احناف ڈیجیٹل لائبریری

آنکھوں کی حفاظت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آنکھوں کی حفاظت
ام محمد، لیہ
آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں ، لیکن اکثر لوگ ان کی صحت مندی کی طرف توجہ نہیں دیتے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہوجاتی ہیں۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاءکی طرح بھر پور توجہ چاہتی ہیں۔ ان کی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتی ہیں، بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے۔ ذیل کی سطور میں آنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد چیزوں کا ذکرکیاجارہا ہے، آزما کر دیکھئے، آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گی، بلکہ آپ کی آنکھیں اجلی اور روشن ہوجائیں گی۔

1.

Read more ...

انوکھی نیتیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
انوکھی نیتیں
فروہ کریم، ملتان
زمزم کا پانی اللہ تبارک و تعالی کی عجیب نعمت ہے۔ یہ متبرک و مقدس پانی جس نیت سے پیا جائے اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے پورا فرمادیتے ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ ہمارے بڑوں نے یہ پانی پیتے ہوئے کیسی کیسی مزے دار نیتیں کی ہیں۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی نیت:
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے زمزم پیا اور یوں کہا :
اللھم اشرب لظما یوم القیامۃ
Read more ...

تابندہ نقوش

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تابندہ نقوش
رانا رضوان، فاروق آباد
تاریخ اسلامی کے اوراق پلٹ کر دیکھیں تو ہر باب انوکھا اور سبق آموز ہے، اس مضمون میں ہم اپنی عظمت گم گشتہ کی ایک مثال کے طور پر اسلامی اطباء کے چند کارناموں کا ذکرکرتے ہیں۔ اب تو ہم ہر بات میں غیروں کے محتاج ہیں، کبھی وہ دور تھا جب سب ہمارے محتاج تھے اور ہم اس ایک خدا کے سامنے اپنا دامن پھیلایا کرتے تھے۔ اللہ کرے کہ ہماری عظمت کے وہ دن جلد لوٹ آئیں۔
حکماء یعنی ا طبائے اسلامی نہ صرف بے مثال نباض اور فن طبابت میں ماہر ہوتے تھے بلکہ ماہر نفسیات بھی ہوتے تھے تاریخ میں ایسے بہت سے واقعات ہیں
Read more ...

ایک مبارک خواب کی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایک مبارک خواب کی تعبیر
حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ!
میں بنوں کی رہائشی ہوں، میرے ابو ڈاکٹر ہیں۔ میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ابو آپ کے بازو کا آپریشن کر رہے ہیں۔ آپریشن سے پہلے آپ کو بیہوشی کا انجکشن لگایا جس سے آپ بیہوش ہو گئے ہیں۔ عجیب بات میں نے یہ دیکھی کہ
Read more ...

بچوں کے لئے کچھ طبی مشورے

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بچوں کے لئے کچھ طبی مشورے
ثمینہ خاور، جھنگ سٹی

1.

ہربچے کے لئے ماں کا دودھ سب سے بڑی نعمت ہے، جس طرح ماں کا دنیا میں کوئی بدل نہیں اسی طرح ماں کے دودھ کا بھی کوئی ثانی نہیں، ماں کا دودھ خاص طور پر پیدائش کے دوسرے دن سے لیکر چوتھے دن تک انتہائی قیمتی اور بچے کے کمزور جسم کے لئے معدنیات اور وٹامنز سے بھر پور ٹانک کا درجہ رکھتا ہے۔

2.

Read more ...

سب سے بڑا ضامن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سب سے بڑا ضامن
ام عمارہ ،سرگودھا
رئیس المحدثین محمد بن اسماعیل البخاری رحمۃاللہ علیہ نے اپنی معرکتہ ا لآ را تالیف صحیح بخاری میں ایک دلچسپ روایت نقل کی ہے کہ محمد ﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل میں سے ایک آدمی اپنے دوست کے پاس گیا اور اس سے ایک ہزار دینار قرض مانگا۔ اس نے کہا کہ ٹھیک ہے گواہ لے آؤ دے دیتا ہوں۔ ادھار مانگنے والے نے کہا ،” کفی باللہ شہیدا، اللہ کی گواہی کافی ہے۔ “دینے والے نے کہا ”کوئی ضامن لاؤ۔ “ اس نے کہا، ”کفی باللہ وکیلا ، اللہ کی ضمانت کافی ہے۔ “رقم دینےوالے نے کہا ”آپ نے سچ کہا۔“ دونوں میں معاملہ طے ہو گیا۔ اور واپسی کا یقین وعدہ دے کر وہ شخص سمندر پار چلا گیا۔ مدت پوری ہونے کے بعد مقروض شخص وہ رقم لے کر واپس کرنے کی غرض سے ساحل پر پہنچا
Read more ...

