سالانہ تبلیغی اجتماع پر حاضری
سالانہ تبلیغی اجتماع پر حاضری
مولانامحمد کلیم اللہ
حجۃ الوداع کے موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کئی نصائح فرمائیں۔ گویا ساری زندگی کی تعلیم کا خلاصہ سمجھایا،حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری، معاشرت، معاملات، آداب، عبادات وغیرہ پر ایک جامع پر اثر خطبہ دیا،آخر میں صحابہ کرام کو مخاطب بناکر فرمایا فلیبلغ الشاھد الغائب حاضرین یعنی جتنے تم یہاں موجود ہو غائبین تک یعنی ان لوگوں کو جو یہاں نہیں آسکے ان تک یہ اسلامی احکامات کو پہنچا دینا۔
چنانچہ پھر چشم فلک نے وہ نظارے بھی دیکھے جب صحابہ اللہ کے دین کا پرچم لیے ساری دنیامیں پھیل گئے۔
Read more ...
"> خلیفہ ثانی، سیرت و کردار کے آئینہ میں
خلیفہ ثانی، سیرت و کردار کے آئینہ میں
ماریہ خان، مانسہرہ
نام و نسب:
عمر نام، ابوحفص کنیت، فاروق لقب والد ماجد کا نام خطاب اور والدہ ماجدہ کا نام ختہ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا سلسلہ آٹھویں پشت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:عمر بن الخطاب بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوئی۔
تمام اہل السنت و الجماعت اس بات پر متفق ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بعدعمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سب سے افضل صحابی ہیں اور وہی ان کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے۔
Read more ...
جو چلے تو جاں سے گزرگئے
جو چلے تو جاں سے گزرگئے
اہلیہ مولاناعابد جمشید
کون ہے جو آج میرے ساتھ موت پر بیعت کرتا ہے یہ جوان رعنا کون ہے اس کی آنکھیں جوش جذبات میں انگارہ کیوں ہو رہی ہیں اس بھری جوانی میں تو ایسے نوجوان خوبصورت شریک حیات کی تلاش میں بنے سنورے رہتے ہیں لیکن اسے کیا ہوا!اس نے ہاتھ میں ننگی تلوار کیوں سونت رکھی ہے؟ چہرے مہرے سے بھی کسی اعلی خاندان کا لگتاہے سرداری کی نشانیاں اس کی کشادہ پیشانی پر واضح ہیں۔۔پھر یہ نعرہ کیساہے؟اسے موت سے عشق کیونکر ہوگیا؟شور اتنا تھاکہ کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔
Read more ...
شہید راہ وفا
شہید راہ وفا
ابوالکلام آزاد
دشمن جب محلہ چھوڑدےیاشہرسےنکل جائےتوسکون مل جائےلیکن مسلمانوں نے جب شہر چھوڑا اورتمام جائیدادیں کفارکےحوالےکرکےمکہ سے300 میل دورمدینہ میں جا آباد ہوئے تو کفار پہلے سےبھی زیادہ بےقرارہوگئے۔
اصل واقعہ یہ ہےکہ ہجرت مدینہ سےانہیں یقین ہوگیاتھاکہ مسلمان الگ رہ کرتیاری کریں گے۔اہل عرب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعوت کوقبول کر لیں گا اورجب یہ قطرہ دریابن گیاتوہماری سرداری کاجاہ وجلال،اسلام کے سیلاب
Read more ...
وہ گھڑی کچھ اورتھی
وہ گھڑی کچھ اورتھی
اہلیہ مفتی شبیر احمد
” آج پھر دیر کر رہے ہو؟ “ وہ انتہا ئی غصے میں بو لیں اور زور سے ایک تھپڑ دے مارا” آ ئے دن پریشان کرتے ہو۔“ وہ بے تکا ن بولے جا رہی تھیں اور رکنے کا نام ہی نہ لے رہی تھیں۔
“ امی! آپ منے کو اتنا کیو ں مار رہی ہیں؟” رضیہ نے افسردہ لہجہ میں آواز دی۔ لیکن وہ تو بس سنی کو ان سنی کر رہی تھیں۔” روزانہ تمہارے نخرے اٹھا نے پڑ تے ہیں، کبھی ہنسی خو شی بھی گئے ہوسکول.“
آج پھر ننھے نعما ن کو مسز شوکت ما ر پیٹ کے سکول بھیج رہی تھیں۔ رو دھو کر سکول جا نا اس کا معمول بن چکا تھا، لیکن نہ جا نے کیو ں آج مسز شو کت اسے حد سے زیا دہ ما ر پیٹ کا نشا نہ بنا رہی تھیں،
Read more ...
