ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
حرمین شریفین تمام اہل اسلام کی عقیدتوں کا مرکز ہے، تجلیات انوار باری کا منبع ہے،بابرکت جگہ ہونے کے ساتھ ساتھ رشد و ہدایت کا محور بھی ہے۔ اتحاد امت کے اظہار کا سب سے بڑا مقام حرمین شریفین ہی تو ہے، جہاں رنگ ونسل کو بُھلا کر، ذات پات کے جھگڑے چھوڑ کر، علاقائیت وقومیت پرستی کو خیر باد کہہ کر پروانہ وار پوری دنیا کے مسلمان اپنے رب کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہیں اور سب بیک زبانلبیک اللھم لبیککی صدائیں لگا کر اپنے قلوب واذہان کو معطر کرتے ہیں۔ ادھر میزاب رحمت کا اشارہ رحمۃ اللعالمین کی درگاہ کا پتا دے رہا ہے روضہ اقدس میں قبر نبوی اور پھر اس میں مٹی کے وہ ذرات جوآقا علیہ السلام کے بدن مبارک کو صدیوں سے چوم رہے ہیں۔
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
اہلیہ اعجاز،قصور
بادام کا شربت
اجزائ:
بادام کی گری عمدہ قسم کی……………آدھاکلو
چینی………………………ڈیڑھ کلو
الائچی چھوٹی………………… بارہ عدد
Read more ...
چند اہم اسلامی آداب
چند اہم اسلامی آداب
الشیخ عبدالفتاح ابوغدۃ رحمۃ اللہ علیہ
ادب28:۔
جب آپ اپنے بھائی، رشتہ دار،یاجاننے والے کے پاس اس کی مصیبت میں تعزیت لیے جائیں تو مستحب یہ ہے کہ اپنے میت بھائی کے لیے دعا بھی کریں ، جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوسلمۃ کے لیے دعا فرمائی تھی، اور ان کے گھر والوں سے تعزیت فرمائی۔ آپ نے فرمایا۔
اللھم اغفرلابی سلمۃ وارفع درجتہ فی المہدیین واخلفہ فی عقبہ فی الغابرین ای کن لہ خلیفۃ فی ذریتہ الباقین من اسرتہ، واغفرلنا ولہ یارب العالمین، وافسخ لہ فی قبرہ، ونورلہ فیہ
[مسلم]
Read more ...
کریم خاں کو دس روپے دے دو
بنام فلاں بنک
کریم خاں کو دس روپے دے دو
راقم عبد اللہ
کریم خاں کی بجائے عبد اللہ اگر کسی اور کا نام لکھ دے تو جس کا نام لکھے گا اسی کو روپیہ ملیں گے اب سوال یہ ہے کہ کریم خاں دس روپیوں کی بجائے یہ دس روپے کا چیک کیوں قبول کر لیتا ہے؟ اس لیے کہ اسے عبداللہ پر اعتبار ہے وہ جا نتا ہے کہ بینک میں ضرور عبد اللہ کے نام پر روپیہ جمع ہو گا۔ جب یہ چیک لے جا ئے گا ومجھے ضرور روپیہ مل جا ئے گا۔
اب فرض کرو کہ کریم خاں وہ چیک لے کے عبد اللہ کے بینک گیااور کہا مجھے اس چیک کا روپیہ ادا کر دو۔ بینک والوں نے عبد اللہ کا حساب دیکھا
Read more ...
کاغذی روپیہ
کاغذی روپیہ
پطرس بخاری
خواجہ علی احمد شہر کے بڑے سود اگر تھے لا کھوں کا روبار چلتا تھا، لو گوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، بچہ بچہ ان کی دیا نتداری سے واقف تھا اور ہر شخص جا نتا تھا کہ خواجہ علی احمد کے سچے اور بات کے پکے تھے۔
ایک دن انہوں نے اپنے آدمی کو جوتے والے کی دکان سے جو تا خرید نے بھیجا۔ جوتے کی قیمت بیس روپے تھی لیکن بجائے اس کے خواجہ علی احمد اپنے نوکر کو بیس روپے دے کر بھیجے انہوں نے نو کر کے ہاتھ کریم خاں جو تے والے کے نام یہ رقعہ لکھ بھیجا۔
Read more ...
