احناف ڈیجیٹل لائبریری

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

[قسط 15]

ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم، لیہ
حسن یعقوب دل ہی دل میں اپنے مستقبل کے تانے بانے بنتا ہوا آخشی کے قلعہ کی طرف بڑھتا چلا جا رہا تھاجہاں شہزادہ جہانگیر مرزا اس کی آمد کا منتظر تھا۔ حسن یعقوب یہ کوشش کر رہاتھا کہ وہ جلد از جلد آخشی کے قلعہ تک پہنچ جائے مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اسے معلوم نہیں تھا کہ آخشی کے قلعے تک پہنچنے سے پہلے شہزادے جہانگیر مرزاکی بجائے موت اس کا استقبا ل کرے گی۔
قاسم بیگ کو یہ اطلاع مل چکی تھی حسن یعقوب اپنے لاؤ لشکر سمیت سمرقند کی بجائے آخشی کی طرف رواں دواں ہے چنانچہ وہ اسے آخشی تک پہنچنے سے قبل ہی دبو چنا چاہتا تھا۔
Read more ...

دس حماقتیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دس حماقتیں
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
بزرگوں نے کتابوں میں لکھا ہے کہ دس حماقتیں ہیں بندے کو ان سے بچنا چاہیے۔ یہ دس باتیں بے وقوفی کی نشانیاں ہیں ان بے وقوفیوں سے بچنا چاہیے اگر گھر اچھا اور آباد کرنا ہے۔
(1) سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ایک بندہ نیکی تو نہ کرے مگر جنت کی امید رکھے۔ توجہ فرمائیے کیا فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نیکی تو کرے نہیں اور جنت کی امید رکھے یہ بے وقوفی کی علامت ہے۔
(2) دوسری بات یہ ہے کہ ایک آدمی خود بے وفاہو اور دوسروں سے وفاکی امید رکھے۔
Read more ...

خودپسندی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
خودپسندی
حضرت امام غزالی رحمہ اللہ
خود پسندی کی مزمت:۔
حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : کہ نفس کو پاک صاف اور اچھا نہ سمجھا کرو، یہ کافروں کی شان ہے کہ اپنے اعمال اور اپنے آپ کو اچھا سمجھیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ خود پسندی تباہ کردیتی ہے کیونکہ آدمی جب اپنے آپ کو نیکو کار سمجھنے لگتا ہے تو مطمئن ہوجاتاہے اور سعادت اخروی سے محروم ہوجاتاہے۔
حضرت بشر بن منصور نے ایک مرتبہ نماز پڑھی اور دیر تک پڑھی اتفاق سے ایک شخص ان کو دیکھ رہا تھا۔ چونکہ خود پسندی کے احتمال کا موقع تھا اس لیے نماز سے فارغ ہوکر فرمانے لگے
Read more ...

ڈاکٹر… ہائے ڈاکٹر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ڈاکٹر… ہائے ڈاکٹر
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
…٭ بیماریاں وہی ہیں جوسینکڑوں سال پہلے تھیں بس اب ڈاکٹروں نے انہیں مہنگے مہنگے نام
دے دیے ہیں۔
…٭ اگر کسی کا وقت نہ آیا ہو تو ڈاکٹر بھی اسے نہیں مارسکتا۔
…٭ ڈاکٹر ہر مریض کا علاج کر سکتے ہیں بشر طیکہ:
ا۔ مریض کے لوحقین تنگ نہ کریں۔
Read more ...

شرعی پردہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
[قسط دوم]
شرعی پردہ
حضرت قاری محمدطیب رحمہ اللہ
شریعت اسلامی نے پہلا اصول یہ سکھا یا ہے کہ عورت کی ذاتی حیثیت ایک بیش بہا خرانہ کی سی ہے جس کو خائنوں اور بدراہوں کی دسترس سے محفوظ رکھنے کے لیے محجوب اور مخفی رہنے کی ضرورت ہے کہ اسی میں اس کی ذاتی حرمت اور شیطان صفت انسانوں سے بچاؤ کی صورت قائم رہ سکتی ہے۔
عورت کی بنیاد میں ستر وحجاب داخل ہے
Read more ...