تربیت یافتگان پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
تربیت یافتگان پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آل واصحاب نبی پر تاریخی اور وضعی روایات کی پڑی ہوئی گرد ان کے منور و مجلی خوبصورت و خوب سیرت چہروں کی تابناکی کو کبھی دھندلا نہیں کرسکتی۔اھل بیت کرام ہوں یا اصحاب عظام؛ دونوں شمع رسالت کے پروانے، آسمان نبوت کے روشن ستارے، بستان نبوت مہکتے پھول، آفتاب رسالت کی چمکتی شعائیں، آغوش نبوت کی پروردہ ہستیاں اور کاشانہ نبوت کے فیض یافتہ شمار ہوتے ہیں۔
کیوں۔۔؟
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
مچھلی کا کھٹا
اہلیہ مولانامحمدکلیم اللہ
اجزاء: مچھلی ، ایک کلو۔ پیاز ، ایک عدد۔ ٹماٹر، ایک عدد درمیانہ۔ ناریل، پسا ہوا دو کھانے کے چمچ۔ املی اور نمک ، حسب ذائقہ۔ لال مرچ پسی ہوئی، ایک چائے کا چمچ۔ دھنیا پسا ہوا، ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن ، پساہوا ایک چائے کا چمچ۔ ہلدی ،زیرہ میتھی ، پسے ہوئے ، آدھا چائے کا چمچ ہرا دھنیا۔ ہری مرچ۔ بگھار۔ تیل ، ایک چمچ کھانا پکانے والا۔ ثابت مرچ ، دو عدد۔ کری پتہ۔ رائی۔ زیرہ۔
ترکیب: ایک دیگچی میں تیل ڈالیں اورپھر اس میں بگھار کے مصالحے ڈا ل لیں ، اور خوشبو آنے تک اس کو پکائیں جوسر میں پیاز ، ٹماٹر
Read more ...
رب کا شکر ادا کربھائی
رب کا شکر ادا کربھائی
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
گاڑی وقت پرآئے تو میں شکر ادا کرتا ہوں، لیٹ آئے پھر بھی شکر ادا کرتا ہوں، اگر بالکل ہی نہ آتی تو میں کیا کر سکتا تھا؟
بچے کے سکول کی فیس پرآدھی تنخواہ اٹھ جاتی ہے، میں شکر ادا کرتا ہوں۔اگر پوری اٹھ جاتی تومیں کیا کر سکتا تھا؟
کالج میں اساتذہ ایک دو پیریڈ لیتے ہیں میں شکر ادا کرتا ہوں، اگر وہ ایک پیریڈ بھی نہ لیتے تو میں کیا کر سکتا تھا؟
قصاب آدھا گوشت اور آدھے چھیچھڑے دیتا ہے، میں شکر ادا کرتا ہوں۔ وہ سارے کے سارے چھیچھڑے ڈال دیتا تو میں کر سکتا تھا؟
دودھ والا دودھ میں پانی ملاتا ہے ، میں شکر کرتا ہوں، وہ پانی میں دودھ ملا کر دیتا تو میں کیا کر سکتا تھا؟
Read more ...
ظہیر الدین محمدبابر
قسط نمبر16:
ظہیر الدین محمدبابر
امان اللہ کاظم
میرے ننھے سلطان !تو بزعم خویش سمجھتاہے کہ تو بہت سمجھدار ہوگیا ہے اور کارہائے جہانگیری وجہانداری خوب جاننے لگا ہے مگر میرے نزدیک تو ابھی طفل مکتب ہے میں نے مغلستان کے جابر خاقان کے ساتھ ایک عمر گزاری ہے بادشاہان وقت کے خلاف محلاتی سازشیں کیا رنگ لاتی ہیں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ یہ محلاتی سازشیں ہی ہوتی ہیں جو بڑے بڑے عقلمند اور زیرک بادشاہوں کا دھڑن تختہ کر دیتی ہیں۔ تو ابھی اس عمر کو نہیں پہنچا کہ تجھے ان سازشوں کا کما حقہ ادراک ہوسکے، تیرے مصاجین میں دراصل وہی لوگ ہیں جو تیری سلطانی کے درپے ہیں وہ لوگ جنہیں تو نے بہت نواز اہے جن پر تیری داد ودہش کی بارش ہوئی ہے وہی لوگ آج تیرے درپے آزار ہیں مثال کے طور پر حسن یعقوب جسے تو اپنا سب سے بڑا جانثار اور وفادار سمجھتا ہے اور جسے تو نے بیش بہا انعامات سے نوازا ہے حد تو یہ ہے
Read more ...
واقعہ کرب وبلا اور کرنے کا کام
واقعہ کرب وبلا اور کرنے کا کام
امام ابن کثیر، انتخاب رضیہ جاوید، جہلم
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دلدوز واقعہ بروز جمعہ دس محرم الحرام سن 61 ہجری کو پیش آیا۔ ہشام کلبی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سن 62 ہجری کا ہے اور ابن لہیعہ یہ واقعہ سن 62 یا 63 ہجری کا بتلاتے ہیں لیکن پہلی ہی تاریخ زیادہ صحیح ہے آپ کی شہادت کا واقعہ عراق کے اندر طف کے پاس ایک جگہ کربلا میں پیش آیا تھا اس وقت آپ کی عمر 58 سال کے قریب تھی۔
مسند احمد ،ج:3، ص:242-265 میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بارش کے فرشتہ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ی کی اجازت چاہی آپ نے اسے شرف باریابی کا موقع دیا ، ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ دروازے کی طرف دھیان دینا کوئی اندر نہ آنے پائے لیکن حضرت حسین رضی اللہ عنہ کودتے پھاندتے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ گئے
Read more ...