لطافت کم نہیں ہوتی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لطافت کم نہیں ہوتی
آغاز بہار میں جب کلیوں اور گلُوں کے چہرے پر دلفریب تبسم کھیل رہا تھا، مرکز اہل السنت والجماعت میں بھی اہل حق کا روح پرور اجتماع صبح بہار کی دلکشی کو بڑھا رہاتھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بدعات والحاد کے بیخ کنی کے اس پر آشوب سفر میں جب تنہا نکلے تھے
تو خبر نہ تھی کہ اس وادی پُر خار میں آبلہ پائی کیلیے کوئی ہمارا ہم نوا ہوگا۔ مگر آج دل اس خدا کے فضل وکرم پر شکرگزاری میں محو ہے ، جس نے اس صدائے حق کو قبولیت سے نوازا۔ آج مورخہ 3 مارچ بروز اتوار 2013ء کو اس دنیا کی ظاہری آسائشوں سے محروم سرزمین کو ہزاروں فرزندانِ توحید کے اجتماع ایک نے نئی زندگی بخش دی ہے۔ احیائے سنت اور اطفائے نار شرور فتن مٹانے کی انفرادی کوششیں تو ہر دور میں ہوتی رہی ہیں ،مگر اللہ کے فضل سے جس قدر جامعیت کے ساتھ منظم انداز میں خالص علمی طرز پر کام ہمارے مرکز کے رفقاء کار نے کیا ہے ، اور تمام بدعات والحاد کی گھٹا ٹوپ تاریکیوں کو اجالوں میں بدلا ہے ، اس کی مثال پیش کرنے سے تاریخ عاجز ہے۔ ایک روزہ یہ پانچواں سالانہ اجتماع نوید صبح بہار ہے کہ ان شاء اللہ اکابر بے زاری کا تار عنکبوت ٹوٹ رہا ہے ، اور بدعت کی فصلیں سوکھ چکی ہیں ، الحاد کا سرکش عفریت اپنی اوقات میں واپس آچکا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ہر طرف رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا راج ہوگا اور فرقہ واریت کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سنی کے جوان اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور احیائے سنت کی اس تحریک میں دست بازو بنیں۔ اس میں پوری امت کی صحیح رہنمائی بھی ہے اپنے مسلمان بھائیوں کو فتنوں سے بچانا ہمارا فرض بھی ہے اور ہم پر قرض بھی