اہل سنت کی نشانیاں
اہل سنت کی نشانیاں
مولانا عابد جمشید
تعارف و فضائل:۔
فاطمہ، سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی چوتھی اور سب سے چھوٹی صاحبزادی کا نام تھا۔ آپ کی والدہ ماجدہ ام المومنین خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا تھیں۔ آپ رضی اللہ عنہا کے سالِ ولادت سے متعلق مختلف روایات کچھ یوں ہیں : ’’بعثتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے پانچ سال قبل ، بعثتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک سال پہلے ، بعثتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سال بعد۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عطا کردہ لقب کے مطابق ، آپ رضی اللہ عنہا ، خواتینِ جنت کی سردار ہیں
Read more ...
غم جاناں
غم جاناں
قدرت اللہ شہاب
شاعر: کیا لکھ رہے ہو؟
افسانہ نگار: خاک
شاعر: بڑا دلچسپ موضوع ہے میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ اس زمین میں کچھ فکر سخن کروں۔
مصور: اپنا بھی یہی ارادہ ہے جب تک خا ک کا تصور نہ کیا جائے طبیعت کسی رنگ پرجمنے ہی
نہیں پاتی۔
Read more ...
وجود زن
وجود زن
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
٭ ایک عورت کی زندگی کے دومرحلے بڑے اہم ہوتے ہیں …شادی سے پہلے اور
شادی کے بعد۔
٭ عورت کے آنسوئوں سے اس کی طاقت کا پتہ چلتاہے مرد کے آنسوئوں سے اس کی
بیچارگی کا۔
Read more ...
اہم اسلامی آداب
اہم اسلامی آداب
شیخ ابوالفتاح ابو غدہ رحمۃ اللہ علیہ
ادب 30:۔
مجلس کے اداب میں یہ بھی ہے کہ جب آپ کا ہم مجلس آپ کو کوئی ایسی خبر سنا رہا ہے جس کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ وہ آپ کو معلوم نہیں حالانکہ آپ کو معلوم ہے تو آپ یہ کہہ کر شرمندہ مت کریں کہ مجھے تو یہ بات معلوم ہے اور نہ ہی اس کی بات میں دخل اندازی کریں جلیل القدر تابعی امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کبھی ایک نوجوان مجھے کوئی حدیث سناتا ہے
Read more ...
ان کے غلام وقت کے امام
ان کے غلام وقت کے امام
سید وسیم الدین
امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جس دور میں پروان چڑھے اس وقت علم زیادہ تر موالی و اعاجم میں پایا جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی کائناتی حقیقت بن کر ثابت ہوئی کہ اولادِ فارس علم کی حامل ہوگی۔ امام بخاری، شیرازی اور طبرانی وغیرہ نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ روایت کیے ہیں کہ: ’’اگر علم ثریا نامی ستارے تک بھی پہنچ جائے تو اہل فارس کے کچھ لوگ اسے حاصل کرکے رہیں گے۔‘‘
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے وہ شاگرد جو محدثِ وقت بنے ان کے بارے میں چند اشارے اور جملے سپرد قلم کر رہا ہوں
Read more ...
امام اعظم ابو حنیفہ ایک نظر میں
امام اعظم ابو حنیفہ ایک نظر میں
مولانا عابد جمشید
نام: نعمان بن ثابت کنیت: ابو حنیفہ لقب: امام اعظم
ولادت: امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت 80ھ کو کوفہ میں ہوئی۔
تحصیل علم کی طرف توجہ اور تعلیم و تربیت:۔
امام اعظم کی آنکھ کھلی تو انہوں نے مذاہب وادیان کی دنیا دیکھی غور و فکر کرنے سے ان سب کی حقیقت آپ پر آشکارا ہوگئی آغاز شباب سے ہی آپ نے مناظرہ بازوں سے معرکہ آرائی شروع کر دی اور اپنی فطرت مستقیم کے حسب ہدایت اہل بدعت و ضلالت کے مقابلے میں اتر آئے مگر اس کے باوجود آپ تجارتی مشاغل میں منہمک تھے۔ بعض علماء نے آپ میں عقل و علم و ذکاوت کے آثار دیکھے اور چاہا کہ یہ بہترین صلاحیتیں تجارت کی ہی نظر نہ ہو جائیں انہوں نے آپ کو نصیحت کی کہ بازاروں میں آمدورفت کے علاوہ علماء کی طرف عنان توجہ ہونی چاہیے۔ امام صاحب فرماتے ہیں
Read more ...