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذائیں
سعدیہ خان، مانسہرہ
سرکہ اور جو کی روٹی:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سرکہ اور جو کی روٹی بہت پسند تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر ان دونوں کا استعمال فرماتے۔ گوشت کدو اور جو کی روٹی کو پسند فرماتے اور بڑی رغبت سے تناول فرماتے۔
زیتون اور اس کا تیل:
Read more ...

میری بہنوں کو کیا ہوگیا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میری بہنوں کو کیا ہوگیا؟
مولانا عابد جمشید
اخبارات میرے سامنے ہیں، آنکھوں پر یقین نہیں آرہا۔ میرے اللہ! کیا یہ خبر واقعی درست ہے ؟کاش میں حالت بیداری میں نہ ہوتا، یہ سب کسی بھیانک خواب کا ایک حصہ ہوتا، میں نیند سے بیدار ہوکر تعوذ پڑھتا اور کروٹ بدل کر سو جاتا۔ کاش! اے کاش! یہ خبر مملکت خداداد پاکستان کے شہر لاہور کی نہ ہوتی ،یہ سب یورپ امریکہ یا کسی غیرمسلم ملک میں ہوا ہوتا۔
لاہور تو میرے اکابر کا مسکن و مدفن ہے، مولانا احمد علی لاہوری برسوں درس قرآن کے ذریعے اس سرزمین کے باسیوں کے مردہ دلوں کو حیات نوکا پیغام دیتے رہے۔
Read more ...

میک اپ اور زہریلے کیمیکل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میک اپ اور زہریلے کیمیکل
اہلیہ محمد کلیم اللہ،لیہ
تہذیب ِمغرب کی کون سی کل سیدھی ہے؟یہ کہانی پھر سہی۔ البتہ تہذیبِ عصیاں کے پروردہ، حسنِ عریاں کی کشش ودیدہ زیبی کے لیے انسانی جانوں کو داﺅ پر لگائے کیا کیا جتن کر رہے ہیں۔ یہ حقیقت اب خفیہ نہیں رہی۔ حسنِ فانی کو بقائے دوام بخشنے کی خوش فہمی،پوری دنیا بالخصوص یورپ ،امریکہ کو سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرنے پر مجبور کر تی ہے لیکن افسوس ! ہزاروں خواہشوں کی طرح یہ خواہش بھی دم نکال دیتی ہے۔ زندہ رہتی ہے تو صرف کاسمیٹک انڈسٹری، جس کے زہریلے کیمیائی مادوں پر مشتمل سامانِ آرائش (میک اپ) بالاخر و جودِزن کے رنگ میں بھنگ ڈال دیتے ہیں۔
Read more ...

قصہ ایک ”سادی“ کا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قصہ ایک ”سادی“ کا
اہلیہ مولانا عابد جمشید
بس موٹروے پر رواں دواں تھی اور میرا دل بلیوں اچھل رہا تھا۔ کتنے دن رات اس انتظار میں گذارے تھے کہ کب 26 جنوری آئے اور ہم لاہور کے ہنگاموں سے بہت دور چک نمبر87جنوبی جا پہنچیں جہاں چہار اطراف سے باغات میں گھرا وہ علمی مرکز واقع ہے جس کی ضیاء پاشی سے ایک عالم منور ہے۔ قریبا دو ہفتے قبل جناب شوہر نامدار صاحب نے یہ خبر پہنچائی تھی کہ27جنوری ،جمعہ المبارک کے روز بھائی جان کی بیٹی کی شادی ہے۔
سنتے ہی بے اختیار دل سے دعا نکلی کہ کاش ہمیں بھی اس میں شرکت کی دعوت ملے۔
Read more ...