برا اثرمت لیجیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
برا اثرمت لیجیے
محمد، گوجرانوالہ
رکشہ شاہراہ کے بائیں حصے پر دوڑتا جا رہا تھا کہ بائیں طرف سے شاہراہ میں شامل ہونے والی ایک پتلی سڑک سے ایک گاڑی بغیر رُکے اچانک رکشہ کے سامنے آ گئی۔ رکشہ ڈرائیور نے پوری قوت سے بریک دباتے ہوئے رکشہ کو داہنی طرف گھمایا اور ہم بال بال بچ گئے ،گو میرا کلیجہ منہ کو آ گیا تھا۔ بجائے اس کے کہ گاڑی کا ڈرائیور اپنی غلطی کی معافی مانگتا۔ کھُلے شیشے سے سر باہر نکال کر ہمیں کوسنے لگا۔
میرا خیال تھا کہ رکشہ ڈرائیور اُسے تُرکی بہ تُرکی جواب دے گا کیونکہ غلطی اس کار والے کی تھی لیکن رکشہ ڈرائیور نے مُسکرا کر بڑے دوستانہ طریقہ سے ہاتھ ہلایا۔میں نے رکشہ ڈرائیور سے کہا : انکل اُس نے تو آپ کے رکشے کو تباہ کرنے اور ہم دونوں کو ہسپتال بھیجنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اور آپ نے مُسکرا کر اُسے الوداع کہا؟ رکشہ ڈرائیور کا جواب سن کر میں سُن سا ہوکر رہ گیا۔
رکشہ ڈرائیور کہنے لگا: بیٹا! کچھ لوگ محرومیوں یا ناکامیوں اور کوڑھ مغز ہونے کی وجہ سے بھرے ہوئے کُوڑے کے ٹرک کی طرح ہوتے ہیں۔ جب اُن کے دماغ میں بہت زیادہ کُوڑا اکٹھا ہو جاتا ہے تو جہاں سے گذرتے ہیں گندگی بکھیرتے جاتے ہیں اور بعض اوقات اچھے بھلے لوگوں پر بھی یہ گندگی ڈال دیتے ہیں۔ ایسا ہونے کی صورت میں ناراض ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اپنے اُوپر بُرا اثر لئے بغیر گذر جانا چاہیئے۔ ورنہ آپ بھی اُس سے لی ہوئی گندگی اپنے ساتھیوں پر اُنڈیلنے لگیں گے۔ “
میں نے اس دن سے خود سے عہد کرلیا کہ اس بات پر ہمیشہ عمل کروں گا، کیا آپ بھی اس کا عہد کرتے ہیں؟