تیسری بات عقیدہ

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
﴿3- عقیدہ﴾
مسلمان کے لیے عقائد کا صحیح ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر عقیدہ درست ہو تو اللہ تعالیٰ بندے کا چھوٹے سے چھوٹاعمل بھی قبول فرمالیتے ہیں اور اگر عقیدہ درست نہ ہوتو بڑے سے بڑا عمل بھی قبول نہیں فرماتے۔ اس لیے عقیدہ کے معاملہ میں بہت زیادہ احتیاط اور پختگی کی ضرورت ہے۔ صحیح عقائد پر کاربند رہنا اور غلط عقائد سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
سات بنیادی ایمانیات:
1: اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات پر ایمان۔
2: فرشتوں پر ایمان۔
3: آسمانی کتب پر ایمان ۔
4: انبیاء ورسل پر ایمان۔
5: قیامت کے دن پر ایمان۔
6: اچھی اور بری تقدیر کے اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہونے پر ایمان۔
7: موت کے بعد جی اٹھنے پر ایمان۔
ان تمام سے متعلق تفصیلات ان شاءاللہ آئندہ اسباق میں آرہی ہیں۔