احناف ڈیجیٹل لائبریری

نامور پہلوان کی عبرت ناک شکست

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نامور پہلوان کی عبرت ناک شکست
رانارضوان،فاروق آباد
قبیلہ بنو ہاشم میں رکانہ نامی ایک مشرک شخص تھا۔ یہ بڑا ہی زبردست، دلیر اور نامی گرامی پہلوان تھا، اس کا ریکارڈ تھا کہ اسے کبھی کسی نے نہیں گرایا تھا۔یہ پہلوان اضم نام کے ایک جنگل میں رہتا تھا جہاں یہ بکریاں چراتا تھا اور بڑا ہی مالدار تھا۔ایک دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے اس کی طرف جا نکلے۔ رکانہ نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ کے پاس آکر کہنے لگا۔ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم، تو وہی ہے جو ہمارے (خدائوں ) لات و عزیٰ کی توہین اور تحقیر کرتا ہے اور اپنے ایک خدا کی بڑائی بیان کرتا ہے؟ اگر میرا تجھ سے تعلق رحمی نہ ہوتا
Read more ...

حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا
ام محمد
نام و نسب:۔
ام کلثوم بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیسری صاحبزادی ہیں۔
نکاح اول:۔
ان کا پہلا نکاح ابو لہب کے بیٹے عتیبہ سے قبل از نبوت ہوا تھا۔نبوت کے بعد عتیبہ نے اپنے باپ کے کہنے پر طلاق دے دی۔
نکاح ثانی:۔
Read more ...

چند اہم اسلامی آداب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
چند اہم اسلامی آداب
عبدالفتاح ابوغدہ رحمہ اللہ
ادب:نمبر25
تیمار داری کرنے والے کو چاہیے کہ اس کا لباس صاف ستھرا ہو، اور ہلکی پھلکی خوشبو والا ہوتا کہ مریض کی طبیعت میں انشراح پیدا ہو اور اس کی صحت میں اضافہ ہو اور یہ مناسب نہیں کہ مریض کے پاس ایسے لباس میں جا ئے کہ جو عموماً خوشی اور شادی وغیرہ میں پہنا جا تا ہے اور ایسی تیز خوشبو بھی نہ لگا کر جا ئے جس سے مریض پریشان ہو جا ئے کیونکہ وہ اپنی کمزوری اور عدم تحمل کی وجہ سے ایسی خوشبو برداشت نہیں کر سکتا۔
نیز تیمار دار کو چاہیے کہ مریض کو ایسی کو ئی خبر نہ سنا ئے اور نہ ہی اس کے پاس بیان کرے جس کو سن کر وہ غم اور فکر میں پڑ جا ئے جیسے تجارت میں نقصان کی خبر جس میں اس مریض کا بھی حصہ ہے،
Read more ...

گھریلو جھگڑے کیسے ختم ہوں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
گھریلو جھگڑے کیسے ختم ہوں ؟
پیر ذوالفقار نقشبندی مدظلہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اشعار بنائے اور یہ ان کے شعر بڑے مشہور ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے بعد صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی مجلس سے فارغ ہو کر گھر تشریف لا ئے تھے تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے چہرے کے ساتھ تشریف لا تے تھے، سلام کرتے تھے اس وقت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ شعر سناتی تھی کیا شعر سناتی تھی فرماتی تھیں۔
Read more ...

بہادر خاتون

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بہادر خاتون
صبا یونس انبالوی
جنگ یرموک میں رومیوں کی تعداد مسلمانوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تھی، میدان جنگ میں ایک خیمے کے اندر مسلمان خواتین ٹھہری ہوئی تھیں ، ان کے ذمے زخمیوں کی تیمارداری اور مرہم پٹی تھی، ان کو پانی پلانا، شہیدوں کی قبریں کھودنا اور ان کے کفن کا انتظام کرنا۔ مجاہدین اسلام میدان جنگ میں لڑ رے تھے، رومی مسلمان خواتین کو اپنے خیمے میں تنہا پا کر انکے خیمے پر حملہ آور ہوئے اور چاروں طرف سے انکے خیمے کو گھیر لیا۔
اس اچانک حملے سے خواتین بے حد پریشان ہوئیں ، چنانچہ ان سے نمٹنے کیلئے وہ حضرت خولہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس آئیں
Read more ...