اہل السنت کی نشانیاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آخری قسط
اہل السنت کی نشانیاں
مولانا عابد جمشید
مردوں کا زندہ کیا جا نا اور میدان حشر میں جمع ہو نا:۔
امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ تعالی نے اپنے متعلقین اور شاگردوں کو جمع کر کے جو نصیحتیں کیں اور ان کو اہلسنت کی علامات بتا کر ان پر کاربند رہنے کا حکم فرمایا ان میں سے بارھویں اور آخری علامت یہ ہے کہ اہل السنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی انسانوں کو مرنے کے بعد ایک خاص دن میں دوبارہ زندہ کرے گا
Read more ...

آتی رہے گی ترے الفاظ کی خوشبو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آتی رہے گی ترے الفاظ کی خوشبو
امۃ الودود، چکوال
جمعرات کی شام 8ستمبر کی شام مجھے کبھی نہ بھولے گی۔ اس شام سفیر اہلسنت عبد الشکور نقشبندی کے صاحبزادے قاری ابو بکر کی شہادت کی خبر موصول ہوئی۔ میں ابھی اس خبر کی افسردگی سے باہر نہ نکل پائی تھی کہ اچانک اطلاع ملی کہ ہمارے ختم نبوت کے رہنما مولانا عبد الرحمن عثمانی بھی دار آخرت کی طرف کوچ فر ماگئے ہیں۔ یوں لگ رہا تھا کہ جیسے شجرسایہ دار اٹھا لیے گئے ہیں۔
اس تحریک میں ایسے اٹھائیں گے شہید
Read more ...

خلیفہ ثالث کے درخشاں پہلو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خلیفہ ثالث کے درخشاں پہلو
مولانا محمد بلال جھنگوی
اللہ رب العزت نے خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے مقاصد میں ایک مقصد یہ بھی بیان فرمایا کہ آپ نے جہاں انسانیت کو کتاب وسنت کی تعلیم دینی ہے وہیں آپ نے ان کا تزکیہ بھی فرمانا ہے۔تو اس کے لیے خالق نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جماعت عطاء فرمائی جو کہ صحبت نبوت سے فیض یاب ہوئے اور پھر خالق نے اس جماعت کو رضی اللہ عنہ کو تمغہ دیا اور آنے والی امت کے لیے ان کو ایک معیار کے طور پر پیش کیا اور فرمایا ’’فان امنوا بمثل ما امنتم بہ فقد اھتدوا‘‘ کہ اگر تم ان کی مثل ایمان لائے تو تم ہدایت پاؤ گے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’
Read more ...

جیل میں … جگہ کم ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جیل میں … جگہ کم ہے
(ارم اقبال، کراچی]
گزشتہ دنوں ہمارے ایک عزیزکوغلطی سے پولیس پکڑ کر لے گئی۔ یاد رہے یہ غلطی میرے عزیز کی نہیں پولیس کی تھی، لہٰذا اسے فورا ًیعنی تین دن بعد چھوڑ دیا گیا ِ۔مجھے اس کی خوش قسمتی پر رشک آ رہا تھا جسے بلا وجہ جیل میں رہنے کی سعادت نصیب ہوئی ورنہ یہاں جیل جانے کے لیے تو بڑے بڑے لوگوں کو بھی گھنٹوں تقریریں ، توڑ پھوڑ، مارکٹائی اور نجانے کیا کیا ناپسندیدہ فعل کرنے پڑتے ہیں ، پھر کہیں جا کر انہیں جیل جانے کا موقع ملتا ہے۔ مجھے حیرانی اس بات پر ہوئی کہ لوگ اسے رہا ہونے کی مبارکباد دے رہے ہیں حالانکہ مبارکباد تو اسے اس بات کی دینی چاہیے تھی
Read more ...