میرے دا دا میرے استا د
میرے دا دا میرے استا د
نمرہ ابوذر، پنجاب گرلز کالج سرگودھا
مجھے اپنے مضمو ن کے لئے الفا ظ نہیں مل رہے دما غ سا تھ نہیں دے رہا کہ کیسے اس اللہ کے ولی کے با رے میں لکھو ں اور کیا میں وہ سب لکھ سکو ں گی۔ جو میں لکھنا چا ہتی ہو ں ہو سکتا ہے کہ میں اپنے بڑے ابو کے با رے میں لکھتے ہو ئے ان کی عظمت اور وقا ر سے انصا ف نہ کر سکو ں جس کے لئے میں اللہ پا ک سے اور اپنے بڑے ابو کی رو ح سے ایڈوا نس میں معذرت خوا ہ ہو ں ۔
جب میں نے ہو ش سنبھالا تو خود کو قرآن پاک کی ایک درس گا ہ میں اپنے دادا ابو کی گو د میں پا یا۔
Read more ...
صراط مستقیم کورس
صراط مستقیم کورس
مولانامحمد کلیم اللہ
ہرمسلمان اس بات کواچھی طرح جانتا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ پیار محبت اس کا اساسی درس ہے۔ خلق خدا پر شفقت اس کی خشت اول ہے اس میں بھی شک نہیں کہ شفیق نبی نے اسلامی احکامات کو کما حقہ پہنچایا اور پھر سینہ در سینہ یہ دین ایسے ہی محفوظ رہاجیسے رب العلیٰ نے نازل فرمایا تھا اس میں کمی بیشی کی سب صورتیں خداوند تعالیٰ نے ناکام بنادیں ، اسلام ہمیں جن باتوں کی طرف توجہ دلاتا ہے وہ عقائد ونظریات، مسائل واحکام، اخلاق اور حسن معاشرت ہے۔
Read more ...
اسلام او رخواتین
اسلام او رخواتین
مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ
ہندوستان میں منوکے مذہبی قوانین میں باپ، شوہر یا دونوں کی وفا ت ہو جانے کی صورت میں بیٹے سے علیحدہ عورت کا کوئی مستقل حق نہیں تھا اور ان سب کی وفات کے بعد اس کا شوہر کے کسی قریبی رشتہ دار سے متعلق ہو جانا ضروری تھا، وہ کسی حال میں اپنے معاملہ میں خود مختار نہیں ہوسکتی تھی معاشی معاملات میں اس کی حق تلفی سے زیادہ سختی اس کے شوہر سے علیحدہ زندگی کے انکار کی صورت میں تھی، جس کے مطابق بیوی کو شوہر کے مرنے کے دن مر جانا اوراس کی چتا پرستی ہو جانا ضروری تھا
Read more ...
بھابھی صا حبہ
بھابھی صا حبہ!
مولانا محمد کلیم اللہ
ابھی چنددن پہلے مجھے ایک میسج موصول ہواکہ’’ الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص رحمت کے ساتھ مجھے ایک بیٹی عطا فرمائی ہے۔ ‘‘میں نے فون کرکے مبارک باد دی، یہ میسج احناف میڈیا سروس کے ڈائریکٹر مولانا عابد جمشید (فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور؛ ایم فل پنجاب یونیورسٹی )کا تھا مولانا کی ذات گرامی کی شخصیت جاننے کے لیے میری تحریر پڑھنے کی بجائے ان سے ملاقات ضروری ہے۔ نہایت شریف الطبع، سلیم الفطرت، علم دوست، عالم باعمل، متفکرانہ ذہن رکھنے والے اور ایک درد مند انسان ہیں ۔ علم میں جتنی اللہ تعالی نے انہیں دسترس عطا کی ہے اس سے کہیں زیادہ وہ سادگی پسند ہیں ۔
Read more ...
سعودی قونصل خانے پر حملہ پاک سعودیہ دوستی کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش
سعودی قونصل خانے پر حملہ پاک سعودیہ دوستی کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
تحفظ حرمین شریفین کونسل کے کنوینئرہونے کے ناتے ہم سعودی قونصل خانے پر حملے اور سعودی سفارتکار کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں کراچی میں پچھلے دنوں سعودی قونصل خانے پر حملہ پاکستان اور سعودیہ دوستی کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے،اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر تحفظ حرمین شریفین ریلی پر فائرنگ اور آل سعود کے خلاف متنازعہ وال چاکنگ کا بروقت نوٹس لیاجاتا، تو یہ سانحہ کبھی رونما نہ ہوتا،اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی اپنی جگہ پر مسلم ہے کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی سعودی قونصل خانے پر اور سفارتکار کو اس میں شہید کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
اہلیہ مولانا محمد کلیم اللہ
بھرے ہوئے کریلے
اجزائ:
بڑے بڑے کریلے آدھا کلو
گھی ایک پائو
پیاز ایک پائو
انار دانہ ایک چھٹانک
Read more ...
اہل سنت والجماعت کی نشانیاں
اہل سنت والجماعت کی نشانیاں
مولانا عابد جمشید
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالی نے مرض الوفات میں اپنے شاگردوں اور متعلقین کو جو نصیحتیں کیں اور جن عقائد و نظریات پر کاربند رہنے کی وصیت کی ان میں ایک اہم وصیت مرنے کے بعد کی زندگی اورثواب و عذاب قبر کے عقیدہ کے بارے میں ہے۔ یہ دنیا دارالعمل ہے اور آخرت دارالجزا ہے انسان جو کچھ اس دنیا میں عمل کرے گا آخرت میں اس کا بدلا پائے گا اگر اس دنیا میں نیک عمل کرے گا تو اچھی جزا ملے گی اور اگر نافرمانی کی زندگی گزاری تو سزا کا مستحق ٹھہرے گا۔ عذاب قبر ہر عذاب کے مستحق شخص کو ہو گا اور منکر نکیر کے سوال جواب سوال جواب جو قبر میں پوچھیں جائیں گے یہ حق ہے
Read more ...
ماں ہوتو ایسی
ماں ہوتو ایسی
جویریہ قیصر 'جھنگ
مولانا ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کی والدہ محترمہ سیدہ خیر النساء بہتر صاحبہ رحمہااللہ
جن کو بچپن ہی میں مذہب سے خوب لگاؤ تھا اپنے بڑے بھائی سیدعبیداللہ بن سید عبدالحئی سے قرآن کریم حفظ کیا اور پھر رمضان المبارک میں تراویح میں قرآن سنانے کا مشغلہ رہا اور آپ قرآن کریم بڑے لطف لے لے کر پڑھا کرتی تھیں جنہوں نے بچپن ہی میں فارسی اردو لکھنا پڑھنا سیکھی اور بچپن ہی میں مالابد منہ ،راہ نجات از شاہ رفیع الدین اور ان کا ترجمہ پڑھ لیا۔ تعبیر الرؤیا اور مجربات دیربی کا مطالعہ کر لیا آپ کی تربیت انتہائی صوفی منش ماحول میں ہوئی۔
سیدہ کی شادی مولانا عبد الحئی (ناظم ندوۃالعلمائ) سے ہوئی جبکہ آپ کا رشتہ آپ کے چچا کے گھر میں ہو نا تھا
Read more ...
گھریلو جگھڑے کیسے ختم ہوں
گھریلو جگھڑے کیسے ختم ہوں؟
پیرذوالفقار احمد نقشبندی
دل کو دل سے راہ ہوتی ہے:۔
یہ ہمیشہ ذہن میں رکھنا کہ دل کو دل سے راہ ہو تی ہے۔ آپ کے دل میں خاوند کی عظمت ہو گی ،پیار ہو گا ،محبت ہو گی خود بخود خاوند کے دل میں آپ کی محبت پیدا ہو گی ، چنانچہ ایک بادشاہ اپنے وزیر کے ساتھ جا رہا تھا اس نے اپنے وزیر سے پوچھا یہ جو کہتے ہیں کہ دل کو دل سے راہ ہو تی ہے اس کا کیا معنی؟ وزیر باتدبیر تھا اس نے کہا بادشاہ سلامت! آپ کی یہ بات میں آنکھوں سے دیکھ سکتا ہوں مگر ذرہ کسی وقت آپ عام کپڑے پہن کر میرے ساتھ چلیں ،بہت اچھا۔ چنانچہ ایک دن بادشاہ نے اپنے تاج اور کپڑے اتار کر عام لوگوں کا لباس پہن لیا
Read more ...
ظہیرالدین محمد بابر
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
سلطان احمد مرزا کی وفات کے بعد اس کے چھوٹے بھائی محمود مرزا نے جو کہ حصار بدخشاں اور قندز کا حاکم تھا سمر قند کا ایک اقتدار بھی سنبھال لیا قبل ازیں بیان کیا جا چکا ہے کہ شکست تیمور کے واحد وارث امیر تیمور کے پوتے ابو سعید مرزا کی طاقت سے خائف ہو کر مغلستان کے خاقان اعظم یونس خان نے اپنی تین بیٹیاں اس کے تینوں بیٹوں احمد مرزا ، محمود مرزا، اور عمر شیخ مرزا کے عقد میں دے دی تھیں۔ سلطان ابو سعید مرزا کے قتل کے بعد سلطنت تیموریہ تین حصوں میں منقسم ہو گئی: سمرقند اوربخارا؛ احمد مرزا۔ حصار، بدخشاں اور قندز محمود مرزاجبکہ وادی فرغانہ عمر شیخ مرزا کے حصے میں آئی۔
Read more ...