احناف ڈیجیٹل لائبریری

نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
حافظ حنظلہ صدیقی
یوں تو اس کائنات میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو اللہ تعالی نے کسی حکمت اور مصلحت کے بغیر پیدا کی ہو اس میں ہر چیز اللہ تعالی نے اپنی حکمت ومصلحت کے تحت پیدا فرمائی ہے ہر چیز کا کوئی نہ کوئی عمل اور فائدہ ضرور ہے حتی کہ وہ مخلوقات جو بظاہر موذی اور تکلیف دہ معلوم ہوتی ہیں مثلا سانپ اور بچھو ہیں۔ان کو ہم اس لئے برا سمجھتے ہیں بعض اوقات یہ ہمیں نقصان پہچاتے ہیں لیکن کائنات کے مجموعی انتظام کے لحاظ سے ان میں بھی کوئی نہ کوئی حکمت اور مصلحت ضرور ہے۔
Read more ...

ایسا فون مت سنیے گا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایسا فون مت سنیے گا
راحیلہ ہمدانی
ٹرن ٹرن ٹرن۔۔ میرا موبائل فون بجے جا رہا ہے۔ اس کی وجہ میرا اتنا بیمار ہونا نہیں ہے کہ میں فون تک نہ اٹھا سکوں۔ اس کی وجہ----- لیکن ٹھہریں پہلے میں اس ساری بات کی تفصیلات بتاتی ہوں۔
ابھی دس دن پہلے صبح نو بجے کے قریب فون آیا کہ میں ٹیلی نار کے آفس سے بول رہا ہوں۔ اتنے میں مشعل نے آکر اپنے ایک سنگین مسئلے سے آگاہ کیا کہ وہ لان میں جانا چاہتی ہیں۔ میں نے اقرار میں سر ہلایا کہ وہ جا سکتی ہیں۔ لیکن گرل بند ہے ماما، ساتھ میں ایک چوں چوں۔
Read more ...

جہیز۔۔۔ فوائد ونقصانات

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive

"> جہیز۔۔۔ فوائد ونقصانات

مولانا محمد بلال جھنگوی
بعض لوگ امیر ،بعض متوسط اور غریب بھی ہوتے ہیں کسی کی اولاد نازو نعم میں بڑی ہوتی ہے توکسی کی محنت مشقت کو جھیلتے ہوئے پروان چڑھتی ہے۔ امیر ہو یا غریب اپنی اولاد سے محبت کرتا ہے ہرشخص جانتا ہے کہ میری تو جیسے بھی گزر ہی ہے میری اولاد سکون اطمینان سے زندگی بسر کرے۔ اپنی جان سے بڑھ کر اولاد کو خوش رکھتا ہے بعض تو اس چیز کی پرواہ نہیں کرتے کہ جو مال اولاد کو راضی کرنے میں ہم کما رہے ہیں وہ ذریعہ حلال ہے یا حرام بس بچوں کے پیٹ کی آگ بجھنی چاہیے۔
Read more ...

ہائے میرے عیناء مرضیہ کے شوق

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
ہائے میرے عیناء مرضیہ کے شوق
ام عمارہ ،سرگودھا
عبدالوحید بن زید فرماتے ہیں کہ میں اپنی اسی مجلس میں بیٹھا تھا،جہاد پرجانے کی تیاریاں ہورہی تھیں میں نے اپنے سے کہہ رکھا تھا کہ پیر کی صبح کو چلنے کے لیے تیار رہیں ایک آدمی نے اس مجلس میں یہ آیت کریمہ پڑھی
ان اللہ اشتری من المومنین انفسہم وامو الہم بان لہم الجنۃ۔
بلاشبہ اللہ تعالی نے مسلمانوں سے ان کی جانوں کو اور مالوں کو اس بات کے عوض خرید لیاہے کہ ان کو جنت ملے گی۔
ایک پندرہ سال کی عمر کے لگ بھگ لڑکا اٹھ کے کھڑا ہوگیا جس کا والد فوت ہوچکا تھا اور بہت سامال ورثہ میں چھوڑ کر گیا تھا
Read more ...

مغرب میں خواتین کا استحصال۔ایک جائزہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مغرب میں خواتین کا استحصال۔ایک جائزہ
عطاء اللہ کوہستانی
ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 155ممالک میں خواتین پر تشدد ہورہا ہے ، جن میں گھریلو تشدد سرفہرست ہے۔ خاص طور پر مغربی ممالک میں عورتوں کی موت اور معذوری کا بڑا سبب گھریلو تشدد ہے۔ وہاں عورتوں کی بڑی تعداد اپنے سابقہ اور موجودہ شوہروں کے ہاتھوں قتل کر دی جاتی ہے۔وہ عورتیں جن کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ان کی عمریں 16 سے44کے درمیان ہوتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی پچاس ریاستوں میں سال بھر میں تقریباً سات لاکھ واقعات گھریلو تشدد کے رونما ہوئے،
Read more ...