شادی اور جہیز کی گرانی
شادی اور جہیز کی گرانی
مولوی ابوسفیان
اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے دعویٰ مسلمانی کرکے اصول اسلام کا لحاظ نہیں رکھا۔ اسلام قبول کرنے کی وجہ سے ہم پر جو ذمہ داریاں لاگوہوتی ہیں ان کا پاس نہیں کرتے۔ جو شخص بھی حلقہ اسلام میں آیاہے اس پر لازم ہے کہ اپنی کامیابی کے لیے اسلامی تعلیمات کومشعل راہ سمجھے مگر ہمارا معاملہ اس سے جداہے ہم مذہب کو چند چیزوں تک محدود سمجھتے ہیں کہ مذہب اسلام عملی میدان میں چند چیزوں کانام ہے ٭نماز قائم کرنا٭ رمضان کے روزے رکھنا ٭استطاعت مطلوبہ عند الشرع کے پائے جانے کے وقت حج اداکرنا اور نصاب کی صورت میں زکوۃ اداکرنا اور بس پھر اس میں بھی اپنی مرضی کو دخیل سمجھتے ہیں
Read more ...
مظلوم مرد کی داستان
مظلوم مرد کی داستان
فوزیہ چوہدری
سناتھاکہ مرد کی بادشاہت شادی سے پہلے ہی ہوتی ہے شادی کے بعد مرد ملازم بن جاتا ہے آپ نے مظلوم عورتوں کی کہانیاں ضرورسنی ہوں گی مگر مظلوم مرد کی داستان سے کاپہلی بار اتفاق ہوا ہو گا۔ آئیے مظلوم کی کہانی اس کی زبانی سنتے ہیں ۔
ظہیر الدین محمدبابر
بارہویں قسط
ظہیر الدین محمدبابر
امان اللہ کاظم،لیہ
جنونی سمر قندیوں کے جوش و خروش کو گھوڑوں کی وبا، پل کی شکستگی، دلدلی مصیبت اور دریائی تہ کی کیچڑ نے نگل لیاتھا اور دوسری طرف سلطان احمد مرزا اپنی اس ناگہانی تباہی کو ارواح خبیثہ سے منسوب کر رہا تھا۔ جو بھی وجہ ہو بہرحال سمرقندیوں کو منہ کی کھانا پڑی تھی اور وہ شکست خوردگی کے احساس جاں گسل میں غلطاں وپیچاں بے نیل ومرام واپس سمرقندلوٹ گئے تھے۔
ادھر اس معرکے میں حسن یعقوب اور سلاخ نے بڑی جانفروشی دکھائی تھی۔ بہرحال ! کسی بھی طرح فرغانہ کے نو عمر بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر کے سر سے یہ ناگہانی بلا ٹل گئی تھی
Read more ...
اکل حلال
اس ماہ کا سبق
اکل حلال
مولانا عاشق الہی بلند شہری رحمہ اللہ
حلال روزی کا دھیان رکھنا بہت ہی زیادہ ضروری بات ہے کیونکہ حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ وہ گوشت جنت میں داخل نہ ہوگا جو حرام سے بڑھا ہوگا، پھر فرمایاکہ جو گوشت حرام سے بڑھا ہو دوزخ ہی اس کے لیے زیادہ مناسب ہے۔
حرام کھانے کی وجہ سے دعا قبول نہیں ہوتی:۔
Read more ...
گھریلو جھگڑے کیسے ختم ہوں
گھریلو جھگڑے کیسے ختم ہوں ؟
پیرذوالفقاراحمد نقشبندی
حسن انتظام اور سلیقہ شعاری سے کام لیں :۔
عورت کو چاہئے کہ وہ حسن انتظام کے ذریعے اپنے گھر کو پروقاربنادے۔ جتنی عورت عقل مند ہوگی اتنی ہی وہ اپنے گھر کے اندرہرچیز ترتیب سے رکھے گی بے ترتیب چیزیں پھیلادینا، گھر کو گندارکھنا، بچوں کوگندارکھنا، خود بھی گندی بنے رہنا اس چیز کا گھر برباد کرنے میں ایک بہت بڑا حصہ ہوتاہے۔گھر کی صفائی کے لیے کوئی قیمت بھی خرچ نہیں کرنی پڑتی، ہاں وقت نکال لیں گھر کو بھی صاف رکھیں ، اپنے آپ کو بھی صاف رکھیں
Read more ...