تبصرۂِ کتب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تبصرۂِ کتب
……… مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
نام کتاب: نماز جنازہ کےبعد مسنون دعا
مؤلف: مولانا محمد نواز الحذیفی
ملنے کا پتہ : مکتبہ اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا 03216353540
انسان ہر وقت اللہ کی رحمت اور لطف و عنایات کا محتاج ہوتا ہے ، اس لیے شرعیت میں اسے خود بھی دعائیں مانگنے کا پابند بنایا گیا ہے اور دنیا سے کوچ کرنے کے بعد اس کے لیے دعائیں مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مرنے کے بعد کا معاملہ چونکہ ہماری آنکھوں سے اوجھل رکھا گیا ہے اس لیے دعامیں قبولیت کے لیے اخلاص کی قید کو بڑھا دیا گیا ہے۔
مرنے کے بعد اس کے لیے دعا کب کرنی ہے ؟مقام کون سا ہے ؟ طریقہ کون سا ہے ؟ اس پر اجر کتنا ملتا ہے ؟ اور شرعیت کی اس بارے ہمیں کیا تعلیمات ملتی ہیں؟ان تمام موضوعات کا احاطہ کرتی ہوئی مؤلف موصوف کی زیر تبصرہ گرانقدر محققانہ تالیف ”نماز جنازہ کے بعد مسنون دعاجنازہ گاہ میں یا قبر پر ؟“ہے۔ فاضل مؤلف کے قلم سے اس سے پہلے کئی مستند ، مدلل اور وقیع کتب منظر عام پر آچکی ہے اور اہل علم میں داد تحسین پاچکی ہیں ،جن میں :
1: قادیانیت اور گوہر شاہیت اسلام کی عدالت میں۔
2: فتنہ گوہر شاہیت آپ کی عدالت میں۔
3: ذکری مذہب اسلام کے آئینہ میں۔
4: فتنہ بہایت کا علمی محاسبہ۔
5: شخصیت مسیح بائبل کے آئینے میں۔
6: غیر مقلدیت دست و گریباں۔
7: مکہ مدینہ والے اور غیر مقلد ایک کیسے ؟
8: غیر مقلد زبیر علی زئی علماء غیر مقلدین کی نظر میں۔
9: میں غیر مقلد کیوں نہ ہوا ؟
دیگر کتب کی طرح یہ بھی مؤلف موصوف کی غیر معمولی نوعیت کی منفرد تالیف ہے۔ اعتدال و تحقیق کا یہ ذخیرہ سات ابواب پر مشتمل ہے۔
باب اول : 20 دلائل سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ نماز جنازہ خوددعا ہے۔
باب دوم : 30 دلائل سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ دعا؛ نمازجنازہ کے اندر مانگنی ہے۔
باب سوم : 30 سے زائد دلائل سے مروجہ دعا کو مکروہ اور بدعت ثابت کیا گیا ہے۔
)اہل بدعت کے مشہور دھوکے )منع کی دلیل دکھاؤ (کے جواب میں 24 دلائل (
باب چہارم : مروجہ دعا؛فقہاء کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہونے پر تفصیلی بحث۔
باب پنجم : دعاکے قبرستان میں مسنون ہونے پر 16 دلائل اور چند الزامی جوابات
باب ششم : اذا صلیتم علی المیت … سے اہل بدعت کا غلط طریقہ استدلال اور جواب۔
باب : ہفتم : مروجہ دعا کے اثبات میں پیش کردہ چند کمزور دلائل کا مضبوط علمی رد۔
ذوق تحقیق رکھنے والے افراد کے لیے بہترین علمی ذخیرہ ہے۔ اہل السنت کے لیے مقام شکر ہے اور اہل بدعت کے لیے مقام فکر۔ تعصب سے بالاتر ہو کر مطالعہ کرنے والوں کے لیے صراط مستقیم کا پیش خیمہ ہے۔ حسن ترتیب ،خوب صورت ٹائٹل اور عمدہ بائنڈنگ، ظاہری باطنی خوبیوں سے مالا مال ہے۔