بدلنے سے تقاضے بدل جاتے ہیں لیکن حکم وہی رہتا ہے۔ آلات بدل جاتے ہیں، مکان بدل جاتے ہیں، جو چیز کل حرام تھی، آج بھی حرام ہے اور حرام رہے گی، اسی طرح حلال اشیاء کل بھی حلال تھیں آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
ہاں ! جوآلات وغیرہ تبدیل ہوئے اوراس کے باعث اصل کام میں تیزی اور اضافہ ہوا ہے تو اس کام کو کرنے میں تامل نہ کرنا چاہیے اور ان آلات کو استعمال میں لا کر اصل کام میں بہتری لائی جائے یہی مقصود ہے مثلاً: زمانہ قدیم میں آلات حرب شمشیر و سنان، نیزے وغیرہ تھے پھربندوق اور اب ایٹم بم کا زمانہ ہے تو اصل کام اعلاء کلمۃ اللہ ہے اس کے لیے تمام آلات استعمال کرنا ضروی ہیں ورنہ نہ تو خدا کے دین کا پرچار ہو گا اور نہ ہی حفاظت۔ اسی طرح ابلاغ کے ذرائع کا معاملہ ہے ابلاغ کے ذرائع زمانہ قدیم میں اور تھے اور آج وہ نئی شکل میں آئے ہوئے ہیں۔
Read more ...
ماہ صفرسیرت نبویہeکینظر میں
ماہ صفرسیرت نبویہeکینظر میں
مولانا عابد جمشید
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’ ’بیماری کا ایک دوسرے سے لگنا، بدشگونی، ہامہ اور ماہ صفر (کی نحوست) یہ سب چیزیں بے حقیقت ہیں۔ ‘ ‘
[صحیح بخاری]
ماہ صفر اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے۔ یہ اللہ تعالی کے بنائے ہوئے بارہ مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے۔ جیسا کہ مہینوں کے بارے میں اللہ تعالی کا ارشاد پاک ہے:’ ’بیشک اللہ کے نزدیک اللہ کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے۔ جب سے اس نے آسمان و زمین کو پیدا فرمایا، اس میں چار مہینے محترم ہیں۔ یہ سیدھا اور صحیح دین ہے۔ پس تم لوگ ان (مہینوں کے بارے) میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو۔‘‘
Read more ...
تحفظ ناموس رسالت …تمام مکاتب فکرکااتحاد
تحفظ ناموس رسالت …تمام مکاتب فکرکااتحاد
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ایک بارپھرتمام دینی جماعتیں تحفظِ ناموس رسالت کے لیے متحد ہوچکی ہیں۔ ناموس رسالت اس وقت اہل اسلام کے لیے سب سے اہم ایشوہے۔ قانون توہین رسالت میں ترمیم کرنے کے لیے بعض ناعاقبت اندیش حکمران چند ٹکوں کے عوض اپنے ایمان کودائو پر لگارہے ہیں اور شیریں رحمن صا حبہ، گورنرپنجاب سلمان تاثیر اوردیگر ان کے ہم نوا یہ چاہتے ہیں کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کر لی جائے۔ گورنر پنجاب نے یہاں تک اپنے خُبثِ باطن کا اظہار کیا ہے کہ’’ یہ کالاقانون ہے۔’ ‘ العیاذ باللہ۔
Read more ...
بہو کی طرف سے جھگڑے کے اسباب
بہو کی طرف سے جھگڑے کے اسباب
پیرذوالفقاراحمد نقشبندی
اب بہوکی طرف سے جھگڑے کے اسباب کیاہوتے ہیں؟ عام طورپرجس نوجوان لڑکی کی شادی ہوتی ہے۔ دیکھایہ گیاہے کہ وہ نا تجربہ کار اوربھولی بھالی سی لڑکی ہوتی ہے اس کو ازدواجی زندگی کے لڑائی جھگڑوں کا ذرا پتہ نہیں ہوتا۔وہ ماں کی محبتوں میں پلی، باپ کی شفقتیں سمیٹیں، بھائی کی محبتیں پائیں، ان محبتوں کے ماحول سے نکل کرایک نئے گھر کے اندر آتی ہے تو توقعات یہی رکھتی ہے کہ جو ماں محبتیں دیتی تھی وہی ساس دے گی،جو ابو محبت دیتے تھے وہ مجھے سسر دیں گے اور خاوندکے بارے میں تصور رکھتی ہے کہ یہ توہے ہی میری زندگی کاساتھی۔ تو اس کی توقعات زیادہ ہوتی ہیں۔ مگر اس کو وہاں آکر جو صورتحال نظر آتی ہے وہ کئی مرتبہ توقعات کے مطابق ہوتی ہے اور کئی مرتبہ توقعات کے خلاف ہوتی ہے۔ لہذا یہ ناتجربہ کار اوربھولی بھالی لڑکی نئے گھر میں آ کر بہت ساری غلطیاں کرتی ہے۔کھانے پکانے میں اتنی مہارت نہیں ہوتی
Read more ...
زبان کی حفاظت
زبان کی حفاظت
مولاناعاشق الہی بلندشہری ؒ
مسلمان آدمی کے لیے زبان کی حفاظت بہت ضروری ہے آدمی کے جسم میں زبان دیکھنے میں گویاذراسی چیز ہے مگر بڑی بڑی لڑائیاں کرا دیتی ہے اور دلوں میں پھوٹ ڈلوا دیتی ہے انسان سے جو گناہ ہوتے ہیں اکثر یا توزبان سے ہوتے ہیں یاان میں زبان کا دخل ضرور ہوتا ہے دنیا و آخرت کی کامیابی اوربہت سے مصیبتوں سے چھٹکارے کی سب سے اچھی اورعمدہ ترکیب ہے کہ زبان اپنے قابومیں رکھی جائے حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ منہ کے بل اوندھے کرکے جو چیزلوگوں کودوزخ میں گرائے گی
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
ام ارسلان رانا
آلو کے کباب
اشیائ:
آلو: ایک کلو انڈے: دو عدد
بیسن: ایک پیالی پیاز: دو عدد
Read more ...