ہم اور ہمارا معاشرہ
ہم اور ہمارا معاشرہ
مفتی محمد عنایت اللہ ،مقبوضہ جموں کشمیر
آج ساری دنیا میں نماز روزہ زکوٰة اور دیگر احکام اسلام کی اشاعت اور پابندی کے لئے اللہ کے کچھ بندے کوشاں بھی ہیں اور عامل بھی مگر اس کے باوجود امت کے اندر ایک بڑا طبقہ وہ بھی ہے جو یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی دین سے نہ صرف دور بلکہ کافی حد تک بیزار نظر آتا ہے۔ امت کا طبقہ وہ بھی ہے جس نے صرف عقائد اور عبادت کو دین سمجھ لیا اور اپنے نجات اسی میں منحصر سمجھی اور ایک طبقہ نے ایک قدم اور آگے رکھ کر معاملات کو بھی اس میں ملا لیا ،پھر کچھ لوگوں نے اخلاقیات کی اصلاح بھی ضروری سمجھی۔ مگر ایک جز ایسا ہے جو اگر یہ کہا جائے کہ ان سب کو عملی جامہ پہنانے کی بنیاد ہے تو شاید جھوٹ نہ ہوگا
Read more ...
نماز اہل السنۃ والجماعۃ
قسط 1
نماز اہل السنۃ والجماعۃ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اوقات نماز
فجر کا وقت :
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
وَقْتُ صَلٰوۃِ الصُّبْحِ مِنْ طُلُوْعِ الْفَجْرِ مَالَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ۔
(صحیح مسلم ج1ص 223باب اوقات الصلوات الخمس)
ترجمہ: نماز صبح کا وقت صبح صادق سے سورج کے طلوع ہونے تک ہے۔
Read more ...
منقبت امام اعظم
منقبت امام اعظم
مولانامقصوداحمد حنفی
امام اعظم ابوحنیفہ کی عظمتوں کو سلام
لکھوں
شرعی پردہ کا اہتمام بھی کرو ں گی
شرعی پردہ کا اہتمام بھی کرو ں گی !
اہلیہ مفتی شبیر احمد،سرگودھا
بیل کی زور دار آواز سے وہ بڑ بڑا کر اٹھ بیٹھی۔ آنکھیں مسلتے ہو ئے سامنے لگے کلاک کی طرف دیکھا،صبح کے دس بج چکے تھے اور سورج کی کر نیں رو شن دان سے چھن چھن کر کمرے میں داخل ہو رہی تھیں۔
’’اے خدا یا !کس نے مجھے ڈسٹرب کیا ہے؟ ‘‘وہ غصے سے بڑ بڑا ئی۔
نیند پوری نہ ہو نے کی وجہ سے اس کا سر بو جھل ہو رہا تھا ،اسی کشمکش میں تھی کہ اچانک بیل ایک مرتبہ پھر چیخ اٹھی۔ جلدی سے فریش ہو کر اس نے گیٹ کھو لا۔ سامنے سیا ہ برقعہ میں ملبوس خاتون کھڑی تھیں، جس کی صرف آ نکھیں ظا ہر تھیں ،ہا تھ پا ؤں سمیت تمام جسم مستور تھا۔
Read more ...
اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا طریقہ اور صراط مستقیم
مجلس الشیخ
اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا طریقہ اور صراط مستقیم
ضبط وترتیب:مفتی شبیر احمد
خطبہ مسنونہ کےبعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کریم ذات ہے۔ جو چیز اپنے بندوں کو عطا کرنا چاہتے ہیں اس کا مضمون بھی عطا فرمادیتے ہیں کہ یہ چیزان الفاظ کے ساتھ مانگی جائے۔ اگر اللہ تعالیٰ نہ دینا چاہتے تو مانگنے کا طریقہ کیوں سکھلاتے ؟ عطا فرمانا چاہتے ہیں تبھی تو مانگنے کا طریقہ سکھاتے ہیں۔
علامہ محمود آلوسی بغدادی رحمہ اللہ نے کریم کے چار معانی بیان کئے ہیں :
1: ’’الذی یعطی بدون الاستحقاق والمنۃ‘‘
Read more ...
