سوال 15:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سوال 15:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت

اَلسُّؤَالُ الْخَامِسُ عَشَرَ:
هَلْ تَرَوْنَ أَحَدًا أَفْضَلَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ مِنَ الْكَائِنَاتِ؟
پندرھواں سوال:
کیا آپ لوگ مخلوق میں سے کسی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل سمجھتے ہیں؟
اَلْجَوَابُ:
اِعْتِقَادُنَا وَ اعْتِقَادُ مَشَايِخِنَا أَنَّ سَيِّدَنَا وَمَوْلَانَا وَ حَبِيْبَنَا وَ شَفِيْعَنَا مُحَمَّدًا رَّسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ أَفْضَلُ الْخَلآئِقِ کَافَّةً وَّخَيْرُهُمْ عِنْدَ اللهِ تَعَالٰى لَا يُسَاوِيْهِ أَحَدٌ بَلْ وَلَا يُدَانِيْهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ فِيْ الْقُرْبِ مِنَ اللهِ تَعَالٰى وَ الْمَنْزِلَةِ الرَّفِيْعَةِ عِنْدَهٗ وَ هُوَ سَيِّدُ الْأَنْبِيآءِ وَ الْمُرْسَلِيْنَ وَ خَاتَمُ الْأَصْفِيآءِ وَ النَّبِيِّيْنَ کَمَا ثَبَتَ بِالنُّصُوْصِ وَ هُوَ الَّذِيْ نَعْتَقِدُهٗ وَ نَدِيْنُ اللهَ تَعَالٰى بِهٖ وَقَدْ صَرَّحَ بِهٖ مَشَايِخُنَا فِيْ غَيْرِ مَا تَصْنِيْفٍ.
جواب:
ہمارا اور ہمارے مشائخ کا عقیدہ یہ ہے کہ ہمارے سردار وآقا اور پیارے شفیع حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق سے افضل اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بہتر ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں قرب ومنزلت میں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر تو کیا قریب بھی نہیں ہو سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء ورسل علیہم السلام کے سردار ہیں اور برگزیدہ ہستیوں کے خاتم ہیں جیسا کہ نصوص سے یہ بات ثابت ہے اور یہی ہمارا عقیدہ اور یہی ہمارا دین وایمان ہے۔ اسی کی تصریح ہمارے اکابر اپنی کئی تصانیف میں کر چکے ہیں۔