صلوۃ و سلام

صلوٰۃ و سلام کے چالیس صیغے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
صلوٰۃ و سلام کے چالیس صیغے
حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے ”زاد السعید“ کے نام سے صلوٰۃ و سلام پر مشتمل چالیس صیغے جمع فرمائے ہیں۔ یہ چالیس درود شریف حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے فضائل درود شریف میں نقل فرمائے ہیں اور علیحدہ سے "مقبول وظیفے" کے نام سے بھی مطبوع ہیں۔ حضرت فرماتے ہیں:
”جو صیغے صلوٰۃ و سلام کے احادیث میں آئے ہیں ان میں سے 40 صیغے پیش کیے جاتے ہیں جن میں سے پچیس 25 صلوٰۃ کے اور پندرہ 15 سلام کے ہیں۔ گویا یہ مجموعہ درود شریف کی چہل حدیث ہے جس کے بارے میں بشارت آئی ہے
Read more ...

درود شریف پڑھنے کے چالیس فوائد

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
درود شریف پڑھنے کے چالیس فوائد
علامہ محمد بن ابی بکر ابن القیم الجوزیہ رحمۃ اللہ علیہ م751ھ نے درود شریف پڑھنے کے 40 فوائد ذکر کئے ہیں۔ ذیل میں ان کا تذکرہ کیا جاتا ہے:
اَلْأُوْلٰى: اِمْتِثَالُ أَمرِ اللهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالٰى.
[1]: درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے۔
اَلثَّانِيَةُ: مُوَافَقَتُهٗ سُبْحَانَهٗ فِي الصَّلوٰةِ عَلَيْهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Read more ...

درود شریف کے ذریعے ایصال ثواب کرنا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
درود شریف کے ذریعے ایصال ثواب کرنا
اہل السنۃ والجماعۃ کے ہاں ”ثواب“ کا نظریہ بھی برحق ہے اور ”ایصالِ ثواب “بھی۔ بندہ عمل کر کے اس کا اجر بھی خود لے تو اسے ”ثواب“ کہتے ہیں اور عمل کر کے اس کا اجر کسی اور کو دے تو اسے ”ایصال ثواب“ کہتے ہیں۔ بدنی عبادات مثلاً نوافل، حج و عمرہ، قربانی، تلاوتِ قرآن وغیرہ اور مالی عبادات مثلاً صدقہ و خیرات وغیرہ کا ایصال ثواب کرنا جائز ہے۔
علامہ علاء الدین کاسانی م587ھ لکھتے ہیں:
Read more ...

نام مبارک کے ساتھ صلوٰۃ وسلام لکھنے کا حکم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نام مبارک کے ساتھ صلوٰۃ وسلام لکھنے کا حکم
آدمی جب بھی کوئی تحریر لکھے اور اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی آئے تو نام مبارک کے ساتھ صلوٰۃ وسلام ضرور لکھے۔
1: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى عَلَيَّ فِي كِتَابٍ لَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تَسْتَغْفِرُ لَهُ مَا دَامَ اسْمِي فِي ذَلِكَ الْكِتَابِ».
المعجم الاوسط ج1 ص497 رقم الحدیث1835
Read more ...

نام مبارک کے ساتھ ”سیدنا“ کا لفظ بڑھا نا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
نام مبارک کے ساتھ ”سیدنا“ کا لفظ بڑھا نا
درمختار میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نامی اسم گرامی کے شروع میں لفظ ”سیدنا“ بڑھانا مستحب اور افضل ہے۔
رد المحتار ج 1 ص 513
سوال :
بعض لوگ کہتے ہیں کہ لفظ سیدنا نہیں بڑھانا چاہیے اور بطور دلیل ایک حدیث پیش کرتے ہیں کہ ابو مطرف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں ایک وفد وفد بنی عامر کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: ”أَنْتَ سَيِّدُنَا“ کہ آپ ہمارے سردار ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اَلسَّيِّدُ اللّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالٰى“یعنی حقیقی سید اور سردار تو اللہ ہی ہے۔
Read more ...
Page 1 of 2