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر17
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم
جیساکہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے کہ ظہیر الدین بابر ابھی سمر قند پہنچ بھی نہ پایا تھا کہ اسے ایک اور طالع آزما "سلطان احمد تنبل" فرغانہ کی طرف پیش قدمی کرنے کی خبر موصول ہوئی اسے یہ بھی معلوم ہواکہ وہ قلعہ آخشی کے حکمران اس کے چھوٹے بھائی جہانگیر مرزا کو ورغلا کر فرغانہ پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ یہ خبر بابر کے لیے اگرچہ سوہان روح تھی مگر اب وہ اپنے قدم سمر قند کی طرف بڑھاچکا تھا یہاں سے پیچھے ہٹنا بھی اس لیے ممکن نہیں رہا تھا کیونکہ نانی اماں کا مشورہ بھی یہی تھا
Read more ...

آج سے۔۔۔ یا۔۔۔ ابھی سے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آج سے۔۔۔ یا۔۔۔ ابھی سے ؟
ام احمد،لاہور
عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ تعالی عنھما ایک رات اپنی زوجہ کے ہمراہ بیٹھے تھے چاند پر نظر پڑی۔ چاند نہایت حسین محسوس ہوا بیوی سے فرمایا اگر تم اس چاند سے زیادہ خوبصورت ہو تو میری بیوی ہوگی ورنہ تمہیں طلاق ہوگی آخری جملہ تین دفعہ کہہ دیا وہ بیوی تھی بھی بہت چہیتی۔ بات کہہ کر پریشان ہوگئے کہ اب تو طلاق ہوگئی اب کیا ہوگا؟
مقدمہ لے کر حضرت ابوبکر کے پاس حاضر ہوگئے اور ساری بات ان کے گوش گزار کی تو جناب حضرت ابوبکر نے سب سن کر اپنے صاحبزادے کو تسلی دی اور فرمایااللہ پاک کا ارشاد ہے میر ی تمام مخلوقات میں سب سے خوبصورت تخلیق انسان کی ہے
Read more ...

سچے مسلمان سچے پاکستانی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سچے مسلمان سچے پاکستانی
مولانا محمد کلیم اللہ
صرف میری نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کی یہ صدا ہے کہ کاش وطن عزیز پاکستان میں امن وآشتی کی بہاریں چلیں ، غربت ،افلاس ، قتل وغارت گری ،بے روزگاری جیسے عفریت مرجائیں۔ ناخواندگی ،بدتہذیبی ،فحاشی وعریانی ،چوری ڈکیتی ،سود ،رشوت ،دھوکہ دہی ،فریب کاری،فراڈ ،لوٹ کھسوٹ کا جنازہ نکل جائے۔ مظلوم ،نہتے ،بےگناہ معصوم شہری موت کے گھاٹ نہ اتریں۔ مہنگائی ،جعلی اشیاء کی خرید وفروخت ، ناپ تول میں کمی ، چور بازاری کا وجود نامسعود پردہ عدم میں چلا جائے۔
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط نمبر2:
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
ایسے اوقات کا بیان جن میں نماز پڑھنا ممنوع ہے:
نماز فجر اور نماز عصر کے بعد :
-1 عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ یَقُوْلُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ:لَاصَلٰوۃَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتّٰی تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ وَلَا صَلٰوۃَ بَعْدَ الْعَصْرِحَتّٰی تَغِیْبَ الشَّمْسُ۔
(صحیح البخاری ج1 ص82.83 باب لا تتحری الصلوۃ ،صحیح مسلم ج 1ص275 باب الاوقات التی نھی عن الصلوۃ فیھا)
Read more ...

ننھی خطرناک مخلوق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ننھی خطرناک مخلوق
عنیقہ ناز
اسکول جانے والوں بچوں کے والدین کے جہاں دیگر مسائل ہوتے ہیں وہاں سب سے خوفناک ، دل دھڑکا دینے والی وجہ جس سے انہیں اور ان کے بچوں دونوں کو سخت شرمندگی ہوتی ہے وہ سر کی جوئیں ہیں۔
ویسے تو جوئیں ساری دنیا میں لوگوں کے ہوتی ہیں لیکن گرم ممالک کی آب و ہوا انہیں خوب راس آتی ہے۔ نتیجہ یہ کہ گھریلو سطح پہ جتنی چاہے احتیاط کی جائے ایسا ہو ہی جاتا ہے کہ ہم کسی دن دیکھتے ہیں کہ ہمارا بچہ بری طرح سے اپنا سر کھجا رہا ہے۔ یہ ایک اہم علامت ہے کہ سر میں جوئوں نے جگہ بنا لی ہے۔
Read more ...