ذوق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ذوق
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ایک روز مجلس میں کسی نے کہاشاہ جی انسان بھی خدا کی عجیب مخلوق ہے کسی کو شعر و شاعری کا ذوق ہے کوئی شاعری کو قطعاً پسند نہیں کرتا، کوئی تیز لال مرچ کا سالن پسند کرتاہے کوئی مرچوں سے دور بھاگتاہے ہر شخص کا اپنااپنا ذوق ہے۔ ملک صاحب نے کہا شاہ جی یہ تو بتائیے کہ ذوق، ذائقہ اور چٹخارے میں کیا فرق ہے؟ شاہ جی نے کہا: ذوق ذائقہ اور چٹخارے میں بہت لطیف فرق ہے۔ ذوق طبع لطیف کا آئینہ دارہوتاہے، ذائقہ کھانے اور صحت کے اچھے ہونے کی دلیل ہے اور چٹخارہ چٹورپن اور شوقین مزاجی کا عکاس ہوتاہے۔ ذوق چائے، ذائقے کے دلدادہ لسی اور چٹخارے کے رسیا پانی بتاشے یعنی گول گپے پسند کرتے ہیں۔
Read more ...

دوسری شادی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دوسری شادی
داعی قرآن مولانا محمد اسلم شیخوپوری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال اللہ تعالی: فانکحوا ما طاب لکم من النساء مثنیٰ وثلٰث وربٰع (القرآن]
[پس تم نکاح کرو ان عورتوں سے جو تمہیں پسند ہوں دو دو، تین تین اور چار چا ر]
17 فروری بروز جمعرات لاہور میں جامعہ منظور الاسلامیہ کے استاذ حدیث اورحضرت مولانا صوفی محمد سرور صاحب زید مجدھم کے خلیفہ مجاز صوفی محمد اکرم صاحب زید لطفہ کے ہاں مقیم تھا کہ صبح ناشتے کے موقع پر دوسری شادی کے موضوع پر بات چھڑ گئی۔ ا س مجلس میں مولانا محمد اکرم صاحب کے علاوہ حضرت مولانا صوفی محمد سرور مجدھم کے بڑے صاحبزادے مولانا عتیق الرحمن صاحب، سعودیہ میں بیس
Read more ...

ملکہ خیزران اور مزنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ملکہ خیزران اور مزنا
بنت مختارحسین،جھنگ
ملکہ خیزران بڑی شان وشوکت کے ساتھ اپنے محل میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کی لو نڈی نے آکر عرض کی ملکہ عالم ! محل کی ڈیوڑی پر ایک نہایت ہی خستہ حال غریب عورت کھڑی ہے اور آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر کچھ کہنا چاہتی ہے۔ ملکہ نے کہا اس عورت کا حسب نسب دریافت کرو اور یہ بھی معلوم کرو اسے کس چیز کی ضرورت ہے لونڈی نے باہر آکر اس غریب عورت سے بہت پو چھا اس نے اپنا نام نسب اور خاندان کا پتہ سب کچھ بتا دیا لیکن اس نے یہ نہ بتایا کہ وہ ملکہ سے کیوں ملنا چاہتی ہے اس کا بس ایک ہی جواب تھا
Read more ...

بیٹی رحمت یا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بیٹی رحمت یا…؟
حمیرا نور،لاہور
سائیں سائیں ! وہ چھوٹے سائیں نے چوہدری کریم دارکے بیٹے کو قتل کردیا!
کیا؟ ؟ کیا کہا؟
نوکر نے خبر سنائی تو رحیم بخش عجیب سی کیفیت سے دوچارہوگیا۔ چوہدری رحیم بخش اپنے علاقے کا بڑا اثرورسوخ رکھنے والا شخص تھا، سندھ کے ایک علاقے میں اس کے نام کا سکہ چلتاتھا گوکہ اس کی رگوں میں بھی وڈیروں اور جاگیر داروں کا خون تھا مگر شاید علم دوستی نے اس کے اندر کے انسان کو بیدار رکھا تھا یہی وجہ تھی کہ لوگ اسے ایک حد تک پسند کرتے تھے۔
رحیم بخش جس علاقے کا وڈیرا تھا اس علاقے میں قتل وغارت، لوٹ کھسوٹ جھگڑے اور فسادات، آپس میں قطع تعلقی معمول کا حصہ تھے،
Read more ...

سعودی عرب …کچھ گلے شکوے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سعودی عرب …کچھ گلے شکوے
عبدالقدوس محمدی
ہمارے گزشتہ کالم ’’عالمِ اسلام اور پاکستان کے خلاف خطرناک سازش ‘‘پر حیرت انگیز تعداد میں قارئین کی طرف سے’’ فیڈ بیک‘‘ آیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فون کرنے اور فیڈ بیک دینے والے اکثر نوجوان قارئین بالخصوص علمائے کرام اور مختلف دینی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے کارکنان اور معروف مدارس کے منتہی درجات کے طلبائے کرام تھے۔اس لحاظ سے تو یہ فیڈ بیک نہایت خوش آئند محسوس ہوا کہ اکثر قارئین نہ صرف یہ کہ دشمن کی چالوں کا بڑی گہرائی اور باریکی سے جائزہ لیتے اور ان سے درست نتائج اخذکرتے ہیں بلکہ ان کے دل عالم اسلام کے ساتھ دھڑکتے ہیں بالخصوص حرمین شریفین کی محبت سے ہر کوئی سرشار محسوس ہوا
Read more ...