احناف ڈیجیٹل لائبریری

شرعی پردہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر1
شرعی پردہ
حکیم الاسلام قاری محمد طیب قاسمی رحمۃ اللہ
مسئلہ حجاب کی بنیادی علت:۔
پردہ خود مقصود نہیں اس کی بنیادی حقیقت مقصود ہے۔مسئلہ حجاب اور اس کی مالہ و ماعلیہ کو سامنے لانے سے پیشتر یہ اصولی حقیقت سمجھ لینی ضروری ہے کہ عموما ًتمام انواع احکام اور خصوصا معاشرتی احکام میں ہر شرعی حکم کے نیچے اس کی کوئی نہ کوئی بنیادی علت ضرورت ہوتی ہے۔ جو ا س حکم کا منشاء اور مدار ہوتی ہے اور اس علت کی بناپر وہ حکم شارع حقیقی کی طرف سے وضع کیاجاتاہے خواہ وہ علت نص وآیت وروایت کے الفاظ میں موجود ہو جسے ہر کس وناکس دیکھ سکے یا معنی میں لپٹی ہو جس تک مجتہد اور راسخین فی العلم ہی کی نگاہ پہنچ سکتی ہو اور وہی اسے اندر سے نکال کر باہر نمایاں کرسکتے ہوں،
Read more ...

جنت میں گھر

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
جنت میں گھر
قرۃ العین، کراچی
خلیفہ ہارون رشید کے زمانے کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ ہارون رشید اپنی بیوی ملکہ زبیدہ کے ساتھ کسی ساحل پر ٹہل رہے تھے کہ اتنے میں ان کی نظر ایک فقیر پر پڑی جو ریت سے گھر بنا رہا تھا تو وہ دونوں ٹہلتے ہوئے اس فقیر کے پاس گئے اور ملکہ زبیدہ نے اس سے پوچھا کہ بابا کیا کر رہے ہو؟ فقیر نے کہا: ’’جنت میں گھر بنارہاہوں۔ ‘‘ملکہ زبیدہ نے(اس خیال سے کہ اس فقیر کی تھوڑی سی مدد کردوں )فقیر سے پوچھا کہ یہ ریت کا گھر بیچو گے؟ فقیر بولا ہاں ! اس سے پوچھا کیاقیمت لوگے؟ فقیر بولا پچیس درہم ملکہ نے اسے پیسے دے دیے اور پوچھا کیا اب یہ گھر میرا ہو گیا؟ فقیر بولا:
Read more ...

اللہ کے محبوب بنئے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اللہ کے محبوب بنئے
پیرحافظ محمد ذوالفقار نقشبندی
نوجوانوں کے جذبات واحساسات:۔
بچوں کی تربیت کے عنوان سے بات چیٹ ہوررہی تھی، جب بچے نوجوان ہوجاتے ہیں تو یہ زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوجاتے ہیں ان کی اپنی سوچیں ہوتی ہیں احساسات ہوتے ہیں اپنے جذبات ہوتے ہیں جس طرح ان کو کھانا پینا، سونا اس کی ضرورت محسوس ہو تی ہے اس طرح ان کو اپنی جنسی ضروریات کو پورا کرنے کی بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے شریعت وسنت نے اس کابہترین حل یہ بتایاکہ جب بھی بچی کے جوڑ کا خاوند مل جائے فورا اس کی شادی کردی جائے ہمارے مشائخ اس بارے میں اتنی حتیاط کرتے تھے کہ جیسے ہی انہیں پتا چلتا کہ بچی گھر میں جوان ہوگئی
Read more ...

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 14
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم، لیہ
ظہیر الدین محمد بابر کی نانی اماں دولت بیگم ایک زیرک خاتون تھی وہ کئی مغل خاقانوں کی سیاست دیکھ چکی تھی۔ جن کی حکومتوں کی اتنی وسعت تھی کہ اگر کوئی آدمی تین تین چار چار مہینوں تک بھی چلتا رہتا مگر ان کی حدود ختم نہ ہوتیں۔ فرغانہ تو ان کے مقابلے میں بہت ہی چھوٹی سی حکومت تھی۔ وہ خوب جانتی تھی کہ بادشاہوں کے خلاف محلاتی سازشیں کس طرح پروان چڑھتی ہیں اور پھر دیکھتے دیکھتے ہی بادشاہوں کے تختے الٹ دیے جاتے ہیں۔ بابر ابھی بچہ تھا اسے کیا خبر تھی کہ محلاتی سازشیں کیا ہوتی ہیں ؟؟ وہ نادانی اور جلد بازی میں بعض ایسے فیصلے کر بیٹھتا تھا
Read more ...

