متکلم اسلام کے نام حضرت کا خط

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
متکلم اسلام کے نام حضرت کا خط
بعد الحمد و الصلوۃو ارسال التسلیمات و التحیات حقیر سراپا تقصیرعبد الغفور عفی عنہ کی طرف سے مخدومنا و مخدوم العلماء و الصلحاء متکلم اسلام محقق دوراں حضرت مولانا محمد الیاس گھمن مدظلہم و حفظہم اللہ فی الدارین
مطالعہ فرماویں کہ آپ کی کتاب فضائل درود و سلام پر چند بے جوڑ کلمات حقیر نے لکھ دیے ہیں۔ حقیر کو ویسے بھی تحریر سے مناسبت نہیں پھر آج کل مختلف امراض کی وجہ سے مجسمہ امراض بنا ہوا ہوں ۔ اگر یہ پسند ہوں تو شائع فرما دیں ورنہ حقیر کو معذور سمجھ کر حقیر کی صحت و مغفرت کے لیے دعا فرما کر احسان فرماویں ۔ آپ نے کافی انتظار میں بہت تکلیف اٹھائی ہے جس پر مجھے بہت ندامت ہے امید ہے کہ معاف فرما کر میرے لیے دعائے مغفرت فرماویں گے آپ کے اخلاق عالیہ سے یہی امید ہے مولائے پاک آپ کو ہر طرح اپنی حفاظت میں رکھیں اور آپ کی دینی خدمات کو بیش از بیش قبول فرما کر مزید توفیق عطاء فرمائیں ۔
اس پُر فتن دور میں مسلک حقہ اہل السنت و الجماعت کی پاسبانی اور فرقہ ضالہ جدیدہ و قدیمہ کی مدلل تردید کے لیے آپ کا وجود نعمت عظمہ اور امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے ، مولائے پاک دین حق پر استقامت عطا فرما کر اپنی خصوصی حفاظت میں رکھیں ۔ آمین ثم آمین
والسلام مع الاکرام
عبد الغفور عفی عنہ
خادم و مدرس مدرسہ عربیہ سراج المدارس ٹیکسلا ضلع روالپنڈی
۴ شعبان ۱۴۳۸ ھ مطابق 3 مئی 2017ء