انسدادِفرقہ واریت میں اپنا کردار ادا کریں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
انسدادِفرقہ واریت میں اپنا کردار ادا کریں!
ان دنوں مذہبی تصادم کی آگ نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے سانحہ بھکر ، سانحہ پنڈی ، سانحہ کوہاٹ اور سانحہ لاہور وغیرہ جیسے واقعات سے وطن عزیز کا ہر شہری سہما ہوا ہے۔
اخبارات اور میڈیا پر بھانت بھانت کی بولیاں بولی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مذہبی راہنماؤں کو آگے آنا ہوگا
اور حکومت کے سنجیدہ اور موثر اقدامات کا بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔ اس لیے منبر و محراب سے یہ پیغام عام کرنے کی شدید ضرورت ہے کہ
یہ ہمارا ملک ہے ، ہم اس میں امن و سکون سے رہنا چاہتے ہیں ہر ایسے قول و فعل سے اجتناب کریں جو مذہب اور ملک کے لیے خطرے کا باعث بنے۔
ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے جو ملک میں مذہب کے نام پر قتل عام کی بھٹیاں دہکا رہے ہیں۔ ان کے بارے میں بروقت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی جائے۔
مقتدر شخصیات کے بارے میں بدزبانی اور نامناسب کلمات کہنے سے گریز کیا جائے اس لیے تمام اہلیان پاکستان اس معاملے پرسنجیدگی سے غور کریں۔
تمام مذہب والے اپنی اپنی عبادات [ خواہ محرم صفر کی ہوں یا ربیع الاول وغیرہ کی ] کو عبادت گاہوں تک محدود رکھیں۔
مذہبی پیشوا اس امر کی تلقین کریں اور عوام الناس اپنے اپنے مذہبی راہنماؤں کی ہدایات پر عمل کرے۔