کوئی محمدی آگیا ہے
کوئی محمدی آگیا ہے
مہک فاطمہ، جھنگ
وہ گلا پھاڑ پھاڑ کرتقریر کررہا تھا کہ اچانک اس کی زبان بند ہوگئی مجمع میں شور ہوا کہ بولیے چپ کیوں ہو گئے؟پھر بھی اس کے لبوں پر جیسے خاموشی کی مہر لگ چکی ہو مجمع سے برابر شور بلند ہو رہا تھا کہ بولیے بولیے کیوں چپ ہوگئے ؟اس نے کہاہم میں کوئی محمدی آگیا ہے۔
یہ یہودیوں کا ایک نامی گرامی خطیب تھا جس کی زبان اچانک بند ہوگئی اوربدحواسی کا شکارہوگیا۔لوگوں نے کہا کہ کیا اس محمدی کو قتل کردیں ؟ نہیں نہیں قتل مت کرو۔ یہودی خطیب لرزہ براندام ہے
Read more ...
زندگی کے بے رحم جھونکے
زندگی کے بے رحم جھونکے
جان عالم سواتی
زندگی محض عیش عشرت ،اور موج مستی کا نہیں بلکہ صبر استقامت ،خودداری اور عفو و در گزر کا نام ہے۔ سہولیات زندگی کے سہارے زندگی کے سفر کوطے کرنا کوئی کمال نہیں ، لیکن بغیر کسی سہارے اور آسرے کے اس کھٹن سفر کو طے کرنا کارنامہ اور کمال ہے۔ برداشت کے مادے سے ہر قسم کے بُرے حالات کا مقابلہ استقامت ،صبر ،ایمانداری اور خودداری کرنے والے ہی معاشرے کے اصل ہیرو ہوتے ہیں۔
ہمارا معاشرہ ایسے لاتعداد گمنام ہستیوں سے بھرا پڑا ہے۔ جو زندگی کے تلخیوں کا نہایت دلیری سے مقابلہ کرتے ہیں لیکن کبھی کسی سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔
Read more ...
تجدید عہد کیجئے
تجدید عہد کیجئے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
2011کا سورج غروب ہوا 2012 کی آمد آمد ہے لیکن یہ بھی رکنے والا نہیں کہ ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں2012بھی چلا جائے گا اور بعد میں آنے والے ماہ وسال بھی گزرتے جائیں گے یہ سلسلہ یونہی رہے گا یہاں تک کہ اس کائنات کا خالق اس نظام کی بساط لپیٹ دے گا، ایک لمحہ بھر غور کیجئے ہم بھی رکنے والے نہیں ذرا سوچئے کہ جب 2011 کے دسمبر کا آخری سورج غروب ہوا تو اگراس کے ساتھ ساتھ ہماری زیست کا چراغ بھی گل ہوجاتا تو۔۔۔؟ہم نے کیا تیاری کی تھی اس سفر کے لیے ؟
Read more ...
اسپیشل گجریلا
اسپیشل گجریلا
اہلیہ عابد جمشید رانا
اشیاء:
گاجر 1000 گرام
دودھ دو لیٹر
چاول 60 گرام
چینی حسب ذائقہ
Read more ...
مولوی کا کیا گناہ ہے
مولوی کا کیا گناہ ہے ؟
رانا رضوان،فاروق آباد
جب کبھی کسی سے بات ہوتی ہے تو یہی کہا جاتا ہے کہ جی یہ مولوی؛ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہیں ،انہیں کی وجہ سے معاشرے میں فساد ہے ،یہ لوگ بہت پرانی باتیں کرتے ہیں، دقیانوسیت اور قدامت پسندی کے پرخاش انہیں ہی حصے میں آتی ہے ، لوگوں کی آتشیں زبانیں ان بیچارے مولویوں پر چلتی ہیں بلکہ خوب چلتی ہیں اسی طرح ایک مرتبہ شیخ الحدیث مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے ساتھ بھی ہوا، فرماتے ہیں۔ "
Read more ...