سوال 13-14:استویٰ علی العرش

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سوال 13-14:استویٰ علی العرش

اَلسُّؤَالُ الثَّالِثُ عَشَرَ وَ الرَّابِعُ عَشَرَ:
مَا قَوْلُكُمْ فِيْ أَمْثَالِ قَوْلِهٖ تَعَالٰى: ﴿اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوىٰ﴾1هَلْ تُجَوِّزُوْنَ إِثْبَاتَ جِهَةٍ وَ مَكَانٍ لِّلْبَارِيْ تَعَالٰى أَمْ کَيْفَ رَأْيُكُمْ فِيْهِ؟
تیرھواں اور چودھواں سوال:
اللہ تعالیٰ کے اس قسم کےفرامین ”رحمٰن عرش پر مستوی ہوا“کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟ کیا آپ اللہ تعالیٰ کے لیے جہت ومکان ثابت کرنے کو جائز سمجھتے ہیں؟ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
اَلْجَوَابُ:
قَوْلُنَا فِيْ أَمْثَالِ تِلْكَ الْآيَاتِ إِنَّا نُؤْمِنُ بِهَا وَ لَا يُقَالُ کَيْفَ وَ نُؤْمِنُ بِاللہِ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالیٰ مُتَعَالٍ وَ مُنَزَّهٌ عَنْ صِفَاتِ الْمَخْلُوْقِيْنَ وَ عَنْ سِمَاتِ النَّقْصِ وَ الْحُدُوْثِ کَمَا هُوَ رَأيُ قُدَمَائِنَا وَ أَمَّا مَا قَالَ الْمُتَأَخِّرُوْنَ مِنْ أَئِمَّتِنَا فِیْ تِلْكَ الْآيَاتِ وَ يُؤَوِّلُوْنَهَا بِتَأْوِيْلَاتٍ صَحِيْحَةٍ سَائِغَةٍ فِي اللُّغَّةِ وَ الشَّرْعِ بِأَنَّهٗ يُمْكِنُ أَن يَكُوْنَ الْمُرَادُ مِنَ الْاِسْتِوَآءِ: الْاِسْتِيْلَاءُ وَ مِنَ الْيَدِ: الْقُدْرَةُ، إِلٰى غَيْرِ ذٰلِكَ تَقْرِيْبًا إِلٰى أَفْهَامِ الْقَاصِرِيْنَ فَحَقٌّ أَيْضًا عِنْدَنَا وَ أَمَّا الْجِهَةُ وَ الْمَكَانُ فَلَا نُجَوِّزُ إِثْبَاتَہُمَا لَهٗ تَعَالٰى، وَ نَقُوْلُ إِنَّهٗ تَعَالٰى مُنَزَّهٌ وَّ مُتَعَالٍ عَنْهُمَا وَ عَنْ جَمِيْعِ سِمَاتِ الْحُدُوْثِ.
جواب:
اس قسم کی آیات کے بارے میں ہمارا نظریہ یہ ہے کہ ان پر ایمان تو لاتے ہیں لیکن کیفیت سے بحث نہیں کرتے۔ ہمارا یقین ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ مخلوق کے اوصاف سے پاک اور نقص وحدوث کی علامات سے منزہ ہے جیسا کہ ہمارے متقدمین علماء کی رائے ہے اور ہمارے متاخرین ائمہ نے ان آیات میں صحیح اور لغت و شرع کے اعتبار سے جو جائز تاویلات فرمائی ہیں تاکہ کم فہم سمجھ لیں مثلاً یہ ممکن ہے کہ ”استواء“ سے مراد ”غلبہ“ اور ”ید“سے مراد ”قدرت“ ہو، تو ایسی تاویلات بھی ہمارے نزدیک صحیح ہیں۔ البتہ ہم اللہ تعالیٰ کے لیے جہت ومکان کو ثابت کرنا جائز نہیں سمجھتے بلکہ ہمارا نظریہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جہت ومکان اور تمام علامات حدوث سے پاک ہے۔
---
حاشیہ:
1: سورۃ طٰہٰ: 5