فساد معاشرہ کے 13اسباب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فساد معاشرہ کے 13اسباب
مفتی محمد اسماعیل طورو
پہلا سبب؛ اپنی غلطی:۔
ہم مردوں نے یہ نفسیا ت بنالی ہے کہ ہم جو کچھ کریں ہماری بیوی، بہن اور بیٹی کو صاف رہنا چاہیے ورنہ خلاف ورزی پر اسے سخت سزا دیں گے، مگر مرد یہ نہیں سوچتاکہ جس طرح یہ حرکت اس کے لیے بُری ہے بالکل اسی طرح میرے لیے بھی بری، حرام اور ناجائز ہے۔ اس لیے کہ سورۃ نور میں خود اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ:
’’ گندی عورتیں گندے مردوں کے لیے اور گندے مرد گندی عورتوں کے لیے اور صاف مرد صاف عورتوں کے لیے اور صاف عورتیں صاف مردوں کے لیے ہیں۔
Read more ...

مذاہب عالم سے اسلام کا تقابلی جائزہ

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
مذاہب عالم سے اسلام کا تقابلی جائزہ
فوزیہ چوہدری، مانسہرہ
1: ہندومت:۔
ہندومذہب کا آغاز1500قبل مسیح میں ہواآریہ قبائل جب ہندوستان میں داخل ہوئے تو وہ اپنے ساتھ کچھ عقائد اور نظریات بھی لائے تھے مگر وہ ہندوستانی باشندوں کے وعقائد سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ ہندوستان میں آریائوں کی آمد سے قبل چند خدا دراوڑی نظریے کے مطابق موجود تھے اورکچھ آریا اپنے ساتھ لائے تھے مگر رفتہ رفتہ ہرکام اوربالآخر ہر مطلب کے لیے الگ الگ دیوتا کی پرستش کرتا ہندومت کے پیروکاروں کی مذہبی عادت بن گئی۔
کرم کاتصور:۔
Read more ...

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
پر غلط الزام اور اس کا جواب
مولانا محمد نافع، محمد ی شریف جھنگ
مرزائی امت حضرت صدیقہ کا قول (قولوا انہ خاتم الانبیاء ولا تقولوا لا نبی بعدہ)پیش کرکے آپ کااجرائے نبوت کے عقیدہ کے ساتھ متفق ہونا ثابت کرتے ہیں، ان لوگوں کا اپنے زعم میں یہ بڑا مایہ ناز استدلال ہے اس پر بہت کچھ حاشیہ آرائی کی جاتی ہے۔
Read more ...

رواجِ بے حجابی خوشنما کانٹوں کی مالا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رواجِ بے حجابی خوشنما کانٹوں کی مالا ہے
مولانامحمد نایاب حسن دارالعلوم دیوبند
یوں تو عصر حاضر میں اسلام اور مسلمانوں پر مختلف النوع تابڑتوڑ حملے ہورہے ہیں؛ چنانچہ کبھی انھیں بنیاد پرست ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے، کبھی قدامت پرستی کی پھبتیاں کسی جاتی ہیں، کبھی دہشت گردی کی تہمت سے نوازا جاتا ہے، کبھی قرآنِ مقدس کی آیاتِ قتال کے اخراج کی بات کی جاتی ہے، کبھی اسلامی تعلیم گاہوں کو ہدف تنقید بنایا جاتا ہے اور نہ جانے کتنے اعتراضات واشکالات ہیں، جو مسلمانوں پر؛ بلکہ دراصل اسلام پر کیے جاتے ہیں۔
اسلام کے خلاف شدومد کے ساتھ کیے جانے والے ان اعتراضات میں سے اک اہم، تعجب خیز؛ بلکہ ہر دلِ مسلم کے لیے دھماکہ خیز اعتراض وہ ہے
Read more ...

ہم خرماوہم ثواب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہم خرماوہم ثواب
مولانامحمد کلیم اللہ
اصول یہ ہے کہ’’ عقل؛ شریعت کے تابع ہونی چاہیے … شریعت؛ عقل کے تابع نہیں۔ ‘‘ اس اصول کومان لینے سے ہمارے کئی ایک مسائل حل ہوجاتے ہیں، دین اسلام کی تمام وہ باتیں جنہیں شریعت میں بجالانے کاحکم ہے اور وہ تمام باتیں جن سے شریعت مطہرہ ہمیں روک دیتی ہے اس میں عقل کو دخل انداز کرنا جہاں ناانصافی کی بات ہے وہاں حماقت کی بات بھی ہے کیونکہ حکیم اورخبیر ذات کاحکم ہوکرنے کاتو کرلینا ہی ضروری ہے اور اگر وہی ذات کہے کہ فلاں کام کے قریب مت جائو !فلاں کام چھوڑدو!
Read more ...

گنبد خضراء کا سایہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
گنبد خضراء کا سایہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
عاشق رسول سید انور حسین نفیس شاہ صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں
تیری رحمت، تیری شفقت سے ہوا مجھ کو نصیب
گنبد خضرا کاسایہ…میں تو اس قابل نہ تھا
راقم اپنے گناہوں کی گٹھری لیے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو حاضر ہوا اپنی ذات…اور سید کونین کے حضورہونے کا احساس دامن گیرہوا تو صلوٰۃ وسلام عرض کرتے ہی بے ساختہ میری زبان پر حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ کا ایک اور شعر آگیا کہ
Read more ...