نشہ
نشہ
ظہیراحمد صدیقی
ایک روز محفل میں نشہ پر بات چل نکلی۔ شاہ جی نے فرمایا کہ نشہ کی کئی قسمیں ہیں: نشہ شراب کا بھی ہے نشہ شباب کا بھی اور نشہ اقتدارکا بھی۔ شراب کانشہ دل کو، شباب کا نشہ دامن کو اور اقتدار کا نشہ دماغ کو خراب کر دیتا ہے ان نشوں میں اقتدار کا نشہ سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ شراب کے نشہ میں انسان اپنی زندگی، شباب کے نشہ میں اپنی جوانی اور اقتدار کے نشہ میں لوگوں کی زندگیوں کو برباد کرتا ہے۔ جب اقتدار کا نشہ کسی کو پاگل کر دے تو وہ ڈکٹیٹر بلکہ ڈاکو بن جاتا ہے اور معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔
Read more ...
اہم اسلامی آداب
قسط نمبر 3
اہم اسلامی آداب
شیخ عبدالفتاح ابوغدہ
ادب10: اپنے بھائی یا اپنے میزبان کے ساتھ بیٹھنے کی جگہ پر کھینچا تانی نہ کریں، بلکہ وہ آپ کو جہاں بٹھائے وہیں بیٹھیں، کیونکہ اگرآپ اپنی مرضی کی جگہ بیٹھیں گے توممکن ہے کہ ایسی جگہ بیٹھیں جہاں سے مستورات پر نظر پڑتی ہو،یاصاحب خانہ وہاں بیٹھنے سے بوجھ محسوس کرے،لہذا آپ اپنے میزبان کی فرمائش کے مطابق بیٹھیں اوراس کے اکرام کوقبول کریں۔
جلیل القدرصحابی حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کے واقعہ میں آتاہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے
Read more ...
دارالعلوم دیوبند نے کیادیا
دارالعلوم دیوبند نے کیادیا؟
محمد اکبر شاہ بخاری،جامع عثمانیہ، جام پور
دارالعلوم دیوبند کی بنیاد جس رحمت بھرے ہاتھوں نے رکھی ان کی روحانی عظمت کا خود یہ شاہکارواضح نشان ہے ان کے خلوص نے بارگاہ بے نیاز میں جورنگ قبول پایااسی کے نتیجے میں آج یہ اسلامی یونیورسٹی نہ صرف ہندوپاکستان میں مشہور ہے بلکہ اس کے فیض کے چشمے تمام دنیائے اسلام میں بہہ نکلے ہیں۔ یوں توآپ کومصر میں جامعہ ازہر جیسامرکز علم دیکھنے میں آ سکتا ہے جس کواسلامی سلطنت کی سرپرستی ہمیشہ سے حاصل رہی لیکن روحانیت اورعلمیت کابہترین امتزاج جوآپ کوسرزمین دیوبند کے اس دارالعلوم میں ملے گا
Read more ...
محبت مصطفی …یا …خواہش پرستی
محبت مصطفی …یا …خواہش پرستی؟
مولانامحمد خبیب احمد گھمن
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کو کروڑہا نعمتوں سے نوازا کر فرمایاوان تعدوانعمۃ اللہ لا تحصوھا اگر تم اللہ تعالی کی نعمتوں کا شمار کرنا بھی چاہو تو تم شمار نہیں کرسکتے۔ لیکن ان تمام نعمتوں کو عطا فرمانے کے بعد کہیں بھی اللہ تعالی نے احسان نہیں جتلایا سوائے ایک نعمت کے۔ جہاں اللہ تعالی نے بطور انعام و احسان کے فرمایا:لقد من اللہ علی المومنین اذ بعث فیھم رسولا من انفسہم۔ اللہ تعالی نے جو انعامات کی رجم جھم بارش برسائی ہے ان میں سب سے بڑاانعام ایمان ہے اور ایمان ہمیں ملاہے احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اور ان کے وسیلے سے بلکہ بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ انسان کو ہرنعمت ملی ہے
Read more ...
ساٹھ دن میں قرآن حفظ
ساٹھ دن میں قرآن حفظ؟
عبدالمنعم فائز، کراچی
فوج کو شکست دی جاسکتی ہے، عوام کو نہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ پندرہ لاکھ فلسطینیوں کو چار سال سے قید رکھ کر بھی اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔ غزہ، دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل، کے کسی بھی قیدی نے اپنا قافلہ نہیں بدلا؟ اسرائیل مطمئن ہے کہ غزہ کا دنیا سے رابطہ کاٹ دیا گیا۔ اب یہاں کی دن دبدن بنجر ہوتی زمین سے کوئی جہادی نہیں اٹھے گا، کوئی دن جاتا ہے کہ اس کے باسی حماس کی قیادت کو پابہ زنجیر کرکے پیش کردیں گے، لیکن چا ر سال بعد بھی نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔
Read more ...
قانون توہین رسالت میں ترمیم کے مضمرات
قانون توہین رسالت میں ترمیم کے مضمرات
محمد اسماعیل قریشی
سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پاکستان
مملکتِ خداداد پاکستان کے صدر جناب جنرل پرویز مشرف نے سال2000ء میں اعلان کیاتھاکہ قانون توہین رسالت کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ اسی لیے اس کے ضابطہ کار (Procedural Law) کوتبدیل کرناہوگا۔راقم نے ورلڈ ایسوسی ایشن آف مسلم جیو رسٹس کی جانب سے اس تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے اس پر گہری تشویش کااظہارکیاکہ موجودہ طریق کارمیں تبدیلی اس قانون کو غلط طورپرموثر بنانے کی ناروا کوشش ہے جو قومی اشتعال انگیزی کا باعث ہو گا اور اس کے پس پردہ امریکہ اوریورپ کی متعصب ذہنیت کار فرما ہے۔
Read more ...
نکاح ثانی …احیائے سنت
نکاح ثانی …احیائے سنت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ماہنامہ بنات اہلسنت کے مدیر اعلی متکلم اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ مدیر اعلی کے عقد ثانی کی مبارک تقریب مرکزی جامع مسجد حسن ابدال میں منعقد ہوئی جس علماء و مشائخ اور اہل علاقہ کا ایک جم غفیر جمع تھا۔ مولانا عبد الشکور حقانی نے ابتدائی کلمات ارشاد فرمائے تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے شروع ہوا تلاوت کی سعادت قاری محمد اخلاق مدنی (امام فیصل مسجد اسلام آباد) نے حاصل کی قاری صاحب کی آواز کانوں میں رس گھول رہی تھی اور لحن داوی میں قرآن سننے سے محفل میں مدعو شرکاء کی عجیب سی کیفیت ہورہی تھی
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
ام محمدارسلان
گوشت ایک کلو آئل ایک پائو پیاز تین عدد درمیانے سائز
لہسن ادرک ڈیڑھ چمچ
بڑی الائچی تین عدد
سیاہزیرہ ایک چمچ
دہی ایک پائو
پسا ہوادھنیا تین چمچ
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
Read more ...
سایہ ضروردیتاہے
سایہ ضروردیتاہے
بنت محمد بشیر جامعہ حقانیہ،لاہور
ماں جی ! ! ماں جی ! ! ارے آپ جواب کیوں نہیں دیتیں ؟ میں کب سے آوازیں دے رہا ہوں۔ ارے ! کیا ہوا چلا کیوں رہے ہو۔ آرہی ہو ں۔ ہاں بولو! کیابات ہے؟ ماں ! آپ کوپتہ ہے کہ آج ہماری کلاس میں ایک نیا لڑکاآیااسے اتفاق سے سر غفار نے میرے ساتھ ہی بٹھا دیا۔ ماں وہ بہت ہی اچھا لڑکا ہے اس نے میری طرف دوستی کاہاتھ بڑھایا۔مگر ماں … مجھے توعلم ہی نہیں کہ دوست کیاہوتاہے اور دوستی کس چڑیا کا نام ہے۔ ماں ! آپ کوپتہ ہے کہ دوستی کیاہے؟ اور دوستی کس چڑیاکانام ہے؟
ہاں بیٹا! میں جانتی ہوں دوستی کیا ہے ا ورمجھ سے زیادہ کون جانتاہے کہ دوستی کیا ہے۔ بیٹا ! امن یہ آج سے 9سال پہلے کی بات جب میں انٹرمیں تھی میری کلاس فیلو نمرہ بھی میرے ساتھ پڑھتی تھی نمرہ ایک خوبصورت ل
Read more ...
نیکیوں کاپھیلانا اورگناہوں سے روکنا
اس ماہ کاسبق
نیکیوں کاپھیلانا اورگناہوں سے روکنا
مولانا عاشق الہی بلند شہری رحمہ اللہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو بہت سے کاموں کے کرنے کا حکم دیا ہے اور بہت سے کاموں سے منع کیا ہے آدمی کا نفس بڑا شریر ہے کچھ تو نفس کی شرارت اورکچھ شیطان کا بہکاوا دونوں چیزیں مل کرانسان کو خدا کی فرمانبرداری سے ہٹا دیتی ہیں یعنی جوکام کرنے کے ہیں ان کو آدمی نہیں کرتا اور جن کاموں کی ممانعت ہے ان کوکرتا ہے اللہ پاک نے گناہوں کی روک تھام اور نیکیوں کو رواج دینے کا کام سب مسلمانوں کے ذمہ فرما دیا ہے۔
چوتھے پارے کی ایک آیت میں نیکیوں کے کرانے اور برائیوں سے روکنے کو اس امت کاخاصہ بتایا ہے جس طرح خود نیک بننا اور اللہ کے حکموں پر چلنا ضروری ہے
Read more ...