وجود زن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
وجود زن
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
٭ ایک عورت کی زندگی کے دومرحلے بڑے اہم ہوتے ہیں …شادی سے پہلے اور
شادی کے بعد۔
٭ عورت کے آنسوئوں سے اس کی طاقت کا پتہ چلتاہے مرد کے آنسوئوں سے اس کی
بیچارگی کا۔
٭ مرد کی ہر رسوائی کے آگے یا پیچھے ایک عورت ہوتی ہے۔
٭ عورت کی عمر کبھی چالیس سال نہیں ہوتی،پچیس کے بعد سیدھی پچاس پر پہنچ جاتی ہے۔
٭ اگر مرد اور عورت گاڑی کے دو پہیے ہوتے تو گاڑی کب کی الٹ چکی ہوتی۔
٭ عورت کا ذہن مرد کی نسبت زیادہ صاف ہوتاہے کیونکہ وہ اسے جلدی جلدی بدلتی رہتی ہے
٭ جوکام مرد دس تقریریں کرکے بھی نہیں کراسکتے عورت ایک طعنہ دے کر نکلوا لیتی ہے۔
٭ دو عورتیں پہروں ، بغیرکسی بات کے باتیں کرسکتی ہیں۔
٭ عورتیں سنکگار صرف عورتوں کودکھانے کے لیے کرتی ہیں مردوں کی صرف غلط فہمی ہوتی ہے
٭ ہر مرد کی عزت کسی نہ کسی عورت کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔
٭ مرد قانون بناتاہے اور پھر بلا چوں وچراعورت کی طرف سے پیش کردہ ہر ترمیم منظور
کرتا چلاجاتاہے۔
٭ خواتین میں پردے کو رواج دینے کے لیے ، میک اپ پرپابندی سے زیادہ موثر کوئی
تدبیر نہیں ہوسکتی۔
٭ عورتوں کو جھگڑنے کے لیے معقول وجہ کی ضرورت ہوتی ہے نہ صلح کے لیے۔
٭ عورتیں کبھی ایسے مہمانوں کو پسند نہیں کرتیں جو بغیر اطلا ع دیے آجائیں اور گھر کو اصلی
حالت میں دیکھ لیں۔
٭ عورت کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ وہ ہزار مردوں جیسے کام کرے پھر بھی
اسے عورت ہی سمجھا جاتاہے۔
٭ اکثر لڑکیاں فوجیوں سے شادی پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ کھانا پکا سکتے ہیں ، سلائی کرسکتے
ہیں ، بستر بناسکتے ہیں ، اچھی صحت رکھتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہیں حکم لینے کی
عادت ہوتی ہے۔
٭ خواتین خاموش طبع مردوں کو پسند کرتی ہیں وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ان کی باتیں سن رہے ہیں۔
٭ عورت اس وقت بڑی طاقتورہوتی ہے جب وہ اپنی کمزوریوں سے مسلح ہو۔
٭ عورتیں یقینا مردوں سے زیادہ عقل مند ہیں کیونکہ وہ جانتی کم اور سمجھتی زیادہ ہیں۔
٭ ایک عورت کاکام اس لیے اتنا مشکل ہے کہ اسے مرد کے ساتھ گزارا کرنا پڑتاہے۔
٭ عورت کے کپڑے اتنے تنگ ہونے چاہئیں کہ پتہ چلے وہ عورت ہے اور اتنے کھلے کہ
پتہ لگے وہ ایک شریف عورت ہے۔
٭ آدمی بولنے کے لیے کھڑا ہو تو لوگ سنتے ہیں اور پھر اندازہ لگاتے ہیں کہ دیکھنے کے
قابل ہے یانہیں۔ خاتون ہو تو لوگ دیکھتے ہیں اور پھر فیصلہ کرتے ہیں کہ سننے کے
لائق ہے یا نہیں
٭ اس شخص کی بیوی یقینا بہت عقلمند ہے جو سمجھتاہے کہ وہ بیوی سے زیادہ عقلمندہے۔
٭ اچھی شادی کا راز یہ ہے کہ شادی سے پہلے آدمی آنکھیں کھول کے رکھے اور شادی کے
بعد بند کرلے۔
٭ عورت سے کبھی مقدمہ بازی نہ کرو، جوان ہوئی تو اس کا ہنسنا کافی ہے اور بوڑھی ہوئی تو
اس کارونا۔