لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت میں 12 روزہ دورہ تحقیق المسائل کا انعقاد ہوا جس میں580 علماء و طلباء اور 50 کے قریب عالمات و فاضلات نے شرکت کی۔ خصوصی اسباق متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے ہوئے اس کے علاوہ حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی ، حضرت ڈاکٹر عبدالمقیم ،مولانا قاضی ارشد الحسینی ، اٹک ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا اللہ وسایا ، قاضی مشتاق احمد، مولانا حکیم محمد زاہد بٹ ، مولانا حبیب الرحمٰن ، حضرت مفتی طاہر مسعود ،مولانا سید معاویہ امجد شاہ ،مولانا مفتی محمد طیب ، مولانا محمد احسان ،مولانا محمد اکرم طوفانی ، مولانا عبد الرشید،پیر جی مشتاق علی شاہ ، مفتی عبد الواحد قریشی، مولانا محمدنواز،مولانا عبدالقدوس گجر ، مولانا ابوایوب قادری، مولانا خادم قاسمی، مفتی محمد زاہد اور دیگر علماء تشریف لائے۔

22 جون کو آل آزاد جموں و کشمیر میں عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے زیر اہتمام تحفظ سنت کانفرنس ہوئی۔ مولانا محمد الیاس گھمن نے خصوصی خطاب فرمایا۔

دنیا ٹی وی پر طلاق ثلاثہ کےعنوان پر مولانا محمد الیاس گھمن نے درس قرآن ارشاد فرمایا۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے مولانا محمد الیاس گھمن عازم حرمین ہوئے۔

دبئی ، مسقط ، سلالہ اور دیگر امارات کا تبلیغی ومسلکی دورہ کیا۔