عظمت کے مینار
عظمت کے مینار
خدیجہ جمشید'گوجرانوالہ
ککڑیاں تو آپ نے کھائی ہوں گی؟ یقیناً آپ کہیں گی جی ہاں کئی مرتبہ! تو بھئی ککڑیاں آج ہی نہیں آج سے تیرہ سو سال پہلے بھی بڑے شوق سے کھائی جاتی تھیں اور بچے تو انہیں بہت ہی زیادہ پسند کرتے تھے۔ ایسے ہی بچوں میں ایک چھوٹی سی بچی تھی جو عراق کے شہر کوفہ میں رہا کرتی تھی۔ ایک دن اس بچی نے گھر کے باہر تازہ تارہ ککڑیاں بکتی دیکھیں ، بچی کا بڑا جی چاہا کہ ککڑیاں کھائے لیکن پیسوں کے بغیر تو ککڑی والا اسے ککڑی نہ دیتا لیکن اس بے چاری کے پاس پیسے نہ تھے۔ وہ روتی ہوئی گھر آگئی اور امی سے ضد کرنے لگی کہ میں تو ککڑیاں ہی کھائوں گی۔ بچی کے والد صاحب ان دنوں مالی پریشانیوں سے دوچار تھے۔
Read more ...
تعلیم آفتہ یا تعلیم یافتہ
تعلیم آفتہ یا تعلیم یافتہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
پڑھا لکھا معاشرہ کسی بھی ملک کی خوش قسمتی ہوتاہے بشرطیکہ وہ تعلیم یافتہ ہو تعلیم آفتہ نہ ہو۔ یعنی تعلیم ان پر آفت بن کر نہ آئی ہو ہمارا موجودہ نظام تعلیم بھی فقیر کی گڈری کی طرح ہے جس کی آئے روز پیوند کاری جاری رہتی ہے مگر اس میں کوئی پیوند ایسا ابھی تک نہیں لگایا جاسکا جو اس جدید تعلیم سے آنے والی عریانی کو ڈھانپ سکے، یہ عریانی ذہنی آوارگی کی شکل سے لے کر ہر اس شکل میں ظاہر ہو رہی ہے جس کا کوئی شریف انسان تصور بھی نہیں کرسکتاے آج ہر جگہ تعلیم کا فوبیا ہو چکا ہے مگر ایسا علم جو رہنمائی نہ کرے وہ تو بذات خود جہالت تھا تاحال اس کا نشان بھی نہیں مل رہا وہ بیٹی جو کل تک گھر کی زینت تھی آج شمع محفل بن گئی ہے
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
اہلیہ مولانا محمد کلیم اللہ
مٹن دوپیازہ
اجزائ:
بکرے کاگوشت … ایک کلو
ہری مرچیں ………… چند
تیل…………ایک کپ
Read more ...
رمضان اور رحمت رحمٰن
رمضان اور رحمت رحمٰن
مولانا محمد بلال جھنگوی
ہر چیز کا ایک موسم اور سیزن ہو تا ہے جس میں انسان دام کم اور چیز زیادہ وصول کرتا ہے جس طرح گندم اگر سیزن کے موقع پر لی جائے تو پیسہ کم لگتا ہے اور گندم زیادہ وصول ہوتی بہ نسبت اس موقع کے جس میں سیزن نہیں ہوا کرتا۔ اس طرح نیک کام تو انسان کرتا رہتا ہے اور کرنے بھی چاہیے لیکن تمام مہینوں میں ایک مہینہ ایسا ہے جس میں انسان نیک کام اگر تھوڑا سا بھی کر لے تو اس کو اجر کئی گنا ملتا ہے جس طرح کہ رمضان المبارک کا مہینہ یہ نہایت رحمت اور برکت والا مہینہ ہے اس کے اندر اللہ رب العزت نے انسانوں پر خصوصی کرم فرمایا اور اس مہینہ کی عبادت کا ثواب بھی عام مہینوں کی عبادت سے زیادہ عنایت فرمایا
